Aimi diaries 🎀



Welcome to my channel Aimi. Join me on a daily adventure as I share vibrant shorts from my life and creative journey.
Tune in for bite-sized stories that celebrate the everyday and keep you connected to my journey. Subscribe and join the fun!🌸🎈


Aimi diaries 🎀

Therapy can't fixed me so Allah made me khala 🤍

1 week ago | [YT] | 10

Aimi diaries 🎀

As a youngest khala I want to raise him according to Islam 🤍

4 weeks ago | [YT] | 9

Aimi diaries 🎀

کوئی چھاؤں ہو
جسے چھاؤں کہنے میں
دوپہر کا گمان نہ ہو
کوئی شام ہو
جسے شام کہنے میں
شب کا کوئی نشان نہ ہو
کوئی وصل ہو
جسے وصل کہنے میں
ہجرت کا دھواں نہ ہو
کوئی لفظ ہو
جسے لکھ پڑھنے کی چاہ میں
کبھی ایک لمحہ گراں نہ ہو
یہ کہاں ہوا کہ ہم تمہیں
کبھی اپنے دل سے پکارنے کی سعی کریں
وہی آرزو بےاماں نہ ہو
وہی موسم غم جاں نہ ہو
(امربیل) 🫀

6 months ago | [YT] | 8

Aimi diaries 🎀

اور کچھ صلے اس جہاں کے لیے نہیں ہوتے ۔۔۔۔۔🌸🩶✨️

7 months ago | [YT] | 12

Aimi diaries 🎀

Gentle Vibes and Peaceful Mind 🩶✨️|Eid Mubarak To Everyone 🍃🌸

7 months ago | [YT] | 11

Aimi diaries 🎀

اعتراف کا لمحہ عذاب کا لمحہ ہوتا ہے ✨️🌸🍃۔۔۔۔۔۔۔

8 months ago | [YT] | 12

Aimi diaries 🎀

خواب مر جائیں تو آنکھیں بیکار ہو جاتیں ہیں 🩶۔۔۔۔۔۔۔۔

8 months ago | [YT] | 12

Aimi diaries 🎀

جنگ

ہر انسان اپنی جنگ لڑتا ہے ۔۔۔۔ اور خود لڑتا ہے ۔۔۔ کسی ہتھیار کا استعمال کرنے کی بجائے اسے عقل کا استعمال کرنا پڑتا ہے کیونکہ انسان کی زندگی سے جنگ عقل کی بنیاد پر ہے ۔۔۔ کچھ لوگوں کی جنگ اچھائی سے ہوتی ہے ۔۔۔ تو کچھ کی برائی سے ۔۔۔ مگر جب انسان برائی سے جنگ کرتے تھک جاتا یے تو وہ برائی اپنا لیتا ہے ۔۔۔۔ لیکن کیا برائی کو اپنانے سے جنگ ختم ہو جاتی ہے ؟؟؟




کالم نگار : ایمن حنیف میر

8 months ago | [YT] | 12

Aimi diaries 🎀

میں نیک بننا چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔

میں کوشش کرتی ہوں ۔۔ مگر کوشش میں کامیابی حاصل نہیں کر پاتی۔ میں سوچتی ہوں اور بہت سوچتی ہوں ۔۔۔ نیک بننے کے طریقے۔۔۔ اس دنیا کی چمک میں نا کھونے کے طریقے۔۔۔۔ اللہ سے قریب ہونے کہ طریقے۔۔۔۔۔ میں سوچتی رہتی ہوں۔۔۔ زہن میں سوال ابھرتے ہیں اور پھر دل کی جوابوں کے آگے ہار جاتے ہیں ۔ میں سوچتی ہوں کہ اچھا انسان کیسے بنا جائے؟؟ ایسا انسان جو اللہ کو بہت پیارا ہو۔۔۔ جو منفی لوگوں میں رہ کر بھی مٹبت ہو ۔۔۔ جو ہر حالت میں اللہ سے راضی ہو۔۔۔ جو گناہوں سے بچا ہوا ہو ۔۔۔ جس پہ آس پاس کی برائی اثر نہ کرے ۔۔۔ جو نفرت کرنے والے لوگوں میں بھی محبت اور احترام کرنے والا ہو ۔۔۔جو آس پاس حرام چیزوں سے گھیرا ہوا ہو مگر اس سے حلال کی خوشبو آتی ہو۔۔۔ایسا انساں کیسے بنا جا سکتا ہے؟؟؟ کیا صرف کوشش کافی ہوگئی؟؟؟ کیا صرف سوچنا کافی ہوگا ؟؟ کیا صرف ایسے انسان پہ رشک کرنا کافی ہوگا ؟؟؟

کالم نگار : ایمن حنیف میر

8 months ago | [YT] | 11

Aimi diaries 🎀

Answers of the previous post :
گھر آتے ساتھ میرا دماغ جمع تفریق پہ لگا ہوا تھا ۔۔۔ آخر کو اسکے پیچھے کیا وجہ تھی کہ اللہ نے ہم سب کو ایک جیسی چیزیں عطا نہیں کیں۔ اگر ایک کو گاڑی دی تو دوسرے کو کیوں نہیں دی ؟؟
دو دن گزر گئےمیرے ذہن میں جواب اسلام کے مطابق آ رہا تھا اور میرے نفس کو جواب سائنس کے مطابق چاہیئے تھا ۔۔۔۔ ( یہاں پر مجھ سے غلطی ہوئی تھی ۔۔۔ پر وہ ہم بعد میں ڈسکس کریں گیں )
آخر کو میں نے یہ مسئلہ اپنی بڑی بہن سے ڈسکس کیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ جب وہ میری طرح چھوٹی تھیں تو ان کے زہن میں بھی یہی سوالات آتے تھے لیکن وہ کسی سے بھی پوچھنے سے ڈرتی تھیں۔
پھر انہیں ہمارے کسی انکل نے ایک بک تحفے میں دی ۔ جس میں ایک بچے کی کہانی تھی جس کی سوچ بلکل یہی تھی کہ اگر کسی ایک انسان کو گاڑی ملی ہے تو دوسرے کو کیوں نہیں ملی ۔۔۔۔۔ پھر اسکے پاس ایک دن ایک جن حاضر ہوا اور اس سے اسکی کسی خواہش کے بارے میں دریافت کیا ۔
بچے نے کہا کہ اسکی خواہش ہے کہ سب غریب امیر ہو جائیں۔۔۔ یونہی ایکوالیٹی ہو گئی نہ سب کے درمیاں۔۔۔۔۔
جن نے اسکی یہ خواہش پوری کی اور سب غریبوں کو امیر بنا دیا ۔
اب جو گوالا ان کے گھر دودھ دینے آتا تھا ۔۔۔ وہ اب دودھ دینے نہیں آتا تھا کیونکہ وہ امیر ہوگیا تھا ۔۔۔۔ جو سبزی باہر گلی میں تازہ سبزیوں کی آوازیں لگاتا تھا وہ آوازیں اب نہیں آتی تھیں ۔۔ کیونکہ سبزی والا بھی اب امیر ہو چکا تھا ۔ تو اسے کیا ضرورت تھی سبزی بیچنے کی ؟؟؟
یوں پوری کائنات کا نظام درہم برہم ہو جاتا ۔۔۔۔
بچے کو سمجھ آ چکی تھی کہ جس نے کائنات کا نظام بنایا ہے وہ بہت مہربان ہے ۔۔
لیکن اس کہانی کے بعد میرے ذہن پہ پھر سوال ابھرا ۔۔۔ اگر ہر کسی کے پاس ہر چیز موجود ہوتی تو کسی کو دوسرے کی کیا ضرورت پڑتی ؟؟
پر اس کا جواب بہت سمپل ہے ۔۔۔ اگر سب کے پاس سب چیزیں موجود ہوتیں تو پھر ایک دوسرے سے ہمدردی کا احساس بلکل ختم ہوجاتا۔۔۔۔۔ پھر یہ دنیا امتحان کیسے بنتی ؟؟؟ یہ ایک بہت خوبصورت نظام ہے ۔۔۔۔۔ جو سمجھ لینا بہت ضروری ہے ۔۔۔
اب آتے ہیں غلطی کیطرح مجھ سے غلطی یہ ہوئی تھی کہ میرے نفس نے مجھ سے سائنس کے مطابق جواب مانگا تھا ۔۔ اور میں سائنس کے مطابق جواب ڈھونڈ رہی تھی ۔۔۔ جبکہ میرا دین اسلام ہے اور مجھے اسلام کے مطابق ہی جواب ڈھونڈ چاہئے تھا ۔۔۔۔ ویسے بھی جو لوگ زیادہ سائنس پہ پڑتے ہیں یا ہر چیزنکو سائنس خے نظریے سے پھرکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انکے زیادہ چانس ہوتے ہیں ملحد بننے کے ۔۔۔
اور یہ یاد رہے کہ قرآن چودہ سو سال پرانی کتاب ہے جبکہ سائنس ابھی ابھی آئی ہے ۔۔۔۔ اس لئے کوشش کریں کے اپنے سوالات کے جوابات قرآن کی روشنی سے ڈھونڈیں نا کہ سائنس سے ۔۔۔۔
اللہ حافظ

کالم نگار : ایمن حنیف میر

8 months ago | [YT] | 9