The latest and most authentic news from Pakistan cricket and all other top countries from the world of sports and especially from the world of cricket is all here. To keep aware, don't miss single news from popular and traditional sports. Along with news you also get to see exclusive interviews, sawal cricket ka, analysis, and chats with players. Also, don't miss the views and analysis of Akhtar Abbas and other sports experts and former players on popular topics related to cricket and other sports. You will get the best and the most authentic news from the world of sports and only here. Subscribe to our channel for unlimited news and views related to the world of sports.


World Sports

پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریزکا آخری میچ آج فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جوکہ سیریزکا فیصلہ کن میچ ہے۔
سیریز 1-1 سے برابر ہے۔اس سے قبل پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے مابین کھیلی گئی سیریزکے آخری میچز کے نتائج پر نگاہ ڈالیں تو پاکستان کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے جوکہ 2019 تک کھیلی گئی تمام 9 باہمی ون ڈے سیریزکے آخری میچ ہاری ہے

البتہ 2021 اور 2024 کی سیریز کا آخری میچ پاکستان ٹیم جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ آپ کے خیال میں آج کے فیصلہ کن میچ کا نتیجہ کس کے حق میں رہے گا؟

تفصیلی جائزہ ملاحظہ کریں
https://youtu.be/5t2PZFBneRE

2 months ago | [YT] | 406

World Sports

ورلڈکپ 2019 سے اب تک پاکستان نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں سائوتھ افریقہ کے خلاف ناقابل یقین کارکردگی دکھائی ہے جس نے اس دورانئے میں کھیلے گئے 9 میں سے 7 ون ڈے جیتے ہیں اور صرف 2 میں شکست کھائی ہے۔

ورلڈکپ 2023 کے بعد کھیلے گئے چاروں باہمی ون ڈے میچز میں بھی پاکستان فاتح رہاہے
تفصیلی جائزہ ملاحظہ کریں
https://www.youtube.com/watch?v=b02bb...

2 months ago | [YT] | 608

World Sports

2025 میں اپنے ملک سے باہر کھیلے گئے23 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹرز (1-6) نے صرف 19.52 کی ایوریج کے ساتھ رنز بنائے ہیں جوکہ تمام 12 فل ممبر ٹیموں میں اس سال اپنے ملک سے باہر کسی بھی ٹیم کی کمترین بیٹنگ ایوریج ہے۔

اس دورانئے میں پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹرز کا مجموعی اسٹرائک ریٹ صرف 121.59 رہا ہے جوکہ فل ممبر ٹیموں میں محض آئرلینڈ کے بعد کمترین اسٹرائک ریٹ ہے۔

یہ وہی بیٹنگ لائن ہے جسے جارحانہ بیٹنگ، ماڈرن ڈے کرکٹ کے نام پر لایا گیاتھا۔
تفصیلی رپورٹ ملاحظہ کریں
https://www.youtube.com/watch?v=gCLUY...

2 months ago | [YT] | 797

World Sports

پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز سے قبل مہمان پروٹیز ٹیم اس فارمیٹ میں سخت جدوجہد کررہی ہے جوپاکستان آنے سے قبل نہ صرف ایسوسی ایٹ ٹیم نمیبیا سے ہار کرآئی ہے بلکہ ستمبر 2022 سے کھیلی گئی 15 میں سے صرف ایک ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت پائی ہے۔

2015 کے بعد ایشین کنڈیشنز میں بھی اُسے ماسوائے سری لنکا میں واحد سیریز جیتنے کے، کوئی بڑی کامیابی نہیں مل سکی حتیٰ کہ آئرلینڈ سے یواے ای سیریز بھی نہیں جیت سکی تھی۔
مکمل تجزیہ ملاحظہ کریں
https://www.youtube.com/watch?v=mPfDh...

2 months ago | [YT] | 1,100

World Sports

پاکستان میں’’ کرکٹ جوکرز‘‘ کہتے ہیں کہ کم اسٹرائک ریٹ کی وجہ سے بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آخری آٹھ میں سے پانچ سیریز میں اُن کا اسٹرائک ریٹ 140 سے زائد رہا اور صرف ایک بار 125 سے کم اسٹرائک ریٹ رہا جوکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں دُنیاکے سبھی بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب ’’جارح مزاج‘‘ کپتان سلمان علی آغا کیریئر کی آٹھ میں سے صرف دو سیریز میں 125 سے زائد اسٹرائک ریٹ سے رنز کرسکاہے حتیٰ کہ تین سیریز میں اُن کا اسٹرائک ریٹ 81 سے بھی نیچے رہا۔

تفصیلی رپورٹ ملاحظہ کریں
https://youtu.be/qV_khkG_cIM

2 months ago | [YT] | 1,450

World Sports

Pre-match analysis. we are coming live.
stay tuned

3 months ago | [YT] | 446

World Sports

Coming Live during innings break. stay tune

3 months ago | [YT] | 322

World Sports

فخرزمان ون ڈے فارمیٹ کا فتح گر بیٹر ثابت ہوا ہے تاہم اُسے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا بھی ایک خطرناک بیٹسمین ’’تصور‘‘ کیا جاتا ہے جبکہ اگر حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔

فخرزمان نے اپنے کیریئر کی 96 میں سے 31 اننگز یعنی 32 فیصد اننگز میں سنگل ڈیجٹ ( ایک سے نو رنز) پر آئوٹ ہوئے ہیں حتیٰ کہ 55 فیصد اننگز اُن کا اسکور 20 رنز تک نہیں پہنچ سکا۔

73 فیصد اننگزمیں 30 سے کم اسکور پر آئوٹ ہونے کے باوجود فخرزمان کو بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی مانا جاتا ہے جو ون ڈے فارمیٹ میں کسی حد تک درست مگر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بالکل غلط ہے۔

ایشیاکپ کے 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک ففٹی سمیت 18 کی اوسط اور 117 کے اسٹرائک ریٹ سے رنز کرنے سمیت صرف 9 چوکے اور 8 چھکے لگائے ہیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں میں ایوریج 19 اور اسٹرائک ریٹ 109 رہاہے

تفصیلی رپورٹ ملاحظہ کریں
https://www.youtube.com/watch?v=9rVpM...

3 months ago (edited) | [YT] | 1,206

World Sports

محمد حارث نے دورۂ بنگلہ دیش سے اب تک 13 اننگزمیں صرف 10 کی ایوریج اور 107 رنز فی سوبالز کے اسٹرائک ریٹ سے صرف 123 رنزبنائے ہیں اور ان میں سے اگر عمان جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بنائے گئے 66 رنز نکال دیں تو اُن کے پلے ’’ککھ‘‘ بھی نہیں بچتا
کیونکہ مذکورہ اننگز نکالیں تو اس دورانئے میں اُن کا اسٹرائک ریٹ صرف 80 اور ایوریج 4 رنز فی اننگز رہ جاتی ہے
محمد حارث سمیت پاکستان کے تمام بیٹرزپر خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں
https://www.youtube.com/watch?v=DCHVK...

3 months ago | [YT] | 742

World Sports

ویسے تو بھارت کو بیٹنگ میں پاکستان میں واضح برتری دکھائی دیتی ہے لیکن اگر 2025 میں دونوں ٹیموں کے اعدادوشمار دیکھیں تو دونوں کی بلے بازوں کی تقریباً ایک جیسی ہے۔ ماسوائے کپتان سلمان آغاز کے پاکستان کے تمام بیٹرزکا اسٹرائک ریٹ 140سے زائد ہے تو انڈیاکی بھی یہی صورتحال ہے
تفصیل ہماری ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کریںں
https://youtu.be/MhB5-0j04go

3 months ago | [YT] | 805