This YouTube channel is dedicated to inspiring viewers through motivational stories and engaging public interviews. Each episode features real-life experiences and insights from individuals who have overcome challenges, providing valuable lessons and encouragement. The channel aims to foster a community of positivity and resilience, encouraging viewers to pursue their dreams and share their own stories.follow us for more entertaining content
#urdu5tv @Urdu5tv
URDU5 TV
ڈھوک قائم دین کا 38 سالہ مدثر حسین دو معصوم بچوں کا باپ تھا جسے عید کے روز ایک لالچی درندے نے قبرستان میں پستول سے گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس قتل کے محرکات میں بہنوں اور بیٹیوں کی جائیداد ہڑپ کرنے کی ہوس، جہالت میں لتھڑی بدمعاشی اور پولیس کی اپنے فرض سے کوتاہی شامل ہے۔
ڈھوک قائم دین کے محمد صفدر کی 65 کنال زرعی زمین تھی۔ محمد صفدر کی ایک ہی ہمشیرہ تھی اور کوئی اور بھائی نہ تھا۔ چند برس قبل محمد صفدر بسترِ مرگ پر تھے کہ ان کا بیٹا محمد احسن انہیں علاج کے بہانے چکوال شہر لے کر آیا۔ ہسپتال کی بجائے احسن اپنے باپ کو اراضی ریکارڈ سینٹر پر لے گیا اور اپنے باپ کی 65 کنال جگہ اپنے نام پر حبہ کروا لی۔ جب بہن کو پتہ چلا تو وہ سٹپٹا گئیں۔ مجبور بہن نے بھائی کو کہا کہ میرا حصہ سترہ اٹھارہ کنال بنتا ہے۔ آپ مجھے صرف دس مرلے کا فرض دے دیں کہ اخوت والے دس مرلے کے فرض پر قرضہ دیتے ہیں اور میں قرضہ لے کر اپنا مکان بنا لوں گی۔ اس مجبور عورت کا پہلا مکان غربت نگل چکی تھی۔ محمد صفدر اور ان کے بیٹے محمد احسن کو یہ بھی گوارا نہ ہوا۔ پھر مجبور عورت نے حبہ چیلنج کر دیا۔ احسن جو راولپنڈی کے قریب کسی فیکٹری میں کام کرتا تھا کو یہ شک تھا کہ اس کی پھوپھی کا داماد محمد یونس ان کی مدد کر رہا ہے۔ پچھلے ستمبر میں احسن پنڈی سے دس بارہ ساتھیوں کے ہمراہ محمد یونس کے گھر آ دھمکا۔ یونس کو ان کی بیوی اور بچوں کے سامنے مارا پیٹا۔ اسلحہ دکھا کر دھمکی دی۔ اتنے میں گاؤں کے لوگ آ گئے اور حملہ آور بھاگ گئے۔ بھاگتے ہوئے ایک دو موٹر سائیکل بھی وہاں ہی چھوڑ گئے۔ محمد یونس نے ملہال چوکی پر درخواست دی۔ ڈی ایس پی کو حملہ آوروں کی ویڈیو دکھائی۔ پولیس نے حملہ آوروں کے موٹر سائیکل بھی برآمد کیے لیکن پھر بھی احسن اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پرچہ درج نہ ہوا وجہ یہ تھی کہ ڈی ایس پی صاحب اور چوکی انچارچ پہلے ہی مال کھا چکے تھے۔ محمد یونس نے ڈی ایس پی کی منتیں کیں لیکن ڈی ایس پی اور ملہال چوکی انچارج نے محمد یونس کو راضی نامہ کے لیے مجبور کیا۔ یوں راضی نامہ ہونے کی وجہ سے احسن اور اس کے ساتھیوں کی اور دھاک بیٹھ گئی۔ راضی نامہ تو ہو گیا لیکن حبہ والا کیس ابھی چل رہا تھا۔
محمد یونس کا بھانجا مدثر حسین ملہال مغلاں میں شیل پمپ کے ساتھ مچھلی فروخت کر کے اپنے بچوں کے لیے روزی کماتا تھا۔ بلکسر منڈی سے مچھلی لا کر ملہال مغلاں میں فروخت کرتا تھا۔ مدثر کے دو بیٹے ہیں۔ بڑا ساڑھے پانچ سال کا اور چھوٹا چار سال کا۔ چھوٹے بیٹے کے دل میں سوراخ ہے اور اس کا آپریشن آنے والے دنوں میں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ہونا تھا۔ عید کے روز مدثر حسین اپنے بھائیوں اور اپنے ماموں محمد یونس کے ہمراہ عید کی نماز پڑھنے گیا۔ عید کی نماز کے بعد یہ لوگ قبرستان میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے گئے۔ محمد احسن، اس کا بھائی اور خالہ زاد بھی وہاں آ گئے۔ احسن نے پستول پہلے ہی کاک کر رکھا تھا۔ قبرستان میں تلخ کلامی ہوئی۔ مدثر اپنے ماموں اور بھائی کو بتا رہا تھا کہ احسن کے پاس پستول ہے۔ اتنے میں احسن نے پیٹھ پیچھے سے مدثر پر گولی چلا دی۔ مدثر موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔ مدثر کا زمین کے اس تنازعے سے کوئی تعلق واسطہ نہ تھا۔ اس کا قصور فقط اتنا تھا کہ وہ محمد یونس کا بھانجا تھا۔ مدثر کو قتل کرنے کے بعد احسن نے مدثر کے بھائی عبد الحمید اور ماموں محمد یونس پر بھی گولی چلانے کی کوشش کی لیکن پستول نہ چلا۔
کل جب ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ سرکل مدثر حسین کی لاش پر آئے تو انہیں یہ بتا دیا گیا کہ یہ لاش آپ کی وجہ سے گری ہے۔ اور ڈی ایس پی صاحب کا روایہ ایسا تھا کہ وی صرف اپنی ڈیوٹی پوری کرنے آے ھے لواحقین کو جھوٹی تسلی بھی نہ دی چکوال کی پولیس رشوت خور کے میدان میں بے تاج بادشاہ ھے اور تو اور بے غیرتی کی حد تک بے حس بھی ھے جس کو اعوام کے جان ومال کی کویی پراوہ نہیں
اگر پولیس بروقت اپنا فرض ادا کرتی تو آج مدثر کے دو ننھے بچے یتیم نہ ہوتے اور نہ کسی کا سہاگ اجڑتا۔ ہماری حکومت پنجاپ سے اپیل ھے کہ لواحقین کو انصاف دے اور ایسے رشوت خور اور بے حس پولیس کے افسران اور ملازمیں کو برطرف کرے تاکہ معاشرے میں پولیس کی نااہلی رشوت خوری اور بے حسی کی وجہ سے پھیلنے والے جرایم ختم ھوں ۔🚨@ اسسٹنٹ کمشنر چکوال
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
URDU5 TV
https://youtu.be/RlbmeuJ0H8A?si=Vd7Hq...
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
URDU5 TV
https://youtu.be/5GsVD5xIzdQ?si=YrL6e...
6 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
URDU5 TV
youtube.com/shorts/AOqXstjuls...
6 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
URDU5 TV
https://youtu.be/R8XLGhrbbOY?si=SscW6...
7 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
URDU5 TV
https://youtu.be/mlxQigDUbjM?si=EBG1G...
7 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
URDU5 TV
https://youtu.be/76ysw80dCrE?si=hRT-r...
7 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
URDU5 TV
https://youtu.be/XkynvrPIKzI
7 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
URDU5 TV
https://youtu.be/XkynvrPIKzI?si=yn4zA...
8 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
URDU5 TV
https://youtu.be/LyEpJgY_C1U
8 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Load more