This is the Official YouTube Channel Of Kashan Kazmi Karbalai who is one of the youngest famous Noha,Naat & Manqabat reciter of Pakistan
He is well known in the Shia as well as Sunni community and is considered the best Noha Khwaan (Noha reciter) of present because of his unique style of recitation.
Term and Policy:
All Rights of Noha artwork, logo, audio & video are reserved by Kashan Kazmi Karbalai.
kashan kazmi karbalai
السلام و علیکم ،
یا علی ع مدد،
اما بعد ،
باپ اور بیٹی کا رشتہ یقیناً مودت سے بھرا ہوتا ہے۔ اس رشتے کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی خاص کر باپ اور بیٹی کا جو پیار ہوتا ہے وہ وہی سمجھ سکتا ہے جس کو خدا نے بیٹی عطا کی ہو، اللہ کبھی کسی بیٹی کو اس کے باپ کا غم نہ دکھائے، جب باپ دنیا سے کوچ کر جاتا ہے تو پھر بیٹی پر جو سختی، آزمائش اور الام ومصائب گزرتے ہیں تو وہ رات کے پہر آسمان کی طرف رخ کرکے اپنے باپ کو دکھ اور درد سناتی ہے ۔
یہ نوحہ اسی پہلو کی عکاسی ہے کہ جب مولا حسین ع کی شہادت واقع ہوئی تو ان کی یتیمہ بیبی سکینہ س اپنے یتیمی کے مصائب ہر موڑ پر انھیں سناتی ہے اور فریاد کرتی ہیں کہ آپ کے بعد ایسا ہوا، پھر ایسا ہوا، اس ظالم نے مجھ پر یہ ظلم ڈھایا، اس نے مجھے طمانچے مارے وغیرہ ، اس یتیمی کا خلاصہ جناب کاشان کاظمی کربلائی نے اس نوحے کی شکل میں پیش کیا ہے جس میں تمام وہ بین شامل ہیں جو بیبی نے اپنے والد سے کیے۔
جبکہ اس کو تحریر کرنے کی سعادت شاعر اہلبیت جنابِ عرفان صاحب کو حاصل ہوئی ہے اور پوسٹر اے اے گرافکس جناب نبیل احمد کی محنت کا صلہ ہے۔
امید ہے ہماری ٹیم کی محنت آپ کی غم سکینہ س میں اشک فشانی کا باعث ہوگی دعاگو ہیں مولا ہماری اس نوکری کو قبول و منظور فرمائے اور ہم سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے
الہی آمین
7 months ago | [YT] | 5
View 1 reply
kashan kazmi karbalai
پروگرام شیڈیول 11 تا 28 صفر المظفر 2024
نوحہ خواں : سید کاشان کاظمی کربلائی ۔❤️
1 year ago | [YT] | 9
View 2 replies
kashan kazmi karbalai
السلام علیکم ، یاعلی ع مدد
مظلومین کربلا اور سرزمین کربلا سے مومنین کا تعلق محبت کا نہیں مودت کا ہے۔ اولاد سے محبت ایک بشری و فطری تقاضا ہے۔ جس ہستی سے مودت کی بنا پر اپنی محبت اپنی اولاد کو قربان کیا جا سکتا ہے اس ہستی کا نام حسین علیہ السلام ہے۔ بلاشبہ اس مقام اس منصب کی اہل وہ ہی شخصیت ہو سکتی ہے جو اپنے رب کی رضا کی خاطر اس کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کو سعادت سمجھتی ہے۔ چھ ماہ کے شیر خوار کو دین کی نصرت کے لیے پیش کرنے کی مثال کربلا کے سوا تاریخ بشریت میں کہیں بھی موجود نہیں۔
شاعرِ اہلبیتؑ جناب شبیہ کاظمی کاقلم بندپُردرد کلام " سر اصغرؑ ہے نیزے پر" کربلا کے ننھے مجاہد سے عقیدت کا عمدہ اظہار ہے۔اس کو جناب صفدر کلیم نے سوز دیا اورمیں نوحہ خوان کاشان کاظمی کربلائی نے اس کلام کو ریکارڈ کروایا ۔ آپ کی سماعتوں کی داد دیتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ دل کھول کر پزیرائی کی اور میرے انداز بیاں کو پسند کیا۔ نیا کلام آپ کی سماعتوں کی نذر ہے۔ اس امید کے ساتھ کہ آپ حسب سابق حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
اور شکرگزار ہوں برادر نبیل احمد (AA GRAPHICS) کا جنہوں نے اس کلام کا پوسٹر ڈیزائن کیا
والسلام
1 year ago | [YT] | 12
View 0 replies
kashan kazmi karbalai
السلام و علیکم ،
یا علی ع مدد ،
اما بعد ،
ماہ عزا ماہ محرم کی آمد آمد ہے غریب زہرا س کو رونے کے دن قریب آگئے ہیں ہر سو فضا میں اداسی اور غمی چھائی ہوئی ہے اسی نسبت سے ماہ محرم کا پہلا نوحہ آپ کی سماعتوں کی نذر کیا جا رہا ہے تاکہ غم حسین ع میں آپ کی اشک فشانی کا باعث بن سکے اس نوحے کا ٹائٹل " حسین حسین " ہے جس کو نوحہ خواں کاشان کاظمی کربلائی نے منفرد انداز میں نبھایا ہے اور ایک نئے سلیقے سے اس نوحے کی بندش کی گئی ہے جبکہ اس نوحے کی قلم کاری شاعر اہلبیت جنابِ رجل کاظمی صاحب نے انجام دی ہے اس نوحے کا متن مصائب امام حسین ع پر مشتمل ہے جس میں ان تمام مصیبتوں اور الام کا ذکر ہے جو سر کربلا امام کو پیش آئیں ۔
ہم نہایت ہی مشکور و ممنون ہیں امام بارگاہ محمدی ڈیرہ ملیر کا جن کی بدولت اس کلام کی ویڈیو گرافی پایہ تکمیل تک پہنچی ساتھ ہی ساتھ حیدری پروڈکشن ( عباد خان و اسد حیدر) کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے لازوال طریقے سے اپنے فرائض کو انجام دیا و اے اے گرافکس کے مالک جنابِ عدیل احمد جن کی محنت کے سبب اس کلام کا پوسٹر جاری ہوا اور آخر میں پوری ماتمی ٹیم کا خصوصاً عمیر بھائی کا جنھوں نے اس کلام کی ویڈیو میں اپنا حصہ دیا مولا سب کی محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے امید کرتے ہیں کہ ہماری ٹیم کی محنت آپ لوگوں کی غم امام حسین ع میں اشک فشانی کا باعث بنے گی مولا اس ذکر کے صدقے ہماری تمام جائز حاجات کو مقبول فرمائے اور ہمیں زیارت کربلا کا شرف حاصل ہو
الٰہی آمین
جزاکم اللہ خیراً کثیرا
1 year ago | [YT] | 22
View 0 replies
kashan kazmi karbalai
السلام و علیکم ،
یا علی ع مدد ،
اما بعد ،
ماہ ذالحجہ کے آغاز میں ایک نوحہ جلد آپ کی سماعتوں کی نذر کیا جا رہا ہے جس کا عنوان سفیر حسین جنابِ مسلم ابنِ عقیل ع ہیں اس نوحے کو شاعر اہلبیت جناب رجل کاظمی صاحب نے قلم بند کیا ہے جبکہ اس کو پڑھنے کی سعادت نوحہ خواں جناب کاشان کاظمی کربلائی نے حاصل کی ہے ۔ آج سے قبل جنابِ مسلم ع کی وصیت کو قلم بند نہیں کیا گیا اس عنوان پر پہلا یہ نوحہ پیش کیا جا رہا ہے جس میں تخیلات کے ساتھ ساتھ وہ وصیتیں بھی شامل ہیں جو جنابِ مسلم ع نے ابنِ زیاد لعنتہ اللہ کے دربار میں سنائیں تھیں امید ہے کہ سامعین اس نوحے کو ایک نیا خیال سمجھ کر نہایت پسند فرمائیں گے اور بیبی زہرا سلام اللہ علیہا کو جنابِ مسلم ع کا پرسہ نہایت ہی عقیدت سے پیش کریں گے ، ذالحجہ کی ابتدائی تواریخ میں یہ نوحہ آپ کی سماعتوں کو ہدیہ ہوگا ۔ امید کرتے ہیں ہماری ٹیم کی محنت آپ لوگوں کی غم مسلم ابنِ عقیل ع میں اشک فشانی کا باعث بنے گی ، ہم دعاگو ہیں اپنی پوری ٹیم کے ممبران کے لیے خصوصی طور پر جنابِ نبیل احمد (اے اے گرافکس) جن کی محنت کے سبب اس کلام کا پوسٹر ہر طور سے قابلِ تعریف رہا ساتھ ہی ساتھ جنابِ اسد حیدر و عباد خان (حیدری پروڈکشن) جن کی بدولت اس کلام کی شاندار ویڈیو گرافی انجام دی گئی مولا ان حضرات کے ساتھ ساتھ تمام ممبران کی حاجت روائی فرمائیں اور ہر جائز دلی خواہش کو پورا فرمائے آمین
جزاک اللہ
1 year ago | [YT] | 10
View 0 replies
kashan kazmi karbalai
انشاءاللّٰہ تائیدِ آلِ محمدﷺ🙏🏻
آج انشاءاللہ ❤️🙏
1 year ago | [YT] | 4
View 0 replies
kashan kazmi karbalai
حسن کے قلم سے رقم کرکے قسمت
مقدر ہمارے سنوارے گئے ہیں
رجل کاظمی
مجھ حقیر منقبت و نوحہ خواں کاشان کاظمی کربلائی کی جانب سے اور میرے گھر والوں کی جانب سے آپ تمام مومنین کو آمد مولا امام حسن علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو اور دعا گو ہوں خدا آپ تمام احباب کی نیک اور شرعی حاجات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین ❤️
1 year ago | [YT] | 7
View 0 replies
kashan kazmi karbalai
یا علی ع مدد ،
اما بعد ،
ماہ رمضان الکریم میں مومنین کے امیر علی ابن ابی طالب علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہونے والے ہیں! انھیں ایام میں اپنے مولا کا پرسہ آلِ علی علیہ السلام کو دینے کے لیے ایک نوحہ پیش کیا جا رہا ہے جس کا عنوان "یہ کیسی رات ہوئی ! اس کلام کو شاعر اہلبیت جناب ارسلان اعظمی (ازلان اعظمی) نے قلم بند کیا ہے ، جس کو برادر کاظم عباس زیدی نے کمپوز کیا اور پرسوز انداز میں پڑھنے کی سعادت جناب کاشان کاظمی کربلائی نے حاصل کی ہے ۔ اس نوحے میں شہادت مولا علی کے بعد آلِ علی علیہ السلام پر گزرنے والی پہلی رات کا ذکر کیا گیا ہے ۔ امید ہے کہ یہ نوحہ غم علی ع میں رونے کا باعث بنے گا جلد سامعین کی نذر کیا جائے گا ۔ مولا ہماری ٹیم کی محنت کو قبول فرمائے آمین
جزاک اللہ
2 years ago | [YT] | 18
View 0 replies
kashan kazmi karbalai
Watch now
https://youtu.be/O5TldEAlZL4
#ns2023 #newnohay #like
3 years ago | [YT] | 7
View 0 replies
kashan kazmi karbalai
السلام علیکم ،
یا علی ع مدد ،
اما بعد ،
ہمارا نیا ریلیز ہونے والا نوحہ "غازی کی ماں چلی ہے" راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے میرے پیارے دوست معروف شاعر اہلبیت ع سید شبیہ کاظمی کی بہترین تخلیق ہے۔ اس کلام کی طرزنگاری معروف طرزنگار برادر سید کاظم عباس زیدی نے کی ہے اور جناب ام البنین سلام اللہ علیہا کی اہل بیت اطہار علیہم السلام کے لیے دی گئی قربانیوں کا اظہار مجھ ناچیز سید کاشان کاظمی کربلائی نے جس پردرد انداز میں کیا ہے یقیناً اس سے آپ کی آنکھوں کا وضو ہو گا ۔ یہ کلام "غازی کی ماں چلی ہے" بہت جلد آپ کی سماعتوں کی نذر ہو گا۔ مولا ہماری ٹیم کی محنت کو قبول فرمائے آمین
جزاک اللہ
3 years ago | [YT] | 16
View 0 replies
Load more