نیویارک میں ایران اور امریکہ کے درمیان اہم سفارتی رابطہ۔۔۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے درمیان بات چیت ہوئی، جبکہ مذاکرات میں قطر نے ثالث کا کردار ادا کیا۔
رپورٹس کے مطابق گفتگو میں ایران نے اپنے اہم مطالبات امریکی حکام تک پہنچائے۔ ایران کی جانب سے جنگ کا خاتمہ، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنا، اقتصادی دباؤ کم کرنا اور منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے کے مطالبات سامنے رکھے گئے۔
ایرانی مؤقف کے مطابق آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر بھی امریکی اقدامات کو اہم قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید بات چیت کا امکان موجود ہے۔ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے بھی کہا کہ ثالثوں کے ذریعے ایرانی وفد کے ساتھ طویل گفتگو ہوئی اور مذاکرات کا ایک مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔
تاہم دونوں ممالک کے درمیان اب بھی اہم اختلافات موجود ہیں اور کسی حتمی معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اب سب کی نظریں اگلے مذاکرات اور اس بات پر ہیں کہ کیا واشنگٹن اور تہران ان اختلافات کو دور کرکے کسی سمجھوتے تک پہنچ پاتے ہیں۔
کراچی (نیوز ڈیسک)اے آئی ترقی سے ماہرین ذہنی دباؤ کا شکار، معاشرے کو خطرے کا خدشہ،اوپن اے آئی، اینتھروپک اور گوگل ڈیپ مائنڈ کے ملازمین میں تشویش،برطانوی AI سکیورٹی ادارے کے کئی ملازمین چھٹی پر چلے گئے۔تیز رفتار ترقی و حفاظتی اقدامات کی کمی سے برن آؤٹ بڑھنے لگا،ایک درجن سے زائد سینئر محققین نے دو برس میں ادارے چھوڑ دئیے
سپریم کورٹ نے حقِ مہر اور نکاح نامے سے متعلق فیصلے میں کہا کہ جائیداد منتقل نہ ہونے پر بھی بیوی کا حقِ مہر ختم نہیں ہوگا۔
سپریم کورٹ کے مطابق بطور مہر طے جائیداد منتقل نہ ہوسکے تو شوہر ذمہ داری سے بری نہیں ہوگا، شوہر کو جائیداد کی طے شدہ قیمت بیوی کو ادا کرنا ہوگی۔
سپریم کورٹ کے مطابق نکاح نامے میں قیمت درج نہ ہو تو عدالت مارکیٹ ویلیو کا تعین کرسکتی ہے، نکاح محض عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں، اپنی نوعیت کا منفرد قانونی ادارہ ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق حقِ مہر بیوی کی قیمت یا شادی کا تجارتی معاوضہ نہیں، حقِ مہر بیوی کا لازمی، خصوصی اور قابلِ نفاذ مالی حق ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق نکاح ایجاب و قبول سے وجود میں آتا ہے، نکاح نامہ اس کا سرکاری ریکارڈ ہے، نکاح نامہ شادی کے معاہدے کا بنیادی دستاویزی ثبوت ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق نکاح نامے کا قانونی مفروضہ حتمی نہیں، مضبوط شواہد سے رد کیا جاسکتا ہے، مبہم یا متضاد اندراجات کی صورت میں عدالت دیگر قابلِ قبول شواہد دیکھ سکتی ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق نکاح نامے کے کالم 13 سے 16 کو باہم مربوط انداز میں پڑھا جائے گا، کالم 13 میں حقِ مہر نقد یا جائیداد دونوں کی صورت میں درج ہوسکتا ہے۔ کالم 14 مہر کی اقسام اور کالم 15 ادا شدہ مہر سے متعلق ہے، کالم 16 میں حقِ مہر کے عوض دی گئی جائیداد کی تفصیل درج ہوگی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے فیصلے سے اتفاق کیا اور الگ اضافی نوٹ تحریر کیا۔ جس میں لکھا کہ فریقین کی نیت کا تعین بنیادی طور پر نکاح نامے سے کیا جائے۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ بعد کے زبانی دعووں کو نکاح نامے پر فوقیت نہیں دی جانی چاہیے، نکاح نامہ لازمی قانونی فارم ہے، ہر کالم کا الگ مقصد ہے، نکاح رجسٹرار تمام متعلقہ کالم احتیاط سے مکمل کریں۔
اپنے اضافی نوٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ جائیداد بطور مہر ہو تو مکمل تفصیل اور قیمت درج کی جائے، اہم شرائط دستخط سے پہلے فریقین کو پڑھ کر سنائی جائیں، کسی کالم کو بلاوجہ خالی نہ چھوڑا جائے۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا انفرادی مقدمات میرٹ پر الگ بینچز سنیں گے۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کہا تفصیلی فیصلہ جاری کیا
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ہزار روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
علی پرویز ملک نے لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ن لیگی کارکن میاں عامر الطاف کی رہائشگاہ پر والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں تاہم اگر قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت 1 ہزار روپے تک بھی جا سکتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لوگوں کی تکالیف پر سیاست چمکانے سے گریز کرے۔ گزشتہ روز 1 دن میں 18 کروڑ روپے کے ٹوکن جاری کیے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک ذمے دار وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت کے آگے بند باندھا ہے۔
علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ ہوا، لیکن ہمارے ہاں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد کو بتادیا تھا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی والوں سے کہیں گے کہ وہ حکومت کی مخالفت میں دوسروں کے بچوں کو ایندھن نہ بنائیں، اسلام آباد پر کسی کو چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ سردیوں میں عوام کو گیس کی تنگی نہیں ہونے دیں گے۔ چاہے 3 کی بجائے 100 ملین ڈالر کی گیس منگوانا پڑے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر اسمبلی میں بحث کریں گے۔
دوسری جانب انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو حراست میں لیے جانے پر لاعلمی کا اظہار کیا
Ycc News channel
نیویارک میں ایران اور امریکہ کے درمیان اہم سفارتی رابطہ۔۔۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے درمیان بات چیت ہوئی، جبکہ مذاکرات میں قطر نے ثالث کا کردار ادا کیا۔
رپورٹس کے مطابق گفتگو میں ایران نے اپنے اہم مطالبات امریکی حکام تک پہنچائے۔ ایران کی جانب سے جنگ کا خاتمہ، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنا، اقتصادی دباؤ کم کرنا اور منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے کے مطالبات سامنے رکھے گئے۔
ایرانی مؤقف کے مطابق آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر بھی امریکی اقدامات کو اہم قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید بات چیت کا امکان موجود ہے۔ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے بھی کہا کہ ثالثوں کے ذریعے ایرانی وفد کے ساتھ طویل گفتگو ہوئی اور مذاکرات کا ایک مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔
تاہم دونوں ممالک کے درمیان اب بھی اہم اختلافات موجود ہیں اور کسی حتمی معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اب سب کی نظریں اگلے مذاکرات اور اس بات پر ہیں کہ کیا واشنگٹن اور تہران ان اختلافات کو دور کرکے کسی سمجھوتے تک پہنچ پاتے ہیں۔
3 weeks ago |[YT] | 0
View 0 replies
Ycc News channel
کراچی (نیوز ڈیسک)اے آئی ترقی سے ماہرین ذہنی دباؤ کا شکار، معاشرے کو خطرے کا خدشہ،اوپن اے آئی، اینتھروپک اور گوگل ڈیپ مائنڈ کے ملازمین میں تشویش،برطانوی AI سکیورٹی ادارے کے کئی ملازمین چھٹی پر چلے گئے۔تیز رفتار ترقی و حفاظتی اقدامات کی کمی سے برن آؤٹ بڑھنے لگا،ایک درجن سے زائد سینئر محققین نے دو برس میں ادارے چھوڑ دئیے
3 weeks ago |[YT] | 0
View 0 replies
Ycc News channel
سپریم کورٹ نے حقِ مہر اور نکاح نامے سے متعلق فیصلے میں کہا کہ جائیداد منتقل نہ ہونے پر بھی بیوی کا حقِ مہر ختم نہیں ہوگا۔
سپریم کورٹ کے مطابق بطور مہر طے جائیداد منتقل نہ ہوسکے تو شوہر ذمہ داری سے بری نہیں ہوگا، شوہر کو جائیداد کی طے شدہ قیمت بیوی کو ادا کرنا ہوگی۔
سپریم کورٹ کے مطابق نکاح نامے میں قیمت درج نہ ہو تو عدالت مارکیٹ ویلیو کا تعین کرسکتی ہے، نکاح محض عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں، اپنی نوعیت کا منفرد قانونی ادارہ ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق حقِ مہر بیوی کی قیمت یا شادی کا تجارتی معاوضہ نہیں، حقِ مہر بیوی کا لازمی، خصوصی اور قابلِ نفاذ مالی حق ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق نکاح ایجاب و قبول سے وجود میں آتا ہے، نکاح نامہ اس کا سرکاری ریکارڈ ہے، نکاح نامہ شادی کے معاہدے کا بنیادی دستاویزی ثبوت ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق نکاح نامے کا قانونی مفروضہ حتمی نہیں، مضبوط شواہد سے رد کیا جاسکتا ہے، مبہم یا متضاد اندراجات کی صورت میں عدالت دیگر قابلِ قبول شواہد دیکھ سکتی ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق نکاح نامے کے کالم 13 سے 16 کو باہم مربوط انداز میں پڑھا جائے گا، کالم 13 میں حقِ مہر نقد یا جائیداد دونوں کی صورت میں درج ہوسکتا ہے۔ کالم 14 مہر کی اقسام اور کالم 15 ادا شدہ مہر سے متعلق ہے، کالم 16 میں حقِ مہر کے عوض دی گئی جائیداد کی تفصیل درج ہوگی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے فیصلے سے اتفاق کیا اور الگ اضافی نوٹ تحریر کیا۔ جس میں لکھا کہ فریقین کی نیت کا تعین بنیادی طور پر نکاح نامے سے کیا جائے۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ بعد کے زبانی دعووں کو نکاح نامے پر فوقیت نہیں دی جانی چاہیے، نکاح نامہ لازمی قانونی فارم ہے، ہر کالم کا الگ مقصد ہے، نکاح رجسٹرار تمام متعلقہ کالم احتیاط سے مکمل کریں۔
اپنے اضافی نوٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ جائیداد بطور مہر ہو تو مکمل تفصیل اور قیمت درج کی جائے، اہم شرائط دستخط سے پہلے فریقین کو پڑھ کر سنائی جائیں، کسی کالم کو بلاوجہ خالی نہ چھوڑا جائے۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا انفرادی مقدمات میرٹ پر الگ بینچز سنیں گے۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کہا تفصیلی فیصلہ جاری کیا
3 weeks ago |[YT] | 0
View 0 replies
Ycc News channel
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے
3 weeks ago |[YT] | 0
View 0 replies
Ycc News channel
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ہزار روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
علی پرویز ملک نے لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ن لیگی کارکن میاں عامر الطاف کی رہائشگاہ پر والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں تاہم اگر قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت 1 ہزار روپے تک بھی جا سکتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لوگوں کی تکالیف پر سیاست چمکانے سے گریز کرے۔ گزشتہ روز 1 دن میں 18 کروڑ روپے کے ٹوکن جاری کیے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک ذمے دار وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت کے آگے بند باندھا ہے۔
علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ ہوا، لیکن ہمارے ہاں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد کو بتادیا تھا کہ ہمیں چیلنجز کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی والوں سے کہیں گے کہ وہ حکومت کی مخالفت میں دوسروں کے بچوں کو ایندھن نہ بنائیں، اسلام آباد پر کسی کو چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ سردیوں میں عوام کو گیس کی تنگی نہیں ہونے دیں گے۔ چاہے 3 کی بجائے 100 ملین ڈالر کی گیس منگوانا پڑے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر اسمبلی میں بحث کریں گے۔
دوسری جانب انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو حراست میں لیے جانے پر لاعلمی کا اظہار کیا
3 weeks ago |[YT] | 0
View 0 replies
Ycc News channel
عمران خان کی رہائی کے لیے برطانوی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے لکھا: ’اس کوٹھڑی کا دروازہ کھولیں اور عمران خان کو آزاد کریں۔‘
#ImranKhan #BorisJohnson #FreeImranKhan #Pakistan #UK #PoliticalNews #BreakingNews #YCCNews
3 weeks ago |[YT] | 0
View 0 replies