Salman Qasmi Official

Welcome to Our Islamic youtube Channel! ❣️

"لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ"
"If you are grateful, I will surely increase you."
(Qur’an – Surah Ibrahim 14:7) 🌙

📌 About the Channel:

This channel is a peaceful online space to discover the beautiful teachings of Islam, grounded in the Qur'an and Sunnah. Whether you're beginning your spiritual journey or looking to deepen your faith, you're warmly welcomed here.

🌟 What You’ll Find:

🕋 Soothing Qur'an recitations by renowned Imam's
🎙️ Inspiring Bayanat (Islamic talks) from authentic scholars
📹 Motivational Islamic videos to uplift your Imaan
📘 Essential Islamic knowledge for everyday life
🕌 Heart-touching reminders, Duas, and more

🎯 Our Goal:

To spread authentic Islamic teachings and help bring hearts closer to Allah ﷻ.
🙌 Stay Connected:
👉 Like, Share & Subscribe to join us on this spiritual journey.
Jazakum Allahu Khayran!


مزید معلومات کیلئے ہمارے چینل کو لائک، شیئر اور سبسکرائب کریں۔

🌺 جزاک اللہ خیراً! 🌷


Salman Qasmi Official

نیپال کے مشہور ضلع روتھٹ کی بیٹی فاطمہ خان ایک متاثر کن کہانی

نیپال کے ضلع روتھٹ سے تعلق رکھنے والی فاطمہ خان اپنی محنت، صبر اور ماں سے بے پناہ محبت کی بدولت ایک روشن مثال بن گئی ہیں۔ گزشتہ 7 سال سے سعودی عرب میں بطور رجسٹرڈ نرس خدمات انجام دیتے ہوئے وہ آج نرسنگ سپروائزر کے عہدے تک پہنچ چکی ہیں۔
والد کے انتقال کے بعد انہوں نے خاندان کی ذمہ داری سنبھالی اور اپنی ماں کا سہارا بنیں۔ سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی ماں کا دیرینہ خواب — مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت — بھی پورا کیا، اور پچھلے دو سال سے ان کے ساتھ رہ کر باقاعدگی سے زیارت کروا رہی ہیں۔
فاطمہ کہتی ہیں:
"میری کامیابی میری ماں کی دعا اور محبت کا نتیجہ ہے۔

یہ کہانی صرف کامیابی نہیں، بلکہ ماں سے محبت اور خدمت کی ایک بہترین مثال ہے ❤️

5 days ago | [YT] | 84

Salman Qasmi Official

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے فرمایا: رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا گناہوں کو اس سے بھی بڑھ کر مٹانے والا ہے جتنا ٹھنڈا پانی آگ کو بجھانے والا ہے..!
(ابن الجوزی، بستان الواعظین، ص 306)
صلى الله عليه وعلى آله وسلم ❤️

1 week ago (edited) | [YT] | 161

Salman Qasmi Official

Benefits of Surah Al-Kahf on Friday:

The Prophet ﷺ said that whoever recites it on Friday will have a light (noor) between this Friday and the next.

It provides protection from the trial of Dajjal.

Brings barakah (blessings) and peace to your day.

2 weeks ago | [YT] | 42

Salman Qasmi Official

Thanks A lot......one request for all of you please share the channel with your friends and family

2 weeks ago | [YT] | 4

Salman Qasmi Official

یہ ایک عبرتناک اور دل دہلا دینے والی حقیقی روایت ہے جو

علامہ ابن کثیر نے اپنی مشہور کتاب البدایہ و النہایہ میں لکھی ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ایک جماعت کے پاس سے گزرے تو فرمایا تم میں سے ایک ایسا شخص ہے جس کا ایک دانت جہنم میں احد کے پہاڑ سے بھی بڑا ہوگا

یہ سن کر ان سب کے دل کانپ گئے

وقت گزرتا گیا اس جماعت کے سب لوگ ایمان و سلامتی پر دنیا سے رخصت ہو گئے

صرف دو لوگ باقی رہ گئے

ایک حضرت ابو ہریرہ اور دوسرا بنو حنیفہ کا نہار بن عنفوہ جو الرجال کے نام سے بھی مشہور ہے

یہ نہار ان لوگوں میں سے تھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اسلام سیکھا قرآن یاد کیا عبادت گزار اور زاہد بنا رہا

حتیٰ کہ لوگ اس کی عبادت اور خشوع کی مثالیں دیتے رہے
مگر نبی پاک کی وہ بات ابو ہریرہ کے ذہن میں رہ گئی
ہر بار الرجال کو دیکھ کر ڈرتے کہ کہیں وہی نہ ہو جس کا ذکر نبی کریم نے کیا

پھر وقت آیا جب مسیلما کذاب نے یمامہ میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا

خلیفہ اول حضرت ابوبکر نے نہار بن عنفوہ کو یمامہ بھیجا تاکہ وہ لوگوں کو اسلام پر قائم رکھے

مگر نہار وہاں پہنچا تو مسیلما نے اسے عزت مال اور سونا پیش کیا

اس نے کہا کہ اگر تو میرے ساتھ ہو جائے تو آدھی حکومت تجھے دے دوں گا

مال و دولت نے اس کے دل کا ایمان چھین لیا اور وہ شخص جو نبی کا ساتھی رہا قرآن پڑھتا رہا نماز و روزے کا پابند رہا وہ جھوٹے نبی کا مددگار بن گیا

نہار نے اعلان کیا کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ مسیلما ان کے ساتھ نبی بنایا گیا ہے

اس ایک جھوٹ نے ہزاروں کو گمراہ کر دیا

یہ فتنہ مسیلما کے فتنے سے بھی بڑا بن گیا

پھر حضرت ابوبکر نے خالد بن ولید کی قیادت میں لشکر روانہ کیا

اسی لشکر میں وحشی بن حرب بھی تھے

وہی جنہوں نے زمانہ جاہلیت میں حضرت حمزہ کو شہید کیا تھا

وحشی نے توبہ کی تھی اور کہا تھا کہ میں اس جرم کا کفارہ جہاد سے ادا کروں گا

جب جنگ یمامہ شروع ہوئی تو سخت ترین لڑائی ہوئی
ابتداء میں مسلمان پسپا ہوئے

مگر پھر صحابہ نے نعرہ لگایا

قرآن والے جمع ہوئے اور اللہ نے مدد کی

وحشی نے موقع پا کر مسیلما کذاب کو قتل کر دیا اور نہار بن عنفوہ بھی اپنے جھوٹے نبی کے ساتھ مارا گیا
کفر پر ذلت کے ساتھ

جب حضرت ابو ہریرہ کو اس کی خبر ملی تو وہ سجدے میں گر گئے

اللہ کا شکر ادا کیا کہ ان دو میں سے نجات حضرت ابو ہریرہ کے حصے میں آئی

یہ قصہ ہمیں سکھاتا ہے کہ نہار بن عنفوہ قرآن پڑھتا تھا عبادت گزار تھا مگر انجام بد پر ہوا

اور وحشی بن حرب نے سب سے بڑا گناہ کیا مگر توبہ کی اور انجام ایمان پر ہوا

تو اے انسان اپنی عبادت پر فخر نہ کرو
اپنی نیکیوں پر گھمنڈ نہ کرو

بس دعا کرو کہ اللہ ہمارا انجام ایمان پر کرے

3 weeks ago | [YT] | 18

Salman Qasmi Official

This is Amit Kumar, who accepted Islam after seeing the Prophet Muhammad ﷺ in a dream and later changed his name to Ahmad. He was from India.
He was studying in a school where he was reading a book about Islam. At that time, a question suddenly arose in his mind: “Who is Allah?” He went to his family and asked them, but as you know, his family was Hindu, so they could not give him a satisfactory answer.
After that, he asked his teacher for guidance and gradually developed an interest in Islam. Later, a Muslim family came to his home, and there was some conflict and disagreement. One night, Ahmad complained to Allah, saying, “O Allah, what kind of religion have You given us?”
In the Fajar Prayer , he saw the Prophet Muhammad ﷺ in his dream. The Prophet ﷺ called him by the name “Ahmad” and told him, “O Ahmad,

After some time, he traveled to Madinah. He mentioned that he did not spend even a single riyal there, as the Prophet ﷺ had indicated in the dream that his hospitality would be taken care of.
After returning home, he and his Son "MUSA" began practicing Islam fully—establishing regular prayers, following the teachings of the Qur’an, and living a life of devotion with great sincerity...!!!

4 weeks ago | [YT] | 4

Salman Qasmi Official

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
کیسے ہیں آپ لوگ
Guys: Suggest me on which topic you need videos?please comment 👇👇

4 weeks ago | [YT] | 0

Salman Qasmi Official

دجال ایران سے نکلے گا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ الدَّجَّالُ مِنْ يَهُودِيَّةِ أَصْبَهَانَ مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ الْيَهُودِ عَلَيْهِمْ التِّيجَانُ (مسند احمد: 12866)

حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا دجال اصفہان کے شہر " یہودیہ " سے خروج کرے گا، اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے، جن پر سبز چادریں ہوں گی۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ فِي حَدِيثِهِ قَالَ حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ قَبِيصَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَخْرُجُ مِنْ خُرَاسَانَ رَايَاتٌ سُودٌ لَا يَرُدُّهَا شَيْءٌ حَتَّى تُنْصَبَ بِإِيلِيَاءَ (مسند احمد: 8420)

حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا خراسان سے سیاہ جھنڈے نکلیں گے انہیں کوئی چیز لوٹا نہ سکے گی یہاں تک کہ وہ بیت المقدس پر جا کر نصب ہوجائیں گے۔

1 month ago | [YT] | 2

Salman Qasmi Official

عيد مبارك تقبل الله منا و منكم صالح الأعمال 🌸✨🌙

1 month ago | [YT] | 4

Salman Qasmi Official

مسلمان ہیں، وفاداری اور سچائی ہمارا شعار ہے، دشمنوں اور غ_داروں کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حق پر ثابت قدم رکھے اور ایمان کی سلامتی نصیب فرمائے۔ 🤲
نوٹ :اسرائ_یل ایک ناجائز ریاست ہے اور اس کو جو بھی حامی ہوگا اس سے مکمل اختلاف ہے، ہندوستان کی پالیسی فلس_طین کے تعلق سے بالکل واضح ہے، اب جو ہورہا ہے یہ نفرت کی سیاست کا حصہ ہے..... تمام امت مسلمہ کے حق میں اس ماہ مبارک میں دعا فرمائیں اللہ ربّ العزت ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین

2 months ago | [YT] | 5