Mufti Ahsan Ullah Farooqi

#مذہبی اسکالر
# ترجمان الحق


Mufti Ahsan Ullah Farooqi

مہمان نوازی کے بے شمار فضائل قرآن وحدیث میں موجود ہے لیکن مذکورہ فضیلیت کی کوئی اصل نہیں!

2 years ago | [YT] | 5

Mufti Ahsan Ullah Farooqi

محمد عبدالوہاب نجدی حنبلی المسلک اہل سنت والجماعت میں سے تھے، بعض نظریات و مسائل میں ہمارے اکابر شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ، علمائے دیوبند رحمہم اللہ کی جماعت کے نقطہٴ نظر میں کچھ فرق و اختلاف ہے۔ ہمارے بعض اکابر نے شیخ موصوف کے بارے میں جو سخت رائے ظاہر فرمائی وہ ان غلط اطلاعات اور پروپیگنڈے کی وجہ سے ظاہر فرمائی جو ان تک پہنچی، صحیح اطلاع ملنے پر انھوں نے اپنی سابقہ رائے سے رجوع فرمالیا،
جیسے شیخ العرب والعجم حسین احمد مدنی اور شیخ الحدیث مولانا خلیل احمد سہارنپوری نے اپنی سابقہ رائے سے رجوع فرمایا ہے ،۔
مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ سے موصوف کے بارے میں سوال کیا گیا تو مولانا رشید احمد گنگوہی نے شروع میں یوں جواب دیا ملاحظہ فرمائیں " محمد بن عبد الوہاب کے عقائد کا مجھ کو حال معلوم نہیں""
لیکن بعد میں وہ اپنے ایک فتویٰ میں لکھتے ہیں " محمد بن عبد الوہاب کے مقتدیوں کا وہابی کہتے ہیں ، ان کے عقائد عمدہ تھے ، اور مذہب ان کا حنبلی تھا ، البتہ ان کے مزاج میں شدت تھی ، مگر وہ اور ان کے مقتدی اچھے ہیں ، مگر ہاں جو حد سے بڑھ گئے ، ان میں فساد آگیا اور عقائد سب کے متحد ہیں ، اعمال میں فرق حنفی ،شافعی ، مالکی ، حنبلی کا ہے "(فتاویٰ رشیدیہ 155)

مزید تفصیل کے لیے دیکھیں" کچھ دیر غیر مقلدین کے ساتھ "
اور "شیخ عبدالوہاب نجدی کے خلاف پروپیگنڈہ ہندوستان کے علمائے حق پر اس کے اثرات“ موٴلف حضرت مولانا منظور نعمانی صاحب قدس سرہ العزیز۔

موصوف کے بارے میں بندہ کے خیالات بھی اچھے نہیں تھے صحیح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ، البتہ اب الحمد للّٰہ صحیح معلومات حاصل ہونے کے بعد وہ تحفظات نہ رہیں ، البتہ موصوف کے جو آرا جمہور کے خلاف ہے تو وہ قابل قبول نہیں!

بتاریخ: 18 /صفر/1445
مفتی احسان اللّٰہ فاروقی

2 years ago | [YT] | 5