HASSAS NEWS HD TV

مثبت صحافت حساس نیوز


HASSAS NEWS HD TV

قصور وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے بس اڈوں کا دورہ کرکے مقررہ کرایوں کی وصولی اور اڈوں پر مسافروں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کے ہمراہ نیو بس ٹرمینل، نیو بس سٹاراور ذکی اڈا کا دورہ کیا۔
انہوں نے مسافروں سے مقررہ کرایوں کی وصولی بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد فوری عوام کو کرایوں میں ریلیف دیا ہے، زائد کرایہ وصول کرنے پر بھاری جرمانوں کیساتھ گاڑیوں کو بند کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی اور گاڑیوں کی چیکنگ اور مسافروں سے وصول کردہ کرائے کے بارے میں پڑتال کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نےسیکرٹری آر ٹی اے، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں رہنے اور سخت چیکنگ کی ہدایات کی

1 year ago | [YT] | 0