Hello, everyone.
Hope you are doing well,
I am starting my youtube channel with naming apna_vlog, where you can see Pardesi life.
I am sure that you will like my videos and i am requesting you to please mark some comments so i can improve my youtube channel about pardesi life.
You can write suggestions in the comments section.
Hope you will like and support me.
Regards,
Abu Saad
Pardesi_Vlog123
برائے مہربانی ایک بار ضرور پڑھیں
1 day ago | [YT] | 2
View 0 replies
Pardesi_Vlog123
تمام مسلم امہ کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر مبارک۔
اللہ پاک ہمارے تمام مسلمان بہن و بھائیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اتفاق عطا فرمائے اور اپنے دین حق پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
2 weeks ago | [YT] | 4
View 1 reply
Pardesi_Vlog123
پیارے دوستو! رمضان المبارک کے روزہ کی افطاری تیار ہے۔
کون کون شامل ہونا چاہتے ہیں
برائے مہربانی اپنے نام اور اپنے پیارے شہر کا نام لکھ کر ضرور بتائیں۔
رمضان المبارک کی برکتیں نصیب ہوں آمین ثم آمین
3 weeks ago | [YT] | 5
View 3 replies
Pardesi_Vlog123
پاکستان اور افغانستان کی مجودہ صورتحال دیکھ کر بہت افسوس ہورہا ہے کہ کفار ایک ساتھ متحد ہیں اور ہم مسلمان ان کو خوش کرنے کیلئے ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوے ہیں۔
یہ تعلیمات ہمارا دین اسلام تو نہیں سکھاتا اور نا ہی ایسی کوئی تعلیم ہمارے پیارے نبی کریم نے دی بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ کفار کے خلاف متحد ہونے کا حکم تو دیا ہے اور یہ بھی کہ ظالم کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔
اللہ پاک تمام امت مسلمہ کو متحد ہونے کی اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
جزاکم اللہ خیرا
آپ سب اپنی قیمتی رائے ضرور دیں
جزاکم اللہ خیرا
1 month ago | [YT] | 3
View 1 reply
Pardesi_Vlog123
Hi everyone, welcome to my YouTube Community. Now you can post on my channel too. To get started, tell me in a post what you'd like to see next on my channel.
Visit my Community: youtube.com/@Pardesi_Vlog123/community
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Pardesi_Vlog123
تمام مسلمانوں کو رمضان الکریم کی برکتیں مبارک ہوں
اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اچھی صحت و لمبی عمر عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین جزاک اللہ خیرا
1 month ago | [YT] | 2
View 0 replies
Pardesi_Vlog123
ملک خداداد پاکستان کی موجودہ صورتحال پر قابل فکر گفتگو۔
اللہ پاک انور مقصود صاحب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کو لمبی عمر اور اچھی صحت عطا فرمائے آمین
1 month ago | [YT] | 1
View 1 reply
Pardesi_Vlog123
بچپن تھا تو ہر کوئی کہتا تھا
تجھے بھولنے کی عادت ہے
باتوں کو یاد رکھا کرو !!
اور اب یاد رکھنے کی عمر ہے تو ہر کوئی کہتا ہے
باتوں کو یاد نہیں بھولنے کی کوشش کرو !!!
واہ زندگی تیری ستم ظریفی کہا سے کہا لے آئی ہے تو
1 month ago | [YT] | 2
View 0 replies
Pardesi_Vlog123
**ہمارا تعلیمی نظام**
پوزیشن ہولڈرز
ڈاکٹرز اور انجئنئرز بن جاتے ہیں
پیچھے رہ جانے والے کامرس پڑھ کر کاروبار کرتے ہیں اور
ان ڈاکٹرز اور انجئنئرز کو ملازم رکھتے ہیں
ان سے پیچھے رہ جانے والے آرٹس پڑھتے ہیں اور
سی ایس ایس کرتے ہیں
اور اوپر والے دونوں کو اپنے سامنے کھڑا رکھتے ہیں
ان سب سے پیچھے رہ کر فیل ہونے والے اسمبلی میں آ جاتے
ہیں اور اوپر والے تینوں کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں۔
پاکستان زندہ باد
@ImranKhanOfficialChannel
@imranriazkhan1
@PTIOfficialPK
@dailypakistan
1 year ago (edited) | [YT] | 1
View 1 reply
Pardesi_Vlog123
ہم میں سے بہت سے ایسے نوجوان لڑکے/لڑکیاں ہیں جو اس وجہ سے پریشان ہیں کہ وہ کسی کے ساتھ Haram Relationship میں نہیں ہیں'وہ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح وہ بھی Relationship میں آئیں۔
اور جو کسی کے ساتھ relationship میں ہیں وہ اپنے آپ کوخوش قسمت سمجھ رہے ہیں ۔
آج کے Teenager چار دن msgs/voice call پر بات کر کے سمجھ رہے ہیں کہ انھیں سچا پیار ہو گیا ہے ۔
انہیں لگتا ہے کہ یہ شخص کبھی بھی انکا ساتھ نہیں چھوڑے گا ۔
ساری برائیاں زمانے میں سہی پر یہ سب سے الگ ہے کبھی غلط نہیں ہو سکتا/سکتی (جو کہ سب سے بڑی غلط فہمی ہوتی ہے)۔
16 سال کے لڑکا/لڑکی اسلیے پریشان ہیں کہ انکے Boyfriend/girlfriend انکے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہے۔
18 سال کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس قدر اس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں کہ وہ اپنا فایدہ نقصان اسی کو سمجھتے ہیں " اور اگر یہ نہ ملا انہیں تو زندگی کا کوئی مقصد باقی نہیں رہے گا" انکے مطابق پھر زندگی کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔
خود کو جسمانی اذیت دینا (جو کہ انتہائی گناہ ہے) پیار سچا ہونے کی دلیل سمجھی جاتی ہے ، کسی کے پیار میں بلیڈ سے ہاتھ یا بازو کاٹنا فیشن بن چکا ہے' اور ایسا کر کے پیار کی شدت کو ظاہر کیا جاتا ہے۔
جس عمر میں اپنے اچھے یا برے کی پہچان تک نہیں ہوتی تب یہ ساتھ میں جینے اور مرنے کی قسمیں کھا رہے ہوتے ہیں۔
18 سال کی لڑکی کو اگر اسکا boyfriend ملنے کو بولے اور اسکا باپ/ بھائی گھر سے باہر جانے کی اجازت نہ دیں تو اسے لگتا ہے کے اسے گھر میں قیدی بنا کے رکھا جا رہا ہے،
اور اگر یہی پابندیاں boyfriend / girlfriend کی طرف سے لاگو ہوں تو انکو لگتا ہے کہ یہ care ہے '
بھلاوالدین( جنھوں نے آپ کی پرورش کرنے میں کتنی ہی تکلیفوں کا سامنا کیا ہوتا ہے) سے بھی زیادہ وہ کر سکتا/سکتی ہے care !! .
انکی سوچ ایسی ہو جاتی ہے کہ" والدین کو پیار کا دشمن سمجھا جاتا ہے" انکے مطابق انھیں آپ کے پیار کی قدر نہیں ہوتی ' وہ بس زبردستی اپنی مرضی لاگو کرنا چاہتے ہیں آپ پہ ۔
ان گنت ایسی لڑکیاں ہیں جو ابھی تک mature بھی نہیں ہوئی ہوتیں پر پیار کے نام پر اپنی عزت اور معصومیت کھو دیتی ہیں، انکو ایسا لگتا ہے جیسے پیار میں یہ سب کرنا فرض ہے اور انکے جسم پر انکے چاہنے والے کا مکمل حق ہے ' ایسے نوجوان لڑکے/ لڑکیاں پھر اس غلاظت کی دلدل میں پھنستے ہی چلے جاتے ہیں اور چاہ کر بھی خود کو دور نہیں کر پاتے، (یاد رکھیں ہر لذت کی انتہا بیزاری ہے)۔
اور جب اس سب کے بعد اس رشتے کا اختتام ہوتا ہے پھر یہیں سے شروعات ہوتی ہے Depression"( آج کے دور میں ہر دوسرا نوجوان اسکا شکار ہے اور اسکی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری اور Haram Relationship ہے)" جیسی موضی مرض کی"اور پھر اس سے نپٹنے کے لیے بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں ice, drinking, چرس اور بہت سی طرح کے نشوں کی عادت ڈال لیتے ہیں' اور اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی قیمتی زندگی/مستقبل کو بربادی کی آگ میں جھونک دیتے ہیں۔
خدارا ہوش میں آئیں اپنی جانوں اور عزت سے مت کھیلیں۔
غیر محرم لڑکی/لڑکا آپ کی زندگی و آخرت کی تباہی کا سبب ہی بن سکتے ہیں'بھلے کوئی کتنا ہی پارسا کیوں نہ ہو'اس سے دوری اختیار کریں ، اس دن کی شرمندگی اور رسوائی سے بچائیں خود کو ( جسکا ذکر قرآن پاک میں بارہا کیا گیا ہے,اور اسکی سچائی میں کوئی شک نہیں ).
"ابھی بھی وقت ہے شکر کریں اللہ کا جو آپ کو موقع دے رہا ہے۔
اللہ کی رحمت بڑی وسیع ہے "وہ بڑا غفور الرحیم ہے" وہ ہر گناہ معاف کرنے والا ہے۔
اپنی زندگی کا مقصد اللّٰہ کی رضا کو بنائیں اور اسی کو سب سے اول جانے'جس چیز سے ہمیں منع کیا گیا ہے اس سے دوری اختیار کر لیں ' بیشک اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔
" اے کاش! میں نے اپنی(آخری) زندگی کے لیے کچھ کیا ہوتا"
- سورۃ الفجر :24 -
یعنی روز آخرت ہمیں انتہائی افسوس اور پچھتاوا ہو گا اس پر جو ہم ابھی کر رہے ہیں ' پر تب اسکا کوئ فایدہ نہ ہوگا اور ہم دیکھیں گے اس آگ کو جو ہماری ہی منتظر ہو گی ۔
" ہم بہت بےبس ہیں ہمارے اختیار میں کچھ نہیں ہے جب تک میرا اللّٰہ نہ چاہے' بیشک اللہ ہی ہمیں سیدھا راستہ دکھانے والا ہے ، تمام تعریفیں اسی کے لیے ہیں' ہم اقرار کرتے ہیں کہ اس کا ثانی کوئی نہیں وہ وحدہٗ لاشریک ہے ' وہ ہر چیز پر قادر ہے وہی رحیم ہے اور مہرباں بھی، اسی نے ہمیں زندگی دی ہے' اور پھر وقت مقرر پر وہی ہمیں موت دے گا' اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے"
اللّٰہ پاک ہم سب کو ہدایت دے ہمارے دلوں کو اپنی طرف موڑ دے اور ہمیں حشر کی شرمندگی سے بچاے ۔ آمین
1 year ago | [YT] | 1
View 0 replies