𝘽𝙄𝙉𝙏𝙀 𝙈𝙊𝙉𝙊 𝙀𝘿𝙄𝙏𝙎.☘︎ ݁˖

🌸✨Welcome To My Channel 𝘽𝙄𝙉𝙏𝙀 𝙈𝙊𝙉𝙊 𝙀𝘿𝙄𝙏𝙎.☘︎ ݁˖✨🌸
میرے چینل بــنــتِ مــونــو میں آپ سب کو خوش آمدید
♥️🙌🏻
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

•The Admin of This Channel is Obsessed With Lyrical Videos Of Every » Halal Nasheed Like Hamd Naat Kalam Nazam in Halal tone🎧. «
0:00 ─〇───── 0:00
⇄ ◃◃ ⅠⅠ ▹▹ ↻

🦋ᥴꫝꪖꪀꪀꫀꪶ ᧁ𝕣ꪮ᭙𝕥ꫝ 🦋
100 Subs. 22-Sep-2025
500 Subs. 01-Nov-2025
1k Subs. 21-Nov-2025

• IF YOU LIKE OUR WORK,SUBSCRIBE US🤝🏻
✨ JAZAKALLAH KHAIR ✨
AND
•IF YOU Came HERE PLEASE RECITE 3 TIMES 👇🏻
أسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنبٍ وَّأتُوبُ إلَيه

Keep Listening Halal 🕊️


𝘽𝙄𝙉𝙏𝙀 𝙈𝙊𝙉𝙊 𝙀𝘿𝙄𝙏𝙎.☘︎ ݁˖

ASSALAM U ALAIKUM

Aj Eid Ki Khushi me mene ek different Short edit kia hai 😍 jo ab tk ke meri saaari Edits se unique hai 🙌🏻🌟
Apko Yaqeen nhi aaega ise Edit krte mujhe Taqreeban 3 ghante lage 🤧
Ap Sochenge aysa kia Edit krlia???
To Ap khud hi is ka Maza Lijie Or Dekh Lijie 3 ghante kyun lage 😅 🌸

New Eid Mubarak Short IN'SHA ALLAH 5 Baje Post Hojaegi
#عید #Eid #EidMubarak

2 weeks ago (edited) | [YT] | 16

𝘽𝙄𝙉𝙏𝙀 𝙈𝙊𝙉𝙊 𝙀𝘿𝙄𝙏𝙎.☘︎ ݁˖

🦋یا اللّٰہ ہمارے روزے ہماری عبادات ہمارے ذکر ازکار اعتکاف ہر نیکی ہر تسبیح جو ہم نے فقد تیری رضا کے لیے پڑھیں روزے رکھے انہیں قبول فرما میرے مالک
رمضان کے اختتام سے پہلے جس کی جو حاجات ہیں انہیں قبول فرما آمین ثم آمین یا رب العالمین🦋

3 weeks ago | [YT] | 2

𝘽𝙄𝙉𝙏𝙀 𝙈𝙊𝙉𝙊 𝙀𝘿𝙄𝙏𝙎.☘︎ ݁˖

*رمضان کے آخری دس دنوں کے سنہری اعمال*

آخری 10 راتیں آ گئی ہیں، یہ پورے سال کا سب سے قیمتی وقت ہے۔ آئیں، 10 آسان مگر بے حد بابرکت اعمال مل کر کرتے ہیں۔ 🤍

*✨ پہلا عمل | ہر رات قیام اللیل*
ہر رات کم از کم کچھ آیات کے ساتھ قیام اللیل ضرور پڑھیں:
📖 10 آیات = 1 صفحہ ➟ غافلین میں نہیں لکھے جائیں گے 📖 100 آیات = 6 صفحے ➟ قانتین (فرمانبردار بندوں) میں لکھے جائیں گے 📖 1000 آیات = 35 صفحے ➟ مقنطرین (بے شمار اجر والوں) میں لکھے جائیں گے
اگر یہ نماز لیلۃ القدر میں ادا ہو گئی تو گویا آپ نے 84 سال تک روزانہ یہ عمل کیا۔

*✨ دوسرا عمل | سورۂ اخلاص تین مرتبہ*
ہر رات سورۂ اخلاص صرف تین بار پڑھ لیں:
قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہوئی تو گویا 84 سال تک روزانہ پورا قرآن پڑھنے کا اجر ملے گا!

*✨ تیسرا عمل | سورۃ البقرہ کی آخری آیات*
ہر رات سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھیں:
آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ...
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہوئیں تو گویا تیس ہزار راتوں کے قیام کا اجر ملے گا۔

✨ چوتھا عمل | ہر رات کچھ نہ کچھ صدقہ
ہر رات کچھ نہ کچھ صدقہ ضرور کریں، چاہے ایک ریال ہی کیوں نہ ہو۔
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہو گیا تو گویا آپ نے 84 سال تک روزانہ صدقہ کیا۔

*✨ پانچواں عمل | یہ ذکر 100 مرتبہ*
ہر رات 100 مرتبہ یہ ذکر پڑھیں:
لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہوا تو گویا تین لاکھ غلام آزاد کیے اور ایک غلام آزاد کرنا جہنم سے نجات کا سبب ہے۔

*✨ چھٹا عمل | سبحان اللہ 100 مرتبہ*
ہر رات 100 مرتبہ سبحان اللہ پڑھیں۔
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہوا تو گویا ہر دن 1000 نیکیاں 84 سال تک لکھی جائیں گی یا 1000 گناہ مٹا دیے جائیں گے۔

*✨ ساتواں عمل | لا حول ولا قوۃ کثرت سے پڑھیں*
کثرت سے پڑھتے رہیں:
لا حول ولا قوة إلا بالله
یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔

*✨ آٹھواں عمل | درود شریف 100 مرتبہ*
ہر رات 100 مرتبہ پڑھیں:
اللهم صل على محمد وآل محمد
اگر یہ لیلۃ القدر میں ہوا تو گویا ہر دن ہزاروں رحمتیں 84 سال تک آپ پر نازل ہوتی رہیں گی۔

*✨ نواں عمل | بھاری اذکار کا اہتمام*
یہ ذکر خوب پڑھیں:
سبحان الله وبحمده عدد خلقه ورضا نفسه وزنة عرشه ومداد كلماته
نبی ﷺ نے فرمایا کہ اگر اس ذکر کو دن بھر کے تمام اذکار سے تولا جائے تو یہ سب سے زیادہ وزنی ہوگا۔
اور فرمایا: "كلمتان خفيفتان على اللسان ثقيلتان في الميزان حبيبتان إلى الرحمن:
سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم"(مسلم)

*✨ دسواں عمل | یہ پیغام آگے پہنچائیں*
یہ پیغام اپنے گھر والوں، دوستوں اور پیاروں تک ضرور پہنچائیں۔
جو شخص آپ کی وجہ سے کوئی ایک عمل بھی کرے گا، آپ کو اس کے برابر اجر ملے گا اور اس کے اپنے اجر میں کوئی کمی نہیں آئے گی!

یہ دس چھوٹے چھوٹے اعمال اگر اخلاص کے ساتھ کیے جائیں اور لیلۃ القدر سے موافق ہو جائیں، تو یہ ایک انسان کی پوری زندگی کی عبادت کے برابر اجر کا سبب بن سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان راتوں کی قدر کرنے اور لیلۃ القدر پانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

#23rdNightOfRamazan #EndRamazan
#lasttendaysoframazan
#prayandact

4 weeks ago | [YT] | 2

𝘽𝙄𝙉𝙏𝙀 𝙈𝙊𝙉𝙊 𝙀𝘿𝙄𝙏𝙎.☘︎ ݁˖

✅ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ، وَتُبْ عَلَيْنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

✅ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

✅ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

✅ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

✅ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ

✅ رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ

✅ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

✅ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ

✅ رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ

✅ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

✅رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

✅ رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ

✅ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا ۚ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ

✅ رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَىٰ رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ

✅ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَلْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ وَلِيًّا وَاجْعَلْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ نَصِيرًا

✅ قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ

✅ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِينَ

✅ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

✅ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

✅ رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَسْأَلَكَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ ۖ وَإِلَّا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُنْ مِنَ الْخَاسِرِينَ

✅ رَبِّ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۖ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ

✅ رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ ۗ وَمَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ

✅ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ، رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

✅ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا

✅ رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

✅ قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَلَمْ أَكُنْ بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا

✅ قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي, وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي, وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي, يَفْقَهُوا قَوْلِي، رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا

✅ لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

✅ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ

✅ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ

✅ رَبِّ أَنْزِلْنِي مُنْزَلًا مُبَارَكًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ

✅ رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ، وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ

✅ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

✅ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا

✅ رَبَّنَاهَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا

✅ رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ، وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ، وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ، يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ، إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ.

✅ رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ

✅ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ

✅ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي، رَبِّ انْصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ

✅ رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ

✅ رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدْتَهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

✅ رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ

✅ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي ۖ إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ

✅ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ

✅ رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ، رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

✅ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

✅ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ... وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

✅ رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا، إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

✅ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا

✅ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ

✅ اللَّهُمَّ رَبَّنَا... ارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ

✅ رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ

*ﺃﺭﺳﻠﻬﺎ ﻭﺍﺣﺘﺴﺐ ﺍﻷﺟﺮ ﻋﻨﺪ ﺍلله والله ولي التوفيق*
#Duaen #Prayers #shareforreward
#jazakAllah
Subscribe ‪@bm_editsz‬ 🦋

4 weeks ago | [YT] | 4

𝘽𝙄𝙉𝙏𝙀 𝙈𝙊𝙉𝙊 𝙀𝘿𝙄𝙏𝙎.☘︎ ݁˖

یہ واقعہ اُن دنوں کا ہے جب ڈاکٹر اسرار احمد رمضان المبارک میں ایک جامعہ مسجد میں درسِ قرآن دیا کرتے تھے۔ رمضان کی شامیں تھیں، فضا میں روحانیت گھلی ہوئی تھی، مسجد کے صحن میں دسترخوان بچھ چکے تھے، کھجوریں، سموسے، پکوڑے اور شربت کے گلاس قطار میں رکھے تھے۔ مؤذن کی آواز سے پہلے سب کی نظریں آسمان پر جمی تھیں۔
اسی اثنا میں ایک بزرگ مسافر مسجد میں داخل ہوئے۔ سفید داڑھی، سادہ لباس، آنکھوں میں عجیب سی چمک۔ وہ خاموشی سے ایک ستون کے ساتھ بیٹھ گئے۔ کسی نے پوچھا، “بابا جی! آپ مسافر معلوم ہوتے ہیں؟”
وہ مسکرائے، “ہاں بیٹا، اللہ کا مسافر ہوں۔”
افطاری کا وقت ہوا تو ایک نوجوان نے ادب سے پلیٹ ان کے سامنے رکھ دی۔ بزرگ نے پلیٹ کو دیکھا، پھر آہستہ سے کہا،
“بیٹا، یہ کھانا حرام ہے۔”
نوجوان چونک گیا، “حرام؟ بابا جی! یہ تو ہم نے حلال کمائی سے خریدا ہے۔”
بزرگ نے صرف اتنا کہا، “میں نہیں کھا سکتا۔”
بات پھیل گئی۔ کچھ لوگوں کو حیرت ہوئی، کچھ کو غصہ۔ ایک اور شخص فوراً اپنے گھر دوڑا اور خاص اہتمام سے کھانا لا کر پیش کیا۔ بزرگ نے اسے بھی دیکھا اور سر ہلا دیا،
“یہ بھی ناجائز اور حرام ہے۔”
اب مسجد میں سرگوشیاں ہونے لگیں۔ کسی نے کہا، “یہ کون سا بزرگ ہے جو سب کو حرام کہہ رہا ہے؟”
کسی نے شک کیا، “شاید یہ ہمیں آزمانے آیا ہے۔”
آخرکار ڈاکٹر صاحب کے ایک قریبی ساتھی نے کہا، “چلو میرے گھر سے کھانا لے آتے ہیں، میں خود نگرانی کرتا ہوں کہ سب کچھ پاکیزہ ہو۔” وہ تازہ روٹی، دال اور سادہ سبزی لے آیا۔ بڑی عقیدت سے بزرگ کے سامنے رکھا۔
بزرگ نے گہری نظر سے اسے دیکھا، پھر فرمایا،
“تیرا کھانا بھی حرام ہے۔”
اب صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا۔ کچھ نوجوانوں نے سخت لہجہ اختیار کیا،
“بابا جی! آخر آپ سب کو گناہگار کیوں بنا رہے ہیں؟ اگر کوئی کمی ہے تو بتائیں!”
مغرب کی نماز ادا ہوئی، پھر عشاء کا وقت قریب آ گیا۔ مسجد میں ایک بے چینی سی پھیل گئی۔ سب چاہتے تھے کہ اس معمّے کا حل معلوم ہو۔
نمازِ عشاء کے بعد ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے خود بزرگ کے پاس جا کر نہایت نرمی سے پوچھا،
“حضرت! آپ نے تینوں جگہوں کا کھانا حرام قرار دیا۔ براہِ کرم وضاحت فرمائیں تاکہ لوگوں کے دلوں میں شک نہ رہے۔”
بزرگ نے گہرا سانس لیا اور آہستہ آہستہ بولنا شروع کیا۔
“پہلی پلیٹ جو میرے سامنے رکھی گئی، اس کے منتظم نے پچھلے ہفتے ایک غریب مزدور کی اجرت روکی تھی۔ جب مزدور نے مطالبہ کیا تو اسے ڈانٹ کر بھگا دیا۔ اس کے دل کی آہ اس کھانے میں شامل ہے۔”
مجمع خاموش ہو گیا۔ متعلقہ شخص کا چہرہ سرخ پڑ گیا۔
“دوسرا کھانا جس گھر سے آیا، اس کے مالک نے زکوٰۃ کا حساب کم بتایا۔ اس نے سمجھا کہ کوئی دیکھ نہیں رہا، مگر اللہ دیکھ رہا تھا۔”
وہ شخص بھی سر جھکا کر بیٹھ گیا۔
“اور تیسرے کھانے والے بھائی… تمہاری کمائی حلال ہے، مگر تم نے آج عصر کے بعد اپنے چھوٹے بھائی کو ماں کے سامنے ذلیل کیا، اس کا دل توڑا۔ جس رزق میں تکبر اور دل آزاری شامل ہو جائے، وہ روح کے لیے زہر بن جاتا ہے۔”
یہ سن کر مسجد میں ایسی خاموشی چھا گئی کہ جیسے سانسوں کی آواز بھی سنائی دے رہی ہو۔
بزرگ نے بات جاری رکھی،
“بیٹو! کھانا صرف گوشت اور روٹی کا نام نہیں۔ رزق کے ساتھ نیت، کردار اور دوسروں کے حقوق بھی شامل ہوتے ہیں۔ اگر کسی کے آنسو، کسی کی بددعا یا کسی کا حق اس میں شامل ہو جائے تو وہ پیٹ تو بھر سکتا ہے، مگر دل کو نور نہیں دے سکتا۔”
ایک نوجوان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ وہ کھڑا ہوا اور بولا،
“میں نے واقعی مزدور کی اجرت روکی تھی۔ میں کل ہی اس کا حق ادا کروں گا۔”
دوسرا شخص بولا،
“میں زکوٰۃ کا پورا حساب دوں گا اور توبہ کرتا ہوں۔”
تیسرے نے روتے ہوئے کہا،
“میں اپنے بھائی سے معافی مانگوں گا۔”
بزرگ نے مسکرا کر کہا،
“جب تک تم اپنے گناہوں کی اصلاح نہیں کرو گے، میرا روزہ تمہارے کھانے سے نہیں کھلے گا۔ میں مسافر ہوں، میرے لیے سوکھی روٹی اور پانی کافی ہے، مگر تم اپنے دلوں کو صاف کرو۔”
ڈاکٹر صاحب نے مجمع کی طرف دیکھا اور فرمایا،
“رمضان صرف بھوک کا نام نہیں، یہ محاسبۂ نفس کا مہینہ ہے۔ ہم سارا دن بھوکے رہتے ہیں مگر دوسروں کے حقوق جیسے ماں باپ کے اور دوسرے رشتے داروں کے بھول جاتے ہیں۔ اصل تقویٰ یہ ہے کہ ہمارا رزق بھی پاک ہو اور ہمارا رویہ بھی۔”
اُسی رات کئی لوگ اپنے گھروں کو لوٹے تو ان کے دل بدلے ہوئے تھے۔ کسی نے مزدور کو ڈھونڈ کر اس کی اجرت ادا کی، کسی نے زکوٰۃ کا بقایا حساب نکالا، کسی نے اپنے گھر والوں سے معافی مانگی۔
اگلے دن افطار سے پہلے وہی بزرگ دوبارہ مسجد میں آئے۔ اس بار وہی لوگ کھانا لے کر آئے، مگر ان کے چہرے ندامت اور عاجزی سے جھکے ہوئے تھے۔
بزرگ نے ایک لقمہ اٹھایا، آنکھیں بند کیں، اور فرمایا،
“آج یہ کھانا حلال ہے، کیونکہ اس میں توبہ کی مٹھاس اور حق کی خوشبو شامل ہے۔”
مسجد میں سکون کی لہر دوڑ گئی۔ سب نے محسوس کیا کہ اصل پاکیزگی برتنوں کی نہیں، نیتوں کی ہوتی ہے۔
رمضان ختم ہوا تو لوگ اس واقعے کو یاد کر کے کہتے تھے،
“ہم سمجھتے تھے حرام صرف گوشت کے ذبیحے میں ہوتا ہے، مگر معلوم ہوا کہ حرام دلوں کے رویوں میں بھی چھپ جاتا ہے۔”
کہانی کا پیغام یہ تھا کہ رزق کی حلت صرف ظاہری ذرائع سے نہیں بلکہ باطنی صفائی سے بھی جڑی ہے۔ اگر ہم کسی کا حق ماریں، کسی کو دکھ دیں، یا تکبر سے پیش آئیں تو ہماری عبادت کا ذائقہ پھیکا ہو جاتا ہے۔
اور یوں وہ مسافر بزرگ چلے گئے، مگر جامعہ مسجد کے نمازیوں کے دلوں میں ایک ایسا سبق چھوڑ گئے جو ہر رمضان انہیں یاد دلاتا رہا کہ
“اللہ کے ہاں صرف روزہ نہیں، نیت بھی قبول ہوتی ہے۔”
#copied

1 month ago | [YT] | 2

𝘽𝙄𝙉𝙏𝙀 𝙈𝙊𝙉𝙊 𝙀𝘿𝙄𝙏𝙎.☘︎ ݁˖

Ramazan Ke Baad Konsa Mahina Aata hai?
رمضان کے بعد کونسا مہینہ آتا ہے؟

1 month ago | [YT] | 2

𝘽𝙄𝙉𝙏𝙀 𝙈𝙊𝙉𝙊 𝙀𝘿𝙄𝙏𝙎.☘︎ ݁˖

روزے کیسے گزر رہے ہیں ؟؟

1 month ago | [YT] | 8