Alhamdolillah A proud Muslim, A Proud Pakistani and a Social Media Activist known as Anokha Sipahi and Asjad Khan.


Anokha Sipahi

میں چاہتا ہوں کہ آپ سب اسے پڑھیں اور شیئر کریں. شکریہ

دوستو بدقسمتی سے ہم نے کبھی بدلتے ملکی و بین الاقوامی حالات کو مذہبی نظریے سے نہیں دیکھا کہ آخر عالمِ کفر کیوں پاکستان اور پاکستان کے ایک غیرت مند حکمران کو برداشت نہیں کر رہے، وہی حکمران جو جس نے مصیبت میں پھنسے امریکہ کو افغانستان سے نکالا اور اب نہ صرف پاکستان، افغانستان بلکہ پوری امت کی بھی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے اور یہی بات عالمِ کفر کو کھٹک رہی ہے انہیں امامِ مہدی کا لشکر مضبوط ہوتا نظر آ رہا ہے.

معاشی لحاظ سے کمزور، انتظامی لحاظ سے بدحال، اندرونی وبیرونی غداروں سے گھرے اس وطنِ عزیز کے علاوہ دوسری کوئی اسلامی طاقت نہیں جو آگے چل کر اسلام کا قلعہ بن کر قدس اور غزوہِ ہند کی جنگ کو لیڈ کرے گا اور اس میں افغانستان اور دیگر چند اسلامی ملکوں کا بہت اہم رول ہوگا جنہیں عالمِ کفر کسی صورت اب مضبوط نہیں ہونے دیگا.

ہم بدقسمت ہیں کہ ہم پڑھنے کے سوائے نہ تو قرآن پاک پر غوروفکر کرتے ہیں اور نہ حدیث مبارکہ کو کھول کر رکھنے اور بیان کرنے کی زحمت کرتے ہیں کہ آخر آگے ہونے کیا والا ہے اور اس وقت کیوں ہمیں برباد کیا جا رہا ہے، ہماری مساجد، مدرسے، منبر، سکول، کالج، یونیورسٹیاں، ایوان غرض ہر جگہ دجال اور آنے والے حالات کے ذکر سے مکمل طور پر خالی ہیں اور اسی وجہ سے .

عال...مِ ک...ف..ر نیو ورلڈ آرڈر کی صورت میں اپنے مذہ..ب کی جن...گ لڑ رہا ہے اور یہاں اللہ کی لع...نت ہو ہمارے موقع پرست سیاستدانوں، لفافوں ٹوکروں اور تمام اندرونی و بیرونی غداروں پہ کہ انہوں نے امتِ مسلمہ کے ایک غیرت مند لیڈر کو مشکل میں دیکھ کر فوراً اپنے اپنے مفاد کے حصول کی جنگ چھیڑ لی اور دج....ال کی لڑائی لڑنے والوں سے ہاتھ ملا کر مال و متاع کی خاطر اللہ کی لعن...ت میں آگئے ورنہ اسرائیل، امریکہ، برطانیہ کو کیا ضرورت تھی ایشاء کے ایک ملک کے خلاف اتنی بڑی سازشیں کرنے کی؟

دوستو جب تک نیوورلڈ آرڈر کا قیام عمل میں نہیں آتا تب تک دج....ال کی خ..دائی کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا، اور یہ اس وقت ہی ممکن ہو گا جب پورے اقوامِ عالم پہ نیوورلڈ آرڈر کا قیام ممکن ہوگا، اس لیے دنیا کے تمام مذاہب کی بجائے صرف ایک نیوورلڈ آرڈر جو پس پردہ یہ....ود..یت ہے کا قیام ناگزیر ہے اس لیے ہر اس جگہ اور شخص جہاں بھی عال...مِ ک...ف..ر کو ایک ذرا سا بھی خدشہ ہے کہ اسلام کی چنگاری اٹھ سکتی ہے وہاں کے حکمران خرید لو یا ملک کو ہی نسیت و نابود کردو جیسے عراق، فلسطین افغانستان، شام، لبنان، لیبیا ہوا سارے مسلمانوں کی کمر توڑ کے رکھ دو کوئی اسلام کا نام لیکر چلنے کی جرات نہ کرے.

ایسی کسی بھی ریاست جو اسلام کا علمی نمونہ بننے کے بارے سوچے کی بھی جسارت کرے اسے ختم کرو، کیونکہ نیوورلڈ آرڈر ظلم، خیانت، بددیانتی، بیہودگی، بدعنوانی، لالچ، فحاشی اور کھلم کھلا حیوانیت کا مذہب ہے جو انسان کو ہر قسم کی پابندیوں سے آزاد کرکے حیوان بنا دیتا یے جبکہ دوسری طرف اسلام اسکے یکسر الٹ ہے جہاں انصاف ہے، انسانیت ہے، حیاء ہے، بھائی چارہ ہے، دیانتداری ہے تو جہاں بھی اسلامی نظام ہوگا دنیا دجالی نظام کے مقابل اسی کی طرف ہی رخ کرے گی جو ک...ف..ریہ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ کوئی دوسرا طرزِ زندگی دنیا میں دجالیت کے علاوہ موجود ہو بالخصوص اسلام...

عرب بھی ایک دن بِک جائیں گے اور تقریباً بِک چکے ہیں وہ اسلام س تقریباً رو گردانی اختیار کر چکے ہیں اور ایسے میں ہی جب دجالی طاقتیں عین اپنے مقصد کے نزدیک پہنچی تو ایک دیوانہ اٹھ کھڑا ہوا وہ بھی پاکستان سے ایک اسلامی ایٹمی طاقت سے جس سے کفار کو پہلے ہی خطرہ تھا، اسی کے حکمران نے کفار کو افغانستان سے اٹھا کر باہر پھینکا، اسرائیل کو ماننے سے انکاری ہو گیا، یہودیوں کی تجربہ گاہ امریکہ کو آنکھیں دکھانے لگا.

اسلام کے خلاف دہائیوں کی محنت سے کھڑا کیا گیا پروپگنڈہ اور ناموسِ رسالت کی لڑائی لیکر چل پڑا، اسلام کی جس بجھتی چنگاری پہ کفار خوش تھے اس نے پھونکوں سے چنگاری گھر گھر تک پہنچادی مزید وہ پاگل دیوانہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ اور ایک فلاحی اسلامی ریاست بنانے کا عملی نمونہ بنانے کی راہ پہ چل نکلا ہے جو دجالی طاقتیں کسی بھی صورت نہیں چاہئیں گی کسی بھی صورت کسی بھی قیمت پر....

دل چاہ رہا ہے بہت کچھ لکھوں لیکن تحریر طویل ہو جائے گی بس آخر میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ خدارا اب اس لڑائی کو دنیاوی نظریے کی بجائے اسلامی نظریے سے دیکھنے کی کوشش کریں، یہ غدار پاکستان کے نہیں بلکہ اسلام کے غدار ہیں، یہ عمران خان کے خلاف نہیں اس مقصد کے خلاف ہیں جو نیوورلڈ آرڈر کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے جو دج....ال کی جھوٹی خدائی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے کیوں بغض، لالچ اور تھوڑے سے مفادات کے چکروں میں ہم اپنے آپکو ایک عظیم سے عظیم تر سعادت سے محروم کر رہے ہیں، اگر اللہ نے عمران سے کام لینا ہے تو دنیا کی طاقت اسے نہیں ہٹا سکتی اس کے ہاتھ کاٹنے کی بجائے اسکے ہاتھ مضبوط کریں.

آخر میں اللہ پاک سے اتنی دعا ہے کہ عمران خان اگر حق پر ہے، اسے تو نے اپنی عظیم مقصد کی تکمیل کے لیے منتخب کیا ہے تو اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے صدقے اسکے تمام دشمنوں کو یا تو ہدایت دے ورنہ نیست و نابود فرما اور ان کے خلاف سازشوں میں ملوث غداروں کو مرنے سے پہلے ایمان کی دولت سے محروم فرما دے تاکہ جس دجال کی جھوٹی خدائی اور جھوٹے مذہب کی یہ لوگ مدد کر رہے ہیں ان سب کا ٹھکانہ جہنم میں ایک ہو اور یہ ہمیشہ ساتھ رہیں. آمین ثم آمین

تحریر: #انوکھاسپاہی

4 years ago | [YT] | 6