Abdul Salam Arif official

Abdul Salam Arif official

السلام علیکم اب سے تھوڑی دیر کے بعد منصب امامت اور امت مسلمہ کے بحران کے اوپر میرا اخری لیکچر اپلوڈ ہوگا یہ مسئلہ بہت حساس نوعیت کا ہے اور اس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اس پر ان تھک محنت کی ہے یہ اس موضوع کے اوپر میرے تمام تر علم کا حاصل اور میرے شعور کا نچوڑ ہے اور یہ میرا ایک ایسا کام ہے جس کو میں اپنے اللہ کی بارگاہ میں اپنی بخشش کے لیے پیش کر سکتا ہوں کیونکہ میں نے اس میں ہر قسم کی فرقہ واریت کے تعصب سے بالاتر ہو کر اپنے تمام تر علم اور شعور کو کام میں لا کر اس مسئلہ کو سمجھنے کی کوشش کی ہے ہر مرحلے کے اوپر اپنی ذہن سازی کرتے ہوئے میں نے اپنے اللہ سے سجدے میں گر کر صراط مستقیم اور ہدایت مانگی اور اپنے پروردگار سے یہ التجا کی کہ جو کچھ حق ہے صرف وہی میرے ذہن اور میری زبان پر جاری فرمانا۔میں اپنے اللہ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ جو کچھ میرے بس میں تھا میں نے وہ تمام توانائی کو بروئے کار لاکر اس مسئلہ کو سمجھنے اور اسے بیان کرنے کی کوشش کی ہے اور میں ہر قسم کے تعصب سے بھی بالاتر رہا ہوں میں نے اس دوران شیعہ اور سنی افکار دونوں کو کچھ آڑے ہاتھوں لیا ہے جس کے لئے اگر کسی کی دل ازاری ہوئی ہو تو میں پیشگی معذرت خواہ ہوں لیکن حق بات کو بیان کرنا میرا فرض عین ہے اور اس معاملے میں جو کچھ قران سے سمجھ آیا میں اس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی دھوکہ نہیں کر سکتا

4 weeks ago | [YT] | 433

Abdul Salam Arif official

We are excited to announce the launch of "Deen Cast" – the brand new channel featuring Sir Abdul Salam Arif!

1 month ago | [YT] | 12