"This Channel is the most convenient platform presenting and promoting positive outlook of Islam. The True depiction of Sufism presenting the soft version of Islam and teaching to practice the Tolerance. It is providing the idea to promote interfaith harmony and showcasing the beautiful picture of Islam.


Golra Sharif

از ریاض المناقب مطبوعہ 2011
کلام
حضرت پیر سیّد معین الحق شاہ گیلانی دامت برکاتہم العالیہ
سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف
نوٹ : PDF کتب حاصل کرنے کے لئے ہمارے آفیشل ویب سائٹ کا لنک پہ کلک کریں
www.golrasharif.com.pk
#postedbymediateam

1 week ago | [YT] | 357

Golra Sharif

از ریاض المناقب مطبوعہ 2011
کلام
حضرت پیر سیّد معین الحق شاہ گیلانی دامت برکاتہم العالیہ
سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف
نوٹ : PDF کتب حاصل کرنے کے لئے ہمارے آفیشل ویب سائٹ کا لنک پہ کلک کریں
www.golrasharif.com.pk
#postedbymediateam
حضرت پیر سیّد نذر دین شاہ اجی صاحبؒ
قلزمِ حق کے شناور، پیر سیّد نذر دینؒ
پاک طینت، پاک جوہر، پیر سیّد نذر دینؒ
پیکرِ نورِ ہدایت، والد مہر علیؑ
سر بسر ماہِ منوّر، پیر سیّد نذر دینؒ
روشنی تقسیم ہو مستی کی خاص و عام میں
جس سے روشن ہو ہر اک گھر، پیر سیّد نذر دینؒ
ہیں امیرِ کاروانِ شوق، وہ عالی نسب
منزلِ حق کے ہیں رہبر، پیر سیّد نذر دینؒ
ہے جہاں شاہد، بہ لطفِ ذاتِ حق بیٹھے رہے
آگ میں مثلِ گلِ تر، پیر سیّد نذر دینؒ
ان کا مرقد ہے، تجلی گاہِ انوارِ خدا
جلوہء یزداں کے مظہر، پیر سیّد نذر دینؒ
ہے طلب گارِ نوازش، آپ کا اپنا معینؔ
دل ہوا غم سے مکدر، پیر سیّد نذر دین

3 weeks ago | [YT] | 299

Golra Sharif

از ریاض المناقب مطبوعہ 2011
کلام
حضرت پیر سیّد معین الحق شاہ گیلانی دامت برکاتہم العالیہ
سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف
نوٹ : PDF کتب حاصل کرنے کے لئے ہمارے آفیشل ویب سائٹ کا لنک پہ کلک کریں
www.golrasharif.com.pk
#postedbymediateam
نورِ عرشِ بریں ، شاہ قادرقمیصؒ
شمعِ ایوانِ دیں ، شاہ قادرقمیصؒ
صورتِ مہ جبیں ، شاہ قادرقمیصؒ
سیرتِ د لنشیں ، شاہ قادرقمیصؒ
کس قدر ہیں حسیں ، شاہ قادرقمیصؒ
ہیں عجب نازنیں ، شاہ قادرقمیصؒ
وہؒ ہیں شیریں سخن ، وہ ہیں شیریں دہن
حق نشاں ، حق نشیں ، شاہ قادرقمیصؒ
غوثِ ثانی ہو ، قدرت خُدا کی ہو تم
ہے یہ عین الیقیں ، شاہ قادرقمیصؒ
اُن کے رُخ کی ضیا ، روشنی دین کی
حُسنِ رُوئے زمیں ، شاہ قادرقمیصؒ
ذات اُن کی سراسر چراغِ ہدیٰ
شمعِ بزمِ یقیں ، شاہ قادرقمیصؒ
تیری بے کس نوازی کی وہ دھوم ہے
آفریں! آفریں! شاہ قادرقمیصؒ
بھول جائے یہ دل تیرے احسان کو
ایسا ممکن نہیں ، شاہ قادرقمیصؒ
میرے لَب پہ رہے گا یہی تذکرہ
تا دمِ واپسیں ، شاہ قادرقمیصؒ
ہے معینؔ آپ سے ملتمس سیّدی
بخشیں نورِ یقیں ، شاہ قادرقمیصؒ

4 weeks ago | [YT] | 259

Golra Sharif

از ریاض المناقب مطبوعہ 2011
کلام
حضرت پیر سیّد معین الحق شاہ گیلانی دامت برکاتہم العالیہ
سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف
نوٹ : PDF کتب حاصل کرنے کے لئے ہمارے آفیشل ویب سائٹ کا لنک پہ کلک کریں
www.golrasharif.com.pk
#postedbymediateam
حضرت سیّدنا امام حسنؑ
سایہء کبریا ہیں جنابِ حسنؑ
مظہرِ مصطفیؐ ہیں جنابِ حسنؑ
شانِ ربُّ العُلا ہیں جنابِ حسنؑ
حق کا دستِ عطا ہیں جنابِ حسنؑ
جس نے پیغامِ صلح و صفائی دیا
سیدِ باصفا ہیں جنابِ حسنؑ
نُورِ چشمِ نبیؐ ، جانِ زہراؑ وہؑ ہیں
کیا حسیں مہ لقا ہیں جنابِ حسنؑ
نام اُن کا ہے ہر اِک مرض کی دوا
نسخہء کیمیا ہیں جنابِ حسنؑ
اُن کے در سے ہے خیرات سب کو ملی
سب کے حاجت روا ہیں جنابِ حسنؑ
سامنے اُن کے چلتی نہیں غیر کی
ایسے فرماں روا ہیں جنابِ حسنؑ
ہے فدائی معینؔ آپؑ کی ذات کا
اس کا آپ آسرا ہیں جنابِ حسنؑ

1 month ago | [YT] | 347

Golra Sharif

حضرت خواجہ سیّدعلاؤ الدین علی احمد صابر کلیریؒ
پرَتوِ حق ہیں ‘ خدا کی شان ‘ صابر کلیریؒ
عارفوں کی انجمن کی جان ‘ صابر کلیریؒ
اُنؒ کی ذات آلام سے محفوظ رکھتی ہے سدا
سائبانِ رحمتِ رحمان، صابر کلیریؒ
التفات ان کا ہے گویا مرہمِ زخمِ جگر
جان و دل کے درد کے درمان ‘ صابر کلیریؒ
جادۂ عشق و محبت کے امیرِ کارواں
مقبلان حق کے ہیں سُلطان ‘ صابر کلیریؒ
بخش دیں وہ نعمتِ قُربِ خدا ‘ حبِ نبیؐ
بانٹتے ہیں دولتِ ایمان ‘ صابر کلیریؒ
مظہرِ شانِ ولایت ‘ پیکرِ اجلالِ فقر
خلق پر اللہ کا احسان ‘ صابر کلیریؒ
وحدتِ حق کا دیا پیغام خاص و عام کو
دعوتِ توحید کے عنوان ‘ صابر کلیریؒ
وہؒ مدد کرتے ہیں ہر نادار کی، مجبور کی
مشکلیں کرتے ہیں سب آسان ‘ صابر کلیریؒ
جن کی اک اک بات تفسیرِ کلامِ سرمدی
اہلِ علم و صاحبِ عرفان ‘ صابر کلیریؒ
روکتے ہیں اک اشارے سے بحکمِ ایزدی
ارتداد و کفر کا طوفان ‘ صابر کلیریؒ
اک غلامِ غوثِ اعظمؒ ، بندۂ مولا علیؒ
یہ معینؔ ہے آپؒ پر قربان، صابر کلیریؒ

1 month ago | [YT] | 335

Golra Sharif

از ریاض المناقب مطبوعہ 2011
کلام
حضرت پیر سیّد معین الحق شاہ گیلانی دامت برکاتہم العالیہ
سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف
نوٹ : PDF کتب حاصل کرنے کے لئے ہمارے آفیشل ویب سائٹ کا لنک پہ کلک کریں
www.golrasharif.com.pk
#postedbymediateam
حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء
محبوبِ الٰہیؒ
حبیبِ حق ہیں، ظِلِّ ذاتِ رحماں ہیں، نظام الدیںؒ
دل و جاں، سرخُوشی سے تم پہ قرباں ہیں، نظام الدیںؒ
نبیؐ کے مظہرِ لطفِ فراواں ہیں، نظام الدیںؒ
ہدایت کی تجلّی، نُورِ یزداں ہیں، نظام الدیںؒ
سراپا نُورِ حق، سروِ چراغاں ہیں، نظام الدیںؒ
حقیقت کی حسیں شمعِ فروزاں ہیں، نظام الدیںؒ
چمن ہے دینِ حق، جانِ بہاراں ہیں، نظام الدیںؒ
خدا کی رحمتوں کے ابرِ نیساں ہیں، نظام الدیںؒ
وہ منظورِ نظر، گنجِ شکر مسعود باباؒ کے
امیرِ کاروانِ اہلِ عرفاں ہیں، نظام الدیںؒ
محبت کے قدِ رعنا، بشکلِ پیکرِ انساں
نشاطِ بزمِ ایقاں، جانِ ایماں ہیں، نظام الدیںؒ
کھڑے ہیں جن کے در پہ تاجور بھی ہاتھ پھیلائے
حقیقت ہے کہ سلطانوں کے سلطاں ہیں، نظام الدیںؒ
حرم میں ذاتِ حق کے معتکف، گم ذاتِمطلق میں
گہر کانِ ولایت کے درخشاں ہیں، نظام الدیںؒ
پہنچتے ہیں مدد کو جب وہؒ سنتے ہیں فغاں دل کی
مربیّ و شفیق و مونسِ جاں ہیں، نظام الدیںؒ
نظر اُنؒ کی رفیقِ حال ہے، اُنؒ کے غلاموں کی
خیال و فکر و وجداں، اور ایماں ہیں، نظام الدیںؒ
وساوس کے جسے کانٹے چبھے ہیں، اُنؒ کا در چومے
گناہوں کے مرض کا خوب درماں ہیں، نظامالدیںؒ
بہت عالی مراتب اُنؒ کو بخشے حق تعالیٰ نے
کہ محبوبِ الٰہیؒ، قطبِؒدوراں ہیں، نظام الدیںؒ
معینؔ اُنؒ کو عطا کی ہے خُدا نے عزّت و عظمت
جہاں میں کیف اور مستی کے سلطان ہیں، نظام الدیںؒ

1 month ago | [YT] | 317

Golra Sharif

از ریاض المناقب مطبوعہ 2011
کلام
حضرت پیر سیّد معین الحق شاہ گیلانی دامت برکاتہم العالیہ
سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف
نوٹ : PDF کتب حاصل کرنے کے لئے ہمارے آفیشل ویب سائٹ کا لنک پہ کلک کریں
www.golrasharif.com.pk
#postedbymediateam
بہشتی دروازہ
روضۂ اقدس حضرت بابا فرید الدین گنجِ شکرؒ
این مطلعِ انوارِ خدا، بابِ بہشت
این مخزنِ الطاف و عطا، بابِ بہشت
شُد پاک و منزّہ، زِ کرم ہائے فریدؒ
آں شخص کہ بر اُو شدہ وا ، بابِ بہشت

1 month ago | [YT] | 291

Golra Sharif

از ریاض المناقب مطبوعہ 2011
کلام
حضرت پیر سیّد معین الحق شاہ گیلانی دامت برکاتہم العالیہ
سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف
نوٹ : PDF کتب حاصل کرنے کے لئے ہمارے آفیشل ویب سائٹ کا لنک پہ کلک کریں
www.golrasharif.com.pk
#postedbymediateam
حضرت بابا فرید الدیں مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ
اے نُورِ ربوبیّت، یا بابا فرید الدیںؒ!
در ترا در جنت، یا بابا فرید الدیںؒ!
یہ دبدبہ، یہ حشمت، یا بابا فرید الدیںؒ!
خالق کی ہے سب ہیبت، یا بابا فرید الدیںؒ!
قرآن کی ہے آیت، یا بابا فرید الدیںؒ!
بے مثل تری صورت، یا بابا فرید الدیںؒ!
صورت سے ملے فرصت، یا بابا فرید الدیںؒ!
ہو دل میں وہ بے صورت، یا بابا فرید الدیںؒ!
اک چشمِ عنایت سے، ہوں دور الم سارے
کٹ جائے شبِ فرقت، یا بابا فرید الدیںؒ!
سب لطف نبیؐ کا ہے، فیضانِ صحابہؒ ہے
اس درجہ تری شہرت، یا بابا فرید الدیںؒ!
رحمت کی تجلی کا مظہر ہے ترا پیکر
ہے جس پہ فدا خلقت، یا بابا فرید الدیںؒ!
بے ساختہ آتا ہے جب نام ترا لب پر
ٹلتی ہے معاََ آفت، یا بابا فرید الدیںؒ!
ہے رنگِ نبیؐ اس میں، ہے رنگِ علیؑ اس میں
جو تجھ کو ملی رنگت، یا بابا فرید الدیںؒ!
تم چاہو تو کھل جائیں، آنکھیں مرے وجداں کی
رُتبہ ترا عبدیّت، یا بابا فرید الدیںؒ!
اللہ کرے پائیں ہم تیرے توسّل سے
دارین میں عافیّت، یا بابا فرید الدیںؒ!
تم بانٹتے ہو شاہی، شاہد ہیں نظر والے
حاصل ہے تمھیں قدرت،یا بابا فرید الدیںؒ!
نازاں ہے معینؔ اپنی اس خوبیِ قسمت پر
ہے خوب تری نسبت،یا بابا فرید الدیںؒ!

1 month ago | [YT] | 284

Golra Sharif

جا ئے عافیت ہے تیرا آستانہ گنج بخشؒ
فیض پاتا ہے جہاں سارا زمانہ گنج بخشؒ
چارہ بے چاروں کا، بے ساماں کا تو سامان ہے
تیرا در ہے بے ٹھکانوں کا ٹھکانہ گنج بخشؒ
آپ کا دربار جلوہ بار ہے لاہور میں
اولیاء کا ہے جہاں پر آنا جانا گنج بخشؒ
غوثِ اعظمؒ، والیِ اجمیرؒ اور گنج ِشکرؒ
مانتے ہیں آپ کو دُرَ ّ یگانہ گنج بخشؒ
تیرا روضہ ہے زیارت گاہ خاص و عام کی
روز و شب جس کی فضا ہے دلبرانہ گنج بخشؒ
التجا میرے دلِ پرُشوق کی مقبول ہو
طرز ہو میری فقیری کی شہانہ گنج بخشؒ
آرزو ہے اب تو مسکن ہو مرا شہر نبیؐ
اب تو میرا ہو وہیں کا آب و دانہ گنج بخشؒ
ازطفیلِ حضرتِ خیر النساؑءبنتِ رسولﷺ
ہو معینؔ الحق پہ لطفِ جاودانہ گنج بخشؒ

1 month ago | [YT] | 359

Golra Sharif

از ریاض المناقب مطبوعہ 2011
کلام
حضرت پیر سیّد معین الحق شاہ گیلانی دامت برکاتہم العالیہ
سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف
نوٹ : PDF کتب حاصل کرنے کے لئے ہمارے آفیشل ویب سائٹ کا لنک پہ کلک کریں
www.golrasharif.com.pk
#postedbymediateam
حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ
رحمت مرے خدا کی ‘ یابختیارکاکیؒ
ہیں روشنی صفا کی ‘ یابختیارکاکیؒ
چارہ ہر ایک غم کا ‘ خاکِ قدم ہے تیری
تاثیر کیمیا کی ‘ یابختیارکاکیؒ
تم کو خدا نے بخشا، ہے فقر کا خزانہ
شاہی تمہیں عطا کی ‘ یابختیارکاکیؒ
منزل پہ حق کی پہنچا جس نے بھی تم کو چاہا
یہ دَین ہے خدا کی ‘ یابختیارکاکیؒ
عرفاں کے راستے میں رہرو کو ہے ضرورت
تجھ جیسے رہنما کی ‘ یابختیارکاکیؒ
لب پر معینؔ کے ہو، تیرا ہی نامِ نامی
یا بختیار کاکیؒ ! یا بختیار کاکیؒ

1 month ago | [YT] | 293