Naseem e Zindagi

"Nasim-e-Zindagi" is a channel that introduces you to every aspect of life. On our channel, you'll find:

- Information on the importance of life
- Tips for self-improvement
- Health and wellness advice
- Education and business insights
- Engaging and informative videos

Our goal is to improve your life and provide positive guidance. Subscribe to our channel and watch our videos.


Naseem e Zindagi

رمضان المبارک، یومِ شہادتِ امیرالمؤمنین حضرت امام علی ابنِ ابی طالبؑ کے موقع پر ہم بارگاہِ امامِ زمانہؑ، مراجعِ عظام اور تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

حضرت علیؑ وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی سربلندی، عدل و انصاف کے قیام اور مظلوموں کی حمایت کے لیے وقف کر دی۔ آپؑ کی شہادت پوری امتِ مسلمہ کے لیے عظیم سانحہ ہے۔
آج کا دن ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم سیرتِ علیؑ پر عمل کریں، حق و صداقت کا ساتھ دیں اور ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت علیؑ کی سیرت پر چلنے اور ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
شہادتِ امیرالمؤمنین حضرت علیؑ پر تمام عالمِ اسلام کو تعزیت۔ 🖤
#شہادت_امیرالمومنین
#امام_علیؑ
#حضرت_علیؑ
#یاعلی
#یا_علی_مدد
#شہادت_امام_علیؑ
#Ramadan
#21Ramadan
#YaAli
#AliIbnAbiTalib
#MolaAli
#AhlulBayt
#Azadari
#IslamicPost
#ShahadatEImamAli
#حب_اہل_بیتؑ

1 week ago | [YT] | 2

Naseem e Zindagi

ماہِ رمضان المبارک — شہادتِ مولا کائنات حضرت علیؑ کی مجالسِ عزا


21 ماہِ رمضان المبارک کو مولا کائنات، شیرِ خدا، امیرالمؤمنین حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام کی المناک شہادت کے موقع پر مجالسِ عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سفیرِ امن قبلہ مولانا سید شمشیر علی سبزواری صاحب خطاب فرمائیں گے۔


🕓 دن 4:30 بجے
امام بارگاہ کوٹ راجگان

🕗 رات 8:00 بجے
امام بارگاہ موضع منڈاہڑ
مجالس عزاء میں شامل ہو کر ثواب دارین حاصل کریں۔
#شہادت_امیرالمومنین
#حضرت_علی_علیہ_السلام
#مولائے_کائنات
#یا_علی_مدد
#21رمضان
#شہادت_امام_علی
#مجالس_عزا
#ذکر_علی
#اہلبیت_علیہم_السلام
#اسلامی_مجلس
#کوٹ_راجگان
#منڈاہڑ
#پیغام_امن
#سبزواری_صاحب

1 week ago | [YT] | 1

Naseem e Zindagi

🏴اجرک اللہ یا صاحب الزمان عج🏴

شب ضربت امیر المؤمنینؑ تسلیت بحضور امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف 😭🙏

صداۓ جبرائیلؑ 19 رمضان المبارک
تَھَدَمَت وااللّٰه ارکان الھُدیٰ
خدا کی قسم ہدایت کے ستون کو منہدم کردیا۔

#شبِ_ضربت_امیر_المؤمنینؑ💔
#یا_عالی_بحقِ_علیؑ 🙏😭
#عجل_لولیک_الفرج

1 week ago | [YT] | 2

Naseem e Zindagi

8 مارچ عالمی یومِ خواتین

اسلام وہ دین ہے جس نے عورت کو عزت، وقار اور حقوق عطا کیے۔ جب دنیا کے کئی معاشروں میں عورت کو حقیر سمجھا جاتا تھا، تب اسلام نے سورۃ النساء نازل کر کے واضح کر دیا کہ عورت بھی معاشرے کا باعزت اور باحقوق فرد ہے۔
اسلام نے چودہ سو سال پہلے ہی عورت کی عزت و تکریم کا درس دے کر گویا خواتین کے احترام کا دن ہمیشہ کے لیے قائم کر دیا۔
اے اللہ! حضرت فاطمہ الزہراؑ کے صدقے ہماری ماؤں اور بہنوں کو عزت، صحت اور سلامتی عطا فرما، اور جو اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں ان کی مغفرت فرما۔ آمین یارب العالمین 🤲
#یوم_خواتین
#اسلام_اور_عورت
#ماں_کا_مقام
#سورۃ_النساء

1 week ago | [YT] | 5

Naseem e Zindagi

خان غلام عباس خان مرحوم :- اتھر کی ایک باوقار سیاسی و سماجی شخصیت


خان غلام عباس خان مرحوم، خان غلام حیدر خان مرحوم اور بخت بھرئی کے فرزند تھے۔ غلام حیدر خانؒ کی تین شادیاں تھیں اور غلام عباس خانؒ دوسری اہلیہ کے بطن سے تھے۔ ان کے بھائیوں کے نام رحمت خانؒ،شیر خانؒ اور فتح خانؒ اور بہنوں کے نام فاطمہ کبریؒ،فاطمہ صغریٰؒ ہیں، جبکہ فاطمہ کبریؒ کے بیٹے صوبیدار لعل خانؒ مرحوم تھے۔فاطمہ صغریٰؒ کے بیٹے زوار ریاض حسین،صادق حسینؒ ،فدا حسینؒ ،نذر حسینؒ،اعجاز حسین اور ایک بیٹی ہے۔ خان غلام عباس خانؒ کو ان کے بھائیوں نے خاندان و گاؤں کے سیاسی امور کی ذمہ داری سونپی، جو انہوں نے نہایت دیانت داری، وقار اور بصیرت کے ساتھ نبھائی۔ گاؤں میں ان کی بیٹھک ایک بیٹھک نما کمرہ تھا جو موجودہ ملک نذیر ٹھیکدار کے بیٹوں محمد افضال اور محمد ضمیر کے مکان کی جگہ واقع تھا۔ ان کی شخصیت کی اصول پسندی اور خودداری کا اندازہ اس واقعے سے ہوتا ہے کہ راجہ محمد افضل خانؒ رئیسِ اعظم کوٹ راجگان، جو ان کے بھائی جیسے دوست تھے، ایک موقع پر تعمیراتی سامان لے کر آئے اور کہا کہ یہ جگہ مناسب نہیں، میں یہاں آپ کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔ خان غلام عباس خانؒ نے نہایت وقار سے جواب دیا کہ اگر آپ کو یہاں بیٹھنا اچھا نہیں لگتا تو آپ نہ آئیں، مگر میں یہ سامان ہرگز قبول نہیں کروں گا۔چچا غلام محمد جٹ مرحوم کے بقول ان کے والد رحمت خانؒ اور خان غلام عباس خان کے درمیان گہری دوستی تھی۔ ایک مرتبہ جائیداد کے شفع کے سلسلے میں جب رحمت خان ٹو بھہ اسٹیشن پر ٹرین مس کر بیٹھے تو خان غلام عباس خان نے کسی پریشانی کا اظہار نہ ہونے دیا اور خود پیدل پنڈدادنخان جا کر شفع کیا اور زمین واپس دلوائی۔
پنچائتی نظام میں انہیں تحصیل سطح پر سہیسر کی ذمہ داری دی گئی۔ بلدیاتی سیاست میں بھی فعال رہے؛ دو مرتبہ کامیابی حاصل کی اور ایک مرتبہ ناکامی کا سامنا کیا، مگر اصولی سیاست سے کبھی پیچھے نہ ہٹے۔ پورے پنجاب کے معزز اور اعلیٰ خاندانوں کے ساتھ ان کے قریبی مراسم تھے۔وفات سے کچھ دن پہلے وہ تحصیل بھلوال کے علاقے للیانی میں گئے ہوئے تھے جہاں ان کی طبیعت خراب ہوئی۔ اہلِ خانہ کو اطلاع دی گئی اور 25 اکتوبر 1971 ء کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
خان غلام عباس خان مرحوم کا شمار گاؤں اتھر کی اہم اور بااثر شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ اصول پرست، نرم خو اور وضع دار سیاسی رہنما تھے جنہوں نے گاؤں کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی اور اپنی زندگی کو خدمت اور عزتِ نفس کے اصول پر گزارا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین ثم آمین



#خان_غلام_عباس_خان
#گاؤں_اتھر
#تاریخ_اتھر
#شخصیات_اتھر
#خاندانی_تاریخ
#پنچائتی_نظام
#بلدیاتی_سیاست
#دیانت_اور_اصول
#خدمت_خلق
#یادیں_ماضی
#تحصیل_پنڈدادنخان
#ضلع_جہلم
#اہل_شخصیات
#مرحومین_کی_یاد
#دعا_مغفرت

1 week ago | [YT] | 0

Naseem e Zindagi

حافظ محمد خانؒ :- اتھر کی روحانی شناخت اور تصوف کا روشن چراغ

گاؤں اتھر کی سرزمین ہمیشہ سے علمی و روحانی شخصیات کی امین رہی ہے۔ انہی درخشاں ہستیوں میں ایک نام حافظ محمد خانؒ کا بھی ہے، جو 1951 ء میں اتھر میں پیدا ہوئے۔ آپ نہ صرف قرآنِ کریم کے حافظ تھے بلکہ ایک بااخلاق، باادب، باعمل اور صاحبِ کشف انسان کے طور پر بھی پہچانے جاتے تھے۔حافظ محمد خانؒ کی ابتدائی تعلیم و تربیت کا آغاز للہ شریف کے روحانی ماحول سے ہوا، جہاں انہیں علم و ادب کی بنیادیں میسر آئیں۔ بعد ازاں تصوف اور روحانیت کی دنیا میں ان کی خصوصی تربیت عظیم روحانی شخصیت حضرت پیر مطلوب رسولؒ کے زیرِ سایہ ہوئی۔ یہی تربیت ان کی شخصیت کو روحانیت، تقویٰ اور خدمتِ خلق کے اعلیٰ اوصاف سے آراستہ کرنے کا سبب بنی۔
حافظ محمد خانؒ نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ بھلوال میں گزارا، جہاں انہوں نے لوگوں کی اصلاح، رہنمائی اور روحانی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی مجلس میں بیٹھنے والے افراد نہ صرف علمی فائدہ حاصل کرتے بلکہ روحانی سکون اور اخلاقی تربیت بھی پاتے تھے۔زندگی کے آخری ایام انہوں نے اپنے آبائی گاؤں اتھر میں گزارے اور بالآخر 1998 ء میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ تاہم ان کی وفات کے باوجود ان کی روحانی خدمات کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ آج بھی دور دراز علاقوں سے لوگ ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور ان کی نسبت سے روحانی فیض حاصل کرتے ہیں۔حافظ محمد خانؒ کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ علم، اخلاق، روحانیت اور خدمتِ انسانیت انسان کو دنیا میں بھی عزت دیتی ہے اور مرنے کے بعد بھی اس کی یادوں کو زندہ رکھتی ہے۔ ایسی شخصیات کسی ایک گاؤں یا علاقے کا نہیں بلکہ پوری قوم کا سرمایہ ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ حافظ محمد خانؒ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کی سیرت سے سبق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
#حافظ_محمد_خان
#گاؤں_اتھر
#روحانی_شخصیت
#صوفیاء_کرام
#اولیائے_اللہ
#للّہ_شریف
#پیر_مطلوب_رسول
#تصوف
#روحانیت
#علم_و_ادب
#خدمت_خلق
#تاریخ_اتھر
#تذکرہ_اتھر
#اہل_دل_شخصیات
#اولیاء_کی_سرزمین

1 week ago | [YT] | 0

Naseem e Zindagi

پنڈ دادنخان | کار اور موٹر سائیکل میں تصادم | نوجوان جاں بحق | دو افراد زخمی

پنڈ دادنخان۔ پنڈ دادنخان للہ روڈ پر گاؤں بھیلووال کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالرحمن ولد محمد انور (عمر 18 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں مظہر اقبال ولد محمد سلیمان (عمر 31 سال) اور عبدالعزیز ولد غلام محمد (عمر 23 سال) شامل ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم عبدالرحمن کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین 🤲

#PindDadanKhan
#Jhelum
#RoadAccident
#Rescue1122
#SadNews
#Prayers
#AllahMaghfiratFarmaye
#StaySafe
#PakistanNews
#BreakingNews

1 week ago | [YT] | 0

Naseem e Zindagi

15رمضان المبارک ولادت باسعادت فرزند رسول ﷺ، کریم آل محمد علیہم السلام کے پر مسرت موقع پر رسولِ خدا ﷺ، آئمہ اہلبیت علیہم السلام تمام مومنین اور بالخصوص امام وقت حضرت مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
#15رمضان
#ولادت_کریم_آل_محمدؑ
#امام_حسن_مجتبیٰؑ
#فرزند_رسولؐ
#اہلبیت_اطہارؑ
#میلاد_امام_حسنؑ
#نور_اہلبیتؑ
#اسلامی_خوشی
#تبریک_و_تہنیت
#محبت_اہلبیتؑ
#امام_مہدیؑ
#اللهم_عجل_لولیک_الفرج
#ماہ_رمضان
#رمضان_المبارک
#اسلامی_تقریبات

2 weeks ago | [YT] | 5

Naseem e Zindagi

🌙 ماہِ رمضان المبارک — تیرہویں دن کی دعا 🌙

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

🤲 دعا:
اَللّٰهُمَّ طَهِّرْنِي فِيهِ مِنَ الدَّنَسِ وَالْأَقْذَارِ، وَصَبِّرْنِي فِيهِ عَلَى كَائِنَاتِ الْأَقْدَارِ، وَوَفِّقْنِي فِيهِ لِلتُّقَى وَصُحْبَةِ الْأَبْرَارِ، بِعَوْنِكَ يَا قُرَّةَ عَيْنِ الْمَسَاكِينِ۔
ترجمہ:
اے اللہ! آج کے دن مجھے ہر قسم کی ظاہری و باطنی ناپاکیوں سے پاک فرما، تقدیر کے فیصلوں پر صبر عطا کر، اور مجھے تقویٰ اختیار کرنے اور نیک بندوں کی صحبت نصیب فرما، اے محتاجوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کرنے والے!
✨ پیغام:
رمضان المبارک کا تیرہواں دن انسان کی روحانی اصلاح کا پیغام دیتا ہے۔ یہ دعا ہمیں یاد دلاتی ہے کہ حقیقی کامیابی صرف ظاہری عبادات میں نہیں بلکہ دل کی پاکیزگی، صبر، اور صالحین کی صحبت میں ہے۔ جب انسان اپنے نفس کو گناہوں سے پاک کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے صبر، سکون اور ہدایت کی نعمت عطا فرماتا ہے۔
یہ دن ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کا جائزہ لیں، اخلاق کو بہتر بنائیں، اور نیکی کے راستے پر ثابت قدم رہنے کی دعا کریں تاکہ رمضان کی برکتیں ہمارے کردار میں ظاہر ہوں۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں تقویٰ، صبر اور پاکیزہ زندگی نصیب فرمائے اور ہماری عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین
#رمضان_المبارک
#دعائے_رمضان
#رمضان_کا_تیرہواں_دن
#RamadanDua
#IslamicReminder
#تقویٰ
#صبر
#نیک_صحبت
#اسلامی_پیغام
#DuaOfTheDay 🤲🌙

2 weeks ago | [YT] | 2

Naseem e Zindagi

جامعہ ولی العصرؑ کوٹلہ سیداں،سید رحمٰن سے مولانا سید شمشیر علی سبزواری کی قیادت میں امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی

امریکی و اسرائیلی جارحیت اور مظلومینِ عالم سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بھرپور اور پرامن احتجاجی ریلی زیرِ قیادت سفیرِ امن مولانا سید شمشیر علی سبزواری،سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل ضلع جہلم نکالی گئی۔یہ احتجاجی ریلی جامعہ ولی العصرؑ کوٹلہ سیداں و سید رحمن سے شروع ہوئی جس میں سادات، مومنین، علماء کرام، نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور امریکہ و اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا دینی و انسانی فریضہ ہے، اور امت مسلمہ کو اتحاد، بیداری اور استقامت کے ذریعے مظلوموں کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔
ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی موٹروے اوور فلاحی احمد آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں شہداء کے درجات کی بلندی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام کے امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
#احتجاجی_ریلی
#جامعہ_ولی_العصرؑ
#مولانا_شمشیر_علی_سبزواری
#شیعہ_علماء_کونسل
#جہلم
#لبیک_یا_حسینؑ
#امریکی_دہشتگردی
#اسرائیلی_جارحیت
#ظلم_کے_خلاف_آواز
#اتحاد_امت
#مظلوموں_کے_ساتھ
#صدائے_احتجاج
#کشمیر_فلسطین_یکجہتی
#StandAgainstOppression
#UnityForPeace

2 weeks ago | [YT] | 1