Dr Rao Kamran Ali



Dr Rao Kamran Ali

کس کا علیم خان کرپٹ ہے

"پارک ویو سوسائٹی" بقول علیم خان کے 2006 میں منظور ہوئی تھی، اور اس وقت وزیرِاعلیٰ پرویز الٰہی تھا۔ کسی وجہ سے اسے بنانے والا ڈیفالٹ کر گیا اور یہ سوسائٹی بینک کے پاس آگئی اور 2010 میں یہ سوسائٹی علیم خان نے بینک سے لے لی ۔ یہ وہ دور تھا جب عمران خان کا طوطی بولنا شروع ہو رہا تھا اور2011 میں علیم خان بمعہ جائیداد، جہاز اور مال و دولت عمران خان کی سونامی میں بہہ گیا۔ ان دنوں ہارون الرشید علیم خان کو قبضہ مافیا قرار دیتا تھا اور اس کے خلاف بڑھ چڑھ کر لکھتا تھا۔

ایک دن ہارون الرشید نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ عمران خان نے اسے کال کی اور کہا: "دیکھو، تم “اتنے شریف آدمی” کے خلاف ایسی باتیں کرتے ہو۔ اگر یہ قبضہ گروپ ہوتا تو کیا شہباز شریف جیسا وزیراعلی اسے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد قبضے کرنے دیتا اور جینے دیتا؟”اور ہارون الرشید نے کہا: "بالکل، یہ منطق میری سمجھ میں آگئی۔" اس کے بعد اس نے علیم خان کے خلاف لکھنا بند کر دیا۔

خیر، علیم خان سے عمران خان کی محبت ایسی تھی کہ عمرے کے لیے علیم خان پیسے دے تو حلال، ننگے پیر عمران خان اور بشریٰ بیگم اسی جہاز اور اسی دولت سے عمرہ کریں تو حلال لیکن معاملہ یہ تھا کہ وہ اتنا کہ ایماندار تھا کہ سینئر وزیر بنایا جا سکتا تھا، اور اتنا ہی بے ایمان تھا کہ وزیرِاعلیٰ نہیں بنایا جا سکتا تھا۔

پھر جب عثمان بزدار نکما نکلا اور علیم خان کو وزیرِاعلیٰ بنانے کی باری آئی مگر وہ نہ بن سکا تو علیم اور عمران کے راستے جدا ہوگئے۔ اس کے بعد خان صاحب، جو پہلے علیم خان کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے، فرمانے لگے: "یہ وہ بندہ ہے جو مجھ سے راوی پر اپنی 300 ایکڑ زمین کا پلان منظور کروانا چاہ رہا تھا، اور میں نے نہیں کیا اور اس پر نیب کے کیس جبکہ پانامہ میں بھی نام تھا ۔" اب سوال یہ ہے کہ جب خان صاحب کو یہ بات پتا چل گئی تھی تو اسی وقت اسے سینئر وزیر کے عہدے سے کیوں نہیں ہٹایا؟ اس وقت تک کیوں انتظار کیا جب تک وہ خود زبان نہ کھولے؟ اور زبان بھی کھولی کیونکہ اسے وزیرِاعلیٰ نہیں بنایا گیا؟ یاد رہے یہ وہی زمانہ تھا جب نواز شریف اور شہباز شریف، علیم خان کو عمران خان کی اے ٹی ایم اور شہر کا کرپٹ ترین آدمی قرار دیتے تھے۔

آج جبکہ وزیراعظم شہباز شریف ہے اور علیم خان وفاقی وزیر ہے اور "پارک ویو سوسائٹی" زیرِآب ہے تو دنیا کی آنکھیں کھل گئی ہیں کہ: "اوہ، یہ تو راوی کے کنارے ریت پر بنائی گئی ہے اور سیلاب سے ڈوب گئی ہے۔" لیکن یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ کس کا علیم خان کرپٹ ہے؟ پرویز الٰہی کا علیم خان کرپٹ ہے؟ شہباز شریف کا علیم خان کرپٹ ہے؟ یا عمران خان کا علیم خان کرپٹ ہے؟ یا پھر یہ کہ وہ بھی ملک ریاض کی طرح محض ایک کاروباری ہے اور اسے استعمال کرنے والوں کی نیت اور ضمیر ہی کرپٹ ہے۔

راؤ کامران علی کی ڈائری سے 🙏

#aleemkhan #parkviewsociety #imrankhan #shehbazsharif #parvaizilahi #pti #pmln #pmlq #pakistan #pakistanpolitics #hamidmir #geonews #dunyanews #92news #latestnews #arynews #urdupoint #flood

4 months ago | [YT] | 5

Dr Rao Kamran Ali

القادر ٹرسٹ کیس کی حقیقت کیا ہے؟
کیا کسی غلط عمل کو مذہبی لبادہ پہنا کر جائز قرار دیا جا سکتا ہے؟

https://youtu.be/1A7iewmejMA

1 year ago | [YT] | 6