معارف اسلامی ایک ثقافتی مرکز ہےجو دنیا بھر میں اسلامی و قرآنی تعلیمات کی نشر اشاعت کی ذمہ داری بطریق احسن انجام دے رہا ہے


MaarefIslami

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا
جو قرآن کے مطابق عمل کرے گا وہ دوسروں سے آگے رہے گا۔

9 months ago | [YT] | 2

MaarefIslami

گٹھنے نہ ٹیک دے کوئی باطل کے سامنے
بچوں کو سنایا کر وقصہ حسین کا

9 months ago | [YT] | 4

MaarefIslami

امام سجادؑ، زین العابدینؑ، جنہوں نے کربلا کے پیغام کو زندہ رکھا،
اُن کی شہادت کی المناک مناسبت پر ہم تمام مؤمنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔
سلام ہو اُس سجدہ گزار پر جس کا دل کربلا کے دُکھ سے کبھی پرسکون نہ ہوا۔

9 months ago | [YT] | 4

MaarefIslami

📿 "وَأَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَلَنِي بِقِسْمِكَ رَاضِياً قَانِعاً، وَفِي جَمِيعِ الأَحْوَالِ مُتَوَاضِعاً"
"اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تُو مجھے اپنے دیے ہوئے حصے پر راضی و قانع بنا دے،
اور ہر حال میں مجھے متواضع رکھ۔"
_ دعاء كميل _

ImamAli #Karbala #ImamHussain (AS) #YaAli (AS) #YaAbbas (AS)#yaali #کربلاء #یاالله #یاحسین #یازهراء

10 months ago | [YT] | 1

MaarefIslami

📖 اللہ کی طرف رجوع… حقیقی آغاز ہے
مرجعِ عالیقدر آیت اللہ الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے فرمایا:
"ہر حقیقی اصلاح نفس کی اصلاح سے شروع ہوتی ہے، اور جو شخص اپنے معاشرے کو بدلنا چاہتا ہے، اُسے سب سے پہلے خود کو بدلنا ہوگا، کیونکہ اللہ اُس قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلیں۔"
تبدیلی کے لیے دوسروں کا انتظار نہ کرو…
تم خود اپنے گھر، اپنے عمل، اپنے اخلاق میں روشنی کی شروعات بنو۔
ہر قدم طہارت اور بصیرت کی طرف… کامیابی کی طرف ایک قدم ہے۔

#ImamAli #Karbala #ImamHussain (AS) #YaAli (AS) #YaAbbas (AS)#yaali #کربلاء #یاالله #یاحسین #یازهراء #یاعباس #حسینیات #رسول_الله #ياعي_مدد

10 months ago (edited) | [YT] | 3

MaarefIslami

📌کربلا کی داستان عاشورا پر ختم نہیں ہوئی… بلکہ وہیں سے ایک نئی تاریخ کا آغاز ہوا۔
🖋 علامہ شیخ هادي حسين ناصري
جب حضرت زینبؑ نے یزید کے دربار میں کلام کیا،
تو یہ صرف ایک مظلوم کا احتجاج نہیں تھا،
بلکہ ایک عارفہ، صابرة، اور عالمہ غیر معلمہ کا وہ پیغام تھا
جس نے ظلم کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
انہوں نے فرمایا:
"فَوَاللهِ لا تَمْحُو ذِكْرَنا، ولا تُميتُ وَحْيَنا"
یہ فقط ردعمل نہیں،بلکہ دلِ حضرت زینبؑ سے نکلا ہوا اعلانِ حق تھا:
راستۂ خدا بجھایا نہیں جا سکتا،
یادِ حسینؑ مٹائی نہیں جا سکتی،
وحی دلوں میں زندہ رہتی ہے،
اور پیغامِ کربلا کبھی دفن نہیں ہوتا۔
#فَوَاللهِ_لا_تَمْحُو_ذِكْرَنا
#زینب_کی_آواز
#شیخ_ہادی_حسین_ناصری
#کربلا
#محرم_الحرام
#زندہ_پیغام
#حق_کا_نور
#موقف_کا_انتصار
#ایمانی_ثبات
۔
#ImamAli #Karbala #ImamHussain (AS) #YaAli (AS) #YaAbbas (AS)#yaali #کربلاء #یاالله #یاحسین #یازهراء #یاعباس #حسینیات #رسول_الله #ياعي_مدد

10 months ago (edited) | [YT] | 5

MaarefIslami

میں ہمیشہ اپنے دین کا دفاع کرتا رہوں گا، اور سچے امام کی پیروی کرتا رہوں گا
یہ وہ نعرہ ہے جو ابو الفضل العباس (علیہ السلام) نے بلند کیا،
اور اس میں یہ تمام ذمہ داریاں شامل ہیں:
دین سے وابستگی اور اس پر ثابت قدمی،
دین کا دفاع، اس کی نصرت، اور حفاظت۔
اور اگر ہم دین کو اُس کے وسیع مفہوم میں سمجھیں – یعنی زندگی کے تمام پہلوؤں کو شامل کرتے ہوئے –
تو یہ وابستگی وقتی یا عارضی نہیں رہتی،
بلکہ ہمیشہ کے لیے ایک عہد بن جاتی ہے:
کہ ہم دینی قیادت کی نصرت اور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔
🖋 مرجعِ دینی، آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)
#عباس_باب_الحوائج
#میں_دین_کا_دفاع_کرتا_ہوں
#مرجع_یعقوبی
#کربلا
#محرم_الحرام
#حق_پر_ثبات
#نصرت_دین
#کلمۂ_عباس
۔
#ImamAli #Karbala #ImamHussain (AS) #YaAli (AS) #YaAbbas (AS)#yaali #کربلاء #یاالله #یاحسین #یازهراء #یاعباس #حسینیات #رسول_الله #ياعي_مدد

10 months ago (edited) | [YT] | 6

MaarefIslami

Be the first to
یوم عاشورہ امام حسین ؑنے استقامت اور صبر کا لاثانی درس دیا،آیت اللہ یعقوبی
محرم الحرام رواداری، تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے، شیخ ناصری

مزید خبریں پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں
https://www.shouranews.com

#مرجع_یعقوبی
#کربلا_کا_درس
#محرم_الحرام
#حسین_کا_پیغام
#اصلاح_امت
#مصباح_ہدایت
#باخبر_مرجعیت
#کربلا_کا_چراغ
#حسین_ہم_سب_کا | #محرم_الحرام | #عاشورہ | #ادب_محرم | #کربلا_جاویدان

10 months ago | [YT] | 3

MaarefIslami

📌 ماہِ محرّم کے آداب
1️⃣ عمومی سوگ و ماتم کا اعلان
ماہِ محرّم میں شہروں پر سیاہ چادر تن جاتی ہے، زینتیں ہٹا دی جاتی ہیں، اور ہر طرف سوگ کا سماں ہوتا ہے – کربلا کے غم میں۔
2️⃣ مجالسِ عزاء کا اہتمام
حسینیہ و گھروں میں روزانہ مجالس منعقد ہوتی ہیں، جن میں امام حسینؑ کی سیرت بیان کی جاتی ہے، نوحہ و مرثیہ پڑھے جاتے ہیں، اور دل اشکبار ہوتے ہیں۔
3️⃣ امام حسینؑ پر گریہ
گریہ صرف غم نہیں، یہ عقیدت، عبادت اور وفاداری ہے۔ امام صادقؑ نے فرمایا:
"جو حسینؑ پر روئے، اللہ اُس کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔"
4️⃣ زیارتِ امام حسینؑ
عاشور یا اربعین کے دن کربلا کی زیارت، ہر حسینی دل کی تمنا ہے۔ روایات کے مطابق:
"جو حسینؑ کی معرفت کے ساتھ زیارت کرے، گویا اُس نے خدا کو اُس کے عرش پر زیارت کی۔"
5️⃣ لہو و لعب سے پرہیز
ان ایّام میں غفلت، تفریح، موسیقی و خوشی کے مظاہر سے دوری اختیار کی جاتی ہے – شہداء کربلا کی عظمت کے احترام میں۔
6️⃣ امام حسینؑ کی سیرت کو اپنانا
حسینؑ صرف رونے کے لیے نہیں، بلکہ جینے کا راستہ ہیں۔ صبر، حق گوئی، مظلوم کی حمایت اور عزت کے ساتھ جینا، حسینؑ کی تعلیمات کا پیغام ہے۔
7️⃣ لباس اور ظاہری طرز میں سادگی
محرم میں خاص طور پر سیاہ لباس پہننا غم کا اظہار ہے اور عزاداری کی علامت کے طور پر مستحب سمجھا جاتا ہے۔ سادگی اور متانت کو ترجیح دی جائے۔
8️⃣ آدابِ مجلس کا خیال رکھنا
مجالس میں ادب، خاموشی، غور و فکر، اور ذکرِ اہل بیتؑ کا احترام لازم ہے۔ بے مقصد گفتگو، ہنسی مذاق، یا نظمِ مجلس میں خلل ڈالنا خلافِ ادب ہے۔
9️⃣ فرقہ واریت سے اجتناب
محرم ہمیں وحدت، شعور اور اصلاحِ امت کا پیغام دیتا ہے۔ لہٰذا عزاداری کے ذریعے نفرت یا تفرقہ پھیلانے کے بجائے اتحاد، بیداری، اور اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔
📌 #حسین_ہم_سب_کا | #محرم_الحرام | #عاشورہ | #ادب_محرم | #کربلا_جاویدان

10 months ago | [YT] | 3

MaarefIslami

علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف زبان درازی ہرگز قبول نہیں ،پشاور میں شرانگیز ریلی کی مذمت کرتے ہیں

نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ یقیناً یہ افسوس ناک امر ہے کہ پاکستان میں بعض فتنے انگیز عناصر اُمت مسلمہ اور خود پاکستان کو درپیش سنگین مسائل سے دانستہ چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے، اپنے حملوں کا رخ اہل تشیع کے جلیل القدر علمائے کرام کی جانب موڑ دیتے ہیں،علمائے کرام کی توہین ہرگز قبول نہیں۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہہم پشاور میں ہونے والی اُس ناپاک ریلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی جیسے ممتاز شیعہ عالم دین کے خلاف زبان درازی کی گئی۔ یہ ایک خطرناک رجحان ہے جو نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ ملک کے امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہہم حکومتِ خیبر پختونخوا سے سوال کرتے ہیں کہ ایسی شرانگیز ریلی کی اجازت کس بنیاد پر دی گئی؟ کیا یہ سمجھا جائے کہ صوبائی حکومت خود اس فتنہ انگیزی کی شریک ہے یا دانستہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے؟ہم واضح کرتے ہیں کہ علامہ سید شہنشاہ نقوی ہو یا کوئی اور شیعہ عالم، اُن کے خلاف زبان درازی دراصل تشیع کے خلاف حملہ ہے، اور ہم ہرگز ایسے کسی حملے کو برداشت نہیں کریں گے، نہ ہی اس پر خاموشی اختیار کی جائے گی۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہہم پاکستان کے تمام سیکیورٹی اور انتظامی اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین واقعے کا فوری نوٹس لیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ہر صورت میں محفوظ بنایا جائے۔

10 months ago | [YT] | 1