بچپن میں ہم گھروالے کینو کھانے بیٹھا کرتے تو سب کھا کرفارغ ہوجاتے لیکن ایک بندہ بدستور بیٹھا ہوتا۔۔ یہ محترم بندہ میرے دوسرے نمبر کا بھائ تھا جو زیادہ کھانے کی وجہ سے نہیں بلکہ کینو کی خوب صفائی کرنے کی وجہ سے بیٹھاہوتا تھا کینوچھیلنے کے بعد جو سفید رنگ کے ریشے موجود ہوتے ہیں، اُنہیں ایک ایک کرکے، نہایت نفاست کے ساتھ اتارتا رہتا،یہاں تک کہ کینو بالکل صاف ہوجایا کرتا، پھر مزے سے کھانا شروع ہوجاتا تب تک ہم باقی گھر والے اِدھر اُدھر پھیل چکے ہوتے کیونکہ ہم اتارنے کا تکلف نہیں کرتے تھے یا بہت کم اتارا کرتے۔۔۔ میری والدہ مرحومہ کہا کرتیں کہ یہ سفید جھلی دار ریشے کھانے چاہیے کیونکہ ہضم میں مدد دیا کرتے ہیں۔۔۔ اکثر لوگ انہیں اتار دیا کرتے ہیں؛ کچھ کو بدنما معلوم ہوتے ہیں، کچھ کو فالتو لگا کرتے ہیں اور کچھ ذائقے کی شکایت کرتے ہیں۔ ایک دن مالٹا کھاتے ہوئے والد صاحب اپنے مرحوم دوست کا بتانے لگے جو مالٹایا کینو بالکل صاف کرکے کھایا کرتے تھے۔۔۔ خیال آیا کہ کیوں نا نیٹ سے کھنگالا جائے کہ اِن جھلی نما سفید ریشوں کی کیا حقیقت ہے۔۔۔ جو نکات ملے، سوچا کہ آپ سے بھی شیئر کروں: اسے انگریزی میں Pith کہا جاتا ہے۔۔۔ اس میں فائبر Fiber پایا جاتا ہے جو اسہال Diarrhea میں بہت فائدہ مند ہے اور کولیسٹرول قابو کرنے میں بھی معاون ہے، جب ہم اسے اتاردیتے ہیں تو ہم مالٹے کا 30 فیصد fiber ضائع کردیتے ہیں۔۔۔ ہم سب جانتے ہیں کہ مالٹا وٹامن سی کا خزانہ ہے لیکن کل یہ حیران کُن بات معلوم ہوئی کہ مالٹے جتنا وٹامن سی ان سفید ریشوں میں پایا جاتا ہے۔ جب ہم انہیں اتار دیتے ہیں تو 50 فیصد وٹامن سی ضائع کردیتے ہیں۔ اس میں Anti-oxidants پائے جاتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام کے لیے مفید ہیں، جسم کے لیے مفید کولیسٹرول HDL کا لیول بڑھاتا ہے وغیرہ وغیرہ یہ کتنا مفید ہے، دو باتوں سےا ندازہ لگائیں: لکھا تھا کہ چھلکا آرام سے اتاریں تاکہ زیادہ PIth مالٹے کے چھلکے کے ساتھ ضائع نہ ہوجائے دوسری بات کہ اسے جمع کرکے، پیس (Grind) کر پاؤڈر شکل میں سویٹ ڈشز Desserts میں استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ اسکی غذائیت سے فائدہ اُٹھایا جاسکے۔۔۔ میں تو بچپن سے مالٹے یا کینو کے ساتھ ہی کھاتی ہوں، اب تو مزید قائل ہو گئ ہوں آخری بات کہ رب تعالٰی کی قدرت دیکھیے کہ بالکل فالتو نظر آنے والی چیز بھی کتنے فائدے لیے ہے۔ اگر ہمیں اپنی ذات بالکل فالتو، بے فائدہ معلوم ہوتی ہے تو ذہن نشین رہے کہ اللّٰہ پاک نے اس میں بہت سی صلاحیتیں ڈالی ہیں، صرف مجتمع ہونے کی ضرورت ہے، خول سے باہر آنے کی ضرورت ہے، مثبت سوچنے اور مثبت عمل کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔ نننھی مُنی گلہری نے بھی تو بلند و بالا پہاڑ کو کہا تھا: ؎ نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں کوئی بُرا نہیں قُدرت کے کارخانے میں
Bint E Farhat
Malte k benifet 💞
بچپن میں ہم گھروالے کینو کھانے بیٹھا کرتے تو سب کھا کرفارغ ہوجاتے لیکن ایک بندہ بدستور بیٹھا ہوتا۔۔
یہ محترم بندہ میرے دوسرے نمبر کا بھائ تھا جو زیادہ کھانے کی وجہ سے نہیں بلکہ کینو کی خوب صفائی کرنے کی وجہ سے بیٹھاہوتا تھا
کینوچھیلنے کے بعد جو سفید رنگ کے ریشے موجود ہوتے ہیں، اُنہیں ایک ایک کرکے، نہایت نفاست کے ساتھ اتارتا رہتا،یہاں تک کہ کینو بالکل صاف ہوجایا کرتا، پھر مزے سے کھانا شروع ہوجاتا تب تک ہم باقی گھر والے اِدھر اُدھر پھیل چکے ہوتے کیونکہ ہم اتارنے کا تکلف نہیں کرتے تھے یا بہت کم اتارا کرتے۔۔۔
میری والدہ مرحومہ کہا کرتیں کہ یہ سفید جھلی دار ریشے کھانے چاہیے کیونکہ ہضم میں مدد دیا کرتے ہیں۔۔۔
اکثر لوگ انہیں اتار دیا کرتے ہیں؛ کچھ کو بدنما معلوم ہوتے ہیں، کچھ کو فالتو لگا کرتے ہیں اور کچھ ذائقے کی شکایت کرتے ہیں۔
ایک دن مالٹا کھاتے ہوئے والد صاحب اپنے مرحوم دوست کا بتانے لگے جو مالٹایا کینو بالکل صاف کرکے کھایا کرتے تھے۔۔۔
خیال آیا کہ کیوں نا نیٹ سے کھنگالا جائے کہ اِن جھلی نما سفید ریشوں کی کیا حقیقت ہے۔۔۔
جو نکات ملے، سوچا کہ آپ سے بھی شیئر کروں:
اسے انگریزی میں Pith کہا جاتا ہے۔۔۔
اس میں فائبر Fiber پایا جاتا ہے جو اسہال Diarrhea میں بہت فائدہ مند ہے اور کولیسٹرول قابو کرنے میں بھی معاون ہے، جب ہم اسے اتاردیتے ہیں تو ہم مالٹے کا 30 فیصد fiber ضائع کردیتے ہیں۔۔۔
ہم سب جانتے ہیں کہ مالٹا وٹامن سی کا خزانہ ہے لیکن کل یہ حیران کُن بات معلوم ہوئی کہ مالٹے جتنا وٹامن سی ان سفید ریشوں میں پایا جاتا ہے۔ جب ہم انہیں اتار دیتے ہیں تو 50 فیصد وٹامن سی ضائع کردیتے ہیں۔
اس میں Anti-oxidants پائے جاتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام کے لیے مفید ہیں، جسم کے لیے مفید کولیسٹرول HDL کا لیول بڑھاتا ہے وغیرہ وغیرہ
یہ کتنا مفید ہے، دو باتوں سےا ندازہ لگائیں:
لکھا تھا کہ چھلکا آرام سے اتاریں تاکہ زیادہ PIth مالٹے کے چھلکے کے ساتھ ضائع نہ ہوجائے
دوسری بات کہ اسے جمع کرکے، پیس (Grind) کر پاؤڈر شکل میں سویٹ ڈشز Desserts میں استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ اسکی غذائیت سے فائدہ اُٹھایا جاسکے۔۔۔
میں تو بچپن سے مالٹے یا کینو کے ساتھ ہی کھاتی ہوں، اب تو مزید قائل ہو گئ ہوں
آخری بات کہ رب تعالٰی کی قدرت دیکھیے کہ بالکل فالتو نظر آنے والی چیز بھی کتنے فائدے لیے ہے۔
اگر ہمیں اپنی ذات بالکل فالتو، بے فائدہ معلوم ہوتی ہے تو ذہن نشین رہے کہ اللّٰہ پاک نے اس میں بہت سی صلاحیتیں ڈالی ہیں، صرف مجتمع ہونے کی ضرورت ہے، خول سے باہر آنے کی ضرورت ہے، مثبت سوچنے اور مثبت عمل کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔
نننھی مُنی گلہری نے بھی تو بلند و بالا پہاڑ کو کہا تھا:
؎ نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں
کوئی بُرا نہیں قُدرت کے کارخانے میں
2 years ago (edited) | [YT] | 1
View 0 replies