I narrate stories of true events from my diary.
I am accustomed to maintaining a record of mysterious incidents that have occurred with me, my relatives, and friends.

On this channel, I share all those true horror mysterious stories from my diary. Additionally, you, wonderful viewers, can share your stories with me. Feel free to send me your written fictional, unusual, or real-life events at
MailOneManStory@gmail.com and EverRedStudio@gmail.com.

You may also request the narration of any story of your choice, whether it's a past or present event or strange findings around us.
www.youtube.com/@onemanstories

#horrorstory #horrorstories #stories #storiesinhindi #urdunovels #novel #scary #truestory
#khofnakkahaniyan #hindiurdustories #hindihorrorstories #onemanstory #ghoststory #scarystories #hindihorrorstory #urduhorrorstory #urduhorrorstories #urduhorrorstoryinhindi horror stories in urdu hindi #paranormal @onemanstories #onemanstories horror stories in hinidi urdu true stories


OneManStory

Ye kahani ek khaufnaak aur dil dahla dene wali horror story hai jo aapko raat bhar yaad rahegi. Ek ladki apne pyar ko paane ke liye kaala jadoo karke shaitaan ko bulaati hai lekin…
Agar aapko urdu horror stories, hindi horror kahaniyan, kaala jadoo, shaitani kahani, possession stories pasand hain, to ye video aapke liye hai.
Waqas Stories (OneManStories), the channel dedicated to the truest, most chilling horror stories and unexplained encounters, told one story at a time.

3 months ago | [YT] | 8

OneManStory

Dosto... Agar aapko meri likhi hui stories pasand hain to kal ek nayi story share karunga: “Motiya Kahan Gai?” 🌸

Yeh bohot behtareen story hai. Ye is liye nahi keh raha ke maine likhi hai, balkay waqai aisi kahani hai jo aapke dil ko chhu legi. ❤️

To sunna na bhooliyega, aur pasand aaye to comment karke apni pasandeedgi ka izhar zaroor kijiye ga. 🙌

4 months ago | [YT] | 6

OneManStory

آسٹریلیا سے ایک سیکیورٹی گارڈ کی سچی کہانی

یہ کہانی مجھے میرے ایک قریبی دوست نے سنائی تھی جو آسٹریلیا میں اپنے کالج کے دنوں میں پارٹ ٹائم سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کیا کرتا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتنا حیران کن اور خوفناک تھا کہ وہ آج تک اسے بھلا نہیں سکا۔ اور میں نے سوچا کہ یہ داستان آپ سب کے ساتھ ضرور شیئر کرنی چاہیے تاکہ اگر کبھی زندگی میں آپ کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو آپ زیادہ محتاط ہوں۔

دوست بتاتا ہے کہ آسٹریلیا چونکہ ایک بہت بڑا ملک ہے اور وہاں کی آبادی اس کے رقبے کے مقابلے میں انتہائی کم ہے تو کئی علاقے ایسے ہیں جہاں رات کے وقت میلوں دور تک انسان کا نام و نشان تک نہیں ہوتا۔ سناٹا اتنا گہرا ہوتا ہے کہ سانسوں کی آواز بھی سنائی دے جائے۔

انہی دنوں میں اسے ایک ریفرنس سے سیکیورٹی گارڈ کی جاب ملی تھی۔ یہ جگہ شہر سے کافی دور واقع تھی۔ وہاں ایک بڑے احاطے میں تین پرانے ویئر ہاؤسز تھے جن کی حفاظت کرنا اس کی ذمہ داری تھی۔ اس کی ڈیوٹی بس اتنی تھی کہ رات کو وقفے وقفے سے گشت کرتا احاطے کا چکر لگاتا اور باقی وقت سیکیورٹی کیبن میں گزارا کرتا۔

اسے بتایا گیا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں میں ان ویئر ہاؤسز میں مشکوک حرکات دیکھی گئی ہیں .. جیسے کوئی اندر گھسنے کی کوشش کر رہا ہو۔ لیکن سی سی ٹی وی کیمروں میں کچھ بھی ریکارڈ نہیں ہوا۔ اس لیے کمپنی نے وہاں ایک نائٹ گارڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چاروں طرف خاردار تاریں لگی ہوئی تھیں جنہیں کاٹنے کی کوشش کی گئی تھی۔ دوست کا کام یہی تھا کہ رات میں کچھ وقفوں کے بعد گشت کرے اور ان تاروں کا معائنہ کرے کہیں کوئی حرکت تو نظر نہیں آ رہی۔

ایک رات جب موسم شدید خراب ہو چکا تھا آسمان پر بادل گرج رہے تھے بارش زوروں کی ہو رہی تھی.. دوست نے سوچا کہ وہ آدھی رات کے بعد ایک چکر لگا کر جلدی واپس آ جائے گا۔ اس نے اپنا رین کوٹ پہنا ہاتھ میں ٹارچ لی اور باؤنڈری وال کے ساتھ ساتھ چلنا شروع کیا...

چونکہ وہ جگہ کافی سنسان تھی اس لیے ماحول ویسے ہی ڈراؤنا لگ رہا تھا۔

اس کی پوری توجہ خاردار تاروں پر تھی جن پر وہ ٹارچ مار کر چیک کر رہا تھا کہ کہیں کوئی کٹ یا حرکت تو نہیں۔ اچانک زمین کیچڑ کی وجہ سے پھسل گئی اور وہ توازن کھو بیٹھا۔...

سیدھا ایک گہرے گڑھے میں جا گرا۔

Link: https://youtu.be/cKxp-npZHKk

#OneManStories #UrduHorror #RealStory #ScaryStory #HorrorUrdu #MysteryStory #TrueIncident #BhootBangla #Waqia #Jinnat #Haunted
#securityguard

6 months ago | [YT] | 7

OneManStory

سعودی عرب کے ایک سکول میں پیش آنے والا خوفناک واقعہ | سچی کہانی | Haunted School in Saudi Arabia

تو دوستو،سب سے پہلے آپ سب کو میرا محبت بھرا سلام…امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے.. خوش ہوں گے اور زندگی کے ہر شعبے میں کامیابیاں سمیٹ رہے ہوں گ…میرے دل سے آپ سب کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں نکلتی ہیں۔آپ سب جس محبت خلوص اور توجہ سے میری کہانیوں کو سنتے اور سراہتے ہیں اُس پر دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں…
تو آج میں آپ کے ساتھ ایک نہایت دلچسپ اور پراسرار کہانی شیئر کر رہا ہوں جو میرے ایک دوست کے ساتھ پیش آئی…یہ کہانی اُس وقت کی ہے جب وہ سعودی عرب میں مقیم تھے اور وہاں تعلیم حاصل کر رہے تھے…یہ واقعہ اُن کے طالبعلمی کے دنوں سے جڑا ہوا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ کہانی آپ کو نہ صرف دلچسپ لگے گی بلکہ حیرت میں ڈال دے گی
تو آئیے بغیر کسی تاخیر کے چلتے ہیں کہانی کی طرف اور دیکھتے ہیں کہ وہ آخر کیا کہتے ہیں کیا محسوس کرتے اور کن حالات سے گزرے تھے…

ہمارے اسکول میں طلبہ کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ انتظامیہ کو دن بھر تین شفٹوں میں کلاسز چلانی پڑتی تھیں.. اسی وجہ سے بسیں بھی الگ الگ اوقات میں چلتی تھیں…
میری بس ہمیں عام طور پر اسکول شروع ہونے سے تقریباً 30 منٹ پہلے اسکول کے گیٹ کے باہر چھوڑ دیتی تھی تاکہ ہم وقت پر اپنی کلاسز میں پہنچ سکیں۔
لیکن ایک روز ہماری بس نے ہمیں معمول سے بھی 15 منٹ پہلے یعنی پورے 45 منٹ قبل ہی اسکول کے باہر اتار دیا… جب ہم وہاں پہنچے تو اسکول کا گیٹ بند تھا لگتا تھا... اسکول کے ایڈمنسٹریشن سے بھی تب تک کوئی نہیں پہنچا تھا… بہرحال اسکول تب تک کھلا نہیں تھا

سورج پوری شدت سے چمک رہا تھا اور گرمی ناقابلِ برداشت ہو چکی تھی...
ہم گلی کے کونے تک ایک بڑے درخت کے نیچے کھڑے ہو کر اسکول کھلنے کا انتظار کرنے لگے...

ایسے میں ہم دوستوں کا دھیان اُس پرانے بنگلے کی طرف گیا جسے ہم مذاق مذاق میں بھوت بنگلہ کہتے تھے… اب پتا نہیں کیوں اُس وقت کیا شرارت سوجھی کہ ہم میں سے ایک نے مشورہ دیا چلو آج اس بنگلے کو دیکھ کر آتے ہیں چل کر…. ایک تو مشورہ انتہائی بے وقوفانہ تھا اُوپر سے ہم سب اتنے گدھے کہ اُس کی ہاں میں ہاں ملا کر اُس کے ساتھ ہو لیے….

ہم میں سے کوئی بھی اس بنگلے کے اندر جانے کی ہمت پہلے کبھی نہ کر سکا تھا لیکن چونکہ آج ہمارے پاس کافی وقت تھا اور اسکول ابھی کھلا نہیں تھ تو ہم نے فیصلہ کیا کہ آج اس بنگلے کا قریب سے معائنہ کریں گے۔

ہم نے وہ بھوت بنگلہ صرف باہر سے کئی بار دیکھا تھا۔ اس کی ٹوٹی پھوٹی دیواریں پرانے دروازے اور ویران ماحول ہمیں ہمیشہ خوف كا احساس دلاتا تھا... اور ہم نے کبھی اندر جھانکنے یا داخل ہونے کی ہمت نہیں کی تھی... مگر آج نہ جانے کیوں ہم سب كا تجسس ہمیں وہاں لے گیا....

Link:
https://youtu.be/WEUrjfPAGiE

#urduhorrorstory
#TrueStoryInUrdu #HauntedHouse #SaudiArabiaStory #ScarySchoolStory #JinnStory #SachiKahani #UrduVoiceOver #OneManStories #RealHorrorUrdu #ParanormalExperience #HauntedBungalow #UrduGhostStory #onemanstories

6 months ago | [YT] | 7

OneManStory

Dosto... Kese hain aap?... Aur aap parh rahe hain sachi an kahi kahaniyan One Man Stories par.

Aaj ki kahani ek asal waqiya hai.

Rizwan kehtey hain.. Mere walidain ka talaaq ho chuka tha aur mein apni maa ke saath rehta tha... ek chotay se two bedroom apartment mein... wese to mera khud ka kamra tha... lekin zahir hai mujhe maa ke saath sona pasand tha.

Dono kamray ek lambay se corridor ke aakhir mein thay, aamne saamne.
Maa ke kamray mein ek khirki sirhane yaani bed ke bilkul peeche thi...
Garmiyon ka mausam tha... Isliye khirki khuli rehti thi.

Ek raat mein neend se utha... Kafi bechaini mehsoos ho rahi thi... kuch ajeeb sa mehsoos ho raha tha...
Mein neend mein tha, aankhen theek se khuli bhi nahi thin... dekha ke hamari billi maa ke kamray ke darwazay mein baithi thi. Mujhe ajeeb youn laga kyun ke hamari billi hamesha hamare saath bistar mein hoti thi.
Jab mein usay dekhta raha... to woh chup chap uth kar mere kamray mein chali gayi aur aik halki si awaaz nikali...
Mein ne foran maa ko uthaya... sirf 3 ya 4 second guzray honge aur jaise hi maa meri taraf palti aur poocha kya hua?
Hum dono ne wapas darwazay ki taraf dekha... ...aur wahan... wahan ek aadmi khara tha... mere kamray ke darwazay mein... meri maa ke kamray ke samnay...
Us ka andaaz aisa tha jaise woh dheere dheere mere kamray se nikal raha ho...

Mujhe nahi pata maa ne itni jaldi kese react kiya lekin unhon ne mujhe seedha bed ke peeche wali khirki se bahar phenk diya.
Hum ground floor par hi rehte the... isliye mujhe kuch chot nahi lagi... aur foran maa bhi mere peeche peeche khirki se bahar chali aaein. Humne zor zor se cheekhna shuru kiya... aur kisi ne mohallay mein se police ko call kar diya.
Police foran pohanch gayi... police ne foran action liya aur ghar mein dakhil ho gayi.

Tajub ki baat ye thi ke kisi ke zabardasti dakhil hone ki koi nishani nahi mili... haan lekin hamara front door khula mila tha jese kisi ne usko andar se hi khola ho...
Police ko shak tha ke jo bhi andar aaya uski forceful entry nahi thi, haan lekin ye door isliye khula hua hai ke woh shakhs yahan se bahar jaate hue door khula chhor gaya hai...
Lekin maa ka kehna tha... ke unhon ne deadbolt aur chain dono lagaye the... koi chance hi nahi tha ke door khula reh jata... Iske ilawa khirkiyan bhi bilkul band thin andar se...

Phir ek hafta baad... jab maa kitchen saaf kar rahi thi... aur safai karte hue water heater ka closet khola... to wahan...
Wahan ek notebook mili — jisme kuch naam the... drawings thin... aur saath mein ek jori dastane aur chewing gum ke wrappers the.
Maa ne foran police ko ittila di.
Police dobara aai lekin tab bhi is saray waqiye ka khulasa nahi kar saki...

Na jaane woh aadmi kaun tha... kya woh insaan hi tha ya kuch aur... ya to hum us raat kisi ghair insani makhlooq ko dekh kar dar gaye ya phir... ya phir woh jo bhi tha kisi waqt moqa mil kar ghar ke andar chhup gaya tha aur phir hamare sone ke baad bahar nikla...

To dosto... yeh thi aaj ki sachi kahani. Aap soch rahe honge ke woh aadmi kaun tha? Kya us ne pehle bhi kisi ko nuqsan pohanchaya? Aur agar billi ne us waqt signal nahi diya hota... to kya hota? Apni raaye zarur dein comments mein. Aur agar aap ke paas bhi koi aisi sachi khaufnak kahani hai... to mujhe bhejen. Milte hain kal aik naye waqiye ke saath sirf One Man Stories par.

🔔 Subscribe karna na bhooliye aur bell icon zarur dabaayein...
youtube.com/@onemanstories


#سچی_کہانی
#خوفناک_کہانی
#اردو_ہارر
#پراسرار_واقعہ
#HorrorStory
#TrueHorror
#Supernatural
#mystery
#ScaryStory
#HindiHorror
#Paranormal
#UnsolvedMystery
#HomeInvasion
#ChillingTale
#Suspense
#Terrifying
#Eerie
#OneManStories
#وقاص_محی_الدین
#RealStory
#hauntedhouse
#unexplainedinfertility

6 months ago | [YT] | 8

OneManStory

Karachi ki purani galiyon, khaas kar Shah Faisal Colony, mein aik naujawan ki zindagi kaise badal jaati hai jab uska saamna aik purisraar shakhs aur aik weeran ghar se hota hai? Is ghar ka barson se koi maalik nahi tha, lekin aik din achaanak aik ajnabi wahan rehna shuru kar deta hai. Us purisraar aadmi se mulaqat aur phir uska ghayab ho jaana.. leken jab umair us aaseeb zada ghar mein daakhil hota hay...
Kya milega Umair ko us weeran ghar ke andar?

Yeh kahani har us shakhs ke liye hai jo mafauq ul fitrat waqiaat aur suspense ko pasand karta hai. Aakhir tak suniye aur apni raaye comments mein bataiye.

Aj zaroor suniyega...

#horrorstory #onemanstories

7 months ago | [YT] | 10

OneManStory

تو دوستو کیسے ہیں آپ سب؟ آپ لوگوں کو سٹوریز پسند آئیں تو کمنٹ کر کے بتائیے گا اور اپنے سرکل میں دوستوں سے ضرور شیئر کیجیے گا۔

ابھی ایک واقعہ میری ڈائری سے جو کسی زمانے میں ایک کولیگ نے سنایا تھا۔۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ان کا نہیں بلکہ ان کے بھائی کا ہے جو بائے پروفیشن ایک ڈاکٹر ہیں اور ان کی ڈیوٹی زیادہ تر ICU میں ہوتی تھی جدھر آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ڈیتھ ریٹ بہت ہائی ہوتا ہے۔ تو اپنے سامنے پیشنٹس کو دنیا سے جاتے ہوئے دیکھنا بھی ایک ٹراما سے کم نہیں ہوتا۔ وہ ایک پیشنٹ کا بتاتے ہیں کہ وہ...

بہت سیریس کنڈیشن میں ہسپتال لائی گئی تھیں، عمر بھی ان کی تقریباً 80 پلس تھی. تھوڑی ٹریٹمنٹ کے بعد ان کی طبیعت تھوڑی سی سنبھلی تو وہ منہ ہی منہ میں کچھ بڑبڑانے لگیں۔ ان کی طبیعت مکمل ٹھیک نہیں تھی اس لیے وہ کچھ بولنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ میرے بھائی ان کے پاس جا کر بیٹھ گئے تاکہ ان کو تسلی دے سکیں اور سمجھ سکیں کہ وہ کیا کہہ رہی ہیں۔ بھائی بتاتے ہیں، میں نے سمجھنے کی کوشش کی تو وہ کہہ رہی تھی: "مجھے تم لوگ تکلیف دے رہے ہو، میرا وقت آ چکا ہے، میں ایک فرشتے کو دیکھ رہی ہوں جو ہوا میں میرے اوپر اڑ رہا ہے، یہ مجھے لینے آ چکا ہے۔"
"بھائی کو ان کی بات سن کر تھوڑا عجیب محسوس ہوا لیکن وہ بتاتے ہیں کہ اکثر پیشنٹ اسی طرح کی باتیں کرتے ہیں تو جو بھی ریکوائرڈ ٹریٹمنٹ تھی وہ انہوں نے کنٹینیو کی۔ بھائی کہتے ہیں کہ میرا دھیان تھوڑا سا ان کی طرف سے ہٹا، کچھ سیکنڈز کی بات ہوگی تو اچانک وہ عجیب سی گراہٹ جیسی آواز نکالنے لگی اور جب میری نظر ان کے چہرے کی طرف گئی تو ....

7 months ago | [YT] | 2

OneManStory

قسط نمبر 2


باہر اسے ایک لڑکی نظر آتی ہے۔ وہ اس کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے اور اس کا پیچھا کرتا ہے۔ لیکن وہ لڑکی کے آگے ایک بھوت موجود ہے۔ باسکرا اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن لڑکی کہتی ہے کہ وہ بھی ان بھوتوں کو دیکھ سکتی ہے۔

یہاں پر باسکرا کو یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ اکیلا نہیں ہے جو ان بھوتوں کو دیکھ رہا ہے۔ لڑکی اپنا نام "ایرینا" بتاتی ہے، اور دونوں بیٹھ کر بات کرنے لگتے ہیں۔ وہی بھوت بھی ان کے پاس ہی موجود ہوتی ہے۔

باسکرا ایرینا سے پوچھتا ہے کہ وہ کب سے ان چیزوں کو دیکھ رہی ہے، تو وہ بتاتی ہے کہ بہت عرصے سے۔ باسکرا بتاتا ہے کہ وہ جب سے میوزیم میں گرا تھا، تب سے ان چیزوں کو دیکھ سکتا ہے۔ وہ اس سے پوچھتا ہے کہ کیا اسے ڈر نہیں لگتا، تو ایرینا کہتی ہے کہ اسے ڈر نہیں لگتا کیونکہ اس کی دادی نے اسے ایک (تعویذ) دیا ہے، جو اسے بری روحوں سے بچاتا ہے۔

پھر باسکرا اس کے ساتھ اس کے گھر جاتا ہے، اور وہاں وہ اس بوڑھی عورت کے بارے میں بات کرتا ہے جس نے ان کے گھر کے سامنے نذرانے رکھے تھے۔ اور تبھی وہی بوڑھی عورت ایرینا کے گھر میں باسکرا کو نظر آتی ہے۔ وہ دراصل ایرینا کی دادی تھی۔

یہ دیکھ کر باسکرا بہت ڈر جاتا ہے۔ ایرینا کی دادی غصے میں آ کر کہتی ہے کہ اس نے کیسے جرات کی اس کے گھر آنے کی۔ یہ سن کر باسکرا واپس اپنے انکل کے گھر بھاگ جاتا ہے، جہاں وہی نذرانہ رکھا ہوا دیکھتا ہے جو اس بوڑھی عورت نے رکھا تھا۔

اب رات کا وقت ہوتا ہے، سب کھانے کے لیے بیٹھتے ہیں، اور آج بھی وہی کھانا ہوتا جو پچھلے دو دنوں سے بنایا جا رہا تھا۔ باسکرا دیکھتا ہے کہ اصل میں یہ سارا کھانا وہی ہے جو نذرانے میں رکھا گیا تھا۔

پھر سب کچھ دوبارہ سے ویسا ہی ہونے لگتا ہے: انکل کھانستے ہیں، پانی پیتے ہیں، آنٹی اپنی بیٹیوں سے ویکیشن کی بات کرتی ہے، اور گھڑی 10 پر آکر رک جاتی ہے۔

اب چیزیں اور بھی زیادہ خوفناک ہو رہی تھیں۔ باسکرا بہت گھبرا گیا تھا۔ جب وہ سونے کی کوشش کرتا ہے، تب بھوت اس کے کمرے میں آ کر اسے پریشان کرتے ہیں۔ کبھی اس کی چادر کھینچتے ہیں، کبھی لائٹس آن آف کرتے ہیں۔

پھر باسکرا کو کمرے کے باہر کچھ آوازیں آتی ہیں۔ باہر جا کر وہ دیکھتا ہےتو عجیب ہی منظر تھا کہ اس کے انکل اور آنٹی آپس میں کچھ بات کر رہے ہیں۔ سیڑھیوں کے نیچے کی لائٹس فلیکر ہو رہی ہوتی ہیں، اور کچھ لوگ تصویریں کھینچ رہے ہیں۔

اچانک سے ایک بھوت اس پر حملہ کر دیتی ہے اور اس کا پیچھا کرنے لگتی ہے۔

دوسری طرف ہم وہی بوڑھی عورت دیکھتے ہیں جو کچھ رچوئلز کر رہی ہوتی ہے۔ اس کے عمل کی وجہ سے وہ بھوتنی جو باسکرا کا پیچھا کر رہی تھی، دور جا کر گرتی ہے۔ لیکن وہ باسکرا کا پیچھا نہیں چھوڑتی۔

باسکرا انکل کے دروازے کو پیٹنے لگتا ہے، لیکن انکل، آنٹی اور ان کی بیٹیاں کمرے میں ڈرے ہوئے چھپے رہتے ہیں۔ اس ہی دوران پڑوس کی دادی وہاں آجاتی ہے اور کچھ عمل کرنے لگتی ہے جس کے بعد وہ بھوتنی وہاں سے چلی جاتی ہے۔

اور اب معلوم ہوتا ہے اس سب عجیب باتوں کا راز

لیکن اُسی دوران باسکارا کے قریب ایک لیمپ گِر جاتا ہے، جس کی آواز سے وہ لڑکیاں خوفزدہ ہو کر وہاں سے بھاگ جاتی ہیں۔ مگر ان کا کیمرہ وہیں گر جاتا ہے۔ باسکارا اس کیمرے کو اٹھاتا ہے اور اس میں موجود تصویریں دیکھتا ہے۔ انہی تصویروں میں وہ دیکھتا ہے کہ وہ گھر کسی زمانے میں ایک کھنڈر تھا۔ یہ دیکھ کر وہ گھبرا جاتا ہے، اُسے کچھ سمجھ نہیں آتا۔

اسی لمحے وہ پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آ جاتا ہے، اور اس کے ساتھ ہی اُس کے چچا اور ان کا خاندان بھی جلنے لگتا ہے۔ تبھی پاس کی دادی، ایرینا سے کہتی ہیں کہ لگتا ہے باسکارا کو سچائی کا علم ہو گیا ہے — کہ اُس کے چچا اور ان کا خاندان حقیقت میں زندہ نہیں تھے۔

اصل میں وہ سب کافی عرصہ پہلے اسی گھر میں آگ لگنے سے جل کر ہلاک ہو چکے تھے، اور اُن کی موت کے وقت گھڑی کے کانٹے 10 بجا رہے تھے۔ یعنی وہ لوگ ایک ٹائم لوپ میں پھنسے ہوئے تھے۔ اور باسکارا بھی ان دنوں سے انہی روحوں کے ساتھ اُس لوپ میں زندگی گزار رہا تھا۔

اس کا مطلب یہ تھا کہ وہ لڑکیاں جو اُس گھر کی تصویریں کھینچ رہی تھیں، وہ دراصل اصلی انسان تھیں، جو اس ہانٹڈ گھر کی معلومات حاصل کر رہی تھیں کیونکہ لوگوں نے وہاں عجیب و غریب ماورائی سرگرمیوں کو محسوس کیا تھا۔

باسکارا یہ سب جان کر خوفزدہ ہو جاتا ہے اور فوراً وہاں سے بھاگ کر اپنی ماں کے پاس پہنچ جاتا ہے۔ مگر جیسے ہی وہ وہاں پہنچتا ہے، ایک اور چونکا دینے والا انکشاف ہوتا ہے — کہ درحقیقت، باسکارا خود بھی زندہ نہیں تھا۔ وہ بھی مر چکا تھا، اور اس کی ماں اُسے یاد کر کے رو رہی تھی۔

اسی وقت باسکارا کو احساس ہوتا ہے کہ اُس کی ماں اُس سے کتنی محبت کرتی تھی، کہ وہ اُس کے بغیر زندہ رہنے کو تیار نہیں تھی۔ دراصل، باسکارا کی موت اُسی دن ہو گئی تھی جب وہ میوزیم کے ہانٹڈ کمرے میں گِرا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ وہ روحوں کو دیکھ پاتا تھا، کیونکہ وہ خود بھی ایک روح بن چکا تھا۔

وہ کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح اپنی ماں کو یہ بتا سکے کہ وہ وہیں ہے، مگر اُس کی ماں اُسے محسوس نہیں کر پاتی۔ اُدھر ایرینا اور اُس کی دادی بھی باسکارا کے گھر پہنچ جاتی ہیں کیونکہ اُنہیں اندازہ تھا کہ باسکارا سچ جان کر سیدھا اپنی ماں کے پاس ہی جائے گا۔

مسز آدتیہ اُن دونوں کو دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہیں۔ مگر دادی اُلٹا اُن پر برہم ہو جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ جو رسومات وہ اپنے بیٹے کے لیے کر رہی ہیں، انہیں فوراً روک دینا چاہیے، کیونکہ انہی اعمال کی وجہ سے اُس کا بیٹا موت کے بعد سکون نہیں پا رہا اور اُس کی روح بھٹک رہی ہے۔

باسکارا، مسز آدتیہ کی واحد اُمید تھی، اور وہ اُس کے چلے جانے کو برداشت نہ کر سکیں۔ اسی لیے انہوں نے ایک شیطانی عمل شروع کیا تاکہ باسکارا کسی طرح انسانوں کی دنیا میں واپس آ سکے۔ اور جو روح باسکارا پر بار بار حملہ کر رہی تھی، وہ دراصل وہی شیطان تھا جسے اُس عمل کے ذریعے بلایا گیا تھا۔

وہ شیطان باسکارا کی روح کو اپنے اندر سمو کر اُس کی ماں کے سامنے اُسی کے روپ میں آنا چاہتا تھا۔ ایرینا کی دادی مسز آدتیہ کو سمجھاتی ہیں کہ یہ ممکن نہیں — جو مر چکا ہو، وہ دوبارہ واپس نہیں آ سکتا۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ عمل روکا جانا ضروری ہے تاکہ باسکارا کی روح اگلے جہان کی طرف روانہ ہو سکے، اور یوں دنیا میں یونہی بھٹکتی نہ رہے۔

مگر چونکہ وہ عمل کافی حد تک مکمل ہو چکا تھا، اس لیے وہ شیطان اب سامنے آ جاتا ہے اور مسز آدتیہ پر قبضہ کر لیتا ہے۔ وہ دیوار پر چڑھ کر چلنے لگتی ہیں۔

پھر ایرینا کی دادی اپنی رسومات کا آغاز کرتی ہیں، اور ایک تعویذ اور باسکارا کی گڑیا لے آتی ہیں۔ وہ تعویذ میں سے کچھ نکال کر مسز آدتیہ پر ڈالتی ہیں، اور شیطان سے کہتی ہیں کہ وہ اُس گڑیا میں چلا جائے۔ اور پھر وہ شیطان واقعی اس گڑیا میں قید ہو جاتا ہے۔

دادی فوراً اُس گڑیا کے ہاتھ پاؤں باندھ دیتی ہیں اور اُسے اپنے پاس رکھ لیتی ہیں۔

مگر چونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ایرینا روحوں کو دیکھ سکتی تھی، اس لیے وہ جاتے وقت باسکارا کی اپنی ماں سے آخری بار بات کرواتی ہے۔ مسز آدتیہ اُس سے معافی مانگتی ہیں کہ وہ اُس پر غصہ کرتی تھیں، جب کہ باسکارا کو یہ احساس ہو چکا تھا کہ اُس کی ماں جو کچھ بھی کہتی تھی، وہ اُس کی بھلائی کے لیے ہوتا تھا۔ اور یوں اُس کی ماں سے ناراضگی بھی ختم ہو جاتی ہے۔

9 months ago | [YT] | 8

OneManStory

آج ایک نیا سلسلہ شروع کرتے ہیں مووی ایکسپلنیشن کا...

قسط نمبر ١

آج میں جس فلم کی بات کروں گے، اُس کا نام ہے "Silam" — ایک انڈونیشین ہارر فلم جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم ایک یتیم بچے کی کہانی ہے جو اپنے گھر سے بھاگ کر ایک فیملی میں پناہ لیتا ہے... لیکن اسے اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ خاندان ظاہری طور پر جتنا پرسکون نظر آتا ہے، اندر سے اتنا ہی خطرناک ہے۔

کہانی کی شروعات میں ہم "باسکرا" کو دیکھتے ہیں، جو قبرستان میں اپنے والد کی قبر کے پاس بیٹھا ان کی قبر سے بات کر رہا ہوتا ہے۔ اس کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ وہ اپنے والد کو اپنےايك دوست کے بارے میں بتا رہا ہوتا ہے۔ وہ اپنی والدہ کے بارے میں بھی والد کو بتاتا ہے کہ امّی اب پہلے سے زیادہ سخت ہو گئی ہیں، ہر وقت اس پر چیختی رہتی ہیں
گھر آ کر ہم اس کی ماں "آدتیہ" کو دیکھتے ہیں، جو اس پر زور زور سے چلا رہی ہوتی ہیں کیونکہ وہ اسکول ختم ہونے کے بعد ابھی گھر پہنچا تھا۔ وہ اسے سمجھاتی ہیں کہ اسکول کے بعد سیدھا گھر آ جانا چاہیے۔ ليكن وہ کہتا ہے کہ وہ اپنے والد کی قبر پر گیا تھا۔

اور يه سن کر اس کی ماں اور بھی زیادہ غصے میں آ جاتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ اسے پال رہی ہے، نہ کہ اس کے والد۔

آدتیہ کی چڑچڑاہٹ کی وجہ شاید یہ ہو کہ وہ اپنے شوہر کی موت کے بعد اکیلی ہی پورے گھر کی ذمہ داری اٹھا رہی ہیں، وہ باسکرا سے کہتی ہیں کہ جا کر نہا لے اور پھر ڈنر کے لیے آ جائےلیکن باسکرا وہاں سے اٹھ کر اپنے کمرے میں جا کر ایک گڑیا بناے لگاتا ہے۔، جس پر وہ ابھی کام کر رہا ہوتا ہے۔ اسے اپنے والد کی ایک تصویر ملتی ہے، جو اس کے والد کے جڑواں بھائی کے ساتھ تھی۔ ابھی وو تصویر دیکھ ہی رہا ہوتا ہے که اس کی ماں وہاں آتی ہے اور اسے سونے کے لیے کہتی ہے۔ باسکرا وہ تصویر لے کر اپنے بیڈروم میں آ جاتا ہے۔ اس تصویر کے پیچھے اس کے والد کے جڑواں بھائی کا پتہ بھی لکھا ہوتا ہے، یعنی اس کے چاچا کے گھر کا ایڈریس۔

اگلے دن وہ اسکول جاتا ہےجہاں ٹیچر بچوں کو بتاتی ہے کہ کل وہ لوگ ایک بہت اچھے میوزیم میں جائیں گے، جس کا نام "میری ٹائم" ہے۔ یہ سن کر وہاں ایک لڑکا کہتا ہے کہ اس میوزیم کے ایک کمرے میں ایک لڑکی نے خودکشی کر لی تھی، اور کہا جاتا ہے کہ آج بھی اس کی روح وہاں لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔

یہ بات سن کر باسکرا ہنسنے لگتا ہے، کیونکہ اسے جن بھوت پر یقین نہیں تھا۔ باسکرا کہتا ہے کہ اس نے آج تک کوئی بھوت نہیں دیکھا۔ اس پر اس کا دوست اسے بتاتا ہے کہ اگر وہ اپنی "سِکست سینس" کو ایکٹیویٹ کر لے تو وہ بھوتوں کو دیکھ سکتا ہے۔

چھٹی ہو جاتی ہے اور باسکرا گھر جانے لگتا ہے، لیکن وہی لڑکا جس نے میوزیم کے ہانٹڈ ہونے کے بارے میں بتایا تھا، اسے روک لیتا ہے۔ اسے یہ بات بری لگی تھی کہ باسکرا اس کی بات پر ہنسا تھا۔ اسی لیے وہ باسکرا کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیتا ہے، جس سے باسکرا کی ناک سے خون نکلنے لگتا ہے۔

جب وہ گھر پہنچتا ہے تو اس کی ماں اسے خوب سناتی ہے، کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ باسکرا کسی سے لڑ کر آیا ہے۔ وہ اس کی یونیفارم بھی دیکھتی ہیں جو پھٹ چکی ہوتی ہے،سے لیکچر دیتی ہیں کہ کتنی مشکل سے اس کی فیس ادا کر رہی ہیں، مگر وہ پھر بھی ایسی حرکتیں کرتا ہے۔

اتنی ساری باتیں سن کر باسکرا جذباتی ہو جاتا ہے اور اس کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگتے ہیں۔ پھر وہ اپنی گڑیا کے پاس جاتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ وہ اس کی ماں کی حفاظت کرے، کیونکہ وہ اپنے انکل "اینٹون" کو ڈھونڈنے جا رہا ہے۔

باسکرا گھر سے بھاگنے کا پلان کرلیتا ہے ۔ پہلے وہ اپنے اسکول فرینڈز کے ساتھ میوزیم جائے گا، اور اس کے بعد اپنے انکل کے ایڈریس پر سیدھا چلا جائے گا۔

جانے سے پہلے، باسکرا اپنی ماں کے لیے ایک چٹھی چھوڑ کر جاتا ہے، جس کے بعد وہ وہاں سے نکل جاتا ہے۔

میوزیم کے اندر باسکرا کو شیطان بچے پکڑ کر اسی کمرے میں بند کر دیتے ہیں جہاں اُس لڑکی نے خودکشی کی تھی، اور وہاں پر آج بھی وہ پھانسی کا پھندہ لٹک رہا ہوتا ہے۔ اسے دیکھ کر باسکرا ڈر جاتا ہے اور زور زور سے دروازہ پیٹنے لگتا ہے۔ لیکن وہ شیطان بچے باہر کھڑے ہو کر صرف مذاق اڑاتے ہیں۔

پھر جب وہ دروازہ کھولتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ باسکرا زمین پر گرا ہوا ہے اور بے ہوش ہے۔ یہ دیکھ کر سب بچے ڈر جاتے ہیں اور وہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔

جب باسکرا کو ہوش آتا ہے، تو وہ اپنے سامنے اسی لڑکی کا بھوت دیکھتا ہے، جسے دیکھ کر وہ ڈر کر باہر نکلنے لگتا ہے۔ باہر اسے ایک خاتون نظر آتی ہے، جس سے وہ مدد مانگتا ہے، لیکن وہ بھی ایک بھوت ہی نکلتی ہے، جس سے وہ اور زیادہ خوفزدہ ہو جاتا ہے۔

اب اسے پتہ چلتا ہے کہ پورا میوزیم بھوتوں سے بھرا ہوا ہے، لہٰذا وہ وہاں سے بھاگنے لگتا ہے۔ وہ سیدھا بس اسٹاپ پر جاتا ہے، جہاں ایک لڑکی بیٹھی ہوتی ہے۔ وہ اس لڑکی کو آواز دیتا ہے، لیکن وہ لڑکی اس کی بات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتی ہے، جیسے کہ وہ باسکرا کو دیکھ ہی نہ سکتی ہو۔

اس کے بعد جب وہ بس میں بیٹھتا ہے، تو اس کے پاس پیسے نہیں ہوتے، اس لیے کنڈکٹر کے آنے پر وہ چھپ جاتا ہے۔

وہاں سے وہ سیدھا اپنے والد کی قبر کے پاس جاتا ہے اور انہیں ساری باتیں بتاتا ہے۔ لیکن قبرستان میں اب اور بھی زیادہ بھوت دکھائی دے رہے ہوتے ہیں، جنہیں دیکھ کر وہ ڈر کے مارے بھاگنے لگتا ہے۔

اب وہ اپنے انکل کے گھر کے پتے کو نقشے پر دیکھتا ہے اور ان کے گھر پہنچ جاتا ہے۔ دروازے پر اس کے انکل "اینٹون" آتے ہیں، جو اس سے پوچھتے ہیں کہ وہ کون ہے۔ اس پر باسکرا انہیں بتاتا ہے کہ وہ ان کے بھائی کا بیٹا ہے۔

یہ سن کر انکل اینٹون اسے پہچان لیتے ہیں اور اسے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ وہ اسے اندر بلاتے ہیں اور اس کی ملاقات اپنی بیوی "ایمی" سے کرواتے ہیں۔ وہ دونوں باسکرا کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔

وہ اپنے انکل اینٹون کی جڑواں بیٹیوں، ایمیل اور لیا، سے ملتا ہے۔اب یہاں عجیب بات یہ لگتی ہے کے اسکے انکل نہ تو اس سے اس طرح وہاں انے کا پوچھتے ہیں نہ اسکی ماں سے رابطہ کرتے ہیں اس کے بعد سب لوگ کھانے کے لیے بیٹھ جاتے ہیں۔ کھانے کے دوران اینٹون کا خاندان بہت خوش دکھائی دیتا ہے۔ باسکرا نوٹ کرتا ہے کہ اس کے انکل کا خاندان بہت اچھا ہے، سب خوش رہتے ہیں، اور آنٹی ایمی اپنی بیٹیوں کے ساتھ بہت محبت سے پیش آتی ہیں۔

اچانک اس کے انکل کو کھانسی آتی ہے اور وہ پانی پیتے ہیں۔ آنٹی ایمی اپنی بچیوں کو بتاتی ہیں کہ وہ جلد ہی چھٹیوں ) پر جا رہے ہیں، جسے سن کر دونوں بچیاں بہت خوش ہو تی ہیں۔

کھانے کے بعد، باسکرا آنٹی ایمی کے پاس آتا ہے اور ان سے پوچھتا ہے: "کیا آپ کبھی اپنی بیٹیوں پر چیختی نہیں ہیں؟" جس پر وہ کہتی ہیں: "ہاں، کبھی کبھار جب وہ غلطی کرتی ہیں، تب میں ڈانٹتی ہوں۔"

باسکرا ان لمحوں کو یاد کرتا ہے جب اس کی ماں اس سے پیار سے بات کیا کرتی تھی، لیکن اب وہ نہ ٹھیک سے بات کرتی ہے اور نہ ہی اچھا برتاؤ۔

اینٹون باسکرا کو اس کا کمرہ دکھانے کے لیے لے جاتا ہے، جہاں آج رات اسے سونا تھا۔ باسکرا کو وہ کمرہ بہت پسند آتا ہے۔

پھر آنٹی ایمی اسے کہتی ہیں کہ وہ جب تک چاہے یہاں رہ سکتا ہے۔

آدھی رات کو، باسکرا کے کمرے میں ایک بھوت آتی ہے، جو اسے ڈرانے کی کوشش کرتی ہے، پھر وہ بھوت غائب ہو جاتی ہے۔ باسکرا نوٹ کرتا ہے کہ اس کے کمرے کے دروازے پر کوئی کھڑا ہے۔ جب وہ دروازہ کھولتا ہے، تو اسے اس کے انکل کی جڑواں بیٹیاں ایمیل اور لیا نظر آتی ہیں۔ وہ اسے کہتی ہیں کہ وہ کمرے سے باہر نہ نکلے۔

باسکرا بستر پر سونے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ہم دیکھ سکتے ہیں کہ وہ بھوت ابھی بھی وہاں موجود ہے۔

پھر ایک بار اس کی آنکھ کھلتی ہے، اور وہ نیچے جانے لگتا ہے۔ نیچے کی لائٹس بار بار آن آف ہو رہی ہوتی ہیں، لیکن اچانک اس کی دونوں جڑواں بہنیں اسے نیچے جانے سے روکتی ہیں۔ لگتا ہے کہ وہ اچانک کہیں سے ظاہر ہو کر اسے روکتی ہیں باسکرا دوبارہ اپنے بستر پر واپس چلا جاتا ہے۔

اب وہ اپنے کمرے کی کھڑکی سے ایک بوڑھی عورت کو دیکھتا ہے، جس کے ہاتھوں میں کچھ نذرانہ ہوتا ہے۔ وہ عورت بھی باسکرا کو دیکھ لیتی ہے، جسے دیکھ کر باسکرا نیچے جاتا ہے، لیکن نیچے جا کر پتا چلتا ہے کہ وہ عورت وہاں سے غائب ہو چکی ہے۔

اس کے بعد ہم اس بزرگ عورت کو دیکھتے ہیں جو کہ کسی قسم کا روحانی عمل کر رہی ہوتی ہے۔

اگلی صبح باسکرا اٹھتا ہے اور اپنے انکل کے پاس جاتا ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ انکل لیپ ٹاپ پر کام کر رہے ہیں، لیکن لیپ ٹاپ دراصل بند پڑا ہوتا ہے۔ یہ دیکھ کر باسکرا کو عجیب سا لگتا ہے۔ جب وہ انکل سے بات کرتا ہے تو شروع میں انکل بہت سنجیدہ لگتے ہیں، لیکن پھر اچانک ان کا مزاج بدل جاتا ہے۔

پھر وہ سب دوبارہ کھانے پر بیٹھتے ہیں، اور وہاں وہی کھانا رکھا ہوتا ہے جو کل رات بنایا گیا تھا۔ باسکرا شروع میں اس پر زیادہ دھیان نہیں دیتا، کیونکہ عام طور پر گھروں میں رات کا بچا کھانا اگلے دن کھایا جاتا ہے۔ لیکن پھر وہ نوٹ کرتا ہے کہ جو کچھ کل رات ہوا تھا، وہی چیزیں دوبارہ ہو رہی ہیں۔ انکل دوبارہ کھانستے ہیں، پانی پیتے ہیں، اور آنٹی اپنی بیٹیوں کو پھر سے ویکیشنز کے بارے میں بتاتی ہیں۔

باسکرا یہ بھی نوٹ کرتا ہے کہ گھر کی گھڑی 10 بجے پر آکر رک گئی ہے۔



#silammovie #movieexplanation
Movie Explanation in Urdu

9 months ago | [YT] | 5