Lets Explore World 🌎 with me🤗
From the heart of Pakistan 🇵🇰 to the streets of whole World 🌎 — I’m Mussab Umair, capturing the real side of life, culture, and food in a way you’ve never seen before.
No fancy edits. No fake filters. Just raw, real, and relatable content that brings you closer to everyday real World.🇨🇳🇦🇿🇦🇪🇶🇦🇱🇰🇲🇾🇸🇦🇹🇭🇵🇰
🎬 Weekly Vlogs
🍜 Street Food & Culture
📍 Life Abroad. Desi Touch. Global Vibes.
To Contact: muximmu@gmail.comu
CWD
تحصیل کوٹ چھٹہ Dgk کی صرف ایک ہی یونین کونسل #جکھڑ_امام_شاہ میں 100 سے زائد افراد کینسر کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 55 کے نام درج ذیل ہیں.
یہ لسٹ ابھی ایک دوست نے بھیجی ہے اگر یہ بات سچ ہے تو کوٹ چھٹا کے اندر کتنے صحافی بھائی ہیں یوٹیوبر ہیں جن کی میں روزانہ ویڈیوز دیکھتا ہوں لیکن کسی نے اس بارے میں تو اواز ہی نہیں اٹھائی ٹھیک ہے گورنمنٹ بھی کام اپنے کرے گی لیکن حق ہمسائے کی بھی اس ٹائم ایک دوسرے کو ضرورت ہے.
1 day ago | [YT] | 2
View 1 reply
CWD
جو دوست جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں خاص طور ڈیرہ غازی خان تونسہ شریف سے برائے مہربانی اگر کسی دوست کے پاس کوئی ڈیٹا موجود ہو کہ اس علاقے میں اس سال میں کتنے کتنے کینسر کےکیسز سامنے ائے ہیں .اور کس قسم کے کیسز زیادہ ہیں .
تو برائے مہربانی میری ای میل muximmu@gmail.com پر رابطہ کریں .
تاکہ ہم ہیلتھ اتھارٹیز کو اس بارے میں درخواست دے سکیں اور انہیں بتائیں کہ اس علاقے میں کینسر سے بچنے کے لیے اگاہی بھی دیں اور علاج کے بھی مناسب اقدامات کروائیں.
انشاءاللہ میرے بس میں جتنی کوشش ہوگی میں ضرور کروں گا اپنے وسیب کے لیے اپنے پاکستان 🇵🇰کے لوگوں کے لیے.
1 day ago | [YT] | 6
View 1 reply
CWD
میں پورے پاکستان کے دوستوں کا اپنے سرائکی وسیب کے دوستوں کا سب کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اپ دوستوں نے اتنی زیادہ مبارکباد دی.
1 day ago | [YT] | 10
View 0 replies
CWD
الحمداللہ.
اللہ پاک کے فضل و کرم سے😊
Alhammdulillah ❤️
Finally😇
Dr. Mussab Umair Malik
MBBS ,MD( Cancer Medicine).
3 days ago | [YT] | 32
View 4 replies
CWD
الْحَمْدُ لِلَّهِ❤️
ماسٹر آف میڈیسن (کینسر میڈیسن) کا ڈیفنس کامیاب — یہ اعزاز اللہ کے فضل سے ممکن ہوا۔
3 days ago | [YT] | 6
View 1 reply
CWD
راستے کبھی ختم نہیں ہوتے، بس لوگ ہمت ہار جاتے ہیں۔
قدم بڑھائیے، راستہ خود بخود بنتا جائے گا۔🌸
6 days ago | [YT] | 14
View 2 replies
CWD
ڈیرہ غازی خان سکول حادثے میں جتنے بچے شہید ہوئے ہیں اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور جو زخمی ہیں اللہ پاک ان کو صحت عطا فرمائے امین
1 week ago | [YT] | 11
View 0 replies
CWD
میں چین 🇨🇳کے ایک پہاڑی علاقے کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ایک جگہ پر خربوز اور تربوز کا ایک چھوٹا سا سٹال لگا ہوا تھا۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ رک کر تازہ پھل خرید لوں۔
وہاں ایک دیہاتی انکل بیٹھے تھے۔ بہت سادہ، بہت ہی مہربان چہرہ۔ میں نے چند خربوزے خریدے اور باتوں ہی باتوں میں پتہ چلا کہ انکل نے پہلے کبھی کسی پاکستانی سے ملاقات نہیں کی تھی۔ صرف خبروں میں پاکستان کے بارے میں سنا تھا۔
جب انہیں معلوم ہوا کہ میں پاکستانی ہوں، تو انکل کی خوشی دیکھنے والی تھی۔ آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک آ گئی۔
اور پھر انہوں نے مجھے کہا:
"بیٹا، آج رات میرے گھر چلو، کھانا کھاؤ۔ تم پہلے پاکستانی ہو جس سے میں ملا ہوں۔ تمہارے لیے خاص پکوان بنواؤں گا۔"
میرا دل چاہا کہ فوراً ہاں کہہ دوں، لیکن وقت بہت کم تھا اور مجھے اپنی منزل تک پہنچنا تھا۔ میں نے بہت ہی مایوسی کے ساتھ انکل کا شکریہ ادا کیا اور آگے بڑھ گیا۔
لیکن انکل کی اس پیشکش نے، اس خلوص نے، اس پہاڑی دیہاتی کی مہمان نوازی نے میرے دل کو چھو کر رکھ دیا۔
یہ چین کے دیہات ہیں، جہاں لوگ نہ جانے کتنے ملے، مگر سب سے بڑی دولت یہاں کی مہمان نوازی ہے۔
شکریہ انکل، آپ کی دعوت دل میں بس گئی۔ ضر
1 week ago | [YT] | 26
View 2 replies
CWD
جیسے پاکستان 🇵🇰❤️کے شہر علی پور میں ہیڈ پنجند ہے جہاں پنجاب کے پانچ دریاؤں میں سے چناب اور ستلج ملتے ہیں۔ وہاں قدرتی خوبصورتی ہے، کشادگی ہے، اور مٹی کی خوشبو ہے۔
ایسے ہی چائنہ 🇨🇳کے شہرچونگ چنگ میں یانگتزے اور جیالنگ دریاؤں کا سنگم ہے۔ یہاں قدرت کے ساتھ انسان نے بھی پوری محنت کی ہے۔ دریا کے کنارے جدید ترین پل بنائے گئے، بلند و بالا عمارتیں کھڑی کی گئیں، اور رات کے وقت روشنیوں کا جال بچھا دیا گیا۔ لوگوں کو کشش دینے کے لیے واک ویز، ریستوران، اور خوبصورت لائٹنگ کا خاص انتظام ہے۔
1 week ago | [YT] | 15
View 0 replies
CWD
جمعہ مبارک ❤️
یا اللّٰہ پاک آج اٹھنے والے سب ہاتھوں کی دعائیں، حاجتیں اور نیک تمنائیں قبول فرما
2 weeks ago | [YT] | 5
View 0 replies
Load more