Pakhtunkhwa Radio Kurram

Pakhtunkhtunkhwa Radio Kurram is a community FM Radio station , of Pakhtunkhwa Radio Network. It is a network of ten community FM Radio stations operational in parts of Khyber Pakhtunkhwa Pakistan. It braodcast programs in five different regional languages, Pashto, Urdu, Hinko, Dari and Kohar.


Pakhtunkhwa Radio Kurram

چھپری لوئر کرم:
عوام کی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ زیموشت کے علاقوں میں مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان نے چھپری کے مقام کے پر کھلی کچہری کے دوران کیا۔ کھلی کچہری میں زیموشت اقوام وتی زئی ، خوائیداد خیل اور خپینگہ اورقوم بنگش کے مشران نے شمولیت کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل امیر نواز،وینگ کمانڈر 136 وینگ، اے سی لوئر کرم عصمت اللہ، ایس پی اپریشن لوئرکرم جہانزیب اور جملہ محکمہ جات کے افسران نے بھی شمولیت کی۔
کھلی کچہری میں اہلیان علاقہ نے تعلیم،صحت ایریگیشن، سپورٹس، ابنوشی،آباد کاری جیسے مسائل تفصیل کے ساتھ پیش کئے اس موقع پر بعض مسائل کی حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم نے اپنے خطاب میں مزید کہا۔ کہ کسی بھی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے امن لازم و ملزوم ہے۔ لہذا اہلیان علاقہ امن کی قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس سے مل کر حسب سابقہ عملی تعاون کا مظاہرہ کریں۔ اور زیموشت کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
#deputycommissionerkurram #KPInfo #followers #Kurram #KhuliKachehri

2 months ago | [YT] | 0

Pakhtunkhwa Radio Kurram

انڈس ہائی وے پر سفر محفوظ بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات، کمشنر کوہاٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

پشاور: پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور انڈس ہائی وے پر سفر کو محفوظ بنانے کے لیے کمشنر کوہاٹ سید معتصم باللہ شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس، انتظامیہ، این ایچ اے اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی طے کی گئی۔ کمشنر کوہاٹ کو انڈس ہائی وے کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مشترکہ کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تمام اوریجن پوائنٹس پر وزن کانٹے فوری نصب کرنے اور اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف جرمانے عائد کرنے، نیز روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

غلط سمت میں گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان بھی کیا گیا۔ موٹر وے اور این ایچ اے پولیس کی فوری تعیناتی کی سفارش کرتے ہوئے این ایچ اے کو سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔

مزید برآں، یو ٹرنز اور سائن بورڈز جلد نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔
کمشنر کوہاٹ سید معتصم باللہ شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انڈس ہائی وے کو محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

2 months ago | [YT] | 0

Pakhtunkhwa Radio Kurram

ضلع کرم میں فورجی انٹرنیٹ سروس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ کی بحالی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔ 28 ستمبر کو ضلع میں کشیدہ حالات کے باعث فورجی انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا تھا۔

8 months ago | [YT] | 0

Pakhtunkhwa Radio Kurram

صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع کرم کے لیے 158 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا جس میں 100 گاڑیاں پاراچنار اور 45 گاڑیاں صدہ کے لیے بھیجی گئیں۔ قافلے میں اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر ضروری سامان بھی شامل تھا۔

#Kurram #Parachinar #KP

9 months ago | [YT] | 0

Pakhtunkhwa Radio Kurram

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس کا دورہ کوہاٹ، کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کوہاٹ کا دورہ کیا اور کرم کی مجموعی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال، حالیہ واقعات اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ واقعات میں ملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ اس ضمن میں اب تک 48 شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ماضی قریب میں ہونے والے تمام واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزائیں دی جائیں گی تاکہ وہ دوسروں کے لیے نشانِ عبرت بن سکیں۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے علاقے میں ہر صورت میں امن و امان بحال رکھا جائے گا۔

خیبر پختونخوا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک جامع حکمت عملی کے تحت شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان عناصر کو معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ حکومت خیبر پختونخوا واضح کرتی ہے کہ شرپسندوں یا ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور قانون کے مطابق ہر ایک کو جوابدہ بنایا جائے گا۔

10 months ago | [YT] | 2

Pakhtunkhwa Radio Kurram

صوبائی کابینہ کا 25واں اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

*صوبے کے دس لاکھ غریب خاندانوں کے لئے رمضان/عید پیکیج کے لئے فنڈ کی منظوری*

غرباء، یتیموں اور ٹرانسجنڈر افراد کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

دہشتگردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے، وزیراعلی

غریب معزور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے، وزیراعلی

صوبے کے تمام ٹرانسجنڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، وزیراعلی

پیکج کی تقسیم 15 رمضان سے پہلے مکمل کی جائے، وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور

محکمہ خزانہ سرکاری ملازمین کو 25 فروری کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

کابینہ اجلاس میں ایبٹ آباد پبلک سکول میں زیرِ تعلیم 15 یتیم طلبہ کے لئے 4.920 ملین روپے کی سالانہ گرانٹ منظور

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کرنے کی منظوری

سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے کیڈٹ کالج سوات فیز-III پروجیکٹ کے لیے زمین کی لاگت میں اضافے کے تحت فنڈز کی منظوری

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 3687 اساتذہ کے تنخواہوں کے لئے 1028.673 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری

بس اڈوں کی بہتر انسپکشن کے لئے موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم منظور

محکمہ اوقاف کے لئے گرانٹ کی منظوری

بی ایس نرسنگ گریجویٹس کے لئے ماہانہ 31000 روپے انٹرنشپ منصوبے کی منظوری

سائنس، ٹیکنالوجی و آئی ٹی کے لئے خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 میں ترامیم منظور

10 months ago | [YT] | 0

Pakhtunkhwa Radio Kurram

اپر کرم میں فائرنگ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

11 months ago | [YT] | 0