ASK HIRA (Public coach)

Your first step towards ALLAH..My only concern is to heal you.. trust me you aren't a bad soul.


ASK HIRA (Public coach)

عنوان :  ایک خط اللہ کے نام۔۔
میرے پیارے اللہ!
جس دنیا کو آپ نے مچھر کے برابر حیثیت نہیں دی میں اُس دنیا سے ایک گُم نام لڑکی ہوں ۔لیکن آپ مجھے ضرور جانتے ہیں۔
میں جب رات کی تاریکی میں آسمان میں آپ کو تلاش کرنے کےلیے نظریں اُٹھاتی ہوں آپ دیکھتے ہو نا میری آنکھیں آنسوٶں کے بوجھ سے جُھک جاتی ہیں۔ میں آپ سے اپنے آنسو چُھپا رہی ہوتی ہوں اور مجھے پتہ ہے آپ سے تو کُچھ بھی نہیں چُھپتا نا۔ لیکن میں دوبارہ آسمان کو نہیں دیکھ پاتی۔ کیونکہ میرے بہتے آنسو مجھے ختم کر رہے ہوتے ہیں مجھے یہ احساس ہوتا ہے آپ دیکھ رہے ہو میرا ضبط ٹوٹ جاتا ہے اللہ۔۔
میرے آنسو مجھے شدت سے میرے ٹوٹ جانے کا احساس دلاتے ہیں۔لیکن آپ مُجھے بکھرنےنہیں دیتے۔آپ مُجھے یہاں نہیں رہنے دیں آپ کو پتہ ہے نا مُجھے آپ کے پاس آنے کی کتنی تڑپ ہے۔پھر آپ مُجھے آزما رہے ہیں اب کی بار بکھر جاٶں گی۔۔
پیارے اللہ جی! میرا دل ڈوبتا ہے۔مجھے سانس نہیں آتی یہ دُنیا مجھے اپنی نہیں لگتی میں بیزار ہو چکی ہوں۔مجھے آپ کو  سب دُکھ سنانے ہیں۔میں جانتی ہوں آپ ہر اُس نا اُمید لفظ سے بڑے ہو جو دُنیا مجھے کہتی ہے۔ حالات بہت سختی سے پیش آرہے ہیں۔آپ جانتے ہو مجھے آپ سے بہت محبت ہے صرف اس لیے نہیں کہ آپ دینے والے رب ہو بلکہ اس لیے کہ آپ ہر حال میں قبول کرنے والے ہو۔میں خود کو ایک دربدر مسافر جو اپنا ٹھکانا بھی نیں جانتا جس کا کوٸ گھر نہیں ہےکیطرح محسوس کرتی ہوں۔جب میں روتے ہوۓ سجدے میں آپ سے باتیں کرتی ہوں میں آپ کو محسوس کرتی ہوں۔میرا یہاں دل نہیں لگتا آپ مجھے اپنی آغوش میں لے لیں۔میں آپ کے رنگ میں ڈھل جانا چاہتی ہوں مُجھ پر دنیا کی حقیقتیں اسطرح آشکار نہ کریں میں سہہ نہیں پاٶں گی۔مجھے صرف آپ کا سہارا چاہیے ۔ مُجھے میرا پیارا اللہ چاہیے۔
      
آپکی حِرا۔۔۔

2 years ago | [YT] | 0

ASK HIRA (Public coach)

Yaqeen rakho ALLAH sath nahe chorta ❤️😊

2 years ago | [YT] | 0