Saif Malik

💥 *کانا دجال!*
🔹 *نبی کریم ﷺ کے پاس دجال کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ تمہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ اللہ کانا نہیں ہے اور آپ نے ہاتھ سے اپنی آنکھ کی طرف اشارہ کیا اور دجال مسیح کی دائیں آنکھ کانی ہو گی ، جیسے اس کی آنکھ پر انگور کا ایک اٹھا ہوا دانہ ہو۔*🔹
📗«صحیح بخاری-7407»

6 months ago | [YT] | 0

Saif Malik

*جو کان موسیقی سُننے کے عادی ہوں وہ قرآن کی لذت نہیں محسوس کر سکتے، قرآن کا مزہ لینا ہے تو موسیقی سُننا چھوڑ دیں...!*💯

6 months ago | [YT] | 0

Saif Malik

🪷🍃🎙️امام سفیان ثوری رحمه الله نے لوگوں سے مخاطب ہو کر فرمایا...

اگر تمہاری مجلس میں ایسا شخص بیٹھا ہو جو تمہاری باتیں سلطان کو بتاتا ہو، تو کیا تم ایسی کوئی بات کرو گے جو بادشاہ کو نالاں کرنے والی ہو؟
لوگوں نے جواب دیا: *بالکل نہیں.*

امام صاحب نے فرمایا:
یاد رکھو! تمہارے ساتھ فرشتے موجود رہتے ہیں، جو تمہاری باتیں جا کر اللہ کو بتاتے ہیں
*(تو تم اس کو ناراض کرنے والی باتیں/کام کیسے کر لیتے ہو؟!)*

📚 [ التبصرة لابن الجوزي: 237/2 ]🪷🍃

6 months ago | [YT] | 0

Saif Malik

نبی کریم ﷺ نے فرمایا :’’ والدین کا نافرمان ‘ احسان جتانے والا ۔ اور ہمیشہ شراب پینے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا ۔‘‘
سنن الدارمی#2139

6 months ago | [YT] | 0

Saif Malik

"دُنیا ایک خوش کُن جگہ ہو سکتی ہے، اگر لوگوں میں خاموش رہنے کی اتنی ہی صلاحیت ہو، جس طرح وہ بولنے کی رکھتے ہیں…!"

*#گُمنام_پَنچھی 🍃*

6 months ago | [YT] | 0

Saif Malik

ہمیشہ مظبوط رہیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آپ کسی کے لئے رول ماڈل ہوں... کسی کو آپ کو دیکھ کر ہمت ملتی ہو... آپ کسی کا حوصلہ ہوں..... اور کہیں آپ کا کمزور پڑ جانا آپ سے جڑے لوگوں کو کمزور نہ کر دے.... ہنستے مسکراتے رہیں آمین.

6 months ago | [YT] | 0

Saif Malik

اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ ‏

اے اللہ! میں آپ سے آپ کی محبت مانگتا ہوں، اور میں اس شخص کی بھی محبت مانگتا ہوں جو آپ سے محبت کرتا ہے، اور ایسا عمل چاہتا ہوں جو مجھے آپ کی محبت تک پہنچا دے“🤍🌷

6 months ago | [YT] | 0

Saif Malik

أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ شَيْبَةَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عِيَاضٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ الْفَقْرِ وَالْقِلَّةِ وَالذِّلَّةِ وَأَنْ تَظْلِمَ أَوْ تُظْلَمَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم فقر ‘ قلت ‘ ذلت اور ظالم یا مظلوم بننے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کیا کرو ۔‘‘

Sunan Nasai#5466
کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

Status: صحیح

6 months ago | [YT] | 0

Saif Malik

✨ یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ ✨
اے دلوں کو پھیرنے والے رب میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ🤲

6 months ago | [YT] | 0

Saif Malik

”بچے کو بتایا جائے کہ بسیار خوری (زیادہ کھانا) بری عادت ہے، اور یہ جانوروں کا طریقہ ہے۔ اور اُس میں سفید لباس کی محبت پیدا کی جائے اور بتایا جائے کہ رنگ برنگے یا ریشمی کپڑے تو عورتیں پہنتی ہیں۔ اور اُسے ناز و نِعم میں پلنے والے (مَمی ڈیڈی) بچوں سے دور رکھا جائے۔“

(مختصر منهاج القاصدين لابن قدامة : ١٦٠)

6 months ago | [YT] | 0