Alkitaab Institute

Al Kitaab Foundation

Al Kitaab Foundation is an islamic institution organized for students to learn islamic education.
The aim is to popularize Islamic teachings, is to associate and balance physical and spiritual development of humankind.


Alkitaab Institute

اپنے شہر کا موجودہ نصاب معلوم کرکے عید کی نماز سے قبل اگر ممکن ہو تو چاند رات کو ہی ادا کردیا جائے.
اپنے قریبی مدارس، اور ائمہ کرام کو بھی باوقار انداز میں عیدی پہنچانے کا اہتمام کیجیے،یہ وہ لوگ ہیں جو خود دار سفید پوش ہوتے ہیں ضرورت ہوتے ہوئے بھی اللہ کے سوا کسی سے نہیں مانگتے تو اپنے محلہ کی مسجد کا امام ،خطیب ،موذن کو اپنی عید کی خوشیوں میں باوقار انداز میں یاد رکھیں. ان کا خیال رکھیں. انہیں عزت دیجیے گا
کیونکہ یہی لوگ ہیں معاشرہ میں عزت کے قابل اور ہماری رہنمائ کرنے والے.

1 day ago | [YT] | 0

Alkitaab Institute

شکریہ !
آپ کے بغیر رمضان المبارک نامکمل تھا'' شکریہ ہر اس والدہ کا ،ہر اس بہن ،بیٹی کا جس نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں مشقتیں برداشت کیں" یقیناً آپ سب نے عظیم الشان اعمال سر انجام دئیے الله تعالیٰ آپ کو اپنی شایانِ شان جزائے خیر عطا فرمائے،اپنی رضا نصیب فرمائیں آمین ثم آمین

1 day ago | [YT] | 0

Alkitaab Institute

*غزاوی مسکراہٹوں کے امین*
🔸بسمات الأطفال.. مشروع توزيع العيدية🔸
پروجیکٹ نمبر 6️⃣
آپ کی امانت مقدس فضاؤں میں
AL Kitaab G_@ZA
Relief
Join & Support Us
By Donating On

Jazzcash & Easypaisa 03027471833(Muhammad Sohaib)

MUHAMMAD SOHAIB
Meezan Bank
Account Number: 05110107872824

For more details contact us
03118400399
نوٹ : رقم بھیجنے کے بعد سکرین شاٹ بھیج کر ویریفیکشن لازمی کروائیں.اور رسید حاصل کریں.جزاکم الله خیرا کثیرا

1 day ago | [YT] | 0

Alkitaab Institute

حقیقی عید

*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ لَبِسَ الْجَدِیْدِ*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ خَافَ بِالْوَعِیْدِ*

عید انکی نہیں جنہوں نے عمده لباس زیب تن کر لیا بلکہ عید تو انکی ہے جو الله کی وعید اور پکڑ سے ڈر گئے.

*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ تَبَخَّرَ بِالْعُوْدِ*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَابَ وَلَا یَعُوْدُ*

عید انکی نہیں جنہوں نے آج عمده خوشبوؤں کا استعمال کیا بلکہ عید تو انکی ہے جنہوں نے اپنے گناہوں کی توبہ کی اور پهر اس پر قائم رہے.

*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ نَصَبَ الْقُدُوْرَ*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ سَعَدَ بِالْمَقْدُوْرِ*

عید انکی نہیں جنہوں نے عمده کهانوں کی ڈشیں پکائیں بلکہ عید تو انکی ہے جنہوں نے حتی الامکان مقدور کے ساتھ سعادت حاصل کی اور نیک بننے کی کوشش کی.

*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ تَزَیَّنَ بِزِیْنَةِ الدُّنْیَا*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَزَوَّدَ بِزَادِ التَّقْویٰ*

عید انکی نہیں جنہوں نے دنیاوی زیب و زینت اختیار کی بلکہ عید تو انکی ہے جنہوں نے تقویٰ اور پرہیزگاری کو اختیار کیا اور اسے اپنا توشہ بنایا.

*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ رَکِبَ الْمَطَایَا*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَرَکَ الْخَطَایَا*

عید انکی نہیں جنہوں نے عمده عمده سواریوں، گاڑیوں پر سواری کی بلکہ عید تو انکی ہے جنہوں نے گناہوں کو چهوڑ دیا.

*لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ بَسَطَ الْبَسَاطَ*
*اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ جَاوَزَ الصِّرَاطَ*

عید انکی نہیں جنہوں نے اعلیٰ درجہ فرش سے اپنے مکانوں کو آراستہ کیا بلکہ عید تو انکی ہے جو پل صراط سے گزر گئے

1 day ago | [YT] | 0

Alkitaab Institute

باہر سے ٹھیک ٹھاک ہوں،پر میرے حضورﷺ
کچھ ٹوٹ پھوٹ ہے مرے اندر،میرے حضور ﷺ

1 day ago | [YT] | 0

Alkitaab Institute

یا اللّٰہ! ہمارے روزوں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرما آمین۔

1 day ago | [YT] | 0

Alkitaab Institute

ستاروں سے یہ چاند کہتا ہے ہر دم
تمہیں کیا بتائیں وہ ٹکڑوں کا عالم
اشارے میں آقا کے اتنا مزہ تھا
کہ پھر ٹوٹ جانے کو جی چاہتا ہے
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم

1 day ago | [YT] | 0