Beige Travel Trip

Hello All My Dear.

This channel is all about showing you the opportunities to work and settle overseas where you can improve your standard of living.


Here you will get guidance on the whole process of getting a job overseas with work & visit visa as Pakistani Indian and others.


Disclaimer :
I am not an immigration consultant. This channel is created based on the information I have found in my research, experience, and knowledge. Use it at your own risk.


Beige Travel Trip

پرواز سے آف لوڈنگ جاری؛ مسافروں اور ایف آئی اے میں تلخ کلامی کے واقعات بڑھ گئے
.
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی لو پروفائلنگ کے دوران آف لوڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مسافروں کے احتجاج اور ایف آئی اے عملے سے تلخ کلامی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کولمبو جانے والے 2 مسافروں عمر اور ابوبکر کی ایف آئی اے کی جانب سے آف لوڈنگ پر احتجاج کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ دونوں مسافر سری لنکن ایئرلائن کی پرواز یو ایل 154 کے ذریعے کولمبو روانہ ہو رہے تھے۔ اس موقع پر مسافروں اور ایف آئی اے عملے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جبکہ دونوں مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے عملے کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔ اس پر اے ایس ایف اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ان کی سفری دستاویزات مکمل ہیں، اس کے باوجود انہیں آف لوڈ کیا جارہا ہے۔
.
صورتحال پر ایف آئی اے حکام نے اے ایس ایف عملے کو طلب کرلیا، جس کے بعد دونوں مسافروں کو ایئرلائن کاؤنٹر پر لے جایا گیا۔ اے ایس ایف عملے نے دونوں مسافروں کو آف لوڈنگ پروفارما فراہم کیا اور بعد ازاں انہیں کنٹرول روم منتقل کر دیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر مسافر عمر اور ابوبکر کو اے ایس ایف نے قانونی کارروائی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔
.
ایف آئی اے حکام کے مطابق پری امیگریشن کے ذریعے روانگی سے قبل سفری دستاویزات میں کسی ممکنہ مسئلے کی صورت میں مسافروں کو پہلے ہی آگاہ کیا جائے گا۔

1 day ago | [YT] | 5

Beige Travel Trip

اٹلی نے تین سال کے دوران 10,500 پاکستانی کارکنوں کے لیے کوٹہ مختص کر دیا۔ سالانہ تقسیم: 3,500 کارکنان فی سال
........................................
ایک ہی خبر ہے جو 2025 کو پاکستانی اخبارات میں شائع کی گئی
اس کے بعد فروری 2026 کو
اس کے بعد جون 2026 کو
اور اب اکتوبر 2026 کو گردش کر رہی ہے۔
.
اگر اٹلی حکومت کا پاکستانی حکومت سے کوئی معاہدہ ہوا ہے تو بیورو آف ایمگریشن کا پیج کی کاپی ساتھ اٹیچ کر رہا ہوں ایک سال سے ابھی تک بیورو کے پاس اٹلی پر کوئی جاب آفرز نہیں ہیں۔
.
اور اگر اٹلی حکومت کا خود کا فیصلہ ہے تو جیسے ورک پرمٹ ایجنسوں کے ذریعے ملتے ہیں بھاری فیس کے ساتھ ویسے ہی ملیں گے۔
.
یہ خبر اور معاہدہ مجھے اٹلی کے کسی اخبار میں نہیں ملا۔ اگر کسی کو ملا ہو تو وہ اس کا لنک یہاں شیئر کر سکتا ہے تاکہ ممبران نفع و نقصان سے باخبر رہیں۔
.
کچھ عرصہ سے جعلی نولا اوستا گردش میں ہے، اس لئے ڈیل کرتے وقت احتیاط کی بہت ضرورت ہے آپ کو۔

1 day ago | [YT] | 5

Beige Travel Trip

اللہ تعالیٰ جب دیتا ہے چھپر پھاڑ کردیتا ہے نائجیریا کے حافظ قرآن ڈلیوری بوائے کی قسمت بدل گئی دبئی میں ایک نائجیریا ڈلیوری بوائے جو محنت مزدوری کرتا تھا لیکن آرڈر آنے کی انتظار کی صورت میں اپنے موٹرسائیکل کے آگے موبائل فون کی رکھنے والی جگہ کیساتھ قرآن کیلئے ایک بکس بنایا تھا تو فوراً وہ قرآن نکال کر پڑھنا شروع کردیتا اور اسکی روٹین کا کام تھا ایک دبئی کے سرکاری ادرے کے شخص نے اس کی ویڈیو دور سے بنائی جب یہ رات کے دو بجے یہ آرڈر لینے کیلئے انتظار میں کھڑا ہوکر قرآن پڑھ رہا تھا یہ ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوئی اور یہ ویڈیو دبئی کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک کے پاس جا پہنچی کہا جارہا ہے اس کو بلایا گیا اس سے پوچھا کہ تم موبائل میں بھی قرآن پڑھ سکتے ہو تو پھرقرآن ساتھ لیکر کیوں جس پر اس نے کہا کہ میں حافظ ہوں ہرسال رمضان المبارک میں قرآن سناتا ہوں اگر موبائل میں دیکھوں گا تو مجھے یاد نہیں رہے گا کیونکہ میں نےقرآن موبائل میں حفظ نہیں کیا اور میں دن رات دس سپارے پڑھتا ہوں کام کیساتھ ساتھ تاکہ مجھے قرآن یاد رہے جس پر دبئی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک کی طرف سے اس کی ایمان داری کیلئے ادرے کی جانب سے پچاس ہزار درہم انعام دے دیا ہے

1 day ago | [YT] | 0

Beige Travel Trip

یورپ میں امیگریشن پالیسی مزید سخت کرنے کی تیاری، میونخ میں اہم اجلاس

غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے، مسترد شدہ پناہ گزینوں کی واپسی تیز کرنے اور یورپ سے باہر واپسی مراکز قائم کرنے پر غور

میونخ — جرمنی کے شہر میونخ میں 26 ستمبر کو یورپی ممالک کے وزرائے داخلہ اور اعلیٰ حکام کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں غیر قانونی ہجرت پر قابو پانے اور یورپی سرحدوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی میزبانی جرمن وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنٹ نے کی۔ اس میں 18 یورپی ممالک کے نمائندوں کے علاوہ یورپی کمیشن کے حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سب سے اہم موضوع ایسے افراد کی واپسی تھا جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں اور جنہیں یورپ میں رہنے کا قانونی حق حاصل نہیں رہا۔ اس مقصد کے لیے یورپی یونین سے باہر تیسرے ممالک میں واپسی مراکز قائم کرنے کی تجویز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

جرمنی، آسٹریا، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور یونان اس منصوبے پر مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔ ہدف یہ ہے کہ 2027 سے اس نظام پر عملی پیش رفت کی جاسکے، تاہم ابھی کسی تیسرے ملک کے ساتھ حتمی معاہدے کا اعلان نہیں ہوا۔

اجلاس میں یورپی سرحدی ادارے فرونٹیکس کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی تاکہ یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر اچانک بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکینِ وطن پہنچنے کی صورت میں فوری کارروائی کی جاسکے۔

ان اقدامات کے حامی ممالک کا کہنا ہے کہ مسترد شدہ درخواست گزاروں کی واپسی کا نظام مؤثر بنانا ضروری ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے یورپ سے باہر واپسی مراکز کے قیام کے حوالے سے قانونی اور انسانی حقوق کے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

اہم وضاحت: ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ یورپ میں موجود تمام پناہ گزینوں کو تیسرے ممالک بھیجا جائے گا۔ زیرِ غور منصوبہ بنیادی طور پر ایسے افراد سے متعلق ہے جن کی پناہ کی درخواست مسترد ہوچکی ہے اور جنہیں یورپ میں رہنے کا قانونی حق حاصل نہیں رہا۔

#beigetraveltrip #europevisa #asadali #spain #Europe #Germany #Munich #Migration #Asylum #Immigration #OverseasPakistanis

1 day ago | [YT] | 0

Beige Travel Trip

سویڈن میں پناہ گزینوں کے لیے نئے سخت قوانین، یکم اکتوبر سے نقل و حرکت اور مالی امداد پر نئی شرائط

16 سال یا اس سے زائد عمر کے بعض اسائلم درخواست گزاروں کے لیے حاضری لازمی؛ مقررہ علاقے سے باہر جانے کے لیے اجازت درکار، مالی امداد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے 30 ستمبر تک نئی درخواست دینا ہوگی

اسٹاک ہوم، — سویڈن میں پناہ اور بین الاقوامی تحفظ کی درخواست دینے والے افراد کے لیے نیا Reception Act یکم اکتوبر 2026 سے نافذ ہونے جا رہا ہے۔ سویڈش مائیگریشن ایجنسی Migrationsverket نے آج 28 ستمبر کو نئے قوانین کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان تبدیلیوں کا اثر اسائلم درخواست گزاروں کی رہائش، نقل و حرکت، حاضری اور مالی امداد پر پڑے گا۔ سویڈش پارلیمنٹ نے جون میں اس نئے قانون کی منظوری دی تھی۔

نئے قانون کے تحت اسائلم درخواست گزار اور ایسے افراد جنہیں ملک چھوڑنے کا قابلِ عمل فیصلہ مل چکا ہے، عمومی طور پر اسی کاؤنٹی (County) کے اندر رہنے کے پابند ہوں گے جہاں سویڈش مائیگریشن ایجنسی نے انہیں رہائش فراہم کی ہے۔ اگر کسی شخص کو دوسری جگہ رہنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی ہے تو جغرافیائی پابندی اس کاؤنٹی پر لاگو ہوگی جہاں وہ رہتا ہے۔ مقررہ علاقے سے باہر جانے کی ضرورت ہو تو مائیگریشن ایجنسی سے اجازت حاصل کی جاسکتی ہے۔

16 سال سے زائد عمر والوں کے لیے حاضری چیک

نئے نظام کے تحت 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے وہ افراد جو Swedish Migration Agency کے reception and return centres میں رہتے ہیں، انہیں یکم اکتوبر سے attendance checks میں حصہ لینا ہوگا۔ خصوصی وجوہات کی بنیاد پر اس ذمہ داری سے استثنا لینے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

جن افراد کو ایسا return decision مل چکا ہے جس پر عمل درآمد کیا جاسکتا ہے، ان کے لیے قواعد مزید سخت ہیں۔ 16 سال یا اس سے زائد عمر کے ایسے افراد کو ہفتے میں تین مرتبہ Swedish Migration Agency کے پاس رپورٹ کرنا ہوگا۔

مالی امداد کے لیے دوبارہ درخواست ضروری

ایک انتہائی اہم تبدیلی daily allowance سے متعلق ہے۔ جو اسائلم درخواست گزار اس وقت مالی امداد حاصل کررہے ہیں، ان کی موجودہ ادائیگی 30 ستمبر کو پرانے قانون کے خاتمے کے ساتھ رک جائے گی۔

اگر انہیں یکم اکتوبر کے بعد بھی مالی امداد درکار ہے تو نئے قانون کے تحت دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔ یکم اکتوبر سے بلا تعطل امداد حاصل کرنے کے لیے درخواست 30 ستمبر تک Swedish Migration Agency کو موصول ہوجانی چاہیے۔ تاخیر کی صورت میں کچھ دنوں کی مالی امداد ضائع ہوسکتی ہے کیونکہ ایجنسی درخواست موصول ہونے سے پہلے کے عرصے کی رقم بعد میں ادا نہیں کرسکتی۔

قواعد توڑنے پر مالی امداد کم یا بند ہوسکتی ہے

نئے قانون میں مالی امداد کو مختلف ذمہ داریوں کی پابندی سے زیادہ واضح طور پر منسلک کردیا گیا ہے۔ مقررہ جغرافیائی علاقے کی پابندی نہ کرنے، ضروری رپورٹنگ یا حاضری نہ دینے، یا سرکاری رہائش گاہ میں سنگین بدانتظامی کی صورت میں daily allowance کم یا مکمل طور پر ختم ہوسکتا ہے۔ واپسی کا قابلِ عمل فیصلہ رکھنے والے افراد کے لیے مالی امداد کا حق واپسی کے عمل میں تعاون سے بھی مشروط ہوگا۔

غلط معلومات دے کر حاصل کی گئی daily allowance یا special grant کی رقم واپس بھی طلب کی جاسکے گی۔ آمدنی یا مالی حالات میں تبدیلی، مثلاً درخواست گزار یا اس کے شریکِ حیات کو ملازمت ملنے کی صورت میں، مائیگریشن ایجنسی کو اطلاع دینا ضروری ہوگا۔

کام کرنے کے حق میں بھی تبدیلی

نئے قانون کے تحت AT-UND یعنی asylum applicant کو work permit کی شرط سے استثنا دینے کے قواعد بھی تبدیل ہوں گے۔ یکم اکتوبر کے بعد نیا AT-UND عمومی طور پر اس صورت میں مل سکے گا جب asylum application رجسٹر ہونے کے چھ ماہ کے اندر فیصلہ نہ ہوا ہو۔ تاہم جن لوگوں کے پاس قانون نافذ ہونے سے پہلے ہی AT-UND موجود ہے، وہ عمومی طور پر اسے برقرار رکھ سکیں گے اور کام جاری رکھ سکیں گے۔

سویڈش پارلیمنٹ کے مطابق قانون کا مقصد asylum reception کو زیادہ منظم بنانا، واپسی کے عمل کو مؤثر کرنا اور سماجی علیحدگی کو کم کرنا ہے۔

#beigetraveltrip #europevisa #asadali #spain #Sweden #SwedenImmigration #Asylum #Migration #ImmigrationNews #Migrationsverket #Refugees #PakistaniCommunity #OverseasPakistanis #EuropeImmigration

1 day ago | [YT] | 1

Beige Travel Trip

بدھ کے روز 10 کشتیوں کے ذریعے 781 تارکینِ وطن برطانیہ پہنچے جو رواں سال کے دوران ایک ہی دن میں انگلش چینل عبور کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس طرح 2026 میں اب تک چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچنے والوں کی عارضی مجموعی تعداد 18,565 ہو گئی ہے۔

برطانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق بدھ کو ہر کشتی میں اوسطاً تقریباً 78 افراد سوار تھے۔ رواں سال کی یہ تعداد گزشتہ سال اسی مدت کے 32,188 کے مقابلے میں 42 فیصد کم جبکہ 2024 کی اسی مدت کے 25,165 کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہے۔

یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دو دن کے دوران دو چھوٹی کشتیاں برطانوی بارڈر فورس کی جانب سے روکے بغیر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔ پیر کو ایک کشتی فوک اسٹون کے ساحل تک پہنچی، جبکہ منگل کے بعد 21 افراد ایک کشتی کے ذریعے ڈوور کے Samphire Hoe ساحل تک پہنچے اور بعد میں گرفتار کر لیے گئے۔

برطانیہ کی وزیرِ تعلیم لوسی پاول نے اس واقعے کے بعد کہا کہ حکومت ہر کشتی کو ہر وقت روک نہیں سکتی۔ تاہم وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے ان دونوں کشتیوں کو نہ روک پانے کے واقعے کو "ناقابلِ قبول" قرار دیتے ہوئے بارڈر سیکیورٹی کمانڈ کو فوری جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔

1 day ago | [YT] | 0

Beige Travel Trip

عمرہ کی آڑ میں بحرین اور جمہوریہ پلاؤ کے راستے آسٹریلیا جانے کے نئے ڈنکی روٹ کا انکشاف ہوا ہے۔
.
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ سفر کی آڑ میں غیر قانونی ذرائع سے آسٹریلیا جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
.
امیگریشن کلیئرنس کے دوران سعودی عرب کے عمرہ ویزوں پر سفر کرنے والے 3 پاکستانی مسافروں کے مشکوک رویے کے باعث انہیں مزید جانچ پڑتال کے لیے روک کر تفصیلی جان پڑتال کی گئی۔ مسافروں کی شناخت ندیم اقبال، شہزاد علی اور سمر شہزاد کے ناموں سے ہوئی جو حافظ آباد اور سرگودھا کے رہائشی ہیں۔

دوران تفصیلی جانچ میں مسافروں کے سفری دستاویزات اور موبائل فونز کا جائزہ لیا گیا جس دوران بحرین کے وزٹ ویزے اور جمہوریہ پلاؤ The Republic of Palau کے ویزے بھی موجود پائے گئے۔ مسافروں نے انکشاف کیا کہ ان کا منصوبہ سعودی عرب میں تقریباً 3 روز قیام کے بعد بحرین اور پھر جمہوریہ پلاؤ جانے کا تھا۔

مسافروں کے مطابق ایک ایجنٹ نعیم مرشد جو ملتان کا رہائشی ہے اس نے مبینہ طور پر فی مسافر 25 لاکھ روپے کے عوض ویزوں اور سفری انتظامات کا بندوبست کیا تھا۔

1 day ago | [YT] | 0

Beige Travel Trip

یورپ جانے والے غیر یورپی مسافروں کے لیے بڑی سہولت، نو ممالک کو بائیومیٹرک چیک مؤخر کرنے کی اجازت

جرمنی، فرانس، اٹلی، بیلجیم اور سوئٹزرلینڈ سمیت نو ممالک تکنیکی خرابی یا طویل قطاروں کی صورت میں EES چیک عارضی طور پر روک سکیں گے

برسلز: یورپی یونین نے مبینہ طور پر نو شینگن ممالک کو نئے انٹری/ایگزٹ سسٹم (EES) کے تحت بائیومیٹرک جانچ مکمل طور پر نافذ کرنے میں مزید مہلت دے دی ہے۔ ان ممالک میں جرمنی، فرانس، اٹلی، بیلجیم، نیدرلینڈز، یونان، پرتگال، مالٹا اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی کمپیوٹر نظام میں تکنیکی مسائل اور بعض یورپی ہوائی اڈوں پر طویل قطاروں کے باعث متعلقہ ممالک کو ضرورت پڑنے پر فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصویر لینے کا عمل عارضی طور پر محدود یا معطل کرنے کی اجازت ہوگی۔

تاہم EES ختم نہیں کیا گیا۔ پاکستانی اور دیگر غیر یورپی مسافروں سے کسی بھی ایئرپورٹ یا سرحدی مقام پر بائیومیٹرک معلومات طلب کی جاسکتی ہیں، اس لیے مسافر اضافی وقت رکھ کر ایئرپورٹ پہنچیں۔ یورپی کمیشن کی جانب سے اس نئی رعایت کی تفصیلی باضابطہ وضاحت ابھی سامنے آنا باقی ہے۔

3 weeks ago | [YT] | 16

Beige Travel Trip

فرانس میں غیرقانونی غیرملکی کارکنوں کو قانونی حیثیت حاصل کرنے کا اہم موقع

افرادی قوت کی کمی والے شعبوں میں کام کرنے والے اہل افراد 31 دسمبر 2026ء تک آجر کی مدد کے بغیر خود ایک سالہ رہائشی اور ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

پیرس: فرانس میں افرادی قوت کی شدید کمی والے مخصوص شعبوں میں کام کرنے والے غیر یورپی اور غیرقانونی حیثیت رکھنے والے کارکنوں کے لیے عارضی بنیادوں پر اپنی رہائش قانونی بنانے کا اہم موقع دستیاب ہے۔ فرانسیسی سرکاری معلومات کے مطابق یہ خصوصی سہولت 31 دسمبر 2026ء تک نافذ رہے گی۔

یہ طریقۂ کار فرانس کے 26 جنوری 2024ء کے امیگریشن قانون کے تحت متعارف کرایا گیا تھا۔ سرکاری ویب سائٹ پر معلومات 13 فروری 2024ء کو شائع اور 28 مئی 2025ء کو اپ ڈیٹ کی گئی تھیں۔ یہ کوئی نئی اسکیم نہیں، بلکہ پہلے سے نافذ عارضی سہولت ہے جس کی آخری تاریخ قریب آرہی ہے۔

اس سہولت کے تحت اہل کارکن “عارضی کارکن” یا “ملازم” کی کیٹیگری میں ایک سال کے رہائشی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ رہائشی کارڈ منظور ہونے کے ساتھ اسے قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت بھی مل جائے گی۔

درخواست دینے کی بنیادی شرائط

درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ:

* وہ فرانس میں کم از کم تین سال سے مسلسل مقیم ہو۔
* اس نے درخواست سے پہلے کے آخری 24 مہینوں میں کم از کم 12 ماہ افرادی قوت کی کمی والے شعبے میں کام کیا ہو۔ یہ مدت مسلسل یا مختلف وقفوں میں ہوسکتی ہے۔
* درخواست دیتے وقت بھی وہ حکومت کی منظور شدہ فہرست میں شامل کسی کمی والے پیشے میں ملازمت کررہا ہو۔
* اس کا سنگین مجرمانہ ریکارڈ موجود نہ ہو۔
* وہ فرانسیسی معاشرے، کاروباری ماحول اور جمہوری اقدار کے ساتھ اپنے انضمام کا ثبوت پیش کرسکے۔

سرکاری معلومات میں قصاب، بڑھئی اور نرس جیسے شعبے بطور مثال بیان کیے گئے ہیں، تاہم اہل پیشوں کی مکمل فہرست علاقے اور مقامی لیبر مارکیٹ کے مطابق مختلف ہوسکتی ہے۔ موجودہ فہرست 21 مئی 2025ء کے سرکاری حکم نامے کے تحت جاری کی گئی اور اسے ہر سال اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

اس طریقۂ کار کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ درخواست دینے کے لیے آجر کی لازمی معاونت یا اس کی جانب سے ورک پرمٹ کی درخواست ضروری نہیں۔ اہل غیرملکی کارکن متعلقہ پریفیکچر میں اپنی درخواست خود جمع کراسکتا ہے۔ تاہم رہائشی کارڈ جاری کرنے کا حتمی اختیار پریفیکٹ کے پاس ہوگا اور شرائط پوری ہونے سے منظوری خودکار طور پر یقینی نہیں ہوجاتی۔

پریفیکچر درخواست گزار کی فرانس میں سماجی اور خاندانی وابستگی، ملازمت کا ریکارڈ، عوامی نظم و ضبط کی پابندی اور فرانسیسی جمہوری اصولوں کے احترام کا بھی جائزہ لے گا۔

فرانس میں مقیم پاکستانی کارکنوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی ایجنٹ یا غیرمصدقہ سوشل میڈیا دعوے پر بھروسا کرنے کے بجائے اپنے علاقے کے پریفیکچر یا مستند امیگریشن وکیل سے معلومات حاصل کریں۔ جعلی ملازمت کے کاغذات یا غلط معلومات فراہم کرنے سے درخواست مسترد ہونے کے علاوہ قانونی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

3 weeks ago | [YT] | 5

Beige Travel Trip

پولیو، گردن توڑ بخار، یلو فیور، انفلو ئنزا کی نادرا ڈیجیٹل ویکسی نیشن کا فوری اطلاق صرف کراچی ائیرپورٹ کے عمرہ زائرین پر ہو گا جب کہ بعد میں پشاور، اسلام آباد اور لاہور پر بھی پابندی ہو گی۔
.
فیڈرل ائیرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری نے بتایا کہ 14 ستمبر کے بعد کراچی ائیرپورٹ سے عمرہ کے مسافروں پر نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفری پابندی ہوگی، ویکسی نیشن کیلئے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مجاز مرکز ہے۔
.
اس کے علاوہ افریقا، وسطی و جنوبی امریکا سے آنے والے مسافروں کیلئے یلو فیور ویکسی نیشن لازم ہے، افریقا، وسطی جنوبی امریکا میں 10 گھنٹے ٹرانزٹ کے مسافروں پر بھی ویکسی نیشن لازمی ہے۔
.
ڈاکٹر مرتضیٰ کے مطابق ایک سال یا زیادہ عمر کے مسافروں کیلئے پاکستان میں داخلے پر سرٹیفکیٹ دکھانا لازم ہو گا، فی الوقت سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے مسافر کم سے کم 6 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچیں، کراچی ائیرپورٹ ڈیپارچر پر ہیلتھ کاؤنٹرز ویکسی نیشن کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
.
ڈاکٹر مرتضی بخاری نے کہا کہ تمام ائیر لائنز کے اسٹیشن منیجرز، ٹریول ایجنٹس کو آگاہی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ائیر لائنز اور ایجنٹس مسافروں کو آگاہی کے پابند ہوں گے اور انہیں ان ویکسی نیشن سرٹیفیکٹس کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کریں گے۔

3 weeks ago | [YT] | 3