PEER ABDUL REHMAN NAQSHBANDI

میرا مرشد جی
یہ یوٹیوب چینل حضرت مولانا پیر عبد الرحمن نقشبندی مجددی مدظلہ العالیٰ کی روحانی تعلیمات، پُرنور بیانات اور اصلاحِ باطن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے وقف ہے۔

اس چینل پر آپ کو
📿 مرشدِ محترم کے ایمان افروز بیانات
📖 تلاوتِ قرآنِ پاک
🤲 مناجات، دعائیں اور اذکار
🕊️ روحانی سکون اور اصلاحِ قلب کا پیغام
سننے اور دیکھنے کو ملے گا۔

ہمارا مقصد اللہ تعالیٰ کی یاد کو عام کرنا، سنتِ نبوی ﷺ سے محبت پیدا کرنا اور سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ کی تعلیمات کو عام کرنا ہے تاکہ دلوں کو سکون اور روح کو روشنی نصیب ہو۔

روحانی فائدے کے لیے چینل کو سبسکرائب کریں، ویڈیوز کو لائک کریں اور دوسروں تک ضرور پہنچائیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حق سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲


PEER ABDUL REHMAN NAQSHBANDI

آج 12 دسمبر خطبہ جمعہ انشاء اللہ العزیز
معھد الحبیب الاسلامی غریب شاہ پل رحیم یارخان
میں حضرت جی ارشاد فرمائیں گے

1 month ago | [YT] | 8

PEER ABDUL REHMAN NAQSHBANDI

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

میرے پیارے بھائیو اور بہنو!
آج ہمارا دل ایک ایسے غم سے دوچار ہے جسے بیان کرنے کیلئے الفاظ بھی کم پڑ جاتے ہیں۔

ہمارے پیارے مرشد، حضرت جی پیر عبد الرحمن صاحب نقشبندی مدظلہ العالی کے فرزندِ ارجمند حافظ محمد احمد صاحب ایک افسوس ناک حادثے میں اس دنیائے فانی سے رحلت فرما گئے ہیں۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

یہ خبر سن کر دل ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ ایک جوان، بااخلاق، باادب، دین سے محبت رکھنے والا فرزند… اس کا یوں اچانک چلا جانا ہم سب کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ لیکن ہم مومن ہیں، اللہ کی رضا پر راضی ہیں، کیونکہ ہر چیز کا مالک وہی ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔


---

تعزیتی پیغام

ہم دل کی گہرائیوں سے حضرت جی مدظلہ العالی کی خدمتِ اقدس میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے صبر میں اضافہ فرمائے، اس عظیم آزمائش کو آسان فرمائے، اور حافظ محمد احمد صاحب کی مغفرت فرمائے۔

یا اللہ!
◼ حافظ محمد احمد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما
◼ اس کی قبر کو نور اور رحمت سے بھر دے
◼ اس کے والدین، اہلِ خانہ اور متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرما
◼ اس حادثے کو ان کے درجات کی بلندی کا ذریعہ بنا دے

اے پردۂ غیب میں رہنے والے رب!
ہم سب اس دکھ میں حضرت جی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا غم ہمارا غم ہے۔ اللہ پاک حضرت جی کے دل کو سکون، قرار اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔


---

اختتامی پیغام

حضرت جی!
آپ اکیلے نہیں… آپ کے مرید، چاہنے والے، اور نقشبندی سلسلے کے عشاق آپ کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ اس سانحے کو آپ کے لیے رفعت و برکت کا ذریعہ بنائے، اور حافظ محمد احمد کے صدقے تمام گھرانے پر اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

1 month ago | [YT] | 11

PEER ABDUL REHMAN NAQSHBANDI

ساری زندگی آدمی کہتا ہے میرا مال! میرا مال!
اور آدمی کا مال تو بس وہی ہے جو اس نے کھا لیا یا پہن لیا اور آخرت کی طرف بھیج دیا
اور جو جمع کیا اور پھر چھوڑ کر دنیا سے چل بسا وہ مال تو بس وارثوں کا ہو گیا

نوٹ:
جو احباب ہفتہ وار ترتیب بنا سکتے ہوں ضرور ہر ہفتہ جمع کروائیں
جو احباب ماہانہ ترتیب بنا سکتے ہوں ضرور ہر مہینے اپنے رب کے بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھلوائیں

میزان بینک (قاری عبد الرحمٰن ) 12030107053218
جاز کیش 03018548006

1 year ago | [YT] | 18

PEER ABDUL REHMAN NAQSHBANDI

آج وقت ہے

1 year ago | [YT] | 17

PEER ABDUL REHMAN NAQSHBANDI

موت کس چیز کا نام ہے ؟؟؟

1 year ago | [YT] | 11

PEER ABDUL REHMAN NAQSHBANDI

سالانہ اجتماع رحیم یارخان بلکل قریب 29 فروری یکم مارچ

1 year ago | [YT] | 24

PEER ABDUL REHMAN NAQSHBANDI

خطبہ جمعہ مسجد ابوذر پیر کبیر سٹریٹ کبیر والا انشاء اللہ العزیز

2 years ago | [YT] | 15

PEER ABDUL REHMAN NAQSHBANDI

5 جنوری بروز جمعہ جامعہ سراج العلوم کبیر والا ضلع خانیوال انشاء اللہ العزیز

2 years ago | [YT] | 8

PEER ABDUL REHMAN NAQSHBANDI

3 جنوری 2024 جامع مسجد المصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ایف بلاک لاہور

2 years ago | [YT] | 17

PEER ABDUL REHMAN NAQSHBANDI

ماہانہ اصلاحی پروگرام 7 جنوری اتوار 2024
معھد الحبیب الاسلامی غریب شاہ پل رحیم یارخان

2 years ago | [YT] | 14