Salman Qasmi Official

Welcome to Our Islamic youtube Channel! ❣️

"لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ"
"If you are grateful, I will surely increase you."
(Qur’an – Surah Ibrahim 14:7) 🌙

📌 About the Channel:

This channel is a peaceful online space to discover the beautiful teachings of Islam, grounded in the Qur'an and Sunnah. Whether you're beginning your spiritual journey or looking to deepen your faith, you're warmly welcomed here.

🌟 What You’ll Find:

🕋 Soothing Qur'an recitations by renowned Imam's
🎙️ Inspiring Bayanat (Islamic talks) from authentic scholars
📹 Motivational Islamic videos to uplift your Imaan
📘 Essential Islamic knowledge for everyday life
🕌 Heart-touching reminders, Duas, and more

🎯 Our Goal:

To spread authentic Islamic teachings and help bring hearts closer to Allah ﷻ.
🙌 Stay Connected:
👉 Like, Share & Subscribe to join us on this spiritual journey.
Jazakum Allahu Khayran!


مزید معلومات کیلئے ہمارے چینل کو لائک، شیئر اور سبسکرائب کریں۔

🌺 جزاک اللہ خیراً! 🌷


Salman Qasmi Official

یہ ایک عبرتناک اور دل دہلا دینے والی حقیقی روایت ہے جو

علامہ ابن کثیر نے اپنی مشہور کتاب البدایہ و النہایہ میں لکھی ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ایک جماعت کے پاس سے گزرے تو فرمایا تم میں سے ایک ایسا شخص ہے جس کا ایک دانت جہنم میں احد کے پہاڑ سے بھی بڑا ہوگا

یہ سن کر ان سب کے دل کانپ گئے

وقت گزرتا گیا اس جماعت کے سب لوگ ایمان و سلامتی پر دنیا سے رخصت ہو گئے

صرف دو لوگ باقی رہ گئے

ایک حضرت ابو ہریرہ اور دوسرا بنو حنیفہ کا نہار بن عنفوہ جو الرجال کے نام سے بھی مشہور ہے

یہ نہار ان لوگوں میں سے تھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اسلام سیکھا قرآن یاد کیا عبادت گزار اور زاہد بنا رہا

حتیٰ کہ لوگ اس کی عبادت اور خشوع کی مثالیں دیتے رہے
مگر نبی پاک کی وہ بات ابو ہریرہ کے ذہن میں رہ گئی
ہر بار الرجال کو دیکھ کر ڈرتے کہ کہیں وہی نہ ہو جس کا ذکر نبی کریم نے کیا

پھر وقت آیا جب مسیلما کذاب نے یمامہ میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا

خلیفہ اول حضرت ابوبکر نے نہار بن عنفوہ کو یمامہ بھیجا تاکہ وہ لوگوں کو اسلام پر قائم رکھے

مگر نہار وہاں پہنچا تو مسیلما نے اسے عزت مال اور سونا پیش کیا

اس نے کہا کہ اگر تو میرے ساتھ ہو جائے تو آدھی حکومت تجھے دے دوں گا

مال و دولت نے اس کے دل کا ایمان چھین لیا اور وہ شخص جو نبی کا ساتھی رہا قرآن پڑھتا رہا نماز و روزے کا پابند رہا وہ جھوٹے نبی کا مددگار بن گیا

نہار نے اعلان کیا کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ مسیلما ان کے ساتھ نبی بنایا گیا ہے

اس ایک جھوٹ نے ہزاروں کو گمراہ کر دیا

یہ فتنہ مسیلما کے فتنے سے بھی بڑا بن گیا

پھر حضرت ابوبکر نے خالد بن ولید کی قیادت میں لشکر روانہ کیا

اسی لشکر میں وحشی بن حرب بھی تھے

وہی جنہوں نے زمانہ جاہلیت میں حضرت حمزہ کو شہید کیا تھا

وحشی نے توبہ کی تھی اور کہا تھا کہ میں اس جرم کا کفارہ جہاد سے ادا کروں گا

جب جنگ یمامہ شروع ہوئی تو سخت ترین لڑائی ہوئی
ابتداء میں مسلمان پسپا ہوئے

مگر پھر صحابہ نے نعرہ لگایا

قرآن والے جمع ہوئے اور اللہ نے مدد کی

وحشی نے موقع پا کر مسیلما کذاب کو قتل کر دیا اور نہار بن عنفوہ بھی اپنے جھوٹے نبی کے ساتھ مارا گیا
کفر پر ذلت کے ساتھ

جب حضرت ابو ہریرہ کو اس کی خبر ملی تو وہ سجدے میں گر گئے

اللہ کا شکر ادا کیا کہ ان دو میں سے نجات حضرت ابو ہریرہ کے حصے میں آئی

یہ قصہ ہمیں سکھاتا ہے کہ نہار بن عنفوہ قرآن پڑھتا تھا عبادت گزار تھا مگر انجام بد پر ہوا

اور وحشی بن حرب نے سب سے بڑا گناہ کیا مگر توبہ کی اور انجام ایمان پر ہوا

تو اے انسان اپنی عبادت پر فخر نہ کرو
اپنی نیکیوں پر گھمنڈ نہ کرو

بس دعا کرو کہ اللہ ہمارا انجام ایمان پر کرے

6 days ago | [YT] | 18

Salman Qasmi Official

This is Amit Kumar, who accepted Islam after seeing the Prophet Muhammad ﷺ in a dream and later changed his name to Ahmad. He was from India.
He was studying in a school where he was reading a book about Islam. At that time, a question suddenly arose in his mind: “Who is Allah?” He went to his family and asked them, but as you know, his family was Hindu, so they could not give him a satisfactory answer.
After that, he asked his teacher for guidance and gradually developed an interest in Islam. Later, a Muslim family came to his home, and there was some conflict and disagreement. One night, Ahmad complained to Allah, saying, “O Allah, what kind of religion have You given us?”
In the Fajar Prayer , he saw the Prophet Muhammad ﷺ in his dream. The Prophet ﷺ called him by the name “Ahmad” and told him, “O Ahmad,

After some time, he traveled to Madinah. He mentioned that he did not spend even a single riyal there, as the Prophet ﷺ had indicated in the dream that his hospitality would be taken care of.
After returning home, he and his Son "MUSA" began practicing Islam fully—establishing regular prayers, following the teachings of the Qur’an, and living a life of devotion with great sincerity...!!!

1 week ago | [YT] | 4

Salman Qasmi Official

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
کیسے ہیں آپ لوگ
Guys: Suggest me on which topic you need videos?please comment 👇👇

1 week ago | [YT] | 0

Salman Qasmi Official

دجال ایران سے نکلے گا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ الدَّجَّالُ مِنْ يَهُودِيَّةِ أَصْبَهَانَ مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ الْيَهُودِ عَلَيْهِمْ التِّيجَانُ (مسند احمد: 12866)

حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا دجال اصفہان کے شہر " یہودیہ " سے خروج کرے گا، اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے، جن پر سبز چادریں ہوں گی۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ فِي حَدِيثِهِ قَالَ حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ قَبِيصَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَخْرُجُ مِنْ خُرَاسَانَ رَايَاتٌ سُودٌ لَا يَرُدُّهَا شَيْءٌ حَتَّى تُنْصَبَ بِإِيلِيَاءَ (مسند احمد: 8420)

حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا خراسان سے سیاہ جھنڈے نکلیں گے انہیں کوئی چیز لوٹا نہ سکے گی یہاں تک کہ وہ بیت المقدس پر جا کر نصب ہوجائیں گے۔

3 weeks ago | [YT] | 2

Salman Qasmi Official

عيد مبارك تقبل الله منا و منكم صالح الأعمال 🌸✨🌙

3 weeks ago | [YT] | 3

Salman Qasmi Official

مسلمان ہیں، وفاداری اور سچائی ہمارا شعار ہے، دشمنوں اور غ_داروں کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حق پر ثابت قدم رکھے اور ایمان کی سلامتی نصیب فرمائے۔ 🤲
نوٹ :اسرائ_یل ایک ناجائز ریاست ہے اور اس کو جو بھی حامی ہوگا اس سے مکمل اختلاف ہے، ہندوستان کی پالیسی فلس_طین کے تعلق سے بالکل واضح ہے، اب جو ہورہا ہے یہ نفرت کی سیاست کا حصہ ہے..... تمام امت مسلمہ کے حق میں اس ماہ مبارک میں دعا فرمائیں اللہ ربّ العزت ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین

1 month ago | [YT] | 5

Salman Qasmi Official

رمضان مبارک 🌙✨
اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ پر اپنی رحمتیں، برکتیں اور مغفرت نازل فرمائے۔
یہ مقدس مہینہ آپ کی زندگی میں خوشیاں، سکون اور کامیابیاں لے کر آئے۔
آپ کی عبادات قبول ہوں اور دل کی تمام جائز دعائیں پوری ہوں۔ آمین۔

1 month ago | [YT] | 37

Salman Qasmi Official

اللَّهُــمَّ صـَلِّ وَسَـــلِّمْ وبارك
علـى سيدنا مُحمَّد وآله ﷺ 💖🌸❤️

3 months ago | [YT] | 6

Salman Qasmi Official

نبی کریم ﷺ کی سفارش کا حقدار کون ؟؟؟

ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے اللہ کے رسول ﷺ سے دریافت کیا : " سب سے زیادہ آپ ﷺ کی سفارش کا حقدار اور خوش نصیب کون ہوگا ؟

تو آپ ﷺ نے فرمایا : " جس نے خلوص دل کے ساتھ لا الہ الااللہ کا اقرار کیا "

(بخاری: 99)

3 months ago | [YT] | 3

Salman Qasmi Official

ایک تحریر کا جواب
سب سے پہلی اور بنیادی بات یہ ہے کہ زنا کبھی درست نہیں ہو جاتا، چاہے حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں۔ قرآن صاف اعلان کرتا ہے:
“زنا کے قریب بھی نہ جاؤ، بے حیائی اور بدترین راستہ ہے”۔
یہ حکم کسی شرط کے ساتھ نہیں، نہ غربت کی رعایت ہے، نہ جذبات کی، نہ شوہر کی کمزوری کی۔
یہ کہنا کہ “عورت نے جو کیا ٹھیک کیا” کھلی گمراہی ہے۔ اگر عورت مظلوم ہے، اگر شوہر میں واقعی کوئی کمی ہے، تو شریعت نے واضح اور باعزت راستے دیے ہیں: اصلاح، خاندان کی مداخلت، طلاق یا خلع۔ کسی تیسرے مرد کے ساتھ تعلق نہ انصاف ہے، نہ حل، نہ عزت — بلکہ ایک اور گناہ ہے۔
اس تحریر میں “لمس” کو مردانگی کا معیار بنا دیا گیا ہے، جو انتہائی سطحی اور حیوانی سوچ ہے۔ مردانگی صرف جنسی طاقت کا نام نہیں، بلکہ ذمہ داری، وفاداری، حفاظت، غیرت اور حیا کا نام ہے۔ اگر لمس ہی سب کچھ ہے تو نکاح، وفا، خاندان اور شریعت سب بے معنی ہو جاتے ہیں۔
پھر بھائیوں کو مجرم بنا کر زنا کو درست ٹھہرانا بھی ایک خطرناک منطق ہے۔ بھائی غلط ہو سکتے ہیں، شادی غلط ہو سکتی ہے، مگر اس کا حل بدکاری نہیں۔ اگر ہر گناہ کا جواز کسی اور کی غلطی بنا لیا جائے تو معاشرہ جنگل بن جاتا ہے۔
یہ کہنا کہ “وہ گناہ نہیں چاہتی تھی، نکاح چاہتی تھی” بھی خود اپنے اندر تضاد رکھتا ہے۔ اگر نکاح مقصود تھا تو زنا کیوں کیا گیا؟ اسلام میں ترتیب واضح ہے: پہلے نکاح، پھر تعلق — نہ کہ پہلے تعلق اور بعد میں نکاح کا بہانہ۔
اسی طرح غربت کو زنا کا جواز بنانا بھی باطل ہے۔ نبی ﷺ نے نکاح کی استطاعت نہ رکھنے والوں کو ضبطِ نفس اور روزے کا راستہ بتایا، نہ کہ حرام کو ہیرو ازم۔
تحریر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ “ننگے وہ نہیں، ننگا معاشرہ ہے”۔ حقیقت یہ ہے کہ ننگا وہ معاشرہ نہیں بلکہ وہ ضمیر ہے جو زنا کو ہیرو، وفا کو جرم اور حیا کو دقیانوسیت کہنے لگے۔ ننگی وہ سوچ ہے جو حرام کو حق اور حق کو تماشا بنا دے۔
خلاصہ بالکل واضح ہے:
عورت مظلوم ہو سکتی ہے مگر زنا پھر بھی زنا ہی رہتا ہے۔ اس فعل کا دفاع اسلام سے بغاوت، معاشرتی تباہی اور آنے والی نسلوں کی اخلاقی موت کا راستہ ہے۔

3 months ago | [YT] | 8