𝐒𝐚𝐧𝐚𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐢𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐯𝐞𝐥𝐬

Welcome to Sanam Sheikh Novels.
This channel features original Urdu romantic novels and story-based content written by Sanam Sheikh.
All videos are created for storytelling purposes, focusing on emotions, relationships, and meaningful narratives.
Content on this channel is original, voice-based, and created with respect for YouTube community guidelines.
Subscribe to enjoy romantic novels and story episodes.


𝐒𝐚𝐧𝐚𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐢𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐯𝐞𝐥𝐬

السلام علیکم ڈیئر ریڈرز

جیسا کہ آپ سب دیکھ رہے ہیں کہ کافی لمبا گیپ ہو گیا ہے، تو آپ لوگ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ یقیناً کوئی بڑی وجہ ہے۔ اور واقعی اس بار وجہ میری طبیعت ہے۔ میری طبیعت کافی دنوں سے بہت زیادہ خراب چل رہی تھی، اسی لیے میں ناول کی طرف بالکل توجہ نہیں دے پا رہی تھی۔

میں نے واٹس ایپ چینل پر بھی آپ سب کو اپڈیٹ دے دی تھی کہ جیسے ہی میری طبیعت بہتر ہوگی، میں دوبارہ ناول کی طرف آؤں گی۔ کیونکہ جب طبیعت ہی ساتھ نہ دے تو انسان چاہ کر بھی نہیں لکھ سکتا۔ آخر آپ کی یہ رائٹر بھی انسان ہے، طبیعت ٹھیک ہوگی تو ہی آپ لوگوں کے لیے لکھ پاؤں گی۔

الحمدللہ، آج میری طبیعت پچھلے کچھ دنوں کی نسبت کافی بہتر ہے، تو آج میں بے قرار دل کی آخری ایپیسود لکھنا شروع کر رہی ہوں۔

یہ لاسٹ ایپیسود ہے، اور میں پوری کوشش کروں گی کہ اسے آج رات تک مکمل کر لوں، تاکہ ان شاء اللہ کل صبح تک آپ سب کے لیے بے قرار دل کی آخری ایپیسود لے آؤں اور یہ ناول مکمل ہو جائے۔

میں بالکل نہیں چاہتی تھی کہ اتنا لمبا گیپ ہو۔ آخری ایپیسود بھی میری یہی کوشش تھی کہ جلدی آپ لوگوں تک پہنچ جائے، لیکن بیچ میں طبیعت اس طرح خراب ہوئی کہ واقعی لکھنا ممکن نہیں تھا۔

شاید بدلتے موسم کی وجہ سے بھی طبیعت کافی متاثر ہوئی ہے، لیکن جو بھی وجہ ہو، اب مجھے اپنی صحت کا بھی تھوڑا زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔ پچھلے کچھ عرصے سے طبیعت بہت جلدی خراب ہو جاتی ہے، اس لیے اب میں اپنی ہیلتھ کو بھی نظر انداز نہیں کروں گی۔

بس ابھی اتنا سکون ہے کہ الحمدللہ آج طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے اور میں نے ایپیسود لکھنا شروع کر دی ہے۔

آپ سب نے اس لمبے گیپ کے دوران جس صبر کا مظاہرہ کیا، میری طرف سے آپ سب سے سوری بھی اور دل سے تھینک یو بھی۔ 🥺

ان شاء اللہ بہت جلد آپ سب کے ہاتھ میں بے قرار دل کی آخری ایپیسود ہوگی۔
بس آج مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ ❤️

1 week ago | [YT] | 91

𝐒𝐚𝐧𝐚𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐢𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐯𝐞𝐥𝐬

ڈیئر ریڈرز، سوری ❤️
میں نے بے قرار دل کی ایپیسوڈ 14 اپلوڈ کر دی ہے، اور اب اس کے بعد ایپیسوڈ 15 لاسٹ ایپیسوڈ ہوگی۔ کل میں ایک ہی بار میں ناول کو مکمل کروں گی، یعنی ایپیسوڈ 15 کے ساتھ یہ ناول مکمل ہو جائے گا۔

اور یقینا آپ میں سے بہت سے ریڈرز نے میری واٹس ایپ چینل پر کی گئی پچھلی پوسٹ پڑھ لی ہوگی، جس میں میں نے بتایا تھا کہ مجھے بھی اب یہ بات پتا چلی ہے کہ کچھ کمیونٹیز بنائی گئی ہیں جہاں یوٹیوب رائٹرز کو ان کے بولڈ ناولز کے ذریعے ٹارگٹ کرنے، ان کے چینلز بند کروانے، اسٹرائیکس لگوانے، ناولز ڈیلیٹ کروانے اور رپورٹس مروانے تک کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

مجھے واقعی سمجھ نہیں آتی کہ آخر ان لوگوں کو رائٹرز سے مسئلہ کیا ہے؟

اور کہیں ان کا زور چلتا نہیں، اور یہاں رائٹرز کے خلاف بولنے کے لیے سب اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ جہاں انہیں بولنا چاہیے، وہاں کوئی کمیونٹی نہیں بنتی، لیکن رائٹر کے خلاف بیٹھ کر تقریریں کرنے کے لیے سب کو وقت بھی مل جاتا ہے۔

مجھے یہ سب سن کر بہت زیادہ افسوس ہوا، کیونکہ میں نے ہمیشہ اپنے ریڈرز کا بھلا سوچا ہے۔ میں بالکل نہیں چاہتی تھی کہ ناول پیڈ ورژن میں دوں۔ اسی لیے میں نے اپنے واٹس ایپ چینل پر اوپن ورڈز میں کٹ سینز اور بولڈ سینز دینا شروع کیے تاکہ ہر ریڈر آسانی سے پڑھ سکے۔

مجھے کیا معلوم تھا کہ اوپن ورڈز کا بھی اتنا غلط فائدہ اٹھایا جائے گا؟

میں نے کمیونٹی بھی فری میں اسی لیے بنائی تھی کہ میرے ریڈرز کو آسانی ہو، لیکن وہاں بھی ایسے لوگ شامل ہو گئے جنہیں صرف میرے بولڈ سینز حاصل کرنے اور پھر مجھے ٹارگٹ کرنے میں دلچسپی تھی۔

اس لیے اب فیصلہ بالکل واضح ہے۔

نہ اب واٹس ایپ چینل پر اوپن ورڈز میں بولڈ سینز ملیں گے، نہ کمیونٹی میں۔

کل ایپیسوڈ 15 آخری ایپیسوڈ ہوگی اور اس کے بعد میں اس ناول کا مکمل بولڈ ورژن تیار کروں گی۔ تمام بولڈ سینز کے ساتھ مکمل ناول پی ڈی ایف کی صورت میں ملے گا۔

باقی ناول آپ یوٹیوب پر ریڈ کرتے رہیں۔ ❤️

اور جو نیکسٹ ناول میں شروع کروں گی، اس میں بھی جو بولڈ ایپیسوڈز ہوں گے، وہ اوپن میں نہیں دیے جائیں گے بلکہ پیڈ پی ڈی ایف میں دیے جائیں گے، تاکہ واقعی جن ریڈرز کو ناول پڑھنے کا جنون ہے، وہ سکون سے اپنا ناول پڑھ سکیں اور بیچ میں کسی کو ہمیں ٹارگٹ کرنے کا موقع نہ ملے۔

بے قرار دل کا کل آخری ایپیسوڈ آ جائے گا، پھر میں اس کا مکمل بولڈ ورژن ریڈی کروں گی۔ جب پی ڈی ایف تیار ہوگی تو آپ سب کو انفارم کر دوں گی۔

اس کے بعد کچھ دن کا گیپ لوں گی، پھر ایک بہت ہی زبردست نیا ناول لے کر واپس آؤں گی۔ ❤️

اور جن لوگوں کو میرے ناولز سے اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ میری ڈی ایم میں آ کر ب**** کرتے ہیں، ان کے لیے صرف اتنا ہے
مجھے کسی کی ب** سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

آپ کو ناول نہیں پڑھنا تو مت پڑھیں، لیکن رائٹرز کو ٹارگٹ کرنا اور ان کے کام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا کوئی اچھی بات نہیں۔

میں نے اب تک اپنے ریڈرز کا بھلا سوچ کر اوپن میں دیا، لیکن اب میں اپنا فیصلہ کر چکی ہوں۔

کل بے قرار دل مکمل ہوگا۔
اس کے بعد بولڈ ورژن صرف مکمل پی ڈی ایف میں ملے گا۔
اور نیکسٹ ناول بھی اسی طریقے سے آئے گا۔

میرے جو اصل ریڈرز ہیں، وہ میرے ساتھ رہیں۔ ❤️

باقی جنہیں مسئلہ ہے، وہ اپنا راستہ دیکھیں۔

1 week ago | [YT] | 68

𝐒𝐚𝐧𝐚𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐢𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐯𝐞𝐥𝐬

Due to a serious and important problem, uploading is not possible right now.
So, don’t worry! InshaAllah, you will get the Episode on Monday. 🤍
Please wait until Monday.

2 weeks ago | [YT] | 61

𝐒𝐚𝐧𝐚𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐢𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐯𝐞𝐥𝐬

السلام علیکم ڈیئر ریڈرز! 🤍

آئی ایم سوری، کچھ مصروفیات اور ایک ضروری وجہ کی وجہ سے میں آج ایپیسوڈ اپلوڈ نہیں کر سکوں گی۔
اس لیے پہلے ہی آپ سب کو بتا رہی ہوں تاکہ آپ انتظار نہ کریں۔

ان شاء اللہ کل آپ مجھ سے ڈبل ایپیسوڈ لے لیجیے گا، بلکہ کوشش ہوگی کہ کل کی دونوں ایپیسوڈز ملا کر دو گھنٹے سے بھی زیادہ کی ہوں۔ 🤍

تو آج کے لیے معذرت، اور کل کی ڈبل اسپیشل ایپیسوڈز مل جائیں گی۔

3 weeks ago | [YT] | 89

𝐒𝐚𝐧𝐚𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐢𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐯𝐞𝐥𝐬

السلام علیکم ڈیئر ریڈرز! 🤍
مجھے واقعی سمجھ نہیں آ رہی کہ میں آپ سب کو یہ بات کتنی بار سمجھاؤں۔ میں نے کمیونٹی آخر بنائی ہی کس لیے ہے؟ لیکن پھر بھی بہت سے ریڈرز میسج کر رہے ہیں کہ ایپیسوڈ کمیونٹی میں کیوں دے رہی ہوں، واٹس ایپ چینل پر کیوں نہیں؟
فرسٹ آف آل واٹس ایپ چینل پر پی ڈی ایف سینڈ ہی نہیں ہو سکتی، اور سیکنڈ وہاں ٹیکسٹ کی بھی ایک لمٹ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے مکمل ٹیکسٹ اور مکمل سینز بہت سے ریڈرز کو شو ہی نہیں ہوتے۔ آپ خود دیکھ چکی ہیں کہ 6 ایپیسوڈ میں نے واٹس ایپ چینل پر دی تھی لیکن بہت سے ریڈرز کو وہ بھی مکمل نہیں ملی۔
اسی وجہ سے میں نے کمیونٹی بنائی ہے تاکہ آپ کو مکمل ایپیسوڈز اور بولڈ ورژن کے کٹ سینز آسانی سے مل سکیں۔ آپ کو صرف کمیونٹی جوائن کرنی ہے، اور آپ کے نمبرز بھی وہاں پرائیویٹ اور سیکیور رہیں گے۔
بہت سے ریڈرز آ کر مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ کو کمیونٹی سے کیا فائدہ ہو رہا ہے ۔اور میں یہ بات بالکل کلیر کر دوں، مجھے کمیونٹی بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ الٹا میرا کام اور زیادہ بڑھ رہا ہے، لیکن میں پھر بھی یہ اس لیے کر رہی ہوں کہ میں آپ سے پیڈ ورژن کے پیسے نہیں لینا چاہتی۔ بہت سے ریڈرز شاید پیڈ ورژن افورڈ نہ کر سکیں، اس لیے میں چاہتی ہوں کہ آپ کو فری میں کمیونٹی کے ذریعے میرے ناولز کے بولڈ ورژن اور کٹ پارٹس پڑھنے کو ملیں۔
تو پلیز بار بار یہ نہ کہیں کہ کمیونٹی میں کیوں دے رہی ہیں۔ واٹس ایپ چینل کے اپنے ایشوز ہیں، اسی لیے کمیونٹی بنائی گئی ہے۔ اس کا لنک بھی میں نے واٹس ایپ چینل پر دے رکھا ہے، جنہیں ایڈ ہونا ہے وہ کمیونٹی جوائن کر لیں۔
اور ہاں، ایپیسوڈ #6 میں نے واٹس ایپ چینل پر بھی دی تھی، لیکن جیسا کہ میں نے بتایا، سب کو مکمل نہیں ملی۔ اسی لیے اب آگے کے بولڈ ورژن اور کٹ پارٹس کمیونٹی میں ہی ملیں گے۔
امید ہے اب سب کو سمجھ آ گئی ہوگی کہ میں نے کمیونٹی کیوں بنائی ہے۔ 🤍
اور آخر میں ایک بہت ہی اہم سوال…
آج سنڈے ہے، تو کیا آج میری بھی چھٹی ہے یا پھر مجھے آج بھی ایپیسوڈ دینی پڑے گی؟ 🤭😉😪😂

3 weeks ago | [YT] | 68

𝐒𝐚𝐧𝐚𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐢𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐯𝐞𝐥𝐬

ہائے ماشاءاللہ، میرے پاس واقعی بہت ہی پیارے ریڈرز ہیں۔ 🤍 اسی خوشی میں اب آپ کی صنم ان شاء اللہ آپ کو ڈیلی ایپیسوڈز دیا کرے گی۔
آج بھی آپ کو ایپیسوڈ ضرور ملے گی۔ ہو سکتا ہے رات کے نو بجے تک ٹائم ہو جائے، لیکن ان شاء اللہ آج میں ایپیسوڈ دے کر ہی رہوں گی۔ اور آئندہ جب بھی میں کوئی ٹارگٹ دوں، اسے پورا کیا کریں، کمنٹس لازمی کیا کریں، کیونکہ آپ کا ریسپانس ہوگا تو ہی میں اسی طرح ڈیلی ایپیسوڈز دے پاؤں گی۔
اب ایک اور ضروری بات کٹ سینز کے حوالے سے۔ واٹس ایپ چینل پر کچھ ایشو ہے، اس لیے اس ناول کے جتنے بھی بولڈ ورژن یا کٹ سینز ہوں گے، وہ اب واٹس ایپ چینل پر نہیں بلکہ ایک الگ کمیونٹی میں ملیں گے۔
جن ریڈرز نے اس کمیونٹی میں ایڈ ہونا ہے، وہ مجھے میرے پرسنل نمبر پر میسج کریں۔ پہلے اپنا نام بتائیں اور یہ بھی لکھیں کہ آپ نے کمیونٹی جوائن کرنی ہے۔ جن کے پاس میرا نمبر نہیں ہے، ان کے لیے نمبر یہ ہے
👉🏻 0342 0699581
اور جن ریڈرز نے پہلے مجھے میسج کیا تھا لیکن میں ان کے میسج کا جواب نہیں دے سکی یا انہیں کمیونٹی میں ایڈ نہیں کر پائی، وہ بھی دوبارہ مجھے میسج کر دیں۔ آج سب اپنا نام اور کمیونٹی جوائن کرنے کی ریکویسٹ بھیج دیں۔ ان شاء اللہ میں رات کو ایپیسوڈ اپلوڈ کر دوں گی اور پھر سب کے نمبرز سیو کرکے ایک ایک کرکے کمیونٹی میں ایڈ کر دوں گی۔
اس کمیونٹی کا مقصد صرف اور صرف میرے ریڈرز کو ایک جگہ پر یہ بولڈ ورژن اور کٹ سینز فراہم کرنا ہے۔ اس لیے پلیز صرف وہی لوگ میسج کریں جو میرے ریڈرز ہیں۔ کوئی دوسرا رائٹر اس کمیونٹی میں ایڈ نہیں کیا جائے گا۔ میں اپنی مرضی اور اپنے ریکارڈ کے مطابق لوگوں کو کمیونٹی میں شامل کروں گی۔
اور ایک بات بہت کلیئر ہے میرے بولڈ سینز کو کاپی کرنے یا کسی اور جگہ شیئر کرنے کی کوشش بالکل نہ کی جائے۔ میں پہلے بھی اس معاملے میں کافی ڈس اپوائنٹ ہو چکی ہوں، اس لیے اس بار کمیونٹی صرف اپنے ریڈرز کے لیے رکھ رہی ہوں۔ 🤍
ان شاء اللہ آج رات جب ایپیسوڈ ملے گی، اس کے ساتھ جو بولڈ یا کٹ سینز یوٹیوب پر نہیں دیے جا سکیں گے، وہ بھی کمیونٹی میں مل جائیں گے۔ یعنی آپ یہاں سے ایپیسوڈ ریڈ کریں اور ساتھ ہی کمیونٹی میں جا کر اس کے کٹ سینز بھی ریڈ کر لیں۔
اور بے قرار ناول کی 6 ایپیسوڈ میں سے جو سینز یوٹیوب پر اپلوڈ نہیں کیے جا سکے تھے، وہ بھی میں اسی کمیونٹی میں دے دوں گی۔
تو جن جن ریڈرز نے کمیونٹی میں ایڈ ہونا ہے، آج ہی مجھے اپنے نام کے ساتھ میسج کر دیں۔ 🤍
پھر ایپیسوڈ کا ویٹ کیجیے، ان شاء اللہ نو بجے تک آپ کو ایپیسوڈ مل جائے گی، اور اس کے بعد میں سب کو کمیونٹی میں ایڈ کرنا شروع کر دوں گی۔
بس اسی طرح اپنا سپورٹ، ریسپانس اور کمنٹس جاری رکھیں، پھر آپ کی صنم بھی آپ کو ڈیلی ایپیسوڈز اور جہاں ممکن ہوا، مکمل بولڈ ورژن دیتی رہے گی۔ 🤍

4 weeks ago | [YT] | 88

𝐒𝐚𝐧𝐚𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐢𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐯𝐞𝐥𝐬

تو کیسے ہیں آپ سب؟ امید کرتی ہوں سب خیریت سے ہوں گے… لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ اس وقت آپ سب کا غصہ ساتویں آسمان پر ہوگا۔ 😂 کیونکہ ایک تو دو تین دن سے ایپیسوڈ اپلوڈ نہیں ہوئی، اوپر سے کٹ سینز بھی ابھی تک واٹس ایپ چینل پر نہیں ملے۔

آئی ایم رئیلی سوری! 🤍 پچھلے دو تین دن سے واٹس ایپ بھی چیک نہیں کر پائی، اور وہاں اتنے سارے میسجز جمع ہو گئے ہیں کہ سب کی کٹ سینز والی ریکویسٹ دیکھ کر مجھے خود بھی یاد آ گیا کہ اوہ ہاں! یہ کام تو ابھی باقی ہے۔

لیکن اب مزید انتظار نہیں! آج کی ایپیسوڈ تقریباً ریڈی ہے، بس تھوڑی دیر بعد اسے پبلک کر دوں گی۔ اور ایپیسوڈ کے شروع میں جو ٹارگٹ دیا ہے، اگر آپ سب نے وہ پورا کر دیا تو آئی سویئر، ان شاء اللہ آپ کو ڈیلی ایپیسوڈ ملا کرے گی۔ 🤍

اور جہاں تک کٹ سینز کی بات ہے، وہ بھی ان شاء اللہ آج رات تک واٹس ایپ چینل پر شیئر کر دوں گی، تو جو ریڈرز ابھی تک انتظار کر رہی ہیں وہ تھوڑا سا اور صبر کر لیں۔ 🤍

ایک اور چھوٹی سی شکایت میری بھی ہے! 👀 بہت سی ریڈرز مجھے پرسنل چیٹ پر آ کر بتاتی ہیں کہ "آپ کے ناول بہت اچھے ہیں، ہمیں بہت پسند آتے ہیں" لیکن کمنٹ سیکشن میں ان کا کوئی اتا پتا ہی نہیں ہوتا۔ 😂

تو پلیز جو بات پرسنل چیٹ میں بتاتی ہیں، وہی محبت دو لفظ یوٹیوب کے کمنٹ سیکشن میں بھی دکھا دیا کریں۔ میں وہاں آپ کے کمنٹس کا ریپلائی بھی کرتی ہوں اور آپ کی فیڈ بیک سے مجھے واقعی بہت موٹیویشن ملتی ہے۔ 🤍

تو بس آج سے ریڈنگ کے ساتھ رسپانس بھی لازمی! 😌
اب تھوڑی دیر میں آج کی ایپیسوڈ آپ کے سامنے ہوگی… اور دیکھتے ہیں ٹارگٹ پہلے پورا ہوتا ہے یا میری اگلی ایپیسوڈ پہلے آتی ہے! 🤍

#Sanamsheikh
🤍

4 weeks ago | [YT] | 73

𝐒𝐚𝐧𝐚𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐢𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐯𝐞𝐥𝐬

Episode upload ho rhi bs koi net issue h is liye late ho rhi....
Aj ki date mein he ap ko mil jaye gi....
WhatsApp channel bhi follow kr lena sb about mein link hai....

1 month ago | [YT] | 40

𝐒𝐚𝐧𝐚𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐢𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐯𝐞𝐥𝐬

السلام علیکم ڈیئر ریڈرز! 🤍

تو کیسے ہیں آپ سب؟ جیسا کہ آپ کو پتا ہے، آج بے قرار ناول کی 6 ایپیسوڈ اپلوڈ ہونی ہے، لیکن اس وقت میں خود کافی کنفیوز اور تھوڑی سی ٹینشن میں ہوں کہ اسے کہاں اپلوڈ کروں۔

ایپیسوڈ یوٹیوب کے لیے ریڈی ہے، لیکن اس میں کچھ سینز تھوڑے زیادہ بولڈ ہیں اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں یوٹیوب اسے دوبارہ ریموو نہ کر دے۔ پہلے بھی میری کئی ایپیسوڈز ریموو ہو چکی ہیں اور اس کی وجہ سے چینل پر سٹرائیک سمیت کافی مسائل بن چکے ہیں۔

اب میں اسے تھوڑا ایڈٹ کر رہی ہوں تاکہ بولڈ سینز کو کچھ کم کیا جا سکے، لیکن پھر بھی اگر یوٹیوب نے اسے ریموو کر دیا تو دوبارہ وہی مسئلہ ہو جائے گا۔

اسی سوچ میں ایپیسوڈ بھی لیٹ ہو رہی ہے۔ 😭
اب دیکھتے ہیں کیا بیسٹ آپشن بنتا ہے، پھر جو فیصلہ ہوگا وہ آپ سب کو بتا دوں گی۔ 🤍

1 month ago | [YT] | 94

𝐒𝐚𝐧𝐚𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐢𝐤𝐡 𝐍𝐨𝐯𝐞𝐥𝐬

السلام علیکم ڈیئر ریڈرز! 🤍

آئی ایم سوری، کچھ پرابلم کی وجہ سے آج کی ایپیسوڈ ٹائم پر ریڈی نہیں ہو سکی اور اب کافی زیادہ دیر بھی ہو گئی ہے۔ آپ سب نے اتنا ویٹ کیا، اس کے لیے دل سے معذرت۔ 🤍

ان شاء اللہ کل صبح صبح ہی ایپیسوڈ آپ کو مل جائے گی۔ کوشش ہوگی کہ زیادہ ویٹ نہ کرنا پڑے۔

1 month ago | [YT] | 78