Vlogs With Faiza Fahad . 50k views . 4 hours ago

Welcome to my YouTube Channel 🤗

My name is Faiza Fahad..I basically make daily Routine vlogs

Faiza Fahad Vlogs – Aapka apna corner jahan hum zindagi ki khubsurat lamhon ko mil kar enjoy karte hain! Faiza ke sath aapko milega daily life ke fun, lifestyle tips, khaane ki recipes, safar ki kahaniyan, aur woh sab kuch jo zindagi ko mazeed rangeen banata hai. Har video ek naya experience hai jahan hum doston ki tarah milte hain, hansi-mazaak karte hain, aur dil se baatein share karte hain. Channel ko subscribe karein aur Faiza ke sath apne din ko thoda aur khubsurat banayein

#faizafahad #vlogs #lifestylevlog #dailyvlog #travelvlog #familyvlogs #pakistanivlogger #lifewithfaiza #funvlog #behindthescenes #homevlogs #fashionandbeauty #foodandrecipes #routinevlog #tipsandtricks

So keep in touch & keep subscribing ( it's free ) 🤩
Instagram account 👇

www.instagram.com/lifewithfaizafahad_official?igsh…


Vlogs With Faiza Fahad . 50k views . 4 hours ago

*رمضان المبارک کا معمول*

1: روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔

2: رات 3 بجے اٹھیں۔

3: تہجد 3:30am سے 4:15am تک

4: 20 منٹ تک قرآن کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات معنی کے ساتھ 4:15am سے 4:35 تک، 10منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں۔

5: صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔ سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔

6: نماز فجر مقررہ وقت پر ادا کریں،

7: صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔

8: صبح 7:30بجے تک آرام کریں اور پھر اٹھ کر دن کے لیے تیاری کریں۔

9: نوافل کا اہتمام کریں۔

10:صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک، قرآن پاک کو مسلسل سنتے رہیں۔

11: نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ اذکار کریں پھر تلاوت قرآن مجید۔۔

12: عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ تک اذکار۔۔

13:غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کریں جس کی آپ استطاعت رکھتے ہو۔لیکن حسب توفیق نادار لوگوں خاص کر پڑوسیوں کو کچھ نہ کچھ ضرور بھیج دیا کریں۔۔

افطار کرنے سے پہلے اللہ سے جو کچھ اور ہر چیز مانگیں۔
افطار کے بعد نماز مغرب پڑھیں اور دعا کریں، آپ کی دعا رد نہیں ہوگی ان شاءاللہ۔

14: عشاء کی نماز اور نماز تراویح پڑھیں۔

15: تراویح کے بعد، دن پر غور کرنے کے لیے 5 منٹ سوچیں،اور اپنے آپ سے یہ سوالات پوچھیں۔کیا اچھا کیا؟اور کیا بہتر کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا روکنے کی ضرورت ہے؟ مزید کیا بہتر کرنے کی ضرورت ہے؟
سب سے بڑھ کر اپنے صدقہ میں اضافہ کریں۔

اللہ پاک ہمیں صحت و تندرستی اور پختہ ایمان کے ساتھ رمضان المبارک کا مشاہدہ کرنے اور رمضان کے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین .

(30 دن) میں روزانہ قرآن کا ایک حصہ مکمل کرنے کا طریقہ
الفجر: 4 صفحات
ظہور: 4 صفحات
العصر: 4 صفحات
مغرب: 4 صفحات
عشاء: 4 صفحات

ہر روز (15 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کے طریقے کے دو حصے ہیں۔
الفجر: 8 صفحات
ظہور: 8 صفحات
عصر: 8 صفحات
مغرب: 8 صفحات
عشاء: 8 صفحات

روزانہ ڈھائی حصے (12 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کا طریقہ
الفجر: 10 صفحات
ظہور: 10 صفحات
عصر: 10 صفحات
مغرب: 10 صفحات
عشاء: 10 صفحات

ہر روز (10 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کے طریقے کے تین حصے ہیں۔
الفجر: 12 صفحات
ظہور: 12 صفحات
عصر: 12 صفحات
مغرب: 12 صفحات
عشاء: 12 صفحات

یہ پروگرام اعلیٰ عزم کے حامل لوگوں کے لیے ہے۔
ہر روز (6 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کا طریقہ پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔
الفجر: 20 صفحات
ظہور: 20 صفحات
عصر: 20 صفحات
مغرب: 20 صفحات
عشاء: 20 صفحات

،،،خوش رہیں اور دوسروں کی خوشیوں کا خیال رکھیں ،،،

1 year ago | [YT] | 2

Vlogs With Faiza Fahad . 50k views . 4 hours ago

My father has had a major heart attack. Please remember him in your prayers.

1 year ago | [YT] | 2

Vlogs With Faiza Fahad . 50k views . 4 hours ago

اُمید ہے سمجھ تو گۓ ہونگے

😝😝😂😂

1 year ago | [YT] | 2

Vlogs With Faiza Fahad . 50k views . 4 hours ago

‏لوگ کہتے ہیں ہم بھکاریوں کو نہ دیں تو پھر کیا کریں ، ہمیں سفید پوش نہیں ملتے اور نہ ہی معلوم ہے کہ سفید پوش کون کون ہے ؟؟
جواب
👇
جو آپ کے گھر پانی سپلائی کرتا ہے وہ سفید پوش ہے ، کسی بینک کے باہر کھڑا گارڈ سفید پوش ہے ، آپ کے گھر کام کرنے والی خاتون ، گلی میں غبارے بیچنے والا ، چھان بورا خریدنے والا سفید پوش ہے ، کسی درخت کے سائے یا دھوپ میں کھڑا سبزی فروش بوڑھا سفید پوش ہے ، روزے کے ساتھ گھر گھر بائیک پہ فوڈ پانڈا پہنچانے والا یا بائیک رائڈر، ٹیکسی ، رکشہ ڈرائیور نوجوان سفید پوش ہے ، قریبی رشتے دار ، پڑوسی ، ہر طرح کی مزدوری کرنے والے، قلی ، رنگ کرنے والا، کوئی چھوٹی سی دکان ، کیبن ، کھوکھا ، ڈھابہ ، ٹھیلے والا ، یا کوئی بھی چیز گھوم پھر کر بیچنے والا ، پھیری والا ، کسی چوک میں دھوپ میں بیٹھ کر جوتے پالش اور گانٹھنے والا اور گلی میں محنت مزدوری کرنے والا مزدور سفید پوش ہے ، آپ کے قریبی پارک کا مالی اور کسی مسجد، مدرسہ میں پندرہ ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا امام سفید پوش ہے ۔ کوئی بھی یتیم ، بیوہ ، طلاق یافتہ ، کم تنخواہ میں گزارہ کرنے والا ٹیچر ، معذور ، مریض ، یا ورکشاپ پہ کام کرنے والے بارہ تیرہ سالہ بچے سفید پوش ہیں ۔ سارا دن دھوپ میں سخت کام کرنے والا مزدور سفید پوش ہے ۔کسی گھر کا واحد کمانے والا فرد ، یا جس کی اولاد زیادہ ہو، سفید پوش ہے ۔ آپ کے خاندان یا دوستوں میں بھی کئی سفید پوش ہوں گے ۔
ان کو تلاش کیجیے
چہروں سے پہچانیے ۔۔۔ اور ان کے ہاتھوں میں ، ان کے گھروں میں چپکے سے دے آئیے
#شکریہ

1 year ago | [YT] | 9

Vlogs With Faiza Fahad . 50k views . 4 hours ago

ادرک کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں تو پیٹ کی چربی چند ہی دِنوں میں پگھل جائے گی اور جسم میں کوئی درد بھی باقی نہیں رہے گا۔

بڑھا ہوا پیٹ، لٹکی ہوئی چربی اور بڑھتا وزن، یہ آج کل ہر دوسرے شخص کا مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ ہماری طرزِ زندگی کی بدولت ہمارے ملک میں موٹاپے کی شرح تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔
اور یہ بڑھتا وزن ہڈیوں اور جوڑوں پر زور ڈالتا ہے اور یوں جوڑوں اور ہڈیوں کا درد ایک اور مسئلہ بن جاتا ہے۔
لیکن آج کل کی مصروف زندگی میں کس کے بات ان مسئلوں سے نمٹنے کا وقت نہیں ہے۔
البتہ اگر کوئی آسان سا گھریلو نسخہ مل جائے تو آزمانے میں کوئی ہرج نہیں، تو کا نسخہ ایسا ہی ہے جس کے استعمال سے آپ کا پیٹ کم ہو جائے گا ساتھ ہی جوڑوں اور جسم کے ہر درد سے نجات بھی مل سکے گی۔

جسم کی اضافی چربی اور جوڑوں کا درد ختم کرنے کے لئے نسخہ
• ادرک کا پانی
ڈیڑھ لیٹر پانی چولہے پر چڑھائیں اور اسے اُبالیں، جب اس میں اُبال آنا شروع ہو جائے تو اس میں1/2 پاؤ ادرک کے ایک انچ کے چھوٹے اور باریک کٹے ہوئے ٹکڑے شامل کر لیں، جب یہ پانی اچھی طرح اُبل جائے اور ادرک کا سارا عرق پانی میں آ جائے تو چولہا بند کردیں اور ٹھنڈا ہونے دیں پھر اس میں ایک عدد لیموں کا تازہ عرق ملا لیں۔

• استعمال
اب روزانہ ناشتے سے پہلے اور رات کے کھانے سے پہلے اس پانی کا استعمال کریں اور پورا دن جو بھی کھائیں اس کے بعد اس پانی کے ایک دو گھونٹ لے لیں، تیزی سے جسم کی اضافی چربی کا خاتمہ ہوگا وزن کم ہوگا اور جسم سے تمام فاسد مادوں کا خاتمہ ہو جائے گا ساتھ ہی جوڑوں کا درد بھی دور ہوگا۔
ادرک کا یہ پانی خون کے لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اس پانی کے استعمال سے کولیسٹرول میں کمی آتی ہے یہ وقتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور ہمیں کینسر جیسے مرض سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

1 year ago | [YT] | 1

Vlogs With Faiza Fahad . 50k views . 4 hours ago

آئیے۔۔!
خوش ہوتے ہیں

گھر کے ساتھ ساتھ
من کے کونے کونے کی صفائی کرتے ہیں۔

غیر ضروری باتوں کی،
دکھ بھری یادوں کی ،
غلط فہمی کی، انتقام کے جذبات کی،
نفرت کی ، حسد کی۔۔

آئیے۔۔!
صفائی کرتے ہیں،
دل کی گہرائیوں سے
پچھتاوے، اندیشے، وسوسوں،
ٹینشن، پریشانی، سٹریس، ڈپریشن کی۔۔

آج پرانےحساب کلئر کرتے ہیں،
سب کو معاف کرتے ہیں ،
دلوں پر لگے زخموں پر مرہم رکھتے ہیں
یہ سوچ کر
کہ ہماری خطائیں بھی رب العزت معاف کر دے گا۔

آئیے۔۔!
رشتوں کو جوڑتے ہیں،
روٹھوں کو مناتے ہیں ،
اب صرف دینے والے بن جاتے ہیں ،
خیر بانٹتے ہیں،
ناراضگی کو بھول کر خوشیاں اور آسانیاں بانٹتے ہیں۔

آئیے۔۔!
من اور دل پر لگے
سب زہریلے تیر، کانٹے نکالتے ہیں،
سب پر رب کی سلامتی بھیجتے ہیں۔

آئیے۔۔!
چند منٹ کیلئے
گہرے سانس لے کر ،
خود کو اندر سے ترو تازہ کرتے ہیں۔

آئیے۔۔!
آج خود کو خوش رکھنے کا وعدہ کرتے ہیں
کیونکہ
آپ خوش رہیں گے تو
سارا گھر،
خاندان خوش رہے گا۔

@everyone

1 year ago | [YT] | 3

Vlogs With Faiza Fahad . 50k views . 4 hours ago

اپنے بچوں کو جی بھر کے پیار کرو ❤️

چاہے تھکن سے نڈھال ہو،
چاہے نیند کا نام و نشان نہ ہو،
چاہے ہر مشکل لمحہ تمہیں کمزور کر دے…
پھر بھی اپنے بچوں سے جی بھر کے محبت کرو! ❤️

💭 کتنی بار ایسا ہوا کہ بے خوابی اور مسلسل رونے سے اعصاب جواب دینے لگے،
لیکن پھر دل کہتا ہے:
"اس معصوم کا کیا قصور؟"
یہی تو اس کی واحد زبان ہے، یہی اس کا اظہار ہے!"

"حق بنتا ہے اس کا! ❤️"
بس اسے گلے لگا لو، اسے پیار دو، اور اپنی محبت سے اس کا دل بھر دو۔ ❤️

لوگ کہتے ہیں…

🗣️ "گود میں مت رکھو، عادت پڑ جائے گی!"
🗣️ "رو رہی ہے؟ چھوڑ دو، خود ہی چپ ہو جائے گی!"
🗣️ "ابھی تو کچھ بھی نہیں دیکھا!"

💡 لیکن سوچو!
کیا واقعی بچوں کو گود میں رکھنے سے وہ "عادت" بنا لیتے ہیں؟
یا ہم ہی ان کے عادی ہو جاتے ہیں؟

📌 سچ یہ ہے کہ ہم خود ان کے بغیر رہ نہیں سکتے!
📌 ہم ہی ان کے لمس کے عادی ہو جاتے ہیں!
📌 ہماری دنیا ہی ان سے خوبصورت بن جاتی ہے! ❤️

وقت گزر جائے گا…

⏳ کچھ ہی دنوں میں وہ بڑے ہو جائیں گے…
👶 وہ گود میں آنے سے شرمانے لگیں گے…
😴 وہ ماں کے پہلو میں سو کر اپنی خوشبو بکھیرنے کے بجائے، اپنی دنیا میں مگن ہو جائیں گے…
🏡 وہ گھر میں اپنی مستیوں اور شور کے بجائے، اپنی محفلیں کہیں اور بسا لیں گے…

📌 وہی گھر، جہاں کبھی ان کی معصوم شرارتوں سے ہلچل مچتی تھی،
ایک دن خاموش ہو جائے گا…! 😔

اور تب دل چاہے گا کہ وقت پلٹ جائے، کہ وہ دن واپس آ جائیں…
مگر وہ دن لوٹ کر نہیں آئیں گے…!

❤️ اپنے بچوں سے جی بھر کے محبت کرو،
❤️ ان کی شرارتوں، ان کے قہقہوں، ان کے شور سے لطف اٹھاؤ،
❤️ کیونکہ یہ پل ایک دن صرف یادیں بن جائیں گے…

جو محبت آج دو گے، وہی کل تمہیں لوٹ کر ملے گی! ❤️

بچوں_کا_پیار ماں_کی_محبت خوشیاں یادیں

1 year ago | [YT] | 8