I'm Dr.Lubna Shoukat, working as teacher for the last 30 years at University. My field of studies is pedagogy (science of teaching) that's a branch of social sciences.My specialization is in the field of Educational Psychology.I won HEC scholarship for Ph.D studies by going through a process of competition in 2007. My PhD study is from Vienna, Austria. Having visited many of the countries across the Europe, I have very close observation and information about European education system. I worked (post-doc) three years with an Austrian professor.Purpose for uploading these videos (Educational Tips and Strategies) is that I want to share my experiences and knowledge with students,teachers,parents and community.
Educational Tips by Dr Lubna
*سخت نہ بولو*
کسی سے بھی سخت نہ بولو
اپنی زندگی میں زہر نہ گھولو
الفاظ ہوامیں ارتعاش بنا تےہیں
یہ ارتعاش پھر واپس آتے ہیں
نرم گفتگو دعائیں لے کر آتی ہے
ترش مزاجی بد دعائیں لاتی ہے
بد دعاؤں کےیہ اثرات ہوتے ہیں
انسان بےسکون،پائمال ہوتے ہیں
زندگی سے محبت کرنا سیکھوں
نرم بولو ،خوشیوں میں کھیلوں
3 years ago | [YT] | 9
View 9 replies
Educational Tips by Dr Lubna
زندگی کو جب آگے بڑھاؤں
نئے دوست اور ساتھی بناؤں
خوشیوں کے لمحے چراؤں
قوس و قزح کے رنگ اپناؤں
تم ان رنگوں کو دائمی بنا نا
سنو،اپنی ماں کو ضرور بتانا
نئےدوستوں،ساتھیوں کاسنانا
اپنے ارادوں،خواہشوں کا بتانا
یہ پرانے وقتوں کی ضرور ہیں
مگر تم کو جانتی بھر پور ھیں
ان کے مشورے بھی لینے ھیں
جب نئے راستوں پر میلے ھیں
زندگی کے یہ میلے گلزار ہونگے
جب ماں کی دعا کےحصارہونگے
3 years ago | [YT] | 11
View 4 replies
Educational Tips by Dr Lubna
سیلاب کیوں آتے ہیں
جب دریا پر غریب، مجبور مائیں کپڑے دھوتی ہیں
آپسی اپنے ننگے، بھوکے بچوں کی بپتا سناتی ہیں
ان نالوں سے دریاؤں کے پانی بھی کھول جاتے ہیں
یہ کھو لتے پانی پھر بھاپ وبادل بن کر اٹھتے ہیں
بادل ان دکھوں پر پھر بارش کے آنسو بہا تے ہیں
یہ آنسو بپھر کر قہر کے سیلاب بنتے جاتے ہیں
انسان کو اس کی کم ظرفی کی داستان سناتے ہیں
لاچار ماؤں کی بپتا اور خدا کے حساب کا بتاتےہیں
3 years ago | [YT] | 5
View 0 replies
Educational Tips by Dr Lubna
چلو ہم آج فیصلہ کر لیں
آپس میں باہم مشورہ کر لیں
ہم غلط کو غلط کہیں گے
اور صیح کو صیح کہیں گے
یہ فیصلہ کٹھن تو ہے مگر
ہم کو دلدل سے نکلنا ہے گر
توکاشت کرنی ہو گی سچائی
تب ہو گی دیانت کی کٹائی
فراست، محنت اور صداقت
پھر ھماری اگلی پیداوار ہوگی
3 years ago | [YT] | 5
View 0 replies
Educational Tips by Dr Lubna
اگر ملےکوئی بھی انسان ایسا
جو ہو بجھا سا،کچھ خفا سا
تو اس سے ،اس کی بات کرنا
خوبیاں اس کی شمار کرنا
دل کی سادگی پر اعتبار کرنا
وہ لوٹ آئے، اس سے بات کرنا
روشن اسکاچہرہ ہو تو قرار کرنا
اسں روشنی میں خدا کادیدارکرنا
3 years ago | [YT] | 5
View 2 replies
Educational Tips by Dr Lubna
نا سمجھ جہتیں
یہ جو دھندلے سے موسم ہیں
اوائل جنوری میں دسمبر ہے
وسط جون میں ستمبر ہے
سردی گرم،گرمی سردہو رہی ہے
یہ ناسمجھ جہتوں کےکارن ہیں
جو نا سمجھی کی جہتیں ھیں
ان میں جلدبازی کی حدت ہے
نہ عزم ، نہ ارادہ، نہ پختگی ہے
بنی اس میں جو موجودات ہیں
وہ دوغلی ھیں,وہ کھوکھلی ھیں
آو مل کر سمجھ اور یقین بوئیں
تاکہ پختہ موسم اور فضل پائیں
3 years ago (edited) | [YT] | 6
View 0 replies