“Words” are nothing but the “meaning” we give to them. Without strong concept and powerful ideas, words are mere the clutter of words. The artistry of picking out the suitable words and putting together in a perfect symmetry to convey the out of the box ideas is what I yearn to do in my work. In each piece of my writing, I put my heart, soul and mind to bring out something unique, powerful and persuasive.


Arifana313

ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا میں محدود مدت کے لیے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ سروس 3 فروری تک دستیاب ہوگی۔ اسٹارلنک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آن لائن سنسرشپ اور فوجی کارروائیوں کے بعد انٹرنیٹ کی بندش کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
#Starlink
#ElonMusk
#Venezuela
#FreeInternet
#InternetShutdown
#Maduro
#Trump
#BreakingNews

6 days ago | [YT] | 2

Arifana313

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی 2024 کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خود کو گرفتار کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔ یہ ویڈیو وینزویلا میں حالیہ امریکی فوجی کارروائی اور مادورو کی گرفتاری کے دعوؤں کے بعد دوبارہ گردش میں آئی، جسے ٹرمپ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں تخیلاتی مناظر کے ذریعے امریکی فوجی طاقت اور کارروائی کو سراہا گیا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے بھی اسی نوعیت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مادورو کا مذاق اڑایا۔
#NicolasMaduro #DonaldTrump #Venezuela #USMilitary #Caracas #BreakingNews #WorldPolitics #OperationAbsoluteResolve

6 days ago | [YT] | 2

Arifana313

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات اور حالیہ صورتحال کے پیش نظر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بی سی بی نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے اور بنگلادیش اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا مطالبہ کرے گا۔ بنگلادیشی بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
#BangladeshCricket
#T20WorldCup
#BCB
#ICC
#CricketNews
#IndiaVsBangladesh
#SriLanka
#WorldCup2026
#SportsNews
#CricketUpdate

6 days ago | [YT] | 2

Arifana313

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات اور حالیہ صورتحال کے پیش نظر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بی سی بی نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے اور بنگلادیش اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا مطالبہ کرے گا۔ بنگلادیشی بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
#BangladeshCricket
#T20WorldCup
#BCB
#ICC
#CricketNews
#IndiaVsBangladesh
#SriLanka
#WorldCup2026
#SportsNews
#CricketUpdate

6 days ago | [YT] | 1

Arifana313

آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ریٹائرمنٹ کے موقع پر انہوں نے سابق کرکٹرز اور میڈیا پر نسلی امتیاز کے سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ خود کو ٹیم میں مختلف محسوس کرتے رہے۔ عثمان خواجہ اپنا آخری، 88 واں ٹیسٹ میچ سڈنی میں کھیلیں گے، جہاں 15 برس قبل انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو بھی کیا تھا۔
#UsmanKhawaja
#CricketAustralia
#TestCricket
#Retirement
#RacismInSports
#AustralianCricket
##ᴄʀɪᴄᴋᴇᴛɴᴇᴡs

1 week ago | [YT] | 3

Arifana313

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی انتہا پسندی ایک بار پھر سامنے آگئی۔ مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ہیلمٹ پر فلسطینی جھنڈے کا اسٹیکر لگانے والے مسلمان کرکٹر فرقان بھٹ پر لیگ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی گئی، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ یہ اقدام بھارت کے آزادیٔ اظہار کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔
ہیش ٹیگز:
#Kashmir
#PalestineSolidarity
#IndianExtremism
#FreedomOfExpression
#MuslimDiscrimination
#CricketNews

1 week ago | [YT] | 4

Arifana313

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ماضی میں راجیش کھنہ کے مشہور بنگلے آشیرواد کو خریدنے کے لیے ان کی فلم میں بغیر معاوضہ کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مالی مشکلات کے دوران سلمان خان نے بنگلہ خریدنے، انکم ٹیکس واجبات ادا کرنے اور فلم میں مفت کام کی آفر دی، مگر راجیش کھنہ نے نیت پر شک کرتے ہوئے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ بعد ازاں راجیش کھنہ اسی بنگلے میں زندگی کے آخری دن گزار کر دنیا سے رخصت ہوگئے، جبکہ بعد میں یہ بنگلہ گرا دیا گیا۔
#راجیش_کھنہ
#بالی_وڈ
#آشیرواد
#بالی_وڈ

1 week ago | [YT] | 1

Arifana313

خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں ایک امریکی شہری نے ملکی تاریخ میں پہلی بار گرے گورال کا شکار نان ایکسپورٹیبل ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ پر کیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اس شکار سے 54 ہزار ڈالر سے زائد آمدن ہوئی، جبکہ مجموعی طور پر 6 پرمٹس کی فروخت سے تقریباً 3 لاکھ 98 ہزار ڈالر حاصل کیے گئے۔ حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد مقامی کنزرویشن کمیٹی کو دیا جائے گا تاکہ نایاب جنگلی حیات کے تحفظ اور مقامی آبادی کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
#خیبرپختونخوا
#ٹرافی_ہنٹنگ
#گرے_گورال
#محکمہ_جنگلی_حیات
#وائلڈلائف_تحفظ

1 week ago | [YT] | 3

Arifana313

دنیا کے سب سے موٹے شخص جوآن پیڈرو فرانکو 41 سال کی عمر میں گردوں کے شدید انفیکشن کے باعث میکسیکو میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے مگر صحت سنبھل نہ سکی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 2017 میں ان کا وزن تقریباً 600 کلوگرام تھا، بعد ازاں سرجری اور ڈائٹنگ کے ذریعے انہوں نے وزن کم کرنے کی کوشش کی۔
#JuanPedroFranco
#WorldHeaviestMan
#BreakingNews
#HealthNews
#Mexico
#WorldRecord

1 week ago | [YT] | 2

Arifana313

چترال کے علاقے گہریت گول میں ایک غیرملکی شکاری نے کشمیری مارخور کا شکار کر لیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق روسی شکاری نے شکار کا لائسنس 68 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیا، جبکہ مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ تھی۔ یہ شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا، جس سے حاصل ہونے والی آمدن مقامی آبادی کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ کی جائے گی۔
#چترال
#مارخور
#ٹرافی_ہنٹنگ
#جنگلی_حیات
#کمیونٹی_بیسڈ_پروگرام
#محکمہ_جنگلی_حیات
#وائلڈلائف_کنزرویشن

1 week ago | [YT] | 2