ملت ٹائمز اردو ایک آزاد اور ایک ایسا میڈیا ادارہ ہے جو کئی زبانوں میں خبریں فراہم کرتا ہے۔جو بھارت کی راجدھانی نئی دہلی سے اپنے صحافتی سفر کی قیادت کرتا ہے۔ ملت ٹائمز کی پہچان اس کی غیر جانبدار، معیاری اور حق پر مبنی صحافت ہے۔ ہم ایسے موضوعات اور آوازوں کو سامنے لاتے ہیں جنہیں اکثر مین اسٹریم میڈیا میں جگہ نہیں مل پاتی یا انہیں نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔
ہمارا پلیٹ فارم قومی و بین الاقوامی سیاست، سماجی مسائل، تعلیم، معیشت، ثقافت، مذہب، نوجوانوں کے سوالات، گراؤنڈ رپورٹنگ اور فیچر اسٹوریز سمیت مختلف اہم شعبوں پر توجہ دیتا ہے۔
ملت ٹائمز کا مقصد صرف خبریں پہنچانا نہیں بلکہ قارئین تک متوازن تجزیہ، درست معلومات اور ذمہ دارانہ صحافت فراہم کرنا ہے،
ہم اپنے ناظرین اور قارئین کو قابلِ اعتماد ذرائع سے تصدیق شدہ خبریں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ملت ٹائمز اردو میں خبروں کی اشاعت اور دیگر تفصیلات کیلئے یہاں دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں
+91-7982679313
Millat Times Urdu
اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں کانوڑ یاترا کے پیش نظر انتظامیہ نے 3 اگست سے 10 اگست تک تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
1 month ago | [YT] | 234
View 7 replies
Millat Times Urdu
اسرائیل میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے انہیں مشرقِ وسطیٰ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
1 month ago | [YT] | 189
View 1 reply
Millat Times Urdu
یورپ میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل الیکسس گرنکیوچ نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اتنے بحری ڈسٹرائرز (جنگی تباہ کن جہاز) موجود نہیں ہیں کہ وہ ایک ساتھ ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں سے اسرائیل کا دفاع بھی کر سکے اور اپنی دفاعی ضروریات بھی پوری کر سکے۔
جنرل الیکسس گرنکیوچ کے مطابق موجودہ بحری وسائل دونوں محاذوں کی ضروریات کو بیک وقت پورا کرنے کے لیے ناکافی ہیں، جس کے باعث امریکی فوج کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا پڑ رہا ہے۔
1 month ago | [YT] | 166
View 1 reply
Millat Times Urdu
ترکی کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے دوران صدر رجب طیب اردوان کے خلاف مبینہ قاتلانہ کارروائی میں ملوث ایک سابق فوجی پائلٹ افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
1 month ago | [YT] | 103
View 4 replies
Millat Times Urdu
مشہور سوشل ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر دھرو راٹھی نےوزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ انہیں 75 سال کی عمر میں یہ احساس ہوا کہ گالی دینا بری بات ہے۔
دھرو راٹھی نے کہا کہ ہر شخص کی پختگی کی عمر الگ ہوتی ہے، کچھ لوگ کم عمری میں سمجھ جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو زیادہ وقت لگتا ہے۔
دھرو راٹھی نے بی جے پی کے حامیوں اور آئی ٹی سیل سے وابستہ افراد پر بھی الزام لگایا کہ وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ ایسے اکاؤنٹس کو فالو کرنا چھوڑیں جو گالی گلوچ کرتے ہیں۔۔
1 month ago | [YT] | 150
View 3 replies
Millat Times Urdu
مغربی بنگال کے بی جے پی رہنما سویندو ادھیکاری نے بنگلہ دیش سے بھارت آنے والے افراد کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کی دو قسمیں ہیں، ایک غیر قانونی درانداز اور دوسرے پناہ گزین۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کو واپس جانا ہوگا اور انہیں یہاں رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
البتہ (CAA)ہندو، سکھ، عیسائی، جین، پارسی اور بدھ مت سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جو مذہبی بنیاد پر اپنی جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش سے بھارت آئے ہیں، انہیں (CAA)کے تحت غیر قانونی درانداز والے زمرہ میں شامل نہیں کیا جائیگا ۔۔
1 month ago | [YT] | 48
View 3 replies
Millat Times Urdu
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسپین کے علاقے سیوٹا سے سامنے آنے والی تصاویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ یورپ کو غیر قانونی ہجرت کے مسئلے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
میلونی نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت اٹلی نے ڈنمارک کے ساتھ مل کر یورپی یونین کے 22 رکن ممالک کے دستخط سے ایک خط تیار کیا ہے، جس میں بیرونی سرحدوں کو مضبوط بنانے، غیر قانونی ہجرت کے خلاف مشترکہ کارروائی، انسانی اسمگلروں کے خلاف اقدامات، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کی واپسی کے نظام کو مؤثر بنانے اور ایسے عوامل ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو نئی غیر قانونی آمد کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم پیغام ہے کہ اٹلی جس مؤقف کی طویل عرصے سے حمایت کرتا آیا ہے، اب یورپ کے زیادہ سے زیادہ ممالک بھی اسی راستے پر آ رہے ہیں۔
میلونی نے کہا کہ یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کا تحفظ کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے یورپ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
1 month ago | [YT] | 62
View 1 reply
Millat Times Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 250 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے کر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے دوران 11 طیارے گرائے گئے تھے، لیکن انہوں نے ٹیرف کو سفارتی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔
انہوں نے کہا:
"میں نے دونوں ممالک سے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو ان پر 250 فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔ ابتدا میں دونوں ممالک ناراض تھے، لیکن اگلے ہی دن دونوں طرف سے فون آیا اور انہوں نے کہا کہ وہ جنگ نہیں کریں گے۔
1 month ago | [YT] | 68
View 1 reply
Millat Times Urdu
اسپین کی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والےمہاجرین کی تعداد ۶۷ تک جا پہونچی ۔۔
1 month ago | [YT] | 39
View 1 reply
Millat Times Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذہب کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن ممالک میں مذہب موجود نہیں ہوتا، وہ خوشحال یا خوش نہیں رہتے۔
ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی کامیابی میں مذہب ایک اہم عنصر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ مذہب صرف عیسائیت ہی ہو، بلکہ کوئی بھی مذہب اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
1 month ago | [YT] | 50
View 3 replies
Load more