Here is Me Javairia Bint e Muhammad Afzal ❣️
I always Try To Make an Informative Content and Here i also Give You Guys Good Content 🖤 You Guys Will Enjoy This Channel 💛
I Hope, You My Beautiful People will Like My Videos 💓
Stay Tuned For More Videos 💝
I AlwaYss SaY This To Everyone Because I Love these Words:
🔹BE Yourself
🔹LoVe Yourself
🔹Respect Yourself
🔹Value Yourself
🔹You Are Worthy
🔹You Can Do It
🔹Be Valuable Not Available
You Know Why? Because You Are The Only Version of Yourself 🕊️
Muhammed Afzal'ın kızı Cavairia
بو الہوس پاؤں نہ رکھیو کبھی اس راہ کے بیچ
کوچہ عشق ہے یہ راہ گزرِ عام نہیں
بوالہوس عشق کو تو کھیل تماشا نہ سمجھ
اس کا آغاز تو آسان ہے انجام نہیں
#YTPost #MyYoutube #YTChannel #YouTubeChannel
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Muhammed Afzal'ın kızı Cavairia
١٤ اگست ١٩٤٧ء سے ١٤ اگست ٢٠٢٥ء تک کا سفر......
وطن بہت اہم ہے کیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے......
وطن بہت اہم ہے کیونکہ دین میں آزادی بہت بڑی نعمت ہے......
وطن بہت اہم ہے کیونکہ ملن بہت بڑی خوشی ہے.....
وطن بہت اہم ہے کیونکہ انسان اہم ہے.....
آزادی کا اصل مطلب وہ جانتے ہیں جنہوں نے 14 اگست 1947 کی صبح لاشوں سے بھری ریل گاڑیوں میں اپنوں کی لاشیں وصول کی تھیں، وہ جانتے ہیں جنہوں نے وہ ظلم سہے تھے، وہ جانتے ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنی بیٹیوں کی عزت بچانے کے لیے قتل ہوتے دیکھے ہیں یا ایک وہ انسان جو اس درد، اذیت اور تکلیف کو انسانیت کے ناتے سمجھ سکتا ہے.....
دین میں آزادی بہت بڑی نعمت ہے لیکن ہم اس بات کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے.... کیونکہ ہمیں نہ صرف آزادی بلکہ دین بھی طشتری میں سجا ملا ہے.... ہم یہ سمجھنا ہی نہیں چاہتے کہ دین کے احکام پر سرِعام عمل کرنا اور چلنا کتنی بڑی نعمت ہے..... کیونکہ نہ ہم نے نماز کے سجدے میں سر کٹتے دیکھے ہیں، نہ ہی دین کی تبلیغ کرتے ہوئے اذیت سہنا دیکھا ہے، نہ ہی راہِ دین میں چلنے میں وہ دشواری دیکھی ہے جو ایک نیا ہونے والا مسلمان دیکھتا ہے یا وہ جو کافر ملک میں اس معاملے میں غلام ہیں یا یوں کہیے کہ وہ جو لاچار ہیں...... سوچیں کہ آپ کتنے خوش نصیب ہیں کہ نماز سرِ عام پڑھ سکتے ہیں، اذان سرِ عام دے سکتے ہیں، قرآن کی تلاوت عام ہے، دینی محفل کرنے میں آپ آزاد ہیں.....
آپ ایک آزاد وطن میں رہتے ہیں اس لیے آپ ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں. آپ کو ایک دوسرے سے ملنے کے لیے کسی دوسری ریاست کا سہارا یعنی ویزا نہیں چاہیے.... آپ آزاد ہو اپنے ہر رشتے کے لیے خواہ دوست ہوں، والدین ہوں، میاں بیوی ہوں کوئی بھی رشتہ ہو جب دل چاہے مل سکتے ہیں....
وطن انسانوں سے بستا ہے اور انسان اس وقت انسان ہوتا ہے جب اس میں انسانیت ہوتی ہے... ہم آزاد ملک میں رہتے ہوئے اپنوں کو آزادی سی دور رکھنا چاہتے ہیں، ہم آزاد ہوتے ہوئے اپنے نفس کے غلام ہیں جو اس دور کے نوجوانوں کو حقیقی آزادی کا درس دے رہا ہے اور ہماری نوجوان نسل یہ جانتی ہی نہیں ہے کہ آزادی یہی ہے جس میں وطن ہمارا اور دین بھی ہمارا ہے لیکن انہیں نہ وطن سے غرض ہے نہ ہی دین سے...... انہیں صرف اس حقیقی آزادی سے غرض ہے جو انہیں دین سے باہر با آسانی مل سکتی ہے، میرے نزدیک وہ آزادی بے کار ہے جس میں حدود توڑی جائیں وہ بھی دین کی حدود، انسانیت کی حدود.....
آزادی اس وقت خوبصورت لگتی ہے جب آپ اس نعمت کو سمجھیں...
وطن فوجیوں کی بدولت ہی آزادی سے رہتا ہے، یہ سکون کی نیند، یہ سکون کا سانس ماؤں کے ان بیٹوں کی ہی بدولت ہے جو سرحد میں اس ملک کی حفاظت کر رہے ہیں....
وطن کی خاطر شہید ہونے والے ہر خون کو سلام، اس وطن کی پاک مٹی کو سلام، اس وطن کے پھولوں کو سلام، اس وطن کی حفاظت کرنے والے رب کی نعمت پر لاکھوں کروڑوں بار شکر، کلمے والےمحمدﷺ پر لاکھوں کروڑوں درود........
تحریر: جویریہ بنتِ محمد افضل 🤍
5 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
Muhammed Afzal'ın kızı Cavairia
رمضان مبارک 🤍
آئیے خود کو بدلنے کے ارادے کے ساتھ رمضان الکریم کا آغاز کرتے ہیں......
بدلنے کی نوعیت:
خود کو اس ایک مہینے میں نیکیوں میں اتنا مشغول کر دیتے ہیں کہ مہینہ اگر گزر بھی جائے تو جسم کا ہر حصہ اس قدر نیکی کا عادی ہو جائے کہ وہ دوبارہ خود کو پہلے جیسا ہونے ہی نہ دے، نماز کی عادت اگر تیس دن باجماعت ڈالی جا سکتی ہے تو عام دنوں میں کیوں نہیں اس سکون کی تلاش میں ہم سال انتظار کرتے ہیں سوچیں اگر پورا سال سجدہ کرتے رہیں گے تو اس مہینے سجدے کی لذت اور زیادہ محسوس ہو گی، گناہوں سے توبہ کرتے ہیں اور مہینہ گزر جانے پر بھی قائم رہنے کا ارادہ کرتے ہیں، جو گناہ ہم عام دنوں میں کرتے ہیں اور وہ ہم اس مہینے نہیں کرتے اور ہمیں یقین آ جاتا ہے کہ یہ کام ہم سے کرواتا ہی شیطان ہے تو اس گناہ کو اس مردود کے آزاد ہونے کے بعد بھی نہ کریں، اور جو گناہ نفس کے ہاتھوں کیے جاتے ہیں ان پر غور کرتے ہیں اور ان سے بچتے رہنے کی ہر ممکنا کوشش کرتے ہیں.
جس طرح آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں، یہ دل ہوتے ہیں جو اندھے ہوتے ہیں......
بالکل اسی طرح اندھیرا باہر نہیں ہوتا اندر ہوتا ہے، خود کو پرکھیں، باہر کی دنیا روشن ہوتی ہے، اس ہدایت کی روشنی کو اندر لے کر جائیں، اپنا اندر کو روشنی سے روشناس کروائیں، اس رب کے نور سے دل روشن کرنے کی کوشش کریں، دنیا کی رنگینیوں میں کھونے سے زیادہ بہتر ہے اندر کو رب کی اور رب کے محبوب ﷺ کی یاد سے رنگین کریں.
زندگی بہت خوبصورت ہے، آئیے اسے مزید خوبصورت بنانے کا ارادہ کرتے ہیں الرحیم اور المدثر ﷺ کی یاد سے، انکے ذکر سے زبانوں کو تر کر لیں.
تحریر: جویریہ بنتِ محمد افضل 🤍
10 months ago | [YT] | 9
View 2 replies
Muhammed Afzal'ın kızı Cavairia
شبِ برات
فیصلوں کا دن، تقدیریں بدلنے کا دن، ہر جان کے آنے اور جانے کا وقت مقرر کرنے والا دن.
دعاؤں کی قبولیت ہوتی ہے آج کے دن، اللہ سے ہر وہ چیز مانگیں جس میں خیر ہو ہمارے لیے، ہم نہیں جانتے مگر اللہ سب جانتا کہ کب، کیا اور کیسے کرنا ہے، ہمیں صبر کے ساتھ اس کے فیصلے کا انتظار کرنا ہے، ہمیں استقامت سے اپنی دعا کی قبولیت تک کے سفر کو طے کرنا ہے، ہمیں اس کے فیصلوں پر سوال کرنے کی بجائے اس میں چھپی خیر کو تلاش کرنا ہے، وہ رب ہے وہ سب کر سکتا ہے کیونکہ ہر چیز پر قادر ہے وہ اللہ، اس نے پیدا کیا ہے ہمیں تو یقیناً اس نے اچھا ہی سوچا ہو گا ہمارے معاملات میں.
دعائیں رد کبھی بھی نہیں ہوتیں، وہ محفوظ کر لی جاتیں ہیں، اللہ ہمیشہ ہمارے مانگنے سے زیادہ عطا کرتا ہے، وہ ہمیشہ اپنے بندے کو حیران کر دیتا ہے، اپنی عطا سے، اپنے کرم سے، اپنی رحمت سے اور اپنے بہترین فیصلے سے.
بعض اوقات بالکل ویسا ہی ملتا ہے جو مانگا جاتا ہے اور بعض اوقات اس کا متبادل ملتا ہے، جو مانگا تھا وہ نہیں ملا اگر تو یہ دیکھیں جو ملا ہے اس میں کتنی خیر پوشیدہ ہے، کہیں نہ کہیں آپ کو وہ نقطہ مل جائے گا جو آپ کو سمجھ میں نہیں آ رہا ہوتا مگر جب سمجھ آ جاتی ہے رب کی تدبیر کی تب سب بہترین لگنے لگ جاتا ہے.
رب کے ہاں دیر ہے مگر اندھیر نہیں ہے.
کامل یقین کے ساتھ مانگتے رہیں وہ بہترین سے نوازے گا انشاءاللہ!
اور آج کا دن اور رات ویسے ہی قبولیت کی گھڑیوں والی ہے، بس مانگتے رہیے بخشش، سکون، ایمان کی سلامتی، حلال رزق، پر سکون اور خاتمہ بالایمان والی موت، وہ بڑا مہربان ہے وہ دعائیں سنتا بھی ہے اور قبول بھی کرتا ہے اور وہ کرے گا، وہ ضرور کرے گا انشاءاللہ!
تحریر: جویریہ بنتِ محمد افضل 🤍
#AuthenticWorld #February2025 #MirhaWrites #Journey #JojoWrites #JavairiaWrites #Javairia #MyYouTube #YouTube #MyChannel #YTPost #YTTime #FYP #Explore #Trending #Literature #DailyPost #IG #Words #Gujranwala #Pakistan #Life #ShabeBarat
11 months ago | [YT] | 8
View 0 replies
Muhammed Afzal'ın kızı Cavairia
o wow 🖤
1 year ago | [YT] | 4
View 0 replies
Muhammed Afzal'ın kızı Cavairia
نفرت
آج اس عنوان کے آخری حصے میں میں کہوں گی نفرت وہ جذبہ ہے جو اپنائیت ختم کر دیتا ہے کسی بھی رشتے میں ہو.
دوستی جب نفرت میں بدلتی ہے تو جو تباہی ہوتی ہے اس کی تو کوئی مثال ہی نہیں دی جا سکتی، اس تباہی میں بہت سی زندگیاں گھیری جاتی ہیں، دوست ایک دوسرے کے اندر موجود کمزوریوں کو جانتے ہیں اور پھر وہ ان کو بہت اعلٰی طریقے سے استعمال کرتے ہیں، لہٰذا اپنے اندر موجود کمزوریاں کسی پر ظاہر نہ ہونے دیں....
نفرت کرنے کے پیچھے ایک اور چیز بھی ہوتی ہے اگر آپ کسی کے ساتھ اچھے سے چل رہے ہوتے ہو اور وہ شخص اپنے ہی حسد، احساسِ کمتری، جلن کی وجہ سے آپ کو اس اذیت میں مبتلا کر دیتا ہے جو آپ نے کبھی سوچی بھی نہیں ہوتی کہ زندگی میں ایسا بھی کچھ ہو سکتا ہے آپ کے ساتھ تو آپ کو اس شخص سے نفرت ہو سکتی ہے کیونکہ آپ کا کوئی قصور نہیں ہوتا آپ کو بلاوجہ اذیت میں مبتلا کیا گیا ہوتا ہے اس اذیت میں.....
خیر نفرت بھی ایک ایسا جذبہ ہے جس سے دور رہنا چاہیے اگر آپ کے دل میں کسی کے لیے ہے تو اس شخص سے دور رہنے کی کوشش کریں نہ کہ اس کو تکلیف پہنچائیں، اپنے معاملے کو اللہ کی ذات پر چھوڑ دیں، زندگی آسان ہو جائے گی، مشکل ہوتا ہے کچھ چیزیں بھولنا مگر ہو جاتا ہے سب ہو جاتا ہے بس صبر کو نہیں چھوڑنا، زندگی اگر مشکل چل رہی ہے تو دیکھیں اپنے گرد کہیں نہ کہیں آسانی بھی ہو گی اگر لگے نہیں ہے تو سمجھ جائیں آپ کے لیے بعد میں آسانی آئے گی....
یاد رکھیں! آپ کا رب بھولنے والا نہیں اور یہ بھی کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے اور یہ بھی کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے اور یہ بھی آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا دے گا کہ آپ خوش ہو جاؤ گے اور یہ بھی وہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے.
بس پناہ مانگتے رہا کریں اللہ کی ہر شر سے اور یاد رکھیں سب سے بہتریں پناہ درِ مصطفٰی ہے وہاں نہ دل توڑے جاتے ہیں اور نہ ہی خالی دامن لوٹائے جاتے ہیں..
دل کو محبت میں گوند ڈالیں زندگی خود ہی خوبصورت بن جائے گی...
تحریر: جویریہ بنتِ محمد افضل 🤍
1 year ago | [YT] | 5
View 0 replies
Muhammed Afzal'ın kızı Cavairia
نفرت
نفرت وہ جذبہ پے جس کے حصار میں اکثر ہی کوئی بے قصور آتا ہے. بعض اوقات کسی کے ساتھ زیادتی کسی اور نے کی ہوتی ہے مگر وہ بدلہ کسی اور سے لے لیتا ہے.
یہ وہ جذبہ ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتا ہے، خوش قسمت ہوتا ہے وہ جو اس جذبے کو ختم کر کے اپنی اگلی نسل میں محبت، اعتبار اور سکون منتقل کرتا ہے.
شاید وہ یہ سمجھ جاتا ہے پوری زندگی جل کر راکھ ہونے سے بہتر ہے کہ خود بھی سکون سے رہا جائے اور کسی دوسرے کو بھی سکون سے رہنے دیا جائے، نفرت کی آگ آنگن کے تمام پھول جلا دیتی ہے، تمام دیے ایسے بھڑکا دیتی ہے کہ ان دیوں سے اٹھتی آگ اردگرد کو روشنی دینے سے زیادہ اذیت دیتی ہے، نفرت کا اپنا کوئی علاقہ نہیں ہوتا یہ ہر دو گھر چھوڑ کر ایک گھر میں مل جائے گی آپ کو.....
یہ مائیں ہوتی ہیں جو بچوں کو صبر، برداشت، عزت اور محبت کرنا سکھاتی ہیں اور یہ بھی مائیں ہی ہوتی ہیں جو دلوں میں نفرت پیدا کرتی ہیں، آپ خود سوچو آپکی ماں ہر وقت کسی دوسرے کی برائی بیان کرتی رہے گی، اپنے ساتھ نہ ہوئی ہوئی زیادتی کو بیان کرے گی، پورا دن وہ بچہ وہ باتیں سنے گا اور پھر وہ ان لوگوں سے چاہ کر بھی دور ہی رہے گا، جب نزدیکی نہیں آئے گی تو حقیقت کہیں دور پڑی رہ جائے گی، وہ بچہ اپنے اندر اتنا زہر انڈیل چکا ہوتا ہے کہ وہ پھر ہر کسی سے نفرت ہی کرتا ہے.....
لوگ کہتے ہیں کوئی برا نہیں ہوتا سب کو حالات اور واقعات برا بناتے ہیں جبکہ میں ایک بات جانتی ہوں جو حقیقتاً سہہ رہا ہوتا ہے وہ اپنی نسل میں صبر، تحمل، برداشت منتقل کرتا ہے اور وہ ایسا اس لیے کرتا ہے کیونکہ وہ اللہ کے احکامات سے واقفیت رکھتا ہے....
نفرتیں بانٹنے کی بجائے اگر ختم کرنے کی ہمت کر لی جائے تو بہت سی معصوم زندگیاں تباہ ہونے سے بچ سکتی ہیں.....
تحریر: جویریہ بنتِ محمد افضل 🤍
1 year ago | [YT] | 4
View 0 replies
Muhammed Afzal'ın kızı Cavairia
نفرت
نفرت وہ جذبہ ہے جو محض آگ ہے. یہ انسان کو اندر سے جلا دیتی ہے، جیسے آگ سے لکڑی جل کر راکھ ہو جاتی ہے ویسے ہی نفرت بھی انسان کو جیتی جاگتی راکھ بنا دیتی ہے.
نفرت کی آگ سے صرف کرنے والا انسان ہی نہیں جلتا بلکہ اس کا اردگرد بھی جل جاتا ہے، اس کے اپنے ہی جذبے نہیں راکھ بن کر اڑتے بلکہ اردگرد والوں کے بھی اڑ جاتے ہیں.
نوے فیصد نفرت لوگوں میں اس لیے ہوتی ہے کہ بچپن سے ہی بچے کے دل میں ہر ایک، دو کو چھوڑ کر تیسرے رشتے کے لیے نفرت پیدا کی جاتی ہے. بچے کے اندر حسد، جلن، احساسِ کمتری اور نفرت جیسے احساسات کو پروان چڑھایا جاتا ہے.
اور ایسا کیسے ہوتا ہے یہ بھی میں بتاتی ہوں......
مائیں اپنے بچے کوبہت آرام سے کہہ دیتی ہیں فلانے کا بچہ/بچی بہت لائق ہے اور تم پتہ نہیں کس پر چلے گئے ہو کچھ اس سے ہی سیکھ لو...... فلانے کی بیٹی اتنی سگڑ، تمیزدار ہے، ایک ہماری ہیں جن سے ڈھنگ کا کوئی کام نہیں ہوتا......
اب بچہ جو اپنی طرف سے سب کر رہا ہو جتنا وہ کر سکتا ہے لیکن اس صورت میں بھی اسے باتیں ہی سننے کو مل رہی ہوں محض ایک دوسرے کے بچے کی وجہ سے وہ کبھی اس بچے سے محبت میں مبتلا نہیں ہو گا، وہ یقیناً نفرت میں ہی مبتلا ہو گا. یہ نفرت پھر اس کے ساتھ جوان ہوتی ہے.
پھر اس نفرت کی آگ میں یاں تو وہی معصوم جسکی روح کو بھی خبر نہیں ہوتی کی میرے نام پر لوگ اپنے بچوں کو طعنے دیتے ہیں وہ جلتا ہے، یاں تو اس آگ کے حصار میں وہ شخص پھر کسی انسان کو لے لیتا ہے جو اسے اپنی ذات سے بہتر لگ رہا ہوتا ہے.
نفرت آگ ہے اور آگ نقصان کے سوا کچھ نہیں اور یہ نقصان صرف اپنا نہیں، دوسرے کا بھی ہوتا ہے.
تحریر: جویریہ بنتِ محمد افضل 🤍
1 year ago | [YT] | 5
View 0 replies
Muhammed Afzal'ın kızı Cavairia
دوستی
اس عنوان کا آخری حصہ.....
آج اس دوستی کی بات کرتے ہیں جس میں زوال، دھوکہ، نفرت، حسد، دشمنی، بے عزت ہونے کا ڈر، اذیت، تکلیف، غم، گرنے کا ڈر کچھ بھی نہیں ہوتا.....
اس دوستی میں خوشی، سکون، عزت کے مقامات، محبت، خلوص، رازداری، وفا سب ہے.
اور یہ ہے ایک الواحد، الرحمٰن، الرحیم، القادر اللہ رب العزت کی دوستی.....
وہ رب ایسا دوست ہے جو سب جانتا ہے لیکن ہم پھر بھی دل ہلکا کرنے کے لیے اس سے باتیں کرتے ہیں اور وہ سنتا ہے. پھر وہ دیکھ رہا ہوتا ہے اپنے بندے کے گرتے آنسو، بے بسی کی انتہا، وہ دیکھ رہا ہوتا ہے کہ لوگ کہہ کر آگے نکل گئے، اذیت دی اور مڑ کر نہ دیکھا، وہ السمیع سب دیکھ رہا ہوتا ہے اور وہ العلیم سب جانتا ہے، پھر وہ حوصلہ دیتا ہے اپنے بندے کو کہ گھبراؤ نہیں! ہم سن بھی رہے ہیں اور دیکھ بھی رہے ہیں.
اور جانتے ہو بعض اوقات ہم ایک ہی بات اللہ سے ہزار مرتبہ کہہ دیتے ہیں اور وہ رب جو دوست ہے ہمارا وہ اسے اتنی ہی بار سنتا ہے اور ہم ایسا اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں وہ رب یہ کبھی نہیں کہے گا کہ اے بندے! کل بھی تم مجھے یہ بتا رہا تھا بلکہ وہ سنے گا اور پھر ایک نئے طریقے سے حوصلہ دے گا، وہ القادر ہے، وہ سب کر سکتا ہے، وہ ہمیشہ آپ کو حیران کر دیتا ہے.
اللہ رب العالمین کی دوستی سب سے خوبصورت دوستی ہے، اس دوستی میں آپ سب پا لیتے ہو. اور جو سکون رب کے سامنے اپنی ذات کو کھول کر ملتا ہے وہ کہیں نہیں ملتا، میں نے جانا تو یہی جانا جس کے پاس اس رب کا سہارا ہوتا ہے، جس کے پاس پنجتن کا ساتھ ہوتا ہے وہ کامیاب ہو جاتا ہے.
جو تو نے اللہ سے لو لگائی تو دل میں خوفِ زوال کیسا
کہ جس کی کشتی کو تھام لے وہ تو ڈوبنے کا خیال کیسا
تحریر: جویریہ بنتِ محمد افضل 🤍
1 year ago | [YT] | 4
View 0 replies
Muhammed Afzal'ın kızı Cavairia
دوستی
دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو آپ کو بدلنے کا ہنر بھی رکھتا ہے.
لوگ کہتے ہیں محبت میں دھوکہ سہا نہیں جاتا لیکن میں کہتی دوستی میں ملا دھوکہ زیادہ اذیت ناک ہوتا ہے. اس دھوکے سے بہت چیزوں کا جنازہ اٹھتا ہے اعتبار کا، عزت کا، محبت کا اور رشتے کا بھی اور میرے نزدیک وہ نظر سے گرا انسان سونے، چاندی کے پانی سے دھل کر بھی آجائے تو وہ اٹھ نہیں سکتا.
محبت میں دھوکہ اس لیے بھی میرے لیے اتنی اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ ایک نا محرم قابلِ اعتبار نہیں ہوتا ہاں اگر وہ محرم سے ملے تو انسان کی زندگی بکھر جاتی ہے.
یہاں یہ کہنا جائز ہے دھوکہ تو دھوکہ ہوتا ہے جس میں بھی ملے انسان پہلے جیسا کسی میں بھی نہیں رہتا.
دوستی ایک بہت نازک رشتہ بھی ہے، جب دوست دشمنی کرتا ہے نا تب تباہی کے سوا ہاتھ کچھ نہیں آتا، زندگی ایک کی نہیں دونوں کی ہلتی ہے، بکھر جاتے ہیں شیرازے اعتبار، محبت، عزت، لحاظ اور مان کے، دوست جب دشمنی پر اترتا ہے تو وہ آپ کے اندر موجود کمزوریوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے اور اکثر کمزوریاں تو آپ کو خود بھی ٹھیک سے معلوم نہیں ہوتیں، دوستی کو دشمنی میں کم ظرف ہی بدلتے ہیں اور اللہ ایسے کم ظرفوں سے محفوظ رکھے ہمیں.
دوستی ایک خوبصورت رشتہ ہے مگر سچ کہوں تو اعتبار بھی مفت کا مال نہیں ہے، کسی پر کرنے سے پہلے بہت سوچیں، دورِ حاضر کا تقاضا یہی ہے اور ہاں ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا.
میرا پسندیدہ شعر ہے یہ
لوگ اخلاص کے دائرے میں دیا کرتے ہیں دھوکا
ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا
تحریر: جویریہ بنتِ محمد افضل 🤍
#YTPost #JavairiaWrites
1 year ago | [YT] | 4
View 0 replies
Load more