Welcome to Reflections, your gateway to a transformative journey through the profound teachings of Islam. Delve into the depths of the Quran as we unlock its timeless wisdom, breathing new life into your spiritual path. Our YouTube channel is dedicated to providing you with unique insights, captivating stories of prophets, and divine laws revealed by Allah.

Join us as we embark on a journey of self-discovery, exploring the rich tapestry of Islamic teachings. Let Reflections be your guide, as we empower you to reflect on your life, find solace in Allah's words, and strengthen your connection to faith. Subscribe now and unlock a world of enlightenment and inspiration.


Reflections

We are never alone.

2 years ago | [YT] | 1

Reflections

2 years ago | [YT] | 1

Reflections

کسی فلاسفر نے کہا ہے کہ۔۔۔۔
" کیا پتہ قیامت قائم ہو چکی ہو اور ہم جہنم میں رہ رہے ہوں"۔

بظاہر جس طرح کے حالات دنیا میں دیکھنے کو ملتے ہیں ان سے یہی لگتا ہے کہ شاید غریب اور نادار لوگوں کے لیے یہ دنیا کسی دوزخ سے کم نہیں ہے۔۔۔
بہت سارے لوگ ان حالات کو دیکھ کر جانے انجانے اللہ تعالی کو قصوروار ٹھہراتے ہیں معاذ اللہ۔۔۔۔
حالانکہ اللہ نے قران پاک میں صاف صاف یہ فرمایا ہے کہ
" تم تک جو بھی بھلائی پہنچتی ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جو بھی مصیبت تم پر آتی ہے وہ تمہاری اپنی برائیوں کی وجہ سے آتی ہے"

ہم ائے روز دنیا میں امیر ترین یا ربط لوگوں کی لسٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں انٹرنیٹ پر جہاں پر عرب ہا عرب روپے ایک ایک شخص کی ملکیت ہے پھر بھی اج تک دنیا سے غریبی ختم نہیں ہوئی اخر اس کی وجہ کیا ہے؟

اس کی وجہ بس اتنی سی ہے کہ ہم مال و دولت کو گنتے ہیں اور اس کی زیادتی پر فخر کرتے ہیں لیکن ہم میں اتنی شرافت اور اتنی ظرف نہیں ہے کہ ہم اللہ کی دی ہوئی دولت جیسی نعمت کو اپنے جیسے دوسرے کمزور انسانوں میں بانٹ سکیں۔۔۔۔

#islam #poverty #Allah #Learnislam #viralstatus

2 years ago | [YT] | 0

Reflections

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ دعا کی قبولیت کی تین مراحل ہوتے ہیں پہلا یہ کہ وہ دعا اسی طرح قبول کی جائے جس طرح ایک شخص دعا مانگ رہا ہے یا پھر ایسا نہ ہوا تو اللہ تعالی اس دعا کے حساب سے کوئی ایک مصیبت اس شخص کے اوپر سے ہٹا دے گا یا تیسرا یہ کہ دنیا کو چھوڑ کر اللہ تعالی اس شخص کی اس دعا کا بدلہ اسے آخرت میں دے گا۔

میں اور آپ شاید اپنی زندگی کو اور اس کے آگے اور پیچھے ہونے والے حالات و واقعات کو صحیح طرح سے نہ سمجھ سکتے ہوں لیکن اللہ تعالی ہر چیز کو جانتا ہے کیونکہ وہ اول بھی ہے اور آخر بھی اور وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے باطن کو بھی جانتا ہے۔

شاید ظاہری طور پر ہمیں یہ لگتا ہو کہ ایک خاص دعا ہمارے لیے بہت ضروری ہے اور اللہ کو اسے قبول کر لینا چاہیے لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ہمارا اصل فائدہ اور نقصان اللہ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
اس لیے بہتر یہی ہے کہ ہم اللہ کے ٹائم ٹیبل کے مطابق صبر سے کام لیں اور دعائیں مانگتے رہیں کیونکہ دعا مانگنا ہمارا کام ہے یہ اللہ کو بہت پسند ہے اور بندوں کو عطا کرنا یہ اس کی صفت ہے لیکن اس میں شرط خدا کی حکمت ہے جو کہ ہماری سوچ سے ہزارہا گنا زیادہ بلند اور بالا ہے۔
#islam
#viral #reels #reflections #sikandarali #viralshorts #islamicstatus #jawan #india #dua #allah

2 years ago | [YT] | 0

Reflections

اللہ تعالی نے انسان کو ارادے اور عمل کا اختیار دیا ہے تاکہ وہ اللہ کی دی ہوئی کتاب کے مطابق اس کے قانون سیکھے اور حکمت کے ذریعے سے اپنے اعمال درست کرے۔
اپ زندگی کے کسی بھی موڑ پر ہوں ہمیشہ نتائج کا سوچ کر ارادہ اور عمل اختیار کریں کیونکہ بقول خدا اپ زندگی میں صرف وہی حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے اپ محنت کریں گے۔
اور یہ چیز صرف اس فانی دنیا تک محدود نہیں ہے بلکہ اپ اخرت کے بارے میں سوچ کر بھی اپنے اعمال کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اگر اپ غلط راستے پر ہیں تو خود کو صحیح راستے پر لانے کی ایک شعوری کوشش بھی کریں گے۔
چاہے دنیا کے کام ہوں یا اللہ کا کام ہو دونوں حالات میں اپ نے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ کیا اپ اپنے اعمال کے نتائج کو بھگتنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ جانوروں کی طرح بے سوچے سمجھے اعمال کرتے ہیں اور جب اخری وقت اتا ہے تب ہم یہ سوچ کر پریشان ہوتے رہتے ہیں کہ ہم نے تو کوئی اچھائی کی ہی نہیں ہے تو پتہ نہیں ہمارا اخرت میں انجام کیا ہوگا۔
اسی لیے خدا قران میں بار بار کہتا ہے کہ ہمیں غور اور فکر کرنا چاہیے جب بھی ہمارے سامنے کوئی اچھے یا برے واقعات ہو رہے ہوں اور ہمیشہ اچھائی کی طرف خود کو راغب کرنا چاہیے اور برے اعمال سے ہمیشہ پرہیز کرنا چاہیے۔

2 years ago | [YT] | 0

Reflections

انسان لفظ کا ایک مطلب یہ ہے کہ وہ چیزوں کو بھول جاتا ہے۔ اس کے برعکس قرآن کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ وہ یاد دہانی کراتا ہے۔ آپ چاہے زندگی کے کسی بھی موڑ پر اللہ کی کتاب ہر ہال میں آپ کی رہنمائی کرے گی۔

اللہ کو پہچاننے کی صلاحیت فطری طور پر پہلے سے ہی ہمارے اندر موجود ہے اور جیسے ہی ہمارا تعلق قرآن سے وابستہ ہو جاتا ہے تو وہ اللہ کی وحدانیت اور موجودگی کا احساس دوبارہ ابھر کر ہمارے لاشعور سے شعور کے خانے میں آ کر واضح ہو جاتا ہے۔
جیسے جیسے آپ قران پڑھیں گے آپ کو اللہ تعالی کی موجودگی کا احساس ہونے لگے گا اور جس مقصد کے لیے اللہ نے آپ کو پیدا کیا ہے وہ اور زیادہ واضح ہو کر آپ کے سامنے آ جائے گا۔
جب بھی آپ قران پڑھنے بیٹھیں تو شعوری طور پر یہ ضرور سوچیں کہ اسے پڑھنے کے بعد آپ اس پر غور اور فکر کریں گے جو کچھ بھی آپ نے پڑھا ہے۔

2 years ago | [YT] | 0