Pakistan info & weather


🇵🇰 Pakistan info & weather

Welcome to Pakistan Info & Weather –
Pakistan ka reliable channel jahan aapko milti hain daily weather updates, heatwave alerts, rain forecasts, climate change info, important national updates in a clear and accurate way.

Hum Pakistan k tamam shehron aur ilaqon ke rain chances, flood alerts, temperature updates, seasonal forecasts, aur agriculture weather info provide karte hain.

weekly weather update or 24 hours ka detail forecast ap ko is chennal pr mily gi.


🌦 Weather • 🌍 Information • 🇵🇰 Pakistan

Pakistan Info & Weather

Pakistan Weather

Today Weather Update

Mosam Ka Hal

Rain update

Pakistan Weather Forecast

Punjab Weather

kpk weather

Sindh Weather

Balochistan weather

Heatwave Alerts

Monsoon Forecast Pakistan

Flood Updates Pakistan

Weather for Farmers Pakistan

Pakistan info & weather


#mosamkahal
#weatherforecastpakistan
#cropreformer
#pakistaninfoweather


www.facebook.com/Rizwan.Malik000000?mibextid=ZbWKw…


Pakistan info & weather

پاکستان محکمہ موسمیات نے بھی کل سے بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ۔۔۔
مگر سسٹم کا آغاز خیبر پختون خوا سے ہو چکا ہے ۔۔۔
میری طبیعت خراب ہے آپ سب سے صحت یابی کی دعا کا طالب۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔

3 weeks ago | [YT] | 18

Pakistan info & weather

محکمہ موسمیات پاکستان کی پیشگوئی ۔۔۔۔

1 month ago | [YT] | 35

Pakistan info & weather

یومِ آزادی مبارک ہو!
ہم نے لی تھی آزادی قربانیوں کے بدلے، آج ہم پر فرض ہے اس وطن کی حفاظت۔
79 یومِ آزادی میرے اہل وطن کو بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔
اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان کی ہمیشہ حفاظت فرمائے اور حالات میں بہتری فرمائے آمین ۔۔۔

آج یومِ آزادی کے روز پاکستان کے بالائی علاقوں میں بادل رہنے اور بارش کا امکان ۔۔۔ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان بعد دوپہر کوہ سلیمان، خضدار میں لوکل ایکٹیویٹی کا امکان ہے ۔۔۔ جب کہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں جنوب کی ہوائیں نارمل شدت چلنے کی توقع ۔۔۔۔

1 month ago | [YT] | 23

Pakistan info & weather

خلیج بنگال میں تشکیل پانے والا ہوا کا انتہائی شدید کم دباؤ لینڈ فال کرنے کے تقریباً 48 گھنٹوں کے بعد بھی توقع کے برعکس اپنی شدت کو تا حال دیپ ڈپریشن تک برقرار رکھے ہوئے ہے ۔۔۔
اگر یہ اپنی شدت اسی طرح اختیار کیے رکھتا ہے تو اُمید ہے راجھستان اور گجرات میں یہ ویل مارک لو پریشر کی حالت میں داخل ہو سکتا ہے ۔۔۔۔
اور پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں پھیلی ہوئی بارشیں دیکھنے کو ملیں گی جیسے پاکستان محکمہ موسمیات پہلے ہی پیشگوئی کر چکا ہے ۔۔۔
بالائی علاقوں میں تو وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہی ہے ۔۔۔
مزید جیسے ہی کوئی بدلاؤ ہوتا ہے تو ہم آگاہ کرتے رہیں گے ۔۔۔

ملک رضوان ۔۔۔

2 months ago | [YT] | 33

Pakistan info & weather

السلام علیکم!
محکمہ موسمیات پاکستان نے آج یعنی 7 جون سے 12 جون کے دوران ملک بھر میں گرمی کی لہر بارے الرٹ جاری کیا ہے ۔۔۔
یہ لہر شدت میں طاقتور اور نوعیت عید کے دنوں متاثر کرنے والی گرمی کی لہر جیسی ہو گی ۔۔۔
مگر یاد رکھیں یہ کوئی ان ہونی یا ایسی لہر نہیں جو ہم نے پہلے کبھی نا دیکھی ہو ۔۔۔لہٰذا اس کو گرمی کی لہر ہی سمجھیں ، نا کہ عذاب ۔۔۔
ہاں گرمی ہو گی تو احتیاط لازم ہے ،ٹھنڈے مشروبات ، بار بار پانی کا استعمال ، پرندوں اور جانوروں کے لیے چھاؤں اور پانی کا مناسب انتظام کریں ۔۔

مزید اپڈیٹ رہنے کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں شکریہ ۔۔
Pakistan Info And Weather...
Malik Rizwan...

3 months ago | [YT] | 22

Pakistan info & weather

​📢 اہم ترین اپڈیٹ: مونسون 2026 فائنل آؤٹ لک! 📢

​پاکستان میں اس سال مونسون کا نظام کیسا رہے گا؟ ال نینو (Super El Niño) کے اثرات، بارشوں کی مقدار، اور اربن فلڈنگ یا سیلاب کی مکمل صورتحال پر تفصیلی رپورٹ تیار ہے۔

​🗓️ تاریخ: 1 جون 2026

🕔 وقت: شام 5:00 بجے

📺 چینل: Pakistan Info & Weather

​اہم سوالات کے جوابات:

​کیا اس سال مونسون Above Normal رہے گا یا Below Normal؟

​کس صوبے میں سب سے زیادہ اور کہاں سب سے کم بارشیں ہوں گی؟

​کیا سکھر، گڈو بیراج یا پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا الرٹ ہے؟

​شام 5 بجے ویڈیو دیکھنے کے لیے تیار رہیں۔ چینل پر وزٹ کریں اور ویڈیو لائیو ہوتے ہی مکمل معلومات حاصل کریں۔

​👇 اپنے شہر کا نام کمنٹ کریں تاکہ لائیو چیٹ میں آپ کو جواب دیا جا سکے!

4 months ago | [YT] | 18

Pakistan info & weather

✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨
اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقے آپ کی زندگی میں خوشیاں، سکون، صحت اور بے شمار رحمتیں عطا فرمائے۔
قربانی کا یہ مقدس تہوار ہمیں محبت، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
دعا ہے کہ یہ عید آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے خیر و برکت، کامیابی اور خوشیوں کا پیغام لے کر آئے۔
🌙 عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک 🌙

Pakistan Info And Weather....

4 months ago | [YT] | 10

Pakistan info & weather

السلام علیکم!
محکمہ موسمیات پاکستان نے آج سے 12 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں ، آندھی ، گرج چمک اور بجلی گرنے جیسے نا خوشگوار واقعات کی پیشگوئی کر دی ہے ۔۔۔
ہمارا ذاتی تجزیہ کیا ہے آج سہ پہر اس پر ڈیٹیل سے بات کریں گے ۔۔۔
اس سسٹم کے بارے آپ کو پچھلی کئی ویڈیوز میں آگاہ کیا ہے or علاقوں کے بارے میں بھی بتایا تھا آج شہر شہر کی تفصیل دیں گے کچھ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں محکمہ موسمیات نے نام شامل نہیں کیا ۔۔۔۔

ہر روز موسم سے با خبر رہنے کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں شکریہ!
Pakistan info & weather

4 months ago | [YT] | 14

Pakistan info & weather

محکمہ موسمیات پاکستان نے 7 سے 11 مئی کے دوران گرمی کی لہر کی پیشگوئی کر دی ہے ۔۔۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں مئی کے اوسط درجہ حرارت 42 سے 45 ، 46 ڈگری ہیں ۔۔۔
اگلے 3 دنوں میں درجہ حرارت اسی کے آس پاس رہیں گے چند مقامات پر اس سے تجاوز کر سکتے ہیں ۔۔۔
بالائی فضاء میں ایک ہائی پریشر موجود ہے ،جس کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے اس بارے ہم پچھلی کئی ویڈیوز میں بات بھی کرتے آ رہے ہیں ۔۔۔
مگر یہ لہر کوئی شدید طاقتور نہیں ہے معتدل لہر ہو گی تا ہم مئی کے اوسط درجہ حرارت بھی کافی گرم ہوتے ہیں جہاں کمزور لہر بھی کافی شدید گرمی محسوس کروا دیتی ہے ۔۔۔
بر حال اطمینان رکھیں ، صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے کے دوران غیر ضروری باہر نا نکلیں ، پرندوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام فرمائیں ۔۔۔اور جانوروں کے لیے سائے اور ٹھنڈی جگہ کا انتظام کریں
شکریہ ۔۔۔!

4 months ago | [YT] | 12

Pakistan info & weather

السلام علیکم!
آج دیر رات یا کل سے 4 مئی تک اور بالائی علاقوں میں 5 مئی تک بارشوں کا امکان ہے ۔۔۔
کشمیر شمالی شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے ۔۔۔
اسی طرح خیبر پختون خواہ ، شمالی بلوچستان اور کوہ سلیمان سے ملحقہ علاقوں میں بھی اچھی بارش بعض مقامات پر شدید موسمی حالات کا خطرہ رہے گا ۔۔۔۔
وسطی پنجاب میں کہیں کہیں اچھی بارش کی توقع ہے ۔۔۔
جب کہ جنوبی پنجاب ، بالائی اور مغربی سندھ ، خضدار اور کیر تھر رینج میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے ۔۔۔
اس دوران شدید گرج چمک ، تیز آندھی اور بعض بالائی علاقوں میں شدید ژالہ باری کی توقع بھی ہے ۔۔۔
اس سسٹم کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر سے ہمیں کمی دیکھنے کو ملے گی ۔۔۔
اس سسٹم کی تفصیل آج بعد سہ پہر اسی چینل پر دیں گے تو چینل کو بروقت موسمی اپڈیٹس کے لئے سبسکرائب کر لیں ۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔
Pakistan Info & Weather

5 months ago | [YT] | 19