904ca75c67876ad41153



Assalamualaikum!
Welcome to you for watching our YouTube channel!

This channel is all aboutpets, birds and animals! You will hear their beautiful sounds, learn how they breed, and see how they live in nature. If you love birds and nature, this is the perfect place for you.

Subscribe to enjoy and learn more about birds!


Our channel is about different birds sounds and care.
You will also learn lot of methods of hunting of different birds
Main features of my channel is described under:
1. Different birds and their sounds
2.Natural things
3.Birds hunting videos.
4.Different birds and their breading system.
And lot of more more.........

be0e3dac88c1bf1714d2


Naseer Birds

2 weeks ago | [YT] | 29

Naseer Birds

السلام علیکم.
شوقین دوستوں اج کی ہماری یہ پوسٹ تیتر کی کریز کے حوالے سے ہے۔

جیسے کے آپ جانتے ہیں اس موسم میں تیتر اپنے پر گرانا شروع کرتے ہیں اس عمل کو کریز کہا جاتا ہے.
جو پندرہ سپتمبر سے نومبر دسمبر کے آخر تک مکمل ہو جاتی ہے اچھی کریز دو ہفتے زیادہ سے زیادہ 22 سے 25 روز میں تیتر کرتا ہے کریز تیتر کے لیے بہت ہی تکلیف دے مرحلہ ہوتا ہے تیتر اپنے پرانے پر نکال کر نیئے پر لاتا ہے جس میں تیتر کے اندر خون کی کمی ہوتی ہے پہلے چھوٹے پر کی جھاڑ کرتا ہے پھر آخر میں اپنی بڑی کلیاں گراتا ہے جس میں پر اور دم شامل ہوتی ہے اگر تیتر کی احتیاط سہی سے نہ کی جائے وہ کریز روک دیتا ہے اور اس کے پر الٹے سیدھے انا شروع ہو جائے ہیں جس سے آپ کے پرندے کی خوبصورتی نہیں رہتی اس لیے ہم نے آپ کو نیچے تمام احتیاط معلومات سے آگاہ کیا ہے آپ ان پر ضرور عمل کرے اور اپنے پرندے کی اچھی کریز کروائے جو کے تیتر کے لیے بہت ہی لازم ہے۔

ضروری معلومات اور احتیاط۔

1. تیتر کو اچھی اور صاف ستھری مکمل کریز کے لئے تیتر کو دو کپڑوں میں ڈھانپ کر ایسی تنہائی والی جگہ پر رکھ دیں جہاں پر نہ زیادہ گرمی ہو نہ زیادہ سردی نہ زیادہ شور ہو نہ پرندوں کی آواز اس تک جائے۔

2. تیتر کی تپڑی قالین شروع کے 3 دن صاف نہیں کرنی اس کے بعد بہت احتیاط اور آرام سے اس کی صفائی کرے کے تیتر آپ کے ہاتھ سے ڈر نہ جائے۔

3۔ تیتر کو صبح شام 15 سے 20 منٹ کھول کر رکھیں دس سے پندرہ منٹ دھوپ نکلے لازمی لگوائے ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رکھے اس دوران تیتر کو خوراک اس کے برتن میں ڈال دیں۔

4.تیتر کو مستی نہیں کروانی نہ مستی والی چیز دکھانی نہ اس کی آواز سنانی ہے۔

5.تیتر کو کسی قسم کی ٹھنڈی چیز یاں سبزی کوئی صافا نہیں دینا۔

6.کوئی گرم خوراک تیتر کو نہیں دینی پستہ بادام کاجو اخروٹ وغیرہ۔

7.تیتر کو ڈرنے سے بچانا ہے کریز کے دوران تیتر ڈر باز ہو جاتا ہے وہ مالکی بھی چھوڑ جاتا ہے کافی تیتر بودی بھی اٹھا جاتے ہیں یہ ڈر تیتر کے اندر بیٹھ جاتا ہے اس لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

8.تیتر کو 15 دن کے بعد مٹی دینی ہے وہ بھی ایک گھنٹہ دھوپ میں رکھ کر گرم تازہ مٹی خشک باریک صاف کی ہوئی اور اگر اس میں جلے ہوئے گوبر کی راکھ ملا دیں تو اور اچھا ہوگا باریک مٹی تیتر کے پروں کے اندر تک جا کر سہی سے اس کی صفائی کرے گی اور چمکدار بنانے گی۔

کریز میں تیتر کی خوراک۔۔

1. دن میں دال موٹھ یاں دال مونگ دو ٹائم کبھی دودھ والا باجرا آٹا ملائی میں بنا کر دیں۔

2. پروں کو چمکدار بنانے کے لیے سرسوں کے 10 دانے 10 دانےسفید تل 10 دانے السی دال میں مکس کر دیں۔

3. لوسن بھتھل یاں پالک کا استعمال کروائے۔

4.پانی سارا دن کٹوری میں موجود ہو پانی کی کٹوری پلاسٹک والی لگا دیں.

5.ہاضمے کا خاص خیال رکھنا ہے.

نوٹ۔۔
اگر آپ کے تیتر نے کریز ٹھیک سے نہیں کی یاد رکھیں آگے وہ کسی بھی مقابلے میں کامیاب نہیں ہوسکتا جو تیتر کریز اچھی نہیں کرتے اکثر مقابلے میں گرم ہو کر پروں میں خارش جیسی بیماری میں مبتلا رہتے ھیں۔
چکری کے شوقین تیتر کو اچھی کریز لازمی کروائے جو ان کے لیے لازم ہے انشااللہ ہم مزید معلومات گروپ میں پوسٹ لگا کر آپ سب کو آگاہ کرتے رہے گے تیتر کو سردی ہوا سے محفوظ رکھنا ہے آپ کی چھوٹی سی لاپرواہی آپ کے پرندے کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ہماری یہ پوسٹ ہمارے یوٹیوب چینل پر بھی موجود ہے آپ وہاں بھی دیکھ سکتے ہیں اللہ پاک سب کا شوق سلامت رکھئے .
والسلام

3 months ago | [YT] | 4

Naseer Birds

اسلام وعلیکم گروپ کی ال سنگت ماشاءاللہ بہت ہی اچھا سوال ہے آج کا ہمارے گروپ کا مگر فیل حال ابھی کوریز کو کافی ٹائم ہے اور ہر بات اپنے وقت پر ہی سمجھ میں آتی ہے برکف آج سوال رکھا ہے تو میں بھی اپنے علم کے مطابق جواب دے دیتا ہوں

⁦✍️⁩شوقین بھائیو جیسے کے آپ جانتے ہیں کچھ ٹائم بعد تیتر بولنا بند کر دیتے ہیں اور گوریز کا ٹائم آجاتا ہے تیتر اپنے پر گرانا شروع کرتے ہیں اس عمل کو کوریز کہا جاتا ہے.
جو پندرہ سپتمبر سے نومبر دسمبر کے آخر تک مکمل ہو جاتی ہے اچھی کوریز دو ہفتے زیادہ سے زیادہ 22 سے 25 روز میں تیتر کرتا ہے جونہی کوریز کا سیزن شروع ہوتا ہے تیتر کا دانہ پانی خوراک محول یکساں طور پر تبدیل ہو جاتے ہیں کرویز تیتر کے لیے بہت ہی تکلیف دے مرحلہ ہوتا ہے تیتر اپنے پرانے پر نکال کر نیئے پر لاتا ہے جس میں تیتر کے اندر خون کی کمی ہوجاتی ہے کیونکہ پرندہ کوریز کرتا ہی خون کے سر پر ہے پہلے چھوٹے پر کی جھاڑ کرتا ہے پھر آخر میں اپنی بڑی کلیاں گراتا ہے جس میں پر اور دم شامل ہوتی ہے اگر تیتر کی احتیاط سہی سے نہ کی جائے یا جو شوقین اپنی سابقہ سیزن والی روٹین برقرار رکھتے ہیں مثلاً ٹورا بولای مٹی وغیرہ وغیرہ و ان کے پرندے صحیح طور پر کوریز نہیں کرتے وہ کرویز روک دیتا ہے یا پھر پرندےکے پر الٹے سیدھے انا شروع ہو جائے ہیں یا بد کوریز ہو جاتے ہیں اور پورا سال پر گراتے ہیں جن سے ان کی مستی ناقص رہتی ہے اور پھر آپ کے پرندے کی خوبصورتی نہیں رہتی کالے تیتر کا شوق سردیوں کا ہو یا گرمیوں کا یکساں رہتا ہے ہم سب چکریوں کے شوقین ہیں اور چکریوں کا موسم ختم ہونے کے بعد اگلے سال کی تیاریوں میں مگن ہو جاتے ہیں اپنے تجربات کی روشنی میں اپنے تیتر کی عادات خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور انہیں کوششوں کو ہی شوق کہتے ہیں اور اپنے پرندے کی اچھی کریز کروانے کے لیے اپنے شوق پر پورا فوکس کرتے اور تیتر کے لیے بہت ہی لازم بھی ہے

💯🔥لہذا ہر شوقین🔥💯
کوچاہیے کہ وہ اپنےاستاد سے اس معاملے میں لازمی راہنمائی لیتا رہے تاکہ اس کا پرندہ اچھی کوریز کرے

💫🔥ضروری معلومات اوراحتیاط🔥💫

⁦✍️⁩✓1. تیتر کو اچھی اور صاف ستھری مکمل کرویز کے لئے اپنے استاد سے راہنمائی لے کر اچھا سا صافہ دیں دوران کوریز اپنے تیتر کو دو کپڑوں میں ڈھانپ کر ایسی تنہائی والی جگہ پر رکھ دیں جہاں پر نہ زیادہ گرمی ہو نہ زیادہ سردی نہ زیادہ شور ہو نہ پرندوں کی آواز اس تک جائے۔ صرف خوراک کے ٹائم کھولیں

⁦✍️⁩✓2. دوران کوریز اپنےتیتر کا پنجرہ گدی کارپٹ میٹ شروع کے 3 دن صاف نہیں کرنی اس کے بعد بہت احتیاط اور آرام سے پنجرہ کارپٹ میٹ ڈولیاں وغیرہ روزانہ کی روٹین پر اس کی صفائی کریں تاکہ تیتر آپ کے ہاتھ سے ڈر نہ جائے۔ اور گرے ہوئے تمام پر بیٹھیں وغیرہ نکال لینی ہیں تاکہ آپ کا تیتر ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہے

⁦✍️⁩✓3۔ دوران کوریز اپنےتیتر کو عام روٹین سے ہٹ کر نرم تار والا اور تھوڑا سا کھلا پنجرہ دیں تاکہ تیتر اپنے آپ کو پرسکون محسوس کرے پنجرے کے اندر ٹکر لازمی لگائیں تیتر کو دن میں دس سے پندرہ منٹ دھوپ لازمی لگوائے ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رکھیں خوراک 24گھنٹے میں صرف ایک بار ڈالے

⁦✍️⁩✓4.دوران کوریز تیتر کو مستی نہیں کروانی چاہیے اور نہ ہی مستی والی چیز دکھانی چاہیے اور نہ ہی تیتر کی آواز سنانی چاہیے۔

⁦✍️⁩✓5.دوران کوریز تیتر کو کوئی گرم خوراک تیتر کو نہیں دینی پستہ بادام کاجو اخروٹ وغیرہ۔

⁦✍️⁩✓6.دوران کوریز تیتر کو ڈرنے سے بچانا ہے کرویز کے دوران تیتر ڈر باز ہو جاتا ہے وہ مالکی بھی چھوڑ جاتا ہے کافی تیتر بودی بھی اٹھا جاتے ہیں یہ ڈر تیتر کے اندر بیٹھ جاتا ہے اس لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔

⁦✍️⁩✓7.دوران کوریز تیتر کو 15 دن کے بعد مٹی دینی ہے وہ بھی ایک گھنٹہ دھوپ میں رکھیں تاکہ گرم ہو کر اچھی طرح خشک اور باریک ہو جائے تاکہ باریک مٹی تیتر کے پروں کے اندر تک جا کر سہی سے اس کی صفائی کرے
اب یہاں پر کچھ شوقین کا اختلاف ہوتا ہے کے کوریز کے درمیان مٹی نہیں دینی چاہیے وہ الگ بات ہے ہر کسی کی اپنی اپنی سمجھ کی بات ہے جنگل میں بھی پرندہ کوریز میں مٹی کرتا ہے برکف پرندے کیلئے مٹی ضروری ہوتی ہے شرط خشک مٹی کیونکہ کے مٹی سے پرندے کا ایک تو جسم ہلکا ہو جاتا ہے دوسرا کوریز سے جو سفید رنگ کی پروں میں کف ہوتی ہے وہ ختم ہو جاتی ہے اور پر سیدھے رہتے ہیں اور صاف نظر آتے ہیں اور مٹی دینے سے پرندے کو اپنے جسم سے بدبو بھی نہیں آتی

💫🔥کرویزمیں تیترکی خوراک🔥💫

⁦✍️⁩✓1.دوران کوریز تیتر کو دن میں دال موٹھ یاں دال مونگ ڈالیں کبھی آٹا ملائی میں ڈال کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر دیں ایک دن چھوڑ کر اگلے دن دیں زیادہ مقدار میں نہ دیں ورنہ آپکا تیتر ہیٹ اپ ہو کر خوراک چھوڑ جائے گا آٹا ملائی کی صرف تین سے چار گولیاں کجھور کی گٹھلی کے برابر دیا کریں اور بعد میں دال اچھی طرح خشک کر کے ڈال دیں۔

⁦✍️⁩✓2. دوران کوریز اپنےتیتر کے پروں کو چمکدار بنانے کے لیے مکس دانہ بنا لیں
⁦✍️⁩✓50گرام تارا میرا کے بیچ
⁦✍️⁩✓50گرام سرسوں کے بیج
⁦✍️⁩✓20گرام کالے تیل کے بیچ
⁦✍️⁩✓20 گرام السی
ان سب کو مکس کے اپنے تیتر کو ڈالیں صرف ایک چٹکی دال کے اوپر

⁦✍️⁩✓3.دوران کوریز اپنےتیتر کو پودنہ نیازبو بھتھل یاں پالک کی ڈنڈیاں چلکا اتار کر استعمال کروائے۔

⁦✍️⁩✓4.پانی سارا دن کٹوری میں موجود ہو پانی کی کٹوری پلاسٹک والی لگا دیں

⁦✍️⁩5✓دوران کوریز کے عمل کے درمیان خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے HR 33نمبر کے ہومیوپیتک کے 5قطرے 24 گھنٹے میں پانی میں ڈال کر لازمی استعمال کریں

⁦✍️⁩6✓دوران کوریز زہرباد کا خاص خیال رکھنا ہے جو بہت ضروری ہے کیونکہ اکثر تیتر اسی دوران زہرباد کے شکار ہو جاتے ہیں

⁦✍️⁩7✓یاد رکھیں کے کوریز کروانے اور خوراکیں دینے سے زیادہ ضروری زہرباد کا ترادک ہے اپنے استاد کے مشورے سے زہر باد ملائش کا نخسہ پوچھ کر ساتھ مسلسل استعمال کریں

⁦✍️⁩8✓دوران کوریز اپنےتیتر کو ہفتے میں ایک بار مکس سبزہ لازمی دیں کیونکہ سبزہ زہرباد کی کاٹ رکھتا ہے

⁦✍️⁩✓9.دوران کوریز ہاضمے کا خاص خیال رکھنا ہے. ہفتے میں ایک بار ہاضمے والا پانی لازمی دیں اپنے تیتر کو

💫🔥نوٹ۔۔🔥💫
⁦✍️⁩اگر آپ کے تیتر نے کریز ٹھیک سے نہیں کی یاد رکھیں آگے وہ کسی بھی مقابلے میں کامیاب نہیں ہوسکتا جو تیتر کریز اچھی نہیں کرتے اکثر مقابلے میں گرم ہو کر پروں میں خارش جیسی بیماری میں مبتلا رہتے ھیں۔
چکری کے شوقین تیتر کو اچھی کریز لازمی کروائے جو ان کے لیے لازم ہے تیتر کو سردی ہوا سے محفوظ رکھنا ہے آپ کی چھوٹی سی لاپرواہی آپ کے پرندے کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے

باقی میں نے اپنے ناقس علم کے مطابق جواب دے دیا ہے باقی گروپ میں ماشاءاللہ اچھے اور سینئر استاد بھی موجود ہیں اس سے بھی اچھی رہنمائی اگر کوی کر دے تو میرے علم میں بھی اضافہ ہو جائے .

3 months ago | [YT] | 5

Naseer Birds

5 months ago | [YT] | 9

Naseer Birds

6 months ago | [YT] | 5

Naseer Birds

6 months ago | [YT] | 5

Naseer Birds

تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
کل عید وانتم بخیر

6 months ago | [YT] | 5

Naseer Birds

Lot of thanks of all viewers
My channel successfully monetized and got 1390 subscribers.

7 months ago | [YT] | 5

Naseer Birds

9 months ago | [YT] | 10