Discover Khanewal

دیکھو ،سمجھو جانو خانیوال �


Discover Khanewal

بقول ڈاکٹر علامہ اقبال صاحب۔
ارادے جن کے پختہ ہو نظر جنکی خدا پر ہو
طلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے۔
الحمدللہ! ایک خواب، ایک جدوجہد، اور آج 10,000 فالوورز کی کامیابی۔
ڈسکور خانیوال فیس بُک پیج کے 10 ہزار فالوورز مکمل ہونا محض ایک عدد نہیں بلکہ مسلسل جدوجہد، انتھک محنت، سچی لگن اور خلوصِ نیت کا ثمر ہے۔ یہ سفر آسان نہیں تھا، راستے میں مشکلات بھی آئیں، وسائل کی کمی بھی محسوس ہوئی، مگر حوصلہ کبھی کم نہ ہونے دیا گیا۔
ڈسکور خانیوال کی ٹیم کا مقصد ہمیشہ خانیوال کی مثبت پہچان، اس کے باصلاحیت افراد، خوبصورت و تاریخی مقامات اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنا رہا ہے۔ یہی خلوص اور سچائی لوگوں کے دلوں تک پہنچی اور آج الحمد اللہ ہزاروں افراد اس مشن کا حصہ بن چکے ہیں۔یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف ہو، مقصد واضح ہو اور محنت میں تسلسل ہو تو کامیابی خود راستہ بنا لیتی ہے۔ ہر لائک، ہر شیئر، ہر کمنٹ اس اعتماد کی علامت ہے جو آپ سب نے ہم پر کیا۔
شام کوٹ اسٹیشن روڈ کی عدم تعمیر کا مسئلہ ہو،بغیر ترپال ٹریکٹر ٹرالی کا مسئلہ ہو،سیوریج کے مسائل ہو،شہر یا بیرون شہر سڑکات کی خستہ حالی،شہر خانیوال میں پارکنگ کے مسائل ہو،ٹرانسفارمر کی عدم تنصیب ہو یا بجلی سے متعلق معاملات،ریلوے پھاٹکوں کی بندش کا معاملہ ہو یا تاریخ کے اوراق کھنگالنے ہو ہر پلیٹ فارم پر ڈسکور خانیوال بنا آپکی آواز کیونکہ بقول راقم الحروف جن کی کوئی آواز نہیں بنتا انکی آواز کو ایوانِ بالا تک پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا نظر آتا ہے ڈسکور خانیوال۔
ہم اپنے تمام فالوورز، دوستوں اور خیر خواہوں کے دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ڈسکور خانیوال کو یہاں تک پہنچایا۔ ان شاء اللہ یہ سفر رکے گا نہیں، بلکہ مزید جوش، جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ خانیوال کی آواز بن کر آگے بڑھے گا۔10K فالوورز نہیں، 10K افراد ہماری آنکھ بن چکے ہیں اور یہ تو صرف آغاز ہے۔۔۔۔۔۔!جاری ہے۔

3 weeks ago | [YT] | 2