Preaching of Islam ,
IT Related Videos ,
Tips & Tricks , Beautiful Views Of The World and Much More 💫
.
Contact with Me
👇🏻


Muslim Inham

عید الفطر کی نماز کتنی رکعت ہوتی ہیں ؟

9 months ago | [YT] | 1

Muslim Inham

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
*روزہ افطار کرنے کا صحیح وقت کونسا ہے*
Sahih Bukhari#1941
کتاب روزے کے مسائل کا بیان

ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر میں تھے ( روزہ کی حالت میں ) آنحضرت ﷺ نے ایک صاحب ( بلال رضی اللہ عنہ ) سے فرمایا کہ اتر کر میرے لیے ستو گھول لے ، انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ ! ابھی تو سورج باقی ہے ، آپ ﷺ نے پھر فرمایا کہ اتر کر ستو گھول لے ، اب کی مرتبہ بھی انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ ! ابھی سورج باقی ہے ، لیکن آپ کا حکم اب بھی یہی تھا کہ اتر کر میرے لیے ستو گھول لے ، پھر آپ ﷺ نے ایک طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ جب تم دیکھو کہ رات یہاں سے شروع ہو چکی ہے تو روزہ دار کو افطار کر لینا چاہیے ۔ اس کی متابعت جریر اور ابوبکر بن عیاش نے شیبانی کے واسطہ سے کی ہے اور ان سے ابواوفی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں رسول اللہ کے ساتھ سفر میں تھا ۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، سَمِعَ ابْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ ، فَقَالَ لِرَجُلٍ : انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، الشَّمْسُ ، قَالَ : انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي ، قَالَ ، يَا رَسُولَ اللَّهِ ، الشَّمْسُ ، قَالَ : انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي ، فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ فَشَرِبَ ، ثُمَّ رَمَى بِيَدِهِ هَاهُنَا ، ثُمَّ قَالَ : إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا ، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ ، تَابَعَهُ جَرِيرٌ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ .
Status: صحیح
@Musliminham

10 months ago | [YT] | 1

Muslim Inham

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
*روزہ افطار کرنے کا صحیح وقت کونسا ہے*
Sahih Bukhari#1954
کتاب روزے کے مسائل کا بیان
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، جب رات اس طرف ( مشرق ) سے آئے اور دن ادھر مغرب میں چلا جائے کہ سورج ڈوب جائے تو روزہ کے افطار کا وقت آ گیا ۔

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا أَقْبَلَ اللَّيْلُ مِنْ هَاهُنَا ، وَأَدْبَرَ النَّهَارُ مِنْ هَاهُنَا ، وَغَرَبَتِ الشَّمْسُ ، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ .

Status: صحیح
@Musliminham

10 months ago | [YT] | 0

Muslim Inham

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
*روزہ افطار کرنے کا صحیح وقت کونسا ہے*
Sahih Bukhari#1956
کتاب روزے کے مسائل کا بیان

ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر میں جا رہے تھے ، آپ ﷺ روزے سے تھے ، جب سورج غروب ہوا تو آپ نے ایک شخص سے فرمایا کہ اتر کر ہمارے لیے ستو گھول ، انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! تھوڑی دیر اور ٹھہرئیے ، آپ ﷺ نے فرمایا کہ اتر کر ہمارے لیے ستو گھول انہوں نے پھر یہی کہا کہ یا رسول اللہ ! ابھی تو دن باقی ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا کہ اتر کر ستو ہمارے لیے گھول ، چنانچہ انہوں نے اتر کر ستو گھولا ۔ آنحضرت ﷺ نے پھر فرمایا کہ جب تم دیکھو کہ رات کی تاریکی ادھر سے آ گئی تو روزہ دار کو روزہ افطار کر لینا چاہئے ۔ آپ ﷺ نے اپنی انگلی سے مشرق کی طرف اشارہ کیا ۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ سُلَيْمَانُ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ ، قَالَ : انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَوْ أَمْسَيْتَ ، قَالَ : انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا ، قَالَ : انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا ، فَنَزَلَ فَجَدَحَ ، ثُمَّ قَالَ : إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا ، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ ، وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ .

Status: صحیح
@Musliminham

10 months ago | [YT] | 0

Muslim Inham

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
*روزہ افطار کرنے کا صحیح وقت کونسا ہے*
Sahih Bukhari#5297
کتاب طلاق کے مسائل کا بیان

ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے ۔ جب سورج ڈوب گیا تو آنحضرت ﷺ نے ایک صحابی ( حضرت بلال رضی اللہ عنہ ) سے فرمایا کہ اتر کر میرے لیے ستو گھول ( کیونکہ آپ روزہ سے تھے ) انہوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اگر اندھیرا ہونے دیں تو بہتر ہے ۔ آنحضرت ﷺ نے پھر فرمایا کہ اتر کر ستو گھول ۔ انہوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اگر آپ اور اندھیرا ہو لینے دیں تو بہتر ہے ، ابھی دن باقی ہے ۔ پھر آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اترو اور ستو گھول لو ۔ آخر تیسری مرتبہ کہنے پر انہوں نے اتر کر آنحضرت ﷺ کا ستو گھولا ۔ آنحضرت ﷺ نے اسے پیا ، پھر آپ نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ جب تم دیکھو کہ رات ادھر سے آ رہی ہے تو روزہ دار کو افطار کر لینا چاہیے ۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ : كُنَّا فِي سَفَرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ ، قَالَ لِرَجُلٍ : انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَوْ أَمْسَيْتَ ، ثُمَّ قَالَ : انْزِلْ فَاجْدَحْ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَوْ أَمْسَيْتَ إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا ، ثُمَّ قَالَ : انْزِلْ فَاجْدَحْ ، فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ فِي الثَّالِثَةِ ، فَشَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ أَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الْمَشْرِقِ ، فَقَالَ : إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ .
Status: صحیح
@Musliminham

10 months ago | [YT] | 1

Muslim Inham

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
*روزہ افطار کرنے کا صحیح وقت کونسا ہے*

Sahih Muslim#2558
کتاب: روزے کے احکام و مسائل

ہمیں یحیی بن یحیی ، ابوکریب ، اور ابن نمیر نے حدیث بیان کی ۔۔۔ اور وہ سب روایت کے الفاظ میں متفق ہیں ( البتہ سند میں ) یحیی نے کہا : ہمیں ابومعاویہ نے خبر دی ، اور ابن نمیر نے کہا : ہمیں میرے والد نے روایت سنائی ، اور ابوکریب نے کہا : ہمیں ابواسامہ نے حدیث بیان کی ۔۔۔ سب نے ہشام بن عروہ سے ، انھوں نے اپنے والد سے ، انھوں نے عاصم بن عمر سے ، اور انھوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب رات آ جائے ، ( اس کا آغاز ہو جائے ) دن پیٹھ پھیرے اور سورج غروب ہو جائے تو حقیقتاً روزہ دار نے افطار کر لیا ۔‘‘ ( اس کا روزہ ختم ہو گیا ۔ )
ابن نمیر نے «فقد» ( حقیقتاً ) کا لفظ بیان نہیں کیا ۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَأَبُو كُرَيْبٍ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، وَاتَّفَقُوا فِي اللَّفْظِ قَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: حَدَّثَنَا أَبِي، وقَالَ أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، جَمِيعًا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَقْبَلَ اللَّيْلُ وَأَدْبَرَ النَّهَارُ، وَغَابَتِ الشَّمْسُ فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ» لَمْ يَذْكُرْ ابْنُ نُمَيْرٍ: «فَقَدْ»


Status: صحیح
@Musliminham

10 months ago | [YT] | 0

Muslim Inham

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
*روزہ افطار کرنے کا صحیح وقت کونسا ہے*
Sahih Muslim#2556
کتاب: روزے کے احکام و مسائل

یحیی بن یحیی اور ابوکریب محمد بن علاء نے کہا : ہمیں ابومعاویہ نے اعمش سے خبر دی ، انھوں نے عمارہ بن عمیر سے اور انھوں نے ابوعطیہ رحمہ اللہ سے روایت کی ، کہا : میں اور مسروق حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے ، ہم نے پوچھا : ام المومنین ! محمد ﷺ کے صحابہ میں سے دو آدمی ہیں ، ان میں سے ایک ( بہت ) جلدی افطار کرتا ہے اور جلدی نماز پڑھتا ہے اور دوسرا ( اس کی نسبت قدرے ) تاخیر سے افطار کرتا ہے اور تاخیر سے نماز پڑھتا ہے ۔ انھوں نے پوچھا : ان دونوں میں سے کون جلد روزہ کھولتا ہے اور جلد نماز پڑھتا ہے ؟ کہا : ہم نے جواب دیا : عبداللہ رضی اللہ عنہ ۔۔۔ یعنی ابن مسعود ۔۔۔ انھوں نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ اسی طرح کیا کرتے تھے ۔
ابوکریب نے یہ اضافہ کیا : اور دوسرے صحابی ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ تھے ۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَأَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَا: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَمَسْرُوقٌ، عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْنَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَحَدُهُمَا «يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ»، وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ، قَالَتْ: أَيُّهُمَا الَّذِي يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ؟ قَالَ: قُلْنَا عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَتْ: «كَذَلِكَ كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» زَادَ أَبُو كُرَيْبٍ: وَالْآخَرُ أَبُو مُوسَى.

Status: صحیح
@Musliminham

10 months ago | [YT] | 0

Muslim Inham

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم
کل بروز بدھ 9 ذوالحجہ( 28 june ) ( یوم عرفہ) ہے ۔ خود بھی روزہ رکھیں اور دوسروں کو بھی بتائیں ۔
رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا ۔
یوم عرفہ یعنی (۹) ذوالحجہ کا روزہ سالِ گزشتہ ( گزرے ہوئے سال )
اور سالِ آئندہ ( آنے والے سال ) دو سالوں کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے
اور یومِ عاشوراء کا روزہ ایک گزشتہ سال کے گناہوں کا کفارہ ۔
Sahih Muslim #2746, Ibn Maja #1730 , Musnad Ahmed #3902 #3903 #3979

#Jamatulmuslimeen
#www.aljamaat.org
#Musliminham

2 years ago | [YT] | 8

Muslim Inham

#InshaAllah one day success will knock your door

3 years ago | [YT] | 54

Muslim Inham

السلام علیکم
میرے بڑے بھائی نعیم الرحمن وفات پا گئے ہیں
*انکی نماز جنازہ آج 2:30 بجے مظفرآباد میں ادا کی جائے گی*

3 years ago | [YT] | 9