Quetta news Network



Quetta news Network

کچلاک میں کم سن بچی کے ضعیف العمر شخص سے نکاح کا معاملہ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کم سن بچی کے ضعیف العمر شخص سے نکاح کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی ہدایت کردی۔

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی کے مطابق کم سن بچی ببو کے والد عبدالباری کو چمن سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتار ملزم کی کوئٹہ پولیس کے حوالے کرنے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعے کی کڑیاں کچلاک میں 15 سالہ بچی کے قتل کے واقعے سے ملتی ہیں، جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔

معاون وزیراعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ کم سن بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کو مرکزی ملزم سمیت دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ بچی کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بچوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے، بلوچستان میں انسداد کم عمری کی شادی کا قانون موجود ہے اور کم سن بچوں کے حقوق و تحفظ کے معاملے پر حکومت کی واضح پالیسی ہے۔

1 day ago | [YT] | 0

Quetta news Network

بچوں کی پیدائش پر والدین کے لیے بڑا ریلیف، 17 سال تک فی بچے تقریباً 55 ہزار ڈالر کی حکومتی معاونت





سنگاپور: مہنگائی اور بچوں کی پرورش کے بڑھتے اخراجات کے پیش نظر سنگاپور حکومت نے والدین کے لیے بڑا مالی ریلیف پیکیج متعارف کرا دیا۔
وزیراعظم لارنس وونگ کے اعلان کے مطابق اہل سنگاپورین بچوں کو پیدائش سے 17 سال کی عمر تک مختلف گرانٹس، کریڈٹس اور تعلیمی معاونت کی صورت میں مجموعی طور پر تقریباً 70 ہزار سنگاپورین ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جو تقریباً 55 ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہیں۔
حکومتی پیکیج میں پیدائش کے بعد 10 ہزار سنگاپورین ڈالر کا Baby Gift، ایک سے 16 سال کی عمر تک سالانہ 2 ہزار ڈالر Child Credits، تعلیمی اکاؤنٹس اور دیگر مالی معاونت شامل ہے۔
اس کے علاوہ نومولود بچوں کے لیے MediSave گرانٹ اور تعلیم کے دوران Edusave contributions بھی دی جائیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بچوں کی پرورش کے اخراجات کم کرنا اور خاندانوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ تقریباً 55 ہزار امریکی ڈالر والدین کو ایک ساتھ نقد نہیں دیے جائیں گے، بلکہ مختلف مراحل اور سرکاری اسکیموں کے ذریعے 17 سال کے عرصے میں فراہم کیے جائیں گے۔

1 week ago | [YT] | 2

Quetta news Network

قلات ٹول پلازہ کے قریب کوئٹہ کراچی جانے والی کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ تاہم مسافر محفوظ رہے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر مسافروں سےنقدی و موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔

1 month ago | [YT] | 0

Quetta news Network

کوئٹہ: انڈسٹریل پولیس کی کارروائی، مبینہ سنچر گرفتار

انڈسٹریل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ سنچر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے پستول اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

1 month ago | [YT] | 1

Quetta news Network

اختر مینگل کی رہائش گاہ پر چھاپے کی مذمت، قوم کو بتایا جائے کس جرم کی پاداش میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی کی گئی: حافظ حمداللہ

کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر مبینہ چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو بتایا جائے کہ آخر کس جرم کی پاداش میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

حافظ حمداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی شہری کے گھر کی حرمت اور عزت کا تحفظ آئین اور قانون کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن کسی کے گھر کے تقدس کو پامال کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی فرد کے خلاف کوئی الزام، شکایت یا مقدمہ موجود ہے تو قانون کا راستہ اختیار کیا جائے اور متعلقہ شخص کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اسی وقت قائم ہو سکتی ہے جب تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ایسے واقعات سے عوام میں بے چینی پیدا ہوتی ہے اور ریاستی اداروں پر سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کو عزت، تحفظ اور قانونی حقوق فراہم کرتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ کسی بھی کارروائی میں آئینی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے۔

جے یو آئی (ف) رہنما کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، لیکن اختلاف کی بنیاد پر کسی کی عزت اور بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کو بات چیت اور جمہوری طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ امن، انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں آئین کے دائرے میں رہ کر ادا کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے واقعات کا تدارک کیا جائے تاکہ عوام کا اعتماد مضبوط ہو اور ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ مل سکے۔

1 month ago | [YT] | 0

Quetta news Network

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل 4G انٹرنیٹ بحال ہوگیا ہے۔

1 month ago | [YT] | 0

Quetta news Network

پشتونخوا وطن کو جنگ کی آگ میں مزید نہیں جھونکا جا سکتا، خوشحال خان کاکڑ

خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخوا وطن کو مزید جنگ اور بدامنی کی طرف نہیں دھکیلا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا شوشہ عوام کو اصل مسائل سے دور رکھنے کی کوشش ہے، جبکہ عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

خوشحال خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ امن، ترقی اور عوامی حقوق کے لیے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

1 month ago | [YT] | 1

Quetta news Network

سوراب میں 9 سے 15 اگست تک کرفیو نافذ

سوراب: امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 9 سے 15 اگست تک روزانہ رات 8 بجے سے صبح 9 بجے تک کرفیو نافذ کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

#Surab
#Curfew
#Balochistan
#quettanewsnetwork
#BreakingNews

1 month ago | [YT] | 2

Quetta news Network

بولان میں دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کانسٹیبل حافظ عبدالرشید ابڑو شہید



بولان: دوسہ کراس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کانسٹیبل حافظ عبدالرشید ابڑو شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے بالاناڑی قومی شاہراہ پر فائرنگ کی۔ شہید اہلکار نے دورانِ ڈیوٹی بہادری سے فرائض انجام دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

1 month ago | [YT] | 1

Quetta news Network

بلوچستان میں امن کے لیے 11 سو 95 پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا، آئی جی پولیس

1 month ago | [YT] | 1