السلام علیکم ۔۔
اسلامک و اصلاحی اور باالخصوص امام
الاولیاء و الاتقیاء پیران پیر۔ استاذ
العلماء والصلحاء غوث زمان شیخ العرب
والعجم عارف باللہ پیر طریقت رہبر
شریعت حضرت مولانا مفتی محمد
فرید صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے
مبارک بیانات ۔ اچھے اخلاق اور تصوف
سے منسلک ویڈیوز دیکھنے کیلئے اور ہر
قسم کے حاجات۔ ضروریات اور
مشکلات کے حل کیلئے مجرب پرتاثیر
مستند اعمال اس چینل سے ھی شائع
کئے جائینگے۔ اگر آپ اپنی کو رائے شامل
کرنا چاھتے ھو۔ تو ویڈیوز پر کمینٹس
کر کے آپکی رائے کو قدر کی نگاہ سے
دیکھا جائے گا۔ آپ ھمارے یو ٹیوب
چینل کو سبسکرائب کر لیں۔ اور 🔔کا
بٹن دبائیں۔ اور ہر آنے والی ویڈیو کو
like کر کے شئیر کریں۔ اس کار خیر میں
آپ بھی ساتھ دیجئیے۔ آپ کا ساتھ ھونا
بے حد ضروری ھے۔ نہ جانے ھماری
ویڈیوز کے شیر کرنے سے کس کی زندگی
بدل جائیگی۔ اللّٰہ تعالیٰ آپکو جزائے خیر
عطا فرمائے۔
mufti farid sahib
امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
چار مقامات ایسے ہوتے ہیں جو بندے کے اپنے ربّ سے تعلق اور محبت کی گہرائی ظاہر کرتے ہیں:
1 ـ جب وہ سونے کے لیے لیٹتا ہے:
وہ صرف اسی کا ذکر کرتے ہوئے سوتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے، اور دل کو اسی کے خیال میں مشغول رکھتا ہے۔
2 ـ جب نیند سے بیدار ہوتا ہے:
جب اس کی روح لوٹائی جاتی ہے تو اُس کے ساتھ محبوبِ حقیقی کا ذکر بھی دل میں لوٹ آتا ہے۔
3 ـ جب بندہ نماز میں داخل ہوتا ہے:
تو یہی وقت اس کے حالات کی کسوٹی اور ایمان کا ترازو ہوتا ہے۔ اسی کے ذریعے آدمی کے ایمان کا وزن معلوم ہوتا ہے، اور اسی سے اس کا باطنی حال، اس کا مقام، اس کی اللہ سے قربت اور اس کا نصیب جانچا جاتا ہے۔ کیونکہ نماز ہی مناجات اور قربِ الٰہی کا مقام ہے، اور اس میں بندے اور ربّ کے درمیان کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔
4 ـ جب مصیبتیں اور آزمائشیں آتی ہیں:
دل اس حالت میں صرف اُسی کا ذکر کرتا ہے جو اسے سب سے زیادہ محبوب ہوتا ہے، اور وہ اسی انتہائی محبوب ذات کی طرف بھاگ کر پناہ لیتا ہے۔ اسی لئے لوگ جنگ اور مقابلے کے وقت اپنے محبوب کا ذکر کرنے پر فخر کیا کرتے تھے۔
طريق الهجرتين بتصرف واختصار 2/663-665
منقول
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
mufti farid sahib
احباب کرام سے گزارش ہے کہ میرے یوٹیوب چینل کے ویڈیوز کہاں کہاں سے اپ دیکھ رھے ھیں.
ضرور اس بات سے مجھ سیاہ کار کو آگاہ کریں۔۔۔
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
mufti farid sahib
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*صبر ایک جامع خلق ہے*
ارشاد فرمایا کہ لوگ صرف اسی کو صبر سمجھتے ہیں کہ مصیبت کے وقت رویا نہ جائے حالانکہ شہوت و غضب کو روکنا بھی صبر ہے اور شہوت میں شہوتِ رجال ونساء و شہوتِ لباس و شہوتِ طعام و شہوتِ کلام بھی داخل ہے۔ اسی طرح تمام معاصی سے نفس کو روکنا یہ بھی صبر میں داخل ہے۔ نیز طاعات پر پابندی کرنا بھی صبر میں داخل ہے، طاعات بجالانے کے وقت ان کے حقوق و آداب کو اطمینان و سکون سے ادا کرنا بھی صبر میں داخل ہے۔ پس یہ ایسا جامع خلق ہے کہ بہت سے اخلاق اس کے اندر داخل ہیں، اسی لیے حدیث میں آیا ہے "الصبر نصف الايمان“۔
(الكمال في الدين للرجال، مواعظِ اشرفیہ، جلد۷، صفحہ ۲۴۴)
3 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
mufti farid sahib
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*عالمگیر رحمہ اللہ علیہ کا سبق آموز واقعہ*
ارشاد فرمایا کہ عالمگیر رحمہ اللہ کا قصہ ہے کہ یہ قرآن لکھتے تھے اور اس کی اجرت سے گذر اوقات کرتے تھے، بیت المال سے نہیں لیتے تھے۔ ایک دفعہ قرآن لکھ رہے تھے، ایک نے کہا کہ یہاں غلطی ہے، حالانکہ غلطی نہ تھی بلکہ عالمگیر رحمہ اللہ نے جو کچھ لکھا تھا وہی صحیح تھا، مگر اس کے کہنے سے اسی کے موافق بنا دیا۔ جب وہ شخص چلا گیا تو انہوں نے وہ ورق بدل دیا۔ ایک شخص نے کہا کہ یہ آپ نے کیا کیا؟ اتنی مشقت کیوں اٹھائی؟ اس پر عالمگیر رحمہ اللہ نے کہا کہ میں نے یہ خیال کیا کہ اگر اس کا کہنا نہ مانوں گا تو اس کا دل بجھ جائے گا، آئندہ اگر واقعی بھی غلطی ہوگی تو اس پر بھی متنبہ نہ کرے گا، اس لیے میں نے اس کے کہنے کو مان لیا۔
(آدابِ تصنیف و تالیف، صفحہ ۷۲)
3 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
mufti farid sahib
2 years ago | [YT] | 2
View 0 replies
mufti farid sahib
اسکو لائیک کر نا کیا اس کا حق بنتا ھے کہ نہیں ؟
2 years ago | [YT] | 6
View 0 replies
mufti farid sahib
آج جمعتہ المبارک ھے۔ سورہ کہف کے فضائل ہر مرد و عورت کو معلوم ھے۔ لہذا ہر ایک بھائی ایک ایک فضیلت کمنٹس میں لکھیں۔ تاکہ سب مسلمانوں کو یاد دھانی ھو جائے
2 years ago | [YT] | 3
View 0 replies
mufti farid sahib
کروڑوں فرزندان توحید کے سینوں سے تم اس قرآن پاک کی محبت کو کس طرح نکالو گے
2 years ago | [YT] | 6
View 2 replies
mufti farid sahib
اے رب کریم ھمیں بار بار آب زم زم کو پینے کی سعادت نصیب فرما
2 years ago (edited) | [YT] | 7
View 0 replies
mufti farid sahib
آب زم زم کا خوبصورت نظارہ ۔۔۔ ماشاءاللہ
2 years ago | [YT] | 5
View 0 replies
Load more