Health Food Secrets

ہمارے یو ٹیوب چینل ALLAH WASAYA پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اچھی اچھی ویڈیو شیئر کی جائیں گی. HEALTH TIPS, LIFE STYLE CHANGES
نفرت نہیں محبت, سنت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کے طرز عمل, زندگی گزارنے کے دینی و دنیاوی اصول بیان کیے جایئں گے.....
یہ سب کچھ جاننے کے لیے ہمارے پیارے چینل کو ضرور سبسکرائب کر لیں شکریہ
ہمارے چینل کو آگے اپنے دوستوں کو شیئر بھی کریں........
دین اسلام کو پھیلانے میں ہمارا ساتھ دیں شکریہ
Facebook:
www.facebook.com/heart.checker.90
Google/Gmail:
aw.hanif20007@gmail.com



Health Food Secrets

Cancer treatment easy, without any operation

1 month ago | [YT] | 0

Health Food Secrets

*کیا آپ جانتے ہیں کہ مکڑی* بچے پیدا کرنے کے بعد بچوں کے باپ کو کیوں قتل کرتی ہے ؟ وہ بچے بڑے ہو کر ماں کیساتھ کیا عبرتناک کام کرتے ہیں ؟

ایک تحقیق کے مطابق مادہ مکڑی بچے دینے کے بعد نر مکڑی (اپنے بچوں کے باپ) کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔ پھر جب اولاد بڑی ہو جاتی ہے، تو اپنی ماں کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔ کتنا عجیب و غریب گھرانہ اوریقیناً بدترین گھرانہ ہے۔

قرآن مجید کی ایک سورت ہے” العنکبوت” —- عنکبوت کو اردو میں “مکڑی ” کہا جاتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایاہے کہ سب سے بودا یا کمزور گھر مکڑی کا ہے قرآن کا معجزہ دیکھیں،

ایک جملے میں ہی اس گھرانے کی پوری کہانی بیان کر دی کہ بے شک گھروں میں سے سب سے کمزور گھر عنکبوت کا ہے اگر یہ(انسان) علم رکھتے۔

انسان مکڑی کے گھر کی ظاہری کمزوری کو تو جانتے تھے، مگر اس کے گھرکی معنوی کمزوری یعنی دشمنی اور خانہ جنگی سے بے خبر تھے۔ اب جدید سائنس کی وجہ سے اس کمزوری سے بھی واقف ہو گئے، اس لیے اللہ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے یعنی مکڑی کی گھریلو کمزوریوں اور دشمنی سے واقف ہوتے۔اس سب کے باوجود اللہ تعالی نے ایک پوری سورت کانام اس بری خصلت والی کیڑے کے نام پر رکھا حالانکہ اس سورت کے شروع سے آخرتک گفتگو فتنوں کے بارے میں ہے۔سورت کی ابتدا یوں ہے : ” کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ اس بات پر چھوٹ جائیں گے کہ انہوں نے کہا کہ ہم ایمان لائے ہیں اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا”

اور فرمایا “لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں ۔جو کہتے تو ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں مگر جب ان کو اللہ کی راہ میں اذیت دی جاتی ہے، تو لوگوں کی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھتے ہیں۔”

ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ مکڑی کا فتنوں اور آزمائشوں سے کیا تعلق ہے؟درحقیقت، فتنے، سازشیں اور آزمائشیں بھی مکڑی کی جال کی طرح پیچیدہ ہیں اور انسان کے لیے ان کے درمیان تمیز کرنا ان کو بے نقاب کرنا آسان نہیں ہوتا۔ مگر اللہ مدد کرے تو یہ کچھ بھی نہیں ہوتے۔‎

اور آج کا دور بھی فتنوں سے بھرپور دور ہے ... ہر چیز جھوٹ ... ہر چیز دھوکہ .. ہر طرف ملاوٹ اور بناوٹ ..

اس دور فتن میں جو فتنوں میں پھنس گیا ... بس وہ گیا ..

اللہ ہم سب کی فتنوں اور سازشوں سے حفاظت فرمائے اور ہمیں دینِ اسلام پر استقامت اور اسکی سمجھ عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

1 year ago | [YT] | 0

Health Food Secrets

*ڈگریاں تو تعلیم کے اخراجات کی رسیدیں ہیں*

*علم وہی ہے جو کردار سے جھلکتا ہے...!!!*💯

2 years ago | [YT] | 0

Health Food Secrets

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: اپنی ران ڈھانپ لو کیونکہ یہ ستر چھپانے کی چیز ہے.

2 years ago | [YT] | 1

Health Food Secrets

#Ibn_e_fazil
فوری ردعمل.. تھپڑ

کبھی امریکہ یا یورپ میں وقوع پذیر حادثات کی کلوز سرکٹ ٹی وی کی ویڈیوز دیکھتے ہیں. کوئی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر کسی راگیر سے ٹکرا جاتی ہے، یا گاڑی کے بریک فیل ہوجاتے ہیں اور وہ کسی سٹور یا ریستوران میں گھس جاتی ہے.. وہاں موجود لوگوں کا فوری رد عمل کیا ہوتا ہے وہ لوگ بھاگتے ہیں سب سے پہلے ڈرائیور کو اٹھاتے ہیں کہ کہیں اسے چوٹ تو نہیں آئی. پھر جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ حادثے کی وجہ کیا ہوئی.

متحدہ عرب امارات یا دیگر عرب ممالک میں مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ دو گاڑیاں اگر آپس میں ٹکڑا گئیں.. چاہے گاڑی کروڑوں کی ہے چاہے جتنا بھی نقصان ہوا دونوں ڈرائیورز کا فوری رد عمل کیا ہوتا ہے.. اللہ کریم کہتے ہوئے نکلے ایک دوسرے کو سلام کیا اورفٹ پاتھ پر بیٹھ کر پولیس کا انتظار کرنے لگے. بلکہ ایک ویڈیو میں یہاں تک دیکھا کہ ایک وین والا بمشکل تمام ایک بہت بڑے بلکہ جان لیوا حادثے سے بال بال بچا اور اترتے ہی زمین پر سجدہ ریز ہوگیا.

دوسری طرف پاکستان میں کیا ہوتا ہے ایک انجینئر دوست بتارہے تھے کہ وہ اشارے پر کھڑے تھے ایک موٹرسائیکل رکشہ والے سے بریک نہیں لگی ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا. کہتے ہیں انہوں نے باہر نکل کر جوتا اتار لیا اور پانچ سات لگائے رکشہ ڈرائیور کو.

ایک صاحب نے بتایا کہ ایک ریڑھی بان سے سیب لینا چاہے. وہ میری طرف والے بڑے اور پکے ہوئے سیبوں کی جگہ اپنے سامنے سے کچے اور چھوٹے چھوٹے سیب ڈالنے لگا. بڑے فخر سے کہتے میں نے ایک لگائی اس کے منہ پر اس کی عقل ٹھکانے آگئی. ہمارا یہ عمومی بلکہ قومی رویہ ہے کہ کبھی کہیں آتے جاتے کوئی غلطی سے مس ہوجائے، گاڑی یا کسی چیز کا تھوڑا یا زیادہ نقصان ہوجائے، خریداری کرتے ہوئے دھوکہ کا شائبہ ہوجائے یا کسی پر شک ہوجائے کہ اس نے کچھ چرایا ہے ، یا حتی کہ گفتگو کرتے ہوئے ہی تکرار ہوجائے فوراً تھپڑ مارنے پر جسمانی تشدد پر آمادہ نظر آتے ہیں. ہمارے تو بڑے گاہے ٹی وی چینل کے مباحث میں حتی کہ اسمبلیوں میں ایک دوسرے کو مارنے کر کوشش کرتے دکھائی دے جاتے ہیں.

اس تھپیڑوں والی نفسیات کو بہت جاننے کی کوشش کی. جو بات قرین قیاس لگتی ہے کہ ہم بچپن سے ہی تھپڑ اور جوتے کھانے کے عادی ہوجاتے ہیں. بچہ خلاف توقع دیر سے گھر آئے، اس سے گلاس گر کر ٹوٹ جائے… یا کوئی بھی اور غلطی سرزد ہوجائے اس کی سزا اور اصلاح تھپڑوں کی صورت میں ہی کی جاتی ہے. سکول کا کام نہیں کرے، مسجد کے قاری صاحب کا سبق یاد نہیں کرے…. تھپڑ.. بلکہ بچہ کسی چیز کے حصول کی ضد کرلے.. تھپڑ.

کسی بھی شخص کا کسی بھی معاملے پر فوری رد عمل اس کی سوچ نہیں بلکہ فطرت کی غمازی کرتا ہے. کیوں کہ فوری رد عمل میں سوچنے کا وقت نہیں ملتا. آپ آزما کر دیکھ لیجیے ہمارا بحیثیت قوم فوری رد عمل تھپڑ یا تشدد ہے. گویا نسل در نسل تشدد ہماری طبیعت یا جبلت بن چکا ہے. جس کا شاخسانہ ہم آئے روز دیکھتے رہتے ہیں. ہجوم کے تشدد سے ہونے والی اموات کی گنتی دن بدن بڑھتی جارہی ہے.

اس غیرانسانی فطرت سے نجات حاصل کرنے کا ہماری نظر میں ایک ہی راستہ ہے اس پر بات کی جائے. دن رات ہر جگہ ہر محفل میں، ٹی وی پر سماجی ذرائع ابلاغ پر. اخبارات میں ہرجگہ… ہر وقت.. ہم سب خود کو باور کروائیں کہ ہم انسان ہیں اور انسانی فطرت پیار ہے شفقت ہے تشدد اور تھپڑ نہیں.. امید ہے کہ ہم بہت بار جب یہ بات کہیں سنیں گے تو ہمارے شعور اور لاشعور کو یقین ہوجائے گا کہ

ہم انسان ہیں ہماری فطرت پیار ہے تھپڑ نہیں. پھر ہمارا فوری ردعمل شفقت کا ہوگا تشدد کا نہیں.

( ابن فاضل )

2 years ago | [YT] | 0

Health Food Secrets

پیناڈول کھانا فائدہ یا نقصان, ہر قسم کی درد کا علاج 👇👇👇

2 years ago | [YT] | 0

Health Food Secrets

ذہنی دباو میں کمی

3 years ago | [YT] | 0

Health Food Secrets

ایک صحت مند انسان کا نارمل بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے

3 years ago | [YT] | 0

Health Food Secrets

دانتوں میں درد کیڑا لگنا منہ سے بو آنا کا علاج 👇👇👇

3 years ago | [YT] | 0

Health Food Secrets

High blood pressure بلند فشار خون

3 years ago | [YT] | 0