ABOUT MADRASAH SAYIDINA ZAYD BIN SABIT (RA)
Pore Aalam Mein 24 Ghante Jari Ilm Ka Madrasa, In Sha Allah-ul-Azeez
Alhamdulillah, Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit (RA) ek mustanad Online Islamic Educational Institute hai jo Mustanad Ulama-e-Kiram aur Deeni Uloom ke Mahireen ki nigrani mein taleemi aur islahi khidmaat anjaam de raha hai.
Hamara maqsad duniya bhar ke Musalmanon tak authentic Islamic education aur mustanad Deeni ilm pohanchana hai.
Is channel par aap ko Dars-e-Quran, Quran Education, Quran Tafseer, Hadith, Islamic Studies, Deeni Taleem, Islamic Courses aur mukhtalif Deeni aur Islami topics par educational content milega.
Hamara vision hai ke duniya ke kisi bhi kone mein rehne wala Musalman kisi bhi waqt Quran, Sunnah aur authentic Islamic knowledge tak aasani se rasai hasil kar sake.
🔔 Subscribe karein aur Quran o Sunnah ki roshni mein Deeni ilm ke is safar ka hissa banein.
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit (RA)
24/7 Ilm Ka Safar — Quran o Sunnah Ki Roshni Mein
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit
📢 تمام اہل اسلام، بڑوں، بچوں، خواتین اور بچیوں کے لیے *اہم خوشخبری*
🌷 تو کیا آپ تیار ہیں سیرت النبی ﷺ کے دوسرے اور اہم پہلو *رَضِیَ اللّٰهُ عَنْھُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ اور فَمَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ* والوں کے بارے میں جاننے کیلئے؟؟؟
*انعامی سلسلہ سیرت النبی ﷺ کا اگلا مبارک سلسلہ # 26 ان شاءاللّٰه کل بروز ہفتہ 12 ستمبر سے*
💫 یاد رہے کہ سیرت النبی ﷺ کا مطلب صرف آپ علیہ الصلاۃ والسلام کی ذات مبارکہ نہیں بلکہ اس سے مراد آپ ﷺ کی زندگی سے متعلق مختلف پہلو ہیں۔۔۔ مثلاً: آپ علیہ السلام کی ابتدائی، نبوی، تبلیغی اور عملی زندگی، اس سب کے دوران پیش آنے والے واقعات، کفار کی طرف سے ملنے والے مصائب و مشکلات، ہجرت کے بعد شروع ہونے والے غزوات و سرایا کا تا قیامت جاری رہنے والا سلسلہ اور ہر ہر قدم پر ایسے وفاداروں اور جانثاروں کا ساتھ جن کی وفاداری و جانثاری دیکھ کر خود رب العالمین نے قرآن مجید میں فرما دیا کہ *اللّٰه بھی ان سے راضی اور یہ بھی اللّٰه سے راضی* اور نبی کریم ﷺ نے بھی کئی بار ارشاد فرمایا کہ *جس نے ان سے محبت کی تو میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت کی، اور جس نے ان سے بغض رکھا تو میرے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھا* تو معلوم ہوا کہ ان بابرکت ہستیوں سیرت النبی ﷺ میں ایک اہم کردار ہے اور یہ بھی سیرتِ نبوی ہی کے تحت ہی آتا ہے
🌺 لہٰذا سیرت النبی ﷺ کا دوسرا اہم پہلو آپ علیہ السلام کے ان وفادار ساتھیوں کی پاکیزہ زندگیوں، ایمان افروز حالات، اور دینی و اخلاقی خدمات کے بارے میں جاننا ہے جو امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ اور دینِ اسلام کی پہلی اور مضبوط ترین بنیاد ہیں۔
🌻 تو آئیے! ہم سب مل کر جانتے ہیں اُن کی محبتِ خداوندی اور عشقِ رسول ﷺ ، اسلام کی خاطر اُن کی ایثار و قربانیاں، اُن کا طریقۂ تبلیغِ دین اور اسلامی نشر و اشاعت، اور گھریلو و خارجی زندگی میں اُن کا خوبصورت کردار۔۔۔ پھر دیر کس بات کی ابھی نیچے دیا ہوا گروپ جوائن کریں اور دس روزہ *انعامی سلسلۂ سیرت النبی ﷺ* میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے بچوں کو بھی اسکی ترغیب دیں۔۔۔
🌼 *نوٹ* اس سلسلے میں ایک ہی گھر سے کئی شرکاء شرکت کر سکتے ہیں بشرطیکہ اصول و ضوابط کی پابندی کی جائے جو جلد بھیج دیئے جائیں گے
واٹس ایپ گروپ 👇🏽:
chat.whatsapp.com/HubfbfJAOL2EZObdbfYFY7
واٹس ایپ چینل 👇🏽:
whatsapp.com/channel/0029Vb7UefAGpLHKQ7sgEb0d
کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے رابطہ کریں 👇🏽:
03067276706
الداعی الی الخیر: (آن لائن) *مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ*
3 hours ago | [YT] | 1
View 0 replies
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit
_سلسلہ سیرت سوالات کے ایک شریک کے تاثرات_
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
آن لائن مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰہ عنہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے 10 روزہ سیرت النبی ﷺ سوالات کے سلسلے کا انعقاد کیا، جس کے ذریعے نہ صرف سیرتِ طیبہ ﷺ کو پڑھنے اور سمجھنے کا موقع ملا بلکہ اس خوبصورت دینی کاوش میں شریک ہونے کی ترغیب بھی ملی۔
الحمدللّٰہ! اس دفعہ سلسلہ نمبر 25 میں قرعہ اندازی کے ذریعے میرا نام بھی انعام کے لیے منتخب ہوا اور آج مجھے اپنا انعام موصول ہوا۔ اس پر میں ادارے کی پوری انتظامیہ اور تمام منتظمین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ میرے لیے یقیناً خوشی اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ ❤️
اللّٰہ تعالیٰ آن لائن مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰہ عنہ کی اس عظیم دینی کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ادارے کے تمام ذمہ داران و اساتذہ کی محنتوں میں برکت عطا فرمائے، اس ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲
میں تمام احباب سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ اس خوبصورت اور بابرکت سلسلے سے ضرور جڑیں، سیرتِ رسول اللّٰہ ﷺ کو پڑھیں، سمجھیں اور اپنی زندگی میں اپنانے کی کوشش کریں۔ ایسے علمی و دینی سلسلوں میں شرکت صرف انعام حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ ہمارے لیے اپنے محبوب نبی حضرت محمد ﷺ کی مبارک زندگی کو جاننے اور اس سے رہنمائی لینے کا بہترین موقع ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو سیرتِ طیبہ ﷺ کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
جزاکم اللّٰه خیراً کثیراً
❤️🌹 بارک اللّٰه فیکم
آپ بھی شرکت کے لیے یہ گروپ اور چینل جوائن کر سکتے ہیں.
*گروپ*
chat.whatsapp.com/HubfbfJAOL2EZObdbfYFY7
*واٹس ایپ چینل:*
whatsapp.com/channel/0029Vb7UefAGpLHKQ7sgEb0d/993
*(آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ*
03067276706
7 hours ago | [YT] | 5
View 2 replies
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit
احمد مرسل فخرِ دو عالم صلی اللّٰه علیہ وسلم
مظہـــرِ اوّل ، مرسَلِ خاتَم صلی اللّٰه علیہ وسلم
کفر کی ظلمت جس نے مٹائی
دین کی دولـت جس نے لٹائی
لہــرایا توحیـد کا پرچم ﷺ
بـزمِ مِـلَل تھی نظم سے خالی
بکھرے ہوئے تھے حـق کے لآلی
اُس نے کیے سب آ کے منظَم ﷺ
جس پہ تصدُق وحیِ الٰہی
کنکریاں دیں جس کی گواہی
جس کا تقویٰ سب کو مُسَلّم ﷺ
راہ میں کانٹے جس نے بچھائے
گالی دی ، پتھـــــــــر برسائے
اُس پر چِھڑکی پیار کی شبنم ﷺ
سَم کے عوض دارُوئے شفا دی
طعـن سنے اور نیـک دعاء دی
زخم سہے اور بخشا مرہم ﷺ
جتنے فضائل ، جتنے محاسن
اِمکاں میں ہو سکتے تھے ممکن
حق نے کیے سب اُس میں فراہم ﷺ
وہم کی ہر زنجیـر کو توڑا
رشتـــہ ایک خدا سے جوڑا
شرک کی محفل کر دی برہم ﷺ
خلقِ خـدا کا راعیِ آخر
دینِ خــدا کا داعیِ آخر
جس کی دعوت اَسلِم تَسلَم ﷺ
آئـینـــــــہِ الـــــطاف الٰہی
رحمت جس کی لا متناہی
جس کی ہدایت اِرحم تُرحم ﷺ
زمزمـــۂِ ”ھو“ اُس کا فسانہ
نغمــــہِ داؤد اُس کا تـرانہ
اُس کا ثنا خواں ثانیِ عالم ﷺ
──────────────────────────
`مشکل الفاظ کے معانی`
──────────────────────────
- بزمِ مِلَل: اقوام و امم کی محفل
- لآلی: موتی، جواہر (لعل کی جمع)
- دارُوئے شفا: شفا بخش دوا
- سَم: زہر (فارسی)
- برہم: درہم برہم، منتشر
- راعی: نگہبان، رہنما
- اَسلِم تَسلَم: (عربی) "اسلام لاؤ، سلامت رہو گے"
- اِرحم تُرحم: (عربی) "رحم کرو، رحم کیے جاؤ گے"
- لامتناہی: بے انتہا
- ثانیِ عالم: دوسرا جہاں؛ یا (کنایۃً) خود ایک جہان کے مترادف ہستی
8 hours ago | [YT] | 2
View 0 replies
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit
صلَّى الله على سيدنا ونبينا وحبيبنا ومولانا محمد وعلى آله وصحبه وبارَك وسلَّم تسليما كثيرا كثيرا.
شبِ جمعہ، اہتمامِ جمعہ، اعمالِ جمعہ کی یاددہانی ہے۔
خصوصی عمل: کثرتِ درود و سلام
صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
1 day ago | [YT] | 8
View 0 replies
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit
*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ*
کیا آپ کو معلوم ہے؟
کہ ہماری زندگی میں ایک کے بعد ایک اسلامی مہینہ آتا ہے، گزر جاتا ہے۔۔۔
مگر افسوس! اکثر ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اس مہینے کی دینی نسبت کیا ہے، تاریخِ اسلام میں اس کی کیا اہمیت ہے اور اس سے متعلق کیا کچھ جاننا ضروری ہے۔
اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے
ہمارا سلسلہ
"اسلامی مہینے — تعارف، احکام و واقعات"
اب ماہِ ربیع الآخر تک پہنچ چکا ہے۔
اس مختصر مگر علمی کورس میں آپ کو موقع ملے گا کہ:
ماہِ ربیع الآخر کا تعارف اور پس منظر جانیں۔
اس سے متعلق اہم شرعی احکام کو سمجھیں۔
تاریخِ اسلام کے اہم اور سبق آموز واقعات سے واقف ہوں۔
صحیح اور مستند معلومات کو غیر مستند باتوں سے الگ کرنا سیکھیں۔
اپنے اسلامی مہینوں اور دینی تاریخ کے بارے میں شعور پیدا کریں۔
فائدہ صرف یہ نہیں کہ آپ ربیع الآخر کے بارے میں جان جائیں؛ بلکہ یہ ہے کہ آپ اپنے اسلامی کیلنڈر کو سمجھ کر جینا شروع کریں۔
مہینے تو ہر سال آتے رہیں گے۔۔۔
مگر علم کا ایک موقع اگر ہاتھ سے نکل جائے تو دوبارہ کب ملے، معلوم نہیں۔
آئیے! ربیع الآخر کو اس بار صرف گزرنے نہ دیں، اسے علم اور شعور کے ساتھ گزاریں۔
کورس میں شامل ہوں، خود بھی سیکھیں اور اپنے گھر والوں تک بھی یہ علم پہنچائیں۔
*رجسٹریشن لنک:*
chat.whatsapp.com/EuyEX1f1cZ15Zet0tZ4ud1
📞 *رابطہ:*
03067276706
*(آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ*
1 day ago | [YT] | 5
View 0 replies
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit
*ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ*
آپ کا میں امتی ہوں یہ میری قســمت حضور
میرے جیون کا ہے مقصد آپ سے الفت حضور
*ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ*
میرا دل دھـــڑکن جگر سانسوں کی منزل آپ ہیں
درد کی موجوں میں اک راحت کا ساحل آپ ہیں
*ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ*
جاں لٹـائی جائے جس پر اس کے قـابل آپ ہیں
عشق کا مقصود ہیں مقصد ہیں حاصل آپ ہیں
*ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ*
میری سانسوں کی روانی آپ کی خاطر حضور
ہـے فــدا کل زنـــدگانی آپ کی خاطـــر حضور
*ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ ﷺ*
1 day ago | [YT] | 10
View 2 replies
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit
جس شخص کی طبیعت میں اپنے اردگرد کے لوگوں کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے آسانی اور نرمی غالب ہو، اللہ تعالیٰ اس کے بیشتر معاملات اور حاجات پوری کرنا اس کے لیے آسان فرما دیتا ہے۔
اور جس شخص کی شخصیت اور طبیعت میں سختی غالب ہو، جو اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیے معاملات مشکل بنا دے، وہ اپنی معمولی سے معمولی حاجت بھی بڑی مشکل اور بے حد مشقت کے بعد ہی حاصل کر پاتا ہے۔
2 days ago | [YT] | 8
View 0 replies
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit
آن لائن 2 روزہ دعوتی کورس#12
*بسلسلہ احیائے سنتِ نبویہ*
✨ *السَّلام* ✨
کیا آپ جانتے ہیں کہ *سلام* کو عام کرنا ایمان کی نشانی ہے، اور نبی کریم ﷺ نے اسے آپس کی محبت پیدا کرنے کا ذریعہ قرار دیا ہے؟
مگر افسوس! ہم میں سے اکثر لوگ نہ سلام کے صحیح آداب جانتے ہیں، نہ اس کے فضائل سے واقف ہیں۔
اسی رہنمائی کے لیے پیش ہے ایک نہایت جامع اور ایمان افروز کورس: *”السلام“*
*اہم عنوانات:*
▪️ `سلام` کا مفہوم
▪️ `سلام` اور قرآن
▪️ `سلام` اور احادیثِ طیبہ
▪️ `سلام` و جواب کا شرعی حکم
▪️ `سلام` کے آداب
▪️ `سلام` کے ممنوع مقامات
▪️ `سلام` اور مصافحہ
📅 *تاریخ:* 12 اور 13 ستمبر 2026 (ہفتہ و اتوار)
🕕 *وقت:* شام 5:40 سے 6:20 تک
⏱️ صرف 40 منٹ ان شاء اللّٰه
💻 *ذریعہ:* زوم ایپ اور واٹس ایپ کال
یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں — سلام کے فضائل، مناقب اور فقہی احکام سیکھیں!
📝 *رجسٹریشن کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں:*
[chat.whatsapp.com/Bs6x6nnOdeDJaP8rVCwfhp]
📲 `+92 306 7276706`
2 days ago | [YT] | 9
View 0 replies
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit
📢📢📢 خواتینِ اسلام متوجہ ہوں۔۔۔
*خواتین کے لیے شمائل و خصائل نبوی ﷺ کا جاننا کیوں ضروری ہے؟؟؟*
ایک مسلمان خاتون کی زندگی میں اس علم کی اہمیت اخلاقی و روحانی اور تربیتی لحاظ سے انتہائی ضروری ہے:
۱۔ *اخلاقی روحانی لحاظ سے ضرورت:* قرآن مجید میں آپ ﷺ کی زندگی کو تمام انسانیت کے لیے بہترین نمونہ قرار دیا گیا ہے، خواتین جب شمائلِ نبوی کا مطالعہ کریں گی تو انہیں معلوم ہوگا کہ آپ ﷺ بطورِ والد، شوہر اور معاشرے کے رہبر و مقتدیٰ کے خواتین کے ساتھ کیسا سلوک رکھتے تھے؟ چھوٹوں اور بڑوں کے ساتھ کیسا شفقت آمیز رویہ اپناتے تھے؟ اِس سے اُنہیں اپنے گھر اور معاشرے میں بہترین اسلامی کردار ڈھالنے میں مدد ملے گی۔
۲۔ *تربیتی لحاظ سے ضرورت:* ایک خاتون بطورِ ماں ہونے کے نسلوں کی امین اور اولاد کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے، جب اِس خاتون کو نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اخلاق، ان کے اٹھنے بیٹھنے، کھانے پینے، گفتگو کرنے اور پسند و ناپسند کا علم ہوگا تو وہ اپنے بچوں کی تربیت بھی اسی کے مطابق کرے گی۔
لہٰذا اگر آپ ایک خاتون ہیں تو آئیے *شمائل و خصائل نبوی ﷺ* جانتے ہیں تاکہ آنے والی نسل کی اچھی تربیت کر سکیں۔
*کورس میں شمولیت کے لئے رجسٹریشن کریں:*
🔗forms.gle/L5R7GggJyz7NX6tF8
📲+92 355 6451452
الداعی الی الخیر: *(آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ*
3 days ago | [YT] | 19
View 0 replies
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit
آن لائن کورس
*🌙 ماہِ ربیع الآخر ١٤٤۸هـجري —(تعارف، فضائل، اعمال )*
اسلامی مہینوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے، مگر افسوس کہ کئی مہینوں کے ساتھ ایسی رسومات جوڑ دی گئی ہیں جن کی شریعت میں کوئی اصل نہیں!
آئیں! *ماہِ ربیع الآخر* کی حقیقت، اس کی وجہ تسمیہ، اس سے جڑی بدعات و رسومات، اور اس کے اہم واقعات کو قرآن و سنت کی روشنی میں سمجھیں —
تاکہ *علم اور بصیرت* کے ساتھ ہم اپنے دین کو بہتر جان سکیں!
▪️ *تاریخ:* 12، 13 ستمبر 2026 (بروز ہفتہ و اتوار)
▪️ *وقت:* شام 4:20 تا 5:00
▪️ *آن لائن بذریعہ Zoom +WhatsApp Call*
▪️ مرد و خواتین کے لیے یکساں مفید
▪️ محض 40 منٹ روزانہ!
🔗 *رجسٹریشن لنک:*
chat.whatsapp.com/EuyEX1f1cZ15Zet0tZ4ud1
📞 *رابطہ:*
03067276706
*(آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ*
3 days ago | [YT] | 15
View 0 replies
Load more