الفاظ بہت طاقتور ہوتے ہیں، اور ہمیں اکثر اس کا اندازہ نہیں ہوتا ✍️ سوچیں اگر آپ کے کہے گئے ہر الفاظ آپ کے چہرے پر تحریر بن کر نمودار ہونے لگیں تو کیا وہ محبت اور اچھائی کی کہانی سنائیں گے؟ 🤷
ہمارے کہے ہوئے الفاظ دوسروں کے دلوں پر اثر ڈالتے ہیں اور ماحول کو مثبت یا منفی بنا سکتے ہیں۔ 💕 اگر ہم اچھے اور محبت بھرے الفاظ استعمال کریں تو یہ دوسروں کے لیے خوشی اور سکون کا ذریعہ بنتے ہیں 😏
آئیں کوشش کریں کہ اپنے الفاظ سے دوسروں کے لیے خوشی اور محبت کا پیغام دیں۔🙂 اس سے لوگ نہ صرف اچھا محسوس کریں گے بلکہ دنیا میں مثبت تبدیلی بھی آ سکتی ہے۔ 🫶🏻 مثبت الفاظ کی یہ تبدیلی ایک چھوٹی سی گفتگو سے شروع ہو سکتی ہے۔ 🌹
سلامت رہیں اور کوشش کرتے رہیں کہ الفاظ کا استعمال ایسا ہو کہ سننے والے کے خیال میں سکون گھولتے جائیں اور سننے والا جینا سیکھے. 🥰 ہماری اس چینل کو فالو بھی کر لیں تاکہ ہم اس طرح کی اچھی باتیں اور الفاظ آپ تک پہنچا سکیں 😆 #quotes#urduquotes#bestquote
جنگل میں ایک شخص کے پیچھے شیر لگ جاتا ھے ۔ وہ جان بچانے کے لئے کنویں میں چھلانگ لگا دیتا ھے۔ اور رسی سے لٹک جاتا ھے ۔ جب نیچے دیکھتا ھے تو کنویں کی گہرائی میں ایک اژدھا بیٹھا ھوتا ھے ۔ اتنے میں دو چوہے کالے اور سفید رنگ کے کنویں کی رسی کو کترنے لگ جاتے ھیں ۔ اچانک اسے کنویں میں شہد کا چھتا نظر آتا ھے اور وہ شہد کو انگلی سے زبان پر لگاتا ھے۔ شہد کی مٹھاس اسے اوپر موجود شیر، نیچے بیٹھا اژدھا، اور وہ دونوں چوہے بھلا دیتا ھے ۔ وہ بھول جاتا ھے کہ آخر اس نے نیچے ھی گرنا ھے۔ امام غزالیؒ کہتے ھیں کہ اس میں شیر ”موت“ ھے جو ھر وقت تمہارے پیچھے ھے ، اژدھا "قبر “ ھے جس میں تمہیں ھر حال میں جانا ھے۔ دو چوہے دن اور رات ھیں جو تمہاری زندگی (رسی ) کو آہستہ آہستہ کاٹ رھے ھیں۔ اور وہ شہد ”دنیا “ ھے جس کو تھوڑا سا چکھو تو موت ، قبر ،وقت اور آخرت بھلا دیتا ھے ۔
Incredible scene... جب اس کائنات کا سب سے بڑا مصور آسمان جیسے کینوس پر اپنی قدرت کے رنگ بکھیرتا ہے تو بے اختیار ہر عقل اور فہم والا اللہ اکبر پکار اٹھتا ہے #musawir#universe#Allah#GOD#CREATOR
Urdu Mea
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎته🌹
صبح کا آغاز خوبصورت اور بہت بلند تسبیح كے ساتھ کریں. 🤷🏻♂️
"لآاله الاالله محمد الرسول ألله"
"سبحان ألله وبحمده"
"سبحان ألله العظيم"
الله کریم آپکو ھمیشہ خوش رکھے 🙂
رب العالمین☝️آپ کو اور آپ کے خاندان کو ایمان، صحت، عزت اور خوشحالی عطا فرماۓ 🥰
اور ہرقسم کی پریشانیوں سے محفوظ فرماۓ 🙏
*آمِــــــــــيْن يَـارَبَّ الْعَالَمِـــــــــيْنَ*
سیدحسن
_____________✍️______________
FOLLOW WHATSAPP AND FACEBOOK AND EXPLORE MY FEELINGS THOUGHTS KNOWLEDGE 😁
whatsapp.com/channel/0029Vao9P1O9cDDiBJ76eL0K
Darwaishabad:
www.facebook.com/darwaishabad
1 year ago | [YT] | 2
View 0 replies
Urdu Mea
الفاظ بہت طاقتور ہوتے ہیں، اور ہمیں اکثر اس کا اندازہ نہیں ہوتا ✍️
سوچیں اگر آپ کے کہے گئے ہر الفاظ آپ کے چہرے پر تحریر بن کر نمودار ہونے لگیں تو کیا وہ محبت اور اچھائی کی کہانی سنائیں گے؟ 🤷
ہمارے کہے ہوئے الفاظ دوسروں کے دلوں پر اثر ڈالتے ہیں اور ماحول کو مثبت یا منفی بنا سکتے ہیں۔ 💕
اگر ہم اچھے اور محبت بھرے الفاظ استعمال کریں تو یہ دوسروں کے لیے خوشی اور سکون کا ذریعہ بنتے ہیں 😏
آئیں کوشش کریں کہ اپنے الفاظ سے دوسروں کے لیے خوشی اور محبت کا پیغام دیں۔🙂
اس سے لوگ نہ صرف اچھا محسوس کریں گے بلکہ دنیا میں مثبت تبدیلی بھی آ سکتی ہے۔ 🫶🏻
مثبت الفاظ کی یہ تبدیلی ایک چھوٹی سی گفتگو سے شروع ہو سکتی ہے۔ 🌹
سلامت رہیں اور کوشش کرتے رہیں کہ الفاظ کا استعمال ایسا ہو کہ سننے والے کے خیال میں سکون گھولتے جائیں اور سننے والا جینا سیکھے. 🥰
ہماری اس چینل کو فالو بھی کر لیں تاکہ ہم اس طرح کی اچھی باتیں اور الفاظ آپ تک پہنچا سکیں 😆
#quotes #urduquotes #bestquote
1 year ago | [YT] | 1
View 0 replies
Urdu Mea
جنگل میں ایک شخص کے پیچھے شیر لگ جاتا ھے ۔ وہ جان بچانے کے لئے کنویں میں چھلانگ لگا دیتا ھے۔ اور رسی سے لٹک جاتا ھے ۔ جب نیچے دیکھتا ھے تو کنویں کی گہرائی میں ایک اژدھا بیٹھا ھوتا ھے ۔ اتنے میں دو چوہے کالے اور سفید رنگ کے کنویں کی رسی کو کترنے لگ جاتے ھیں ۔ اچانک اسے کنویں میں شہد کا چھتا نظر آتا ھے اور وہ شہد کو انگلی سے زبان پر لگاتا ھے۔
شہد کی مٹھاس اسے اوپر موجود شیر، نیچے بیٹھا اژدھا، اور وہ دونوں چوہے بھلا دیتا ھے ۔ وہ بھول جاتا ھے کہ آخر اس نے نیچے ھی گرنا ھے۔
امام غزالیؒ کہتے ھیں کہ اس میں شیر ”موت“ ھے جو ھر وقت تمہارے پیچھے ھے ، اژدھا "قبر “ ھے جس میں تمہیں ھر حال میں جانا ھے۔ دو چوہے دن اور رات ھیں جو تمہاری زندگی (رسی ) کو آہستہ آہستہ کاٹ رھے ھیں۔
اور وہ شہد ”دنیا “ ھے جس کو تھوڑا سا چکھو تو موت ، قبر ،وقت اور آخرت بھلا دیتا ھے ۔
1 year ago | [YT] | 3
View 0 replies
Urdu Mea
Incredible scene...
جب اس کائنات کا سب سے بڑا مصور آسمان جیسے کینوس پر اپنی قدرت کے رنگ بکھیرتا ہے تو بے اختیار ہر عقل اور فہم والا اللہ اکبر پکار اٹھتا ہے
#musawir #universe #Allah #GOD #CREATOR
1 year ago | [YT] | 4
View 0 replies
Urdu Mea
ترے خیال سے روشن کے میرے دل کا جہاں
ترے وجود سے ہے رسم رہبری تازہ
سید حسن
#urdupoetry #youtubepost #community #syedhassan
1 year ago | [YT] | 4
View 0 replies
Urdu Mea
وہاں موقع ملا تو پھر ملیں گے
یہاں ہم یار تھکتے جا رہے ہیں
1 year ago | [YT] | 4
View 0 replies
Urdu Mea
صرف ایک ترکِ تعلّق کے لئے...
تو نے ڈھونڈے ھیں بہانے کیا کیا
رات صحرا کی ردا پر محسن
حرف لکھے تھے ھوا نے کیا کیا
سید محسن نقوی
#mohsinnaqvi #urdupoetry #hearttouching @Urdumea
1 year ago | [YT] | 0
View 0 replies
Urdu Mea
ذرا سا قطرہ کہیں آج اگر ابھرتا ہے
سمندروں ہی کے لہجے میں بات کرتا ہے
کھلی چھتوں کے دیئے کب کے بجھ گئے ہوتے
کوئی تو ہے جو ہواؤں کے پر کترتا ہے
شرافتوں کی یہاں کوئی اہمیت ہی نہیں
کسی کا کچھ نہ بگاڑو تو کون ڈرتا ہے
یہ دیکھنا ہے کہ صحرا بھی ہے سمندر بھی
وہ میری تشنہ لبی کس کے نام کرتا ہے
تم آ گئے ہو، تو کچھ چاندنی سی باتیں ہوں
زمیں پہ چاند کہاں روز روز اترتا ہے
زمیں کی کیسی وکالت ہو پھر نہیں چلتی
جب آسماں سے کوئی فیصلہ اترتا ہے
وسیم بریلوی
1 year ago | [YT] | 2
View 0 replies
Urdu Mea
ترک تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
حالات کے طلسم نے پتھرا دیا مگر
بیتے سموں کی یاد میں کھویا نہ تو نہ میں
ہر چند اختلاف کے پہلو ہزار تھے
وا کر سکا مگر لب گویا نہ تو نہ میں
نوحے فصیل ضبط سے اونچے نہ ہو سکے
کھل کر دیار سنگ میں رویا نہ تو نہ میں
جب بھی نظر اٹھی تو فلک کی طرف اٹھی
بر گشتہ آسمان سے گویا نہ تو نہ میں
خالد احمد کی بہترین غزل
@Urdumea #urdupoetry #hearttouching #urdupoetry
1 year ago (edited) | [YT] | 7
View 0 replies
Urdu Mea
@Urdumea @Urdu @UrduPointNetwork
1 year ago | [YT] | 0
View 0 replies
Load more