Welcome to my channel...
This is about poetry,sad , haunted,soul touching,alone,and much more. You will experience
Here sad posts along with happy and joyful videos. There are entertaining videos,darama reviews and celebrities updates. I am glad you visiting my channel for real and valuable content.
Hit like and subscribe to enjoy more content.
Here you will enjoy
Urdu deep poetry
Romantic poetry
Sad poetry
Urdu quotes
Urdu literature
Love poetry
Inspirational quotes
Islamic quotes
English poetry
English literature
English poems
Entertaining videos
Celebrities updates
Reviews
Stories
Untold Words
کہتے ہیں کہ میر تقی میر نے اپنا گھر بیچ کر اپنی اکلوتی بیٹی کو جہیز دیا تھا
شادی کے بعد بیٹی کو کسی نے کہا تیرے باپ نے اپنا گھر اجاڑ کر تیرا گھر بسا دیا
بیٹی بہت حساس تھی، یہ سُن کر وہ بیمار پڑ گئی اور اسی غم میں گُھل گُھل کر کچھ ہی دنوں میں انتقال کر گئی
میر تقی میر بیٹی کا آخری دیدار کرنے گئے٬ کفن اٹھا کر بیٹی کو دیکھا اور ایک شعر کہا (جو ان کی زندگی کا آخری شعر کہا جاتا ہے)
اب آیا ہے خیال اے آرامِ جاں اس نامُرادی میں
کفن دینا تمہیں بھولے تھے ہم اسبابِ شادی میں
1 year ago | [YT] | 10
View 4 replies
Untold Words
آج کا دن
ہر اس الہڑ لڑکی کے نام جو کم عمری کے خواب بیچ کر دوسروں کی خاطر سانس لے رہی ہے
آ ج کا دن
بہن کی وفات کے بعد بھانجے ،بھانجیوں کی خاطر بہنوئی سے نکاح کرنے والی کم عمر " ماسی ماں " کے نام
آ ج کا دن
دوسروں کے گھروں میں برتن دھو کر بچوں اور نکھٹو شوہر کا پیٹ پالتی معصوم روحوں کے نام ( جنہیں خبر ہی نہیں دین انہیں خلع کا حق دیتا ہے )
آ ج کا دن
سلائی مشین پر جھک کر بیٹے کی یونیورسٹی فیس پوری کرتی ،کمر ٹیڑھی کروا لینے والی ماں کے نام
آ ج کا دن
مظلوم اور معصوم صفت بہنوں کے نام جنکی وراثت دھوکے سے بھائی کھا رہے ہیں
آ ج کا دن
بیٹے کی چاہ میں کوکھ میں ٹکرے ٹکرے کر دی جانے والی بیٹیوں کے نام
آ ج کا دن
نام نہاد مردوں کی چار دیواری میں قید باوفا بیویوں کے نام ، جنہیں خبر ہی نہیں گھر میں سبزی مشکل سے لانے والا کسی کو پیزا کھلا کر آیا ہے
آ ج کا دن
راشن پانی کا جوڑ توڑ کرتی ہر گھریلو عورت کے نام
آ ج کا دن
اپنی ذہانت، متانت اور قابلیت سے ایگزیکٹو کرسی پر بیٹھی ہر قابل عورت کے نام
آ ج کا دن
سڑکیں بناتی مرد کے شانی بشانہ کام کرتی " نام نہاد کمزور" عورت کے نام
آ ج کا دن
سسرال میں جہیز کے نام پر نفسیاتی مریض بنتی قابل خواتین کے نام
آج کا دن
اس دلہن کے نام جس کے لئے اس کے والدین نے واپسی کا دروازہ بند کردیا ہے
آ ج کا دن
شادی کے چند ہفتوں بعد دو دوسال شوہر کا انتظار کرتیں ، بیس سالہ شادی شدہ زندگی میں بیس مہینے سہاگ کے سنگ گزارنے والی پردیسیوں کی بیویوں کے نام
آج کا دن
محبت کرنے والی خوبصورت لڑکیوں کے نام
آج کا دن
طوائفوں کے نام جنہوں نے مردوں کی عزت کا بھرم رکھا ہوا ہے
آج کا دن
خاندان میں رشتے کی قید پر ساری زندگی کنواری رہ جانے والی دوشیزاؤں کے نام
آج کا دن
تمام عورتوں کے آنے والے کل کے نام
آج کا دن
اگر آپ پڑھ (رہی) ہیں تو ۔۔۔۔۔ آپ کے نام!!
1 year ago | [YT] | 5
View 0 replies
Untold Words
اس دھرتی پر تمہاری واحد محبوبہ تمہاری ماں ہے، اگر وہ مر جائے تو تمہاری محبت کی کہانی ختم ہو جاتی ہے
1 year ago | [YT] | 5
View 2 replies
Untold Words
"لوگ غلط سمجھتے ھیں کہ جب وہ بُوڑھے ھو جاتے ھیں تو محبت نہیں کر سکتے۔ اُنہیں شاید معلوم نہیں کہ جب وہ محبت کرنا چھوڑ دیتے ھیں تب وہ بُوڑھے ھو جاتے ھیں."
1 year ago | [YT] | 3
View 1 reply
Untold Words
2 years ago | [YT] | 1
View 0 replies
Untold Words
2 years ago | [YT] | 5
View 1 reply
Untold Words
واہ میرے مالک تیرے رنگ
دو پاکستانی امیر زادے پندرہ کروڑ دے کر سمندر کی تہہ میں لا پتہ ہیں۔
ٹی وی پر ایک خبر بہت دھرائی جا رہی ہے۔ ایک سب مارین
سیاحوں کو ٹائی ٹینیک Titánic دکھانے لے کر جاتا ہے وہ بحری جہاز جو 1912 میں سمندر میں غرق ہوا تھا۔ اس بحری جہاز کا ملبہ سمندر کی تہہ میں دکھانے سیاحوں کو لے جانے والی یہ آبدوز بحر اوقیانوس میں 3800 میٹر گہرائی میں لاپتہ ہو گئی ہے۔ اس میں دو پاکستانی امیر زادے باپ بیٹا بھی موجود تھے ۔
شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد اینگرو کارپوریشن داؤد گروپ اولپرز ترنگ ڈیری امنگ کے مالکان ہیں.
آبدوز میں پانچ افراد موجود تھے۔
ٹائی ٹینیک کا ملبہ دیکھنے کے لیئے فی کس ٹکٹ دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر فی سیاح وصول کیا جاتا ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریبا ساڑھے سات کروڑ روپے بنتا ہے ۔
آبدوز میں صرف 96 گھنٹے کی آکسیجن کا ذخیرہ ہوتا ہے، آبدوز نے 2دن قبل جو سگنل بھیجا تھا وہ آخری ثابت ہوا۔ اب صرف 30 گھنٹوں کی آکسیجن موجود ہے۔
ہم دعاء گو ہیں کہ موصوف زندہ واپس آجائیں لیکن زندگی بھی عجیب شے ہے۔ ایک ہی ملک کے کچھ لوگ روزی روٹی کمانے کیلئے ڈوب مرے اور کچھ پندرہ کروڑ دے کر سمندر تلے جانے کو تیار ہو گئے۔
2 years ago | [YT] | 5
View 0 replies
Untold Words
کچھ نہیں
نہ جدائیاں نہ وصال پل
میری دسترس میں تو کچھ نہیں
کچھ اشک ہیں
اک یاد ہے
اک دل ہے
جو برباد ہے
اور شہر سنگ کے لوگ ہیں
میرے چاروں اور ہی درد ہیں
میرے ہمقدم بڑے روگ ہیں
2 years ago | [YT] | 6
View 2 replies
Untold Words
وقت کو سُود پہ دے
اور نہ رکھ کوئی حساب
اب بھَلا کیسا زیاں ٗ
کوئی خریدار نہیں
( جون ایلیا )
2 years ago | [YT] | 7
View 5 replies
Untold Words
A true story...
جو بھی پاکستان کو سنوارنے کی کوشش کرے گا ۔اس کے لئے پاکستان کی سر زمین تنگ کردی جاتی ھے۔
میرا نام عاشر عظیم ہے!
میں کرسچن کمیونٹی کا ایک فرد تھا، میں نے PTV کے مشہور ڈرامہ سیریل “دھواں” میں اظہر کے نام سے مرکزی کردار ادا کیا! CSS کرکے کسٹمز میں افسر بنا، رشوت ستانی کا بازار گرم تھا، کسٹمز کے بڑوں کو مشورہ دیا کہ رشوت ختم کریں، چیئرمین نے مجھے نظام تیار کرنے کا حکم دیا، میں دن رات ایک کر کے ایسا نظام بنانے میں کامیاب ہوا جس سے رشوت کے راستے بند ہو سکتے تھے! محکمہ کے افسران میرے دشمن بن گئے، NAB کے ذریعے مجھے گرفتارکر لیا گیا، مجھ پر ناجائز کمائی کا الزام لگا اور حساب لیا جاتا رہا، پھر جیل سے رہا ہو گیا۔ میں بضد تھا کہ اپنی بیگناہی ثابت کروں گا اور بحال ہو کر دم لوں گا، بااثر افسران کا خیال تھا کہ رہائی کے بعد میں بھی ملک سے بھاگ جاؤں گا جب ایسا نہ ہوا تو میرے اوپر غداری کے مقدمات اور دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے کے الزامات لگا دیئے گئے اور پھر گرفتار کر لیا گیا، اس کیس میں سے بھی کچھ نہ نکلا اور میں رہا ہو گیا۔
میں نے قرض لے کر ایک فلم “مالک” بنائی جس میں پاکستان کی اشرافیہ ،بیورو کریسی ، کرپٹ نظام کو للکارا، اس فلم کی نمائش نہ ھونے دی گئی اور میرا سرمایہ ڈوب گیا، آخرکار وہ دن بھی آگیا جب میرے اوپر لگنے والے تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے اور میں کئی برسوں بعد اپنے عہدے پر بحال ہوا۔ میں خودکو بیگناہ ثابت کرنا چاہتا تھا اور کامیاب ہو گیا لیکن اس قوم کی مزید خدمت کی ہمت نہیں تھی، بحالی کے چار دن بعد اپنے عہدے سے استعفی دیا اور خاندان سمیت کینیڈا منتقل ہو گیا۔ آج کل میں کینیڈا میں ٹرک چلا کر اپنی فیملی کی کفالت کرنے اور مالک فلم بنانے کے لیے لیا گیا قرض اتارنے میں مصروف ہوں۔۔
لیکن پاکستان سے آج بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں۔۔
اس طرح کے بہت لوگ ھیں لیکن مجبور ھیں
ایسا ہے میرا پاکستان
2 years ago | [YT] | 4
View 1 reply
Load more