AI Academy!!
This is my youtube channel.I am weekly uploaded 3 videos.In my all videos,viewers can improve their skills & better knowledge.Viewers are told what you can do with your mobile phone.I will motivate you to do smart work
It is a request for you help us to share & reach out to those who need help.
Please subscribe this channel & support us
thanks
Regards
AI Academy!!
#AIAcademy1482 #youtubeshorts #youtubevideo #how #howto #education #online #2023 #2024
AI Academy
Ramadan Mubarak #ramdan2025 #ramdan #ramzan
1 month ago | [YT] | 2
View 0 replies
AI Academy
رشتے نازک دھاگے کی مانند ہوتے ہیں، جو محبت، اعتماد اور قربانی کے ساتھ جڑے رہتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھار، ان کو برقرار رکھنے کے لیے انسان کو اپنی آواز دبانی پڑتی ہے، اپنی آنکھیں بند کرنی پڑتی ہیں اور اپنے کانوں کو بھی بند کرنا پڑتا ہے۔
ایسے لمحات میں جب آپ کو سچائی دکھائی دیتی ہے، لیکن رشتے کو بچانے کی خاطر آپ اس سے چشم پوشی کر لیتے ہیں، یہ ایک صبر کا امتحان ہوتا ہے۔ جب کوئی بات دل پر چبھتی ہے، لیکن آپ اسے ان سنا کر دیتے ہیں، یہ وفاداری کا نشان ہوتا ہے۔ اور جب آپ کو کچھ محسوس ہوتا ہے، مگر آپ اپنے دل کی بات کو دفن کر کے خاموشی اختیار کرتے ہیں، یہ محبت کا سب سے بڑا اظہار ہوتا ہے۔
لیکن اس خاموشی، اندھے پن اور بہرے پن کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خود کو کھو دیں۔ رشتوں کی خوبصورتی اس میں ہے کہ ہم دوسروں کو جگہ دیتے ہیں، لیکن اپنی ذات کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ ان قربانیوں کے ساتھ ہمیں خود سے جڑے رہنا ضروری ہے تاکہ ہم اس توازن کو برقرار رکھ سکیں جو زندگی میں خوشی اور سکون کا باعث بنتا ہے۔
رشتے وہ ہیں جو سمجھداری، احساس اور قربانی کی بنیاد پر قائم رہتے ہیں۔ اور کبھی کبھار، یہ سمجھنا پڑتا ہے کہ اندھا، گونگا اور بہرا ہونا وقتی ضرورت ہو سکتی ہے، لیکن ہمیشہ کے لیے نہیں۔
2 months ago | [YT] | 4
View 0 replies
AI Academy
✨"زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے"✨
"سب سے بڑی جنگ میدانوں میں نہیں، انسان کے دل اور دماغ کے درمیان لڑی جاتی ہے۔"
جب دل خواب دیکھتا ہے اور دماغ شک کرتا ہے، تو انسان اپنی ہی سوچوں میں الجھ کر رہ جاتا ہے۔ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں ہم یا تو اپنی کمزوریوں سے ہار جاتے ہیں، یا پھر اپنے حوصلے سے جیت جاتے ہیں۔
زندگی کا حقیقی کمال یہ ہے کہ انسان اپنی ذات کو پہچانے، اپنی خامیوں کو قبول کرے، اور اپنے اندر وہ روشنی تلاش کرے جو اندھیروں کو شکست دے سکتی ہے۔
خود پر قابو پانا ہی اصل کامیابی ہے، اور خود سے ہار جانا سب سے بڑا نقصان۔
2 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
AI Academy
آج کا موضوع "دو طرح کے"
دو طرح کے گھر کبھی کامیاب نہیں ہوتے پہلے وہ جہاں ہر فیصلہ گھر کی عورتیں کرتی ہیں اور دوسرا وہ جہاں کسی بھی فیصلے میں عورت کا کوئی مشورہ کوئی رائے نہیں سنی جاتی۔۔۔
دو طرح کی عورتیں کبھی گھر نہیں بسا سکتیں ایک وہ جو سسرال کی ہر بات اپنی ماں اپنی سہیلی یا پھر اپنی پڑوسن کو بتاتی ہے۔۔۔دوسری وہ جو اپنے سسرال کی کوئی بھی بات کسی کو بھی نہیں بتاتی حتیٰ کہ ظلم و جبر تک ۔۔۔
دو طرح کے مرد قابل اعتبار نہیں ہوتے ایک وہ جو ہردوسری عورت سے متاثر ہوجاتے ہیں ایک وہ جو اپنے گھر کی عورت کے ہنر کو گھر کی مرغی دال برابر سمجھتے ہیں۔۔۔
دو طرح کی عورتیں قابل عزت نہیں ہوتیں ایک وہ جو اپنے ہی جیسی کسی عورت کے گھر کو توڑنے پر تل جائے ایک وہ جو سب پر اعتبار کرلے ماسوائے اپنے شوہر کے۔۔۔
دو طرح کے مرد حسین ہوتے ہیں ایک وہ جو بھری محفل میں بھی اپنی عورت کو محفوظ احساس فراہم کرے ایک وہ جو اپنی بیوی کی کامیابی کو خوش دلی سے قبول کرلے۔۔۔
دو طرح کی غلط فہمی کبھی سوچوں کے دامن سے نہیں اترتیں ایک وہ جو کسی نے کسی کی پیٹھ پیچھے ہمارے کانوں میں بھری ہو ایک وہ جو پاس بیٹھ کر سلجھائی ناگئی ہو۔۔۔
دو طرح کے لوگ آپ کو ہمیشہ یاد رہتے ہیں ایک وہ جنکو آپ یاد رکھنا چاہتے ہیں دوسرے وہ جن کو آپ بھولنا چاہتے ہوں۔۔۔۔
اور آخر میں دو طرح کے باذوق لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جو پوری تحریر پڑھے بغیر سرخ دل کے ساتھ واہ واہ کردیتے ہیں ایک وہ جو لفظوں میں چھپے درد اور احساس کو حقیقی معنوں میں سمجھ کر لکھنے والے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔۔۔۔
Follow👇
3 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
AI Academy
جب بہو کو گھر لے کے آئیں تو خدارا اسے ایڈجیسٹ ہونے کا وقت دیں 20 سے 22 سال کی لڑکی سے آپ پچاس سال کی عورت کی سمجھداری کی امید مت کریں جیسے آپ کی اپنی بیٹی بچی لگتی ہے بہو کو بھی بچی سمجھ کے اسکی نادانیوں کو نظر انداز کر دیا کریں آج جس لڑکی سے آپ ایک بیوی بہو بھابھی کی ساری زمہ داریاں پوری کرنے کی امید رکھتے ہیں وہ بھی اپنے والدین کے لیے بچی ہی تھی ساس ماں نہیں بن سکتی تو کیا ہوا اپنی بہو کی دوست بننے کی کوشش کریں کبھی کبھی اسے بولیں آجا بیٹا تیرے سر میں مالش کرتی ہوں وہ کام سے فارغ ہو تو اسکا ماتھا پیار سے چوم کے اتنا کہہ دیں میری بیٹی بہت تھک گئی ہوگی کھانا کھانے لگے تو بہو کو آواز دے کر اپنے پاس بیٹھائیں بیٹے کے سامنے بہو کی تعریف کر دیا کریں
میں یقین سے کہتا ہوں ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے خوش ہو کر وہ دل و جان سے آپکی بن جائے گی اسکی حوصلہ افزائی کریں اس سے گھر کے معاملات میں مشورہ کریں
احساس دلائیں کہ اسکے بنا اپکا گھر ادھورا ہے خوش رہیں خوشیاں بانٹیں. ایک اچھی عورت اور ایک اچھی بہو ہی کامیاب گھر اور کامیاب معاشرے کی ضمانت ہے .
3 months ago | [YT] | 4
View 0 replies
AI Academy
Los angles fire 😷😲😱
3 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
AI Academy
کچھ لوگوں کی ہمدردی آپ کے لئے ایسا میٹھا نقصان ہوتا ہے
کہ آپ نقصان بھی کروا لیتے ہیں اور اگلا احسان بھی کرجاتا ہے
3 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
AI Academy
ایک کھیت میں بھیڑوں کی حفاظت کتے کرتے تھےجو بھیڑیوں کے حملے سے انہیں بچاتے تھے۔
لیکن بھیڑیوں نے بھیڑوں کو دھوکہ دینے کیلئےکہا کہ:
کتے تمہیں خوش ہونے نہیں دیتےاور تم پر قابو رکھتےہیں۔
بھیڑوں نے یہ جھوٹ مان لیا اور کتوں کو نکال دیا۔
کتوں کے جانے کےبعد، بھیڑیے اچھےبن کر آئے، لیکن پھر ایک رات انہوں نے بھیڑوں پر حملہ کر دیا اور انہیں مار دیا۔
تب بچ جانے والی بھیڑوں کو احساس ہوا کہ کتے ان کیلئے تحفظ تھے، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
✍️ جو ہر روک ٹوک کو اپنی خوشیوں میں رکاوٹ سمجھتے ہیں، لیکن درحقیقت وہ ہمیں مشکلات سے بچانے کیلئے ہماری حفاظت کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ قابو نہیں بلکہ تحفظ ہے۔۔۔
آج کل بچوں اور بچیوں کو گھر والے روکتےہیں تو انکو برا لگتا ہے پھر نتیجہ ایسا ہوتا ہے۔
3 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
AI Academy
🌞🌠🌟Quaid-e-Azam Day🌟🌠🌞
4 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
AI Academy
🌠⛄⛄Happy merry christmas⛄⛄🌟
4 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Load more