لاء ہیلپ پاکستان” آپ کو اس سے متعلق مفت رہنمائی اور مدد فراہم کرتا ہے تاکہ آپ اپنے فیملی مقدمات کو درست طریقے سے چلا سکیں۔ ہمارا مقصد آپ کو مختلف قانونی معاملات میں راہنمائی فراہم کرنا اور آپ کی مشکلات کا حل تلاش کرنا ہے۔
ہماری ویب سائٹ پر آپ کو مختلف قانونی مواد ملیں گے جیسے کہ فیملی قوانین، عدالتی فیصلہ جات، درخواستیں، قانونی نوٹس، فارمز اور کتب وغیرہ۔ یہاں آپ اپنے معاملات کے لئے ضروری ہدایت حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کرنے میں ہماری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
خاندانی معاملات میں اپنے حقوق کا دفاع کرنا اور قانونی جستجو کرنا آپ کی زندگی کے معنی خواہ لمحوں میں سے ہوسکتا ہے۔ “فیملی لاء ہیلپ پاکستان” آپ کے ساتھ ہے تاکہ آپ کو اپنی قانونی جدوجہد میں کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کسی ناقابل تلافی نقصان سے بچ سکیں۔ خاندانی مسائل میں آپکی مدد کرنا ہمارا مقصد ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہماری ویب سائٹ سے فائدہ حاصل کریں گے۔
Family Law Help Pakistan
فیصلہ کی اسٹیج پر مقدمہ کو کسی دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنا سائل کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں میری بحث کامیاب رہی ۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ڈائریکشن کے تحت معاملہ اب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کی عدالت میں ہے۔ لاہور کی عدالتوں میں معمول ہے کہ کچھ عرصہ بعد ایڈمنسٹریٹو آرڈر کے تحت کیسز دوسری عدالتوں میں ٹرانسفر کر دیے جاتے ہیں۔ جس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھاتا کیونکہ یہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب کے مخصوص قانونی اختیارات کے تحت ہوتا ہے۔ میں نے یہ معاملہ اٹھایا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو اختیارات کا استعمال عام آدمی کے آئینی حقوق کے خلاف نہیں کیا جا سکتا۔
#DistrictAndSessionsCourt #Lahore #TransferOfCases #ConstitutionalRights #JusticeSystem
4 months ago | [YT] | 7
View 1 reply