ASSALAM.O.ALAIKUM ! LET'S SPREAD KNOWLEDGE AND LOVE.


Bab UL Ilm

اسلام علیکم ؟
تو کیسے ہیں آپ سب ! سب سے پہلے میں آپ سب کو یہ بتادوں کہ میں کوئی Advertisement نہیں کر رہا بس مشورہ لینا چاہتا ہوں !
آج یوٹیوب سکرول کرتے ہوئے میرے سامنے یہ پوڈکاسٹ آگئی جس کو دیکھنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ انھوں نے بہت بڑے بلینڈر کر دیے ہیں تو آپ سب کیا کہتے ہیں۔کیا ان کو Reply کرنا چاہیئے یا نہیں ؟
اور کیا آپ نے یہ پوڈکاسٹ دیکھی یا نہیں ؟
اور اگر دیکھ لی ہے تو آپ بتائیں کہ کس پوائنٹ پر جواب دیا جائے ؟

1 week ago | [YT] | 89

Bab UL Ilm

آپ بھی بتائیں کہ آپ نے 2025 میں سب سے زیادہ وڈیوز کس Creator کی دیکھی ہیں ؟؟

2 weeks ago | [YT] | 99

Bab UL Ilm

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ !
کیسی ہیں آپ سب ؟ آپ سب میں سے جن جن ممبرز نے بھی یہ وڈیو دیکھی ہے وہ اپنا Feedback دیں کہ وڈیو کیسی لگی ہے ! جزاک اللہ خیرا کثیرا !

2 weeks ago | [YT] | 11

Bab UL Ilm

اسلام علیکم !
کیسے ہیں آپ سب ۔۔ آج میں آپ سب کو سورۃ الفاتحہ کے بارے میں کچھ بہت ہی خاص بتانے والا ہوں شاید کے وہ آپنے پہلے کہیں بھی نہ پڑا ہو اور شاید کہیں بھی نہ سنا ہو !

سورۃ الفاتحہ The Secret Code of the Universe سورۃ الفاتحہ Universe کا ایک Code ہے
سورۃ الفاتحہ کی پہلی آیت جس میں اللہ تعالی فرماتا ہے :

"تمام تعریفیں اس رب کے لیے ہیں کہ جو تمام عالمین کا رب ہے "
لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ یہ عالمین سے کیا مراد ہے
ایک شخص حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ اے عبداللہ ابن عباس آخر عالمین سے کیا مراد ہے
حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے اس شخص کو بہت ہی حیرت انگیز جواب دیا اور فرمایا کہ جان لو کہ
1800 عالمین Exist کرتے ہیں اور ہر عالمین کی ایک اپنی مخلوق ہے ہر عالمین میں اپنی اپنی مخلوقات موجود ہیں
اس قول کا حوالہ تاریخ ِطبری کے اندر بھی موجود ہے اور تفسیر ابنِ کثیر کے اندر بھی
لیکن کیا اپ نے کبھی سوچا ہے کہ ان العالمین میں رہنے والی مخلوقات کس طرح کی ہو سکتی ہیں ؟
اور کیا قرآن و حدیث میں ہمیں ان مخلوقات کے بارے میں کچھ معلومات ملتی ہیں ؟
لیکن کیا اب آپ سمجھ رہے ہیں کہ آخر سورۃ الفاتحہ کو اُم الکتاب کیوں کہا گیا ہے !
محمد فرقان ہاشمی

4 weeks ago | [YT] | 88

Bab UL Ilm

السلام علیکم !
کیسے ہیں اپ سب امید کرتا ہوں خیریت سے ہوں گے

یاجوج ماجوج ایک ایسی مخلوق کہ جن کے بارے میں بہت سی تھیوریز موجود ہیں کچھ کہتے ہیں کہ یاجوج ماجوج ایک دیوار کے پیچھے قید ہے لیکن کچھ کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے بلکہ یاجوج ماجوج کسی پورٹل کے پیچھے کسی اور ہی دنیا پر قید ہے ہر سکالر کی ایک اپنی ہی رائے ہے

لیکن اج میں اپ کے ساتھ ایک بہت ہی انٹرسٹنگ تھیوری شیئر کرنے لگا ہوں ایک ایسی تھیوری شئیر کرنے لگا ہوں کہ شاید ہم میں سے کبھی کسی نے بھی اس اینگل سے نہ دیکھا ہو
یاجوج ماجوج جس جگہ پر قید ہیں ہم اس جگہ کو بہت عام سی جگہ تصور کرتے ہیں لیکن اپ نے کبھی غور کیا کہ یاجوج ماجوج ایک بہت ہی پر اسرار سی جگہ پر موجود ہیں ایک ایسی جگہ کہ جہاں پر وہ دیوار کو روز چاٹتے ہیں لیکن جب وہ صبح اٹھ کر واپس اتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ دیوار پھر ویسے کی ویسی ہی ہے
اب یہ تو تھا ایک عام سا نظریہ کہ جس نظریے سے سب دیکھتے ہیں لیکن میں اپ کو ایک نیا نظریہ دینا چاہتا ہوں کہ اپ اس کو اس ذریعے سے بھی دیکھیں اور ریسرچ کریں

کیا ہو کہ اگر یاجوج ماجوج کو ایک Time Loop کے اندر قید کیا گیا ہو !
ٹائم لوپ ایک ایسی جگہ کہ جس کا کوئی اختتام نہیں ہے اگر کوئی انسان وہاں پر چلے جائے تو اس پر وہی وقت بیتتا رہے گا کہ جو اس نے پہلے ایکسپیرینس کیا ہوگا !

آنحضرت ﷺ نے ایک صبح کو فرمایا کہ رات میرے پاس دو آنے والے آئے اور انہوں نے مجھے اٹھایا اور مجھ سے کہا کہ ہمارے ساتھ چلو ۔ میں ان کے ساتھ چل دیا ۔ پھر ہم ایک لیٹے ہوئے شخص کے پاس آئے جس کے پاس ایک دوسرا شخص پتھر لیے کھڑا تھا اور اس کے سر پر پتھر پھینک کر مارتا تو اس کا سر اس سے پھٹ جاتا ، پتھر لڑھک کر دور چلا جاتا ، لیکن وہ شخص پتھر کے پیچھے جاتا اور اسے اٹھا لاتا اور اس لیٹے ہوئے شخص تک پہنچنے سے پہلے ہی اس کا سر ٹھیک ہو جاتا جیسا کہ پہلے تھا ۔ کھڑا شخص پھر اسی طرح پتھر اس پر مارتا اور وہی صورتیں پیش آتیں جو پہلے پیش آئیں تھیں ۔ (صحیح البخاری : 7047)
یہ ہے Time Loop کی ایک چھوٹی سی مثال یعنی کہ اس شخص کو اس پتھر کے ساتھ سزا دینے کے لیے ایک ٹائم لوپ کے اندر قید کر دیا گیا ہے بالکل یہی مثال یاجوج ماجوج کی بھی ہے انھیں بھی ایک دیوار کے پیچھے ایک Time Loop مکے اندر قید کر دیا گیا ہے کیونکہ جب بھی وہ دنیا میں نکلتے تھے وہ تباہی مچاتے تھے اور قرب قیامت بھی جب وہ دنیا میں نکلیں گے تب بھی وہ تباہی ہی مچائیں گے اور ان کی وہ اخری تباہی ہوگی
اپ کو یہ تھیوری کیسی لگی کمنٹ کر کے ضرور بتائیے گا !

محمد فرقان

1 month ago (edited) | [YT] | 48

Bab UL Ilm

ہمارا دماغ کس وقت سب سے ذیادہ حاضر ہوتا ہے یا کس وقت سب سے ذیادہ چیزیں یاد رکھتا ہے ؟

1 month ago (edited) | [YT] | 32

Bab UL Ilm

السلام علیکم ! کیسے ہیں آپ سب قرآن پاک ایک آیت ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ

وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِنْ دَابَّةٍ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ جَمْعِهِمْ إِذَا يَشَاءُ قَدِيرٌ (سورۃ الشوریٰ : 29)
اردو ترجمہ:
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ہے، اور ان جانداروں کی جو اس نے ان دونوں میں پھیلا دیے ہیں، اور وہ جب چاہے ان سب کو جمع کرنے پر بھی قادر ہے۔

قرآن پاک میں بعض جگہوں پر ایسی مخلوقات کا بھی ذکر ملتا ہے کہ جو شاید انسان،جنات اور فرشتوں سے الگ مخلوقات ہیں کیونکہ انسان صرف ان تین اقسام کی مخلوقات کو جانتا ہے
لیکن سورۃ الشوریٰ کی اس آیت کو پڑھنے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے ابھی ںہت سی مخلوقات اور بھی ہیں کہ جو شاید پردے کے پیچھے ہیں یا وہ ہیں تو پردے سے باہر ہی لیکن انسان ابھی تک ان مخلوقات تک پہنچ نہیں سکا لیکن شاید کہیں دور،بہت دور دراز Universe میں کچھ ایسی مخلوقات بھی رہتی ہوں جو انسان سے کئی گنا زیادہ Civilized ہو اور ان سب کو بیان کرنے کے بعد اللہ تعالٰی نے کیا فرمایا

"کہ ہم جب چاہیں انھیں ایک جگہ جمع کر سکتے ہیں"

محمد فرقان اکرم

1 month ago | [YT] | 49

Bab UL Ilm

Check out the Secrets of Asma UL Husna in Shams Al Ma'arif by Sir Syed Haider Jafferi !!

1 month ago | [YT] | 3

Bab UL Ilm

السلام علیکم !

کیا اتفاق سے اپ کا کبھی ایسی جگہ پر سفر ہوا ہے جہاں پر دور دراز تک صرف ریگستان ہو

تو کیا کیفیت ہوگی اپ کی اس وقت؟

1 month ago | [YT] | 28

Bab UL Ilm

Just Imagine

1 month ago | [YT] | 24