Welcome to *Mufti Ataullah Official* – your trusted source for authentic Islamic knowledge, motivational talks, and spiritual guidance. 🎙️📖
📌 *Topics Covered:*
- Tafseer & Hadith Explanation
- Islamic rulings (Fiqh)
- Social awareness from an Islamic perspective
- Youth guidance & moral development
- Current issues in the light of Islam
🔔 Subscribe for:
• Daily Islamic reminders
• Real-life problem-solving through Quran & Sunnah
• Inspiring quotes & Hadith series
• Educational content for students of Deen
💬 Let’s spread peace, knowledge, and truth together.
#MuftiAtaullah #IslamicKnowledge #DeenSeekers #YouthGuidance #DailyHadith #QuranAndSunnah #IslamicScholar #HalalLife #AIForIslam #SpiritualGrowth
MuftiAtaullah
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته
میرا نام مفتی عطاء اللہ ہے، اور میں ایک آن لائن اسلامک ٹیوٹر ہوں۔ الحمدللہ! میں کئی سالوں سے طلبہ و طالبات کو دینی تعلیم آن لائن فراہم کر رہا ہوں۔
آپ میرے ساتھ درج ذیل کورسز آسان فہم انداز میں گھر بیٹھے کرسکتے ہیں:
✨ عربی بول چال کورس
✨ دراسات دینیہ
✨ 3 سالہ عالم / عالمہ دین کورس
✨ حفظِ حدیث کورس
✨ قرآنی عربی کورس
✨ نورانی قاعدہ
✨ تربیتِ اولاد کورس
✨ سیرتِ نبوی ﷺ کورس
✨ تفسیر قرآن کورس
✨ ترجمہ قرآن کورس
✨ صراط مستقیم کورس
اور دیگر مفید و منفرد کورسز بھی جاری ہیں۔
🎓 اگر آپ علمِ دین حاصل کرنا چاہتے ہیں یا کسی عزیز کو داخل کروانا چاہتے ہیں تو نیچے کمنٹ کریں یا میرے اس فیس بک پیج پر رابطہ کریں۔
علم حاصل کرنا فرض ہے — آج ہی نیت کریں!
2 days ago | [YT] | 1
View 0 replies
MuftiAtaullah
السوال
صدقہ فطر کی شرعی حیثیت کیا ہے اور کن لوگوں پر واجب ہے؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جواب
جو مسلمان اتنا مال دار ہے کہ اس پر زکاۃ واجب ہے یا اس پر زکاۃ واجب نہیں، لیکن قرض اور ضروری اسباب اور استعمال کی اشیاء سے زائد اتنی قیمت کا مال یا اسباب اس کی ملکیت میں عید الفطر کی صبح صادق کے وقت موجود ہے جس کی مالیت ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو اس پر عیدالفطر کے دن صدقہ دینا واجب ہے، چاہے وہ تجارت کا مال ہو یا تجارت کا مال نہ ہو، چاہے اس پر سال گزر چکا ہو یا نہ گزرا ہو۔ اس صدقہ کو صدقۂ فطر کہتے ہیں۔
جس طرح مال دار ہونے کی صورت میں مردوں پر صدقۂ فطر ادا کرنا واجب ہے اسی طرح اگر عورت مال دار صاحب نصاب ہے یا اس کی ملکیت میں قرضہ اور ضروری اسباب سے زائد اتنی قیمت کا مال وغیرہ ہے جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہے، مثلاً اس کے پاس زیور ہے جو والدین کی طرف سے ملا ہے یا شوہر نے نصاب کے برابر زیور عورت کو بطور ملکیت دیا ہے، یا مہر میں اتنا زیور ملا جو نصاب کے برابر ہے تو عورت کو بھی اپنی طرف سے صدقۂ فطر ادا کرنا واجب ہے، ہاں اگرشوہر اس کی طرف سے اسے بتاکر ادا کردے تو ادا ہوجائے گا۔
مال دار عورت پر اپنا صدقۂ فطر ادا کرنا تو واجب ہے، لیکن اس پر کسی اور کی طرف سے ادا کرنا واجب نہیں، نہ بچوں کی طرف سے نہ ماں باپ کی طرف سے، نہ شوہر کی طرف سے۔
البتہ مال دار آدمی کے لیے صدقۂ فطر اپنی طرف سے بھی ادا کرنا واجب ہے، اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے بھی، نابالغ اولاد اگر مال دار ہو تو ان کے مال سے ادا کرے اور اگر مال دار نہیں ہے تو اپنے مال سے ادا کرے۔ بالغ اولاد اگر مال دار ہے تو ان کی طرف سے صدقۂ فطر ادا کرنا باپ پر واجب نہیں، ہاں اگر باپ ازخود ان کی اجازت سے ادا کردے گا تو صدقۂ فطر ادا ہوجائے گا۔
صدقہ فطر عیدالفطر کے دن جس وقت فجر کا وقت آتا ہے (یعنی جب سحری کا وقت ختم ہوتاہے) اسی وقت واجب ہوتا ہے،البتہ صدقہ فطر رمضان المبارک میں بھی ادا کرنا درست ہے، اور عید الفطر کے دن عید کی نماز سے پہلے پہلے صدقہ فطر ادا کرلینا چاہیے، یہ بہت زیادہ فضیلت کی بات ہے، عید کی نماز سے پہلے ادا نہیں کیا تو عید کی نماز کے بعد ادا کرنا ہوگا، لیکن اس سے ثواب میں کمی ہوگی، اور عید کے دن سے زیادہ تاخیر کرنا خلاف سنت اور مکروہ ہے، لیکن پھر بھی ادا کرنا ضروری ہوگا۔
ایک حدیث مبارک میں ہے :
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزوں کو فضول و لایعنی اور فحش باتوں کے اثرات سے پاک صاف کرنے کے لیے اور مسکینوں محتاجوں کے کھانے کا بندوبست کرنے کے لیے صدقہ فطر واجب قرار دیا ۔
"عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : « فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَكَاةَ الْفِطْرِ طُهْراً لِلصَّيَامِ مِنَ اللَّغْوِ وَالرَّفَثِ ، وَطُعْمَةً لِلْمَسَاكِينِ". ( رواه ابوداؤد )
اس حدیث میں صدقہ فطر کی دو حکمتوں اور اس کے دو خاص فائدوں کی طرف اشارہ فرمایا گیا ہے: ایک یہ کہ مسلمانوں کے جشن و مسرت کے اس دن میں صدقہ فطر کے ذریعہ محتاجوں مسکینوں کی بھی شکم سیری اور آسودگی کا انتظام ہو جائے گا ۔ اور دوسرے یہ کہ زبان کی بے احتیاطیوں اور بے باکیوں سے روزے پر جو برے اثرات پڑے ہوں گے یہ صدقہ فطر ان کا بھی کفارہ اور فدیہ ہو جائے گا ۔فقط واللہ اعلم
2 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
MuftiAtaullah
Surat No 2 : سورة البقرة - Ayat No 280
وَ اِنۡ کَانَ ذُوۡ عُسۡرَۃٍ فَنَظِرَۃٌ اِلٰی مَیۡسَرَۃٍ ؕ وَ اَنۡ تَصَدَّقُوۡا خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۸۰﴾
اور اگر کوئی تنگدست ( قرض دار ) ہو تو اس کا ہاتھ کھلنے تک مہلت دینی ہے ۔ اور صدقہ ہی کردو تو یہ تمہارے حق میں کہیں زیادہ بہتر ہے ، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو ۔
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
MuftiAtaullah
*آپ کا سوال*
طواف کے دوران عصر پڑھ کر وہیں سے دوبارہ شروع کر دیا کیا اس طرح طواف ہو گیا
اور ایک چکر میں درمیان میں دوسری منزل پر پہنچ کر طواف مکمل کیا.... کیا طواف ہو گیا
*الجواب باسم ملہم الصواب*
طواف کے دوران نماز آجائے تو نماز کے لیے ادھر ہی رک جائے نماز پڑھ لے اور پھر باقی طواف پورا کر لے
اگر کسی وجہ سے طواف کے کچھ چکر مطاف میں کئے اور کچھ اوپر والی منزل میں تو طواف درست ہے
4 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
MuftiAtaullah
مسائل رمضان کے لیے اس واٹساپ چینل کو فالو کریں
whatsapp.com/channel/0029VbAnqk27YScyYbuMG32A
5 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
MuftiAtaullah
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
*🌿 وظیفہ برائے شفاءِ امراضِ چشم 🌿*
1. وضو کر لیں۔
2. نمازِ فجر یا عشاء کے بعد پاک جگہ بیٹھیں۔
3. یہ آیت مبارکہ 313 مرتبہ پڑھیں:
> "وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ"
(سورۃ الشعراء: 80)
4. اول و آخر 11 مرتبہ درودِ ابراہیمی پڑھیں۔
5. پانی پر دم کر کے پیئیں اور آنکھوں پر ہلکا سا لگائیں۔
6. یہ عمل 7 یا 11 دن تک جاری رکھیں۔
---
📜 تعویذ برائے امراضِ چشم
کسی پاک کاغذ پر نیچے کا نقش لکھیں:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یَا بَصِیرُ یَا شَافِی
یہ تعویذ پاک حالت میں لکھیں۔
تعویذ کپڑے یا پلاسٹک میں لپیٹ کر گلے یا بازو پر باندھیں۔
ہفتے میں ایک دن صدقہ ضرور دیں (چاہے تھوڑا ہو۔
5 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
MuftiAtaullah
روزے کی حالت میں بال کاٹنے کا حکم
سوال
روزے کے حا لت میں بال کاٹنا کیساہے؟
جواب
روزے کی حالت میں بال کاٹنے میں کوئی حرج نہیں ہے، روزہ فاسد یا مکروہ نہیں ہوتا۔
ہندیہ میں ہے:
"فهو عبارة عن ترك الأكل والشرب والجماع من الصبح إلى غروب الشمس بنية التقرب إلى الله كذا في الكافي."
(كتاب الصوم، الباب الأول في تعريفه وتقسيمه وسببه ووقته وشرطه، ج:1، ص:194، ط: رشيدية)
فقط والله أعلم
5 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
MuftiAtaullah
یااللہ!
سحری تیار کرنے والی تمام ماں بہن بیوی کو دنیا و آخرت کی
خوشیاں نصیب فرما۔🤲🕋
5 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
MuftiAtaullah
‼️ *عورت کے لیے حیض ونفاس کی حالت میں روزہ رکھنے اور اس کے مسائل سیکھنے سے متعلق ایک اہم تنبیہ:*
خواتین کے لیے حیض ونفاس کی حالت میں روزے رکھنا تو جائز نہیں البتہ استحاضہ کی حالت میں روزے رکھنا ضروری ہے، اس لیے خواتین کو حیض ونفاس کے مسائل معلوم ہونے ضروری ہیں، تاکہ آنے والے خون سے متعلق یہ بات معلوم ہوسکے کہ یہ حیض ونفاس ہے یا استحاضہ، ظاہر ہے کہ مسائل کا علم ہوئے بغیر یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ بطورِ مثال یہ مسئلہ سمجھ لیں کہ ایک خاتون کی ماہواری کی عادت چھ دن ہے، اس کو چھ دن کے بعد بھی خون آیا، ایسی صورت میں ظاہر ہے کہ وہ انتظار کرے گی تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ خون حیض ہے یا استحاضہ، لیکن وہ خون دس دن سے بھی بڑھ گیا، تو ایسی صورت میں وہی عادت کے ایام حیض شمار ہوں گے، جبکہ باقی استحاضہ، اور استحاضہ کی صورت میں چوں کہ روزے رکھنے کا حکم ہے اور یہ روزے نہ رکھ سکی، اس لیے ایامِ عادت یعنی چھ دنوں کے روزوں کی قضا بھی رکھے گی جبکہ اس کے بعد باقی جتنے بھی ایام اس خاتون نے روزے نہیں رکھے تو ان کی قضا بھی رکھے گی اور اب جب تک استحاضہ جاری رہے تو اس دوران بھی روزے رکھے گی۔
5 days ago | [YT] | 1
View 0 replies
MuftiAtaullah
*کن حالتوں میں روزہ رکھنا درست (جائز) نہیں؟*
◆─━━━━━━━⊱✿⊰━━━━━━━─◆
*صحیح جواب دینے کے لئے ری ایکٹ کریں*
◆─━━━━━━━⊱✿⊰━━━━━━━─◆
*👍1حالت سفر*.
*❤️2حالت حیض و نفاس*
*🤲3حالت مرض*
*🥺4رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا*.
5 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Load more