Babur Saleem Official


Welcome to Babur Salem Official YouTube Channel.

This is your own channel where you get information based on special investigations on various social issues and important issues.
From here you can get info's on current affairs, international relations, geopolitics, history and all that u you need to know..!!
Let's get connected..

Thank you for your visit.
Regards and prayers..
Babur Saleem.


Babur Saleem Official

ایڈیشنل ڈائیریکٹر این سی سی آئی اے سے ہم انٹرویو لائن اپ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔

حسب وعدہ یہ پوسٹ پیش خدمت ہے۔۔

آپ لوگ پاکستان میں سوشل میڈیا جرائم۔۔آن لائن ہراسمٹ۔۔آن لائن فراڈز۔۔۔وغیرہ وغیرہ سے متعلق اگر کچھ سوالات کرنا چاہیں تو ہم آپ کی جانب سے بھیجے گئے سوالات ان کے سامنے رکھ دیں گے۔۔

سوالات زیادہ ہونے کی صورت میں ہم 5 اہم ترین سوالات کا انتخاب کر لیں گے اور ان کے جوابات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنے سوالات آپ کمنٹ کر سکتے ہیں۔

واسلام آپ کا بھائی۔

2 days ago | [YT] | 211

Babur Saleem Official

ہمارا شک درست ثابت ہوا۔۔
میر رضا کیس میں مسجد خضرا کے اہم ترین کیمرے کی 5 گھنٹوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب ہونے پر جھوٹ بولا گیا۔۔
کمیشن کو کے الیکٹرک نے جو جواب جمع کروایا اس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اس دوران علاقے میں نا بجلی بند تھی نا کوئی ٹیکنکل ایشو تھا۔۔
پولیس نے اس حوالے سے بجلی بند ہونے کا موقف کیوں اختیار کیا؟؟
کیوں ایک بار پھر گمراہ کیا اور جھوٹ بولا گیا۔۔؟
تفتیش میں سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں نہیں ملی۔۔
پھر ہمارا سوال درست ہے نا کہ یہ 5 گھنٹوں کی اہم ترین فوٹیج کہاں گئی؟

2 days ago (edited) | [YT] | 1,031

Babur Saleem Official

میر رضا کیس میں تحقیقاتی صحافی بابر سلیم اور صولت جعفری نے بہترین کام کیا..

پولیس مشکوک گاڑیوں کے زاویے پر بہت کم کام کر سکی
دونوں صحافی 6 اکتوبر کو کمیشن کو بریفنگ دیں..

سینیئر کورٹ رپورٹر شاہد حسین کی جانب سے جائے وقوعہ کے دورے کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔۔
کمیشن آج اس جگہ اور علاقے کا دورہ کرے گا جہاں سے میر رضا ملے تھے۔

کمیشن کا حکمنامہ ۔

5 days ago (edited) | [YT] | 318

Babur Saleem Official

اب خبر یہ آئی ہے کہ۔۔
میر رضا کیس کی تفتیشی ٹیم کے افسر پر ڈاکووں کا تش*دد
انسپیکٹر محمد علی کو سچل کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا
ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران انسپیکٹر محمد علی پر بدترین تش*دد کیا
انسپیکٹر محمد علی کو پستول کے بٹ مارے گئے
تشدد کے باعث انسپیکٹر محمد علی کے سر پر چوٹیں آئی ہیں
واقعے کی تحقیقات کر رے ہیں، پولیس

6 days ago | [YT] | 66

Babur Saleem Official

اسلام و علیکم ۔۔
میر رضا کیس میں ایک اور بڑی اور اہم خبر کل انشااللہ۔۔

میر رضا کے معاملے میں پچھلے چند دنوں سے ہم ایک ایسی لیڈ پر کام کر رہے تھے جو آج تک منظر عام پر نہیں آئی تھی۔۔
میں حیران ہوں کہ تفتیش کار کیسے اس قدر اہم معاملے کو یا تو جان بوجھ کر چھپاتے رہے یا یہ صریح نا اہلی ہے ۔۔

لیکن ۔۔

ہم اس اہم لیڈ کے حوالے سے ضروری شواہد حاصل کر چکے ہیں۔۔

جو آپ کے سامنے پیش کر دیں گے۔۔ انشااللہ

1 week ago | [YT] | 14

Babur Saleem Official

The judicial commission recognised it..

یہ محض میرے اللہ کا۔کرم ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں میں ہمیں لائق بنا دیتے ہیں۔۔
ورنہ تو یہ میں جانتا ہوں کہ کیسا نالائق ہوں۔۔
بے شک تعریف کے لائق تو ایک اللہ ہے۔

2 weeks ago (edited) | [YT] | 569

Babur Saleem Official

بھئی بہت عجیب اور قابل مزمت طریقے سے میر رضا کے معاملے کو مخصوص رخ دینے کی کوشش نظر آرہی ہے۔۔
کل اللہ نے چاہا تو کسی وقت میں ملاقات ہوگی ۔۔
بہت ساری باتیں جمع ہو گئی ہیں جو آپ احباب سے کرنا ضروری ہے۔
دعا کا طالب
احقر بابر سلیم۔

2 weeks ago | [YT] | 621

Babur Saleem Official

گزشتہ کچھ دن سے طبعیت بہت ناساز ہے۔۔
لیکن ۔۔
کوشش ہے کہ ہمت جمع کر کے کل آپ سے ملاقات کر لی جائے۔۔ضروری ہو گیا ہے۔۔
دعاوں کی درخواست ہے۔

3 weeks ago | [YT] | 575

Babur Saleem Official

میررضا کیس ۔۔ کمیشن کی آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
کمیشن نے ڈاکٹر سمعیہ کی شکایات وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرداخلہ تک پہنچانے کی ہدایت کردی
ڈاکٹرسمعیہ نے ڈی آئی جی عامر فاروقی نےقبرکشائی کے بعد دوسری میڈیکل رپورٹ پر اثر انداز ہونے کا الزام لگایا تھا
آئی جی سندھ ڈاکٹر سمیعہ کی حفاظت یقینی بنائے،تحریری حکم
آج کے تحریری ارڈر کی کاپی ڈی آئی جی عامر فاروقی کو ارسال کی جائے،حکم نامہ
عامر فاروقی کو صورتحال پر بات کرنے کا موقع دیا جائے جب وہ کمیشن میں پیش ہونگے،
این سی سی آئی اے ڈاکٹر سمیعہ کی شکایت ہپر تیز کارروائی کرے،حکم نامہ
احمد بھاردے کے وکیل نےکمیشن اور اسکی کارروائی کو اپنے انٹرویوز میں اسکینڈلائزڈ کرنے کی کوشش کی
ضروری ہے احمد بھاردے بتائے انکے وکیل نے بیانات زاتی حیثت میں دیئے یا ان کے کہنے پر بات کی،
احمد بھاردے کو 17ستمبرکو طلب کرلیاگیا
کمیشن نے سی آئی اے کے انسپکٹرمحمد علی کو منگل کو طلب کرلیا
عثمان بوزائی سرکاری ادارے کا ملازم ہے۔25سمتبر تک گوجرانوالہ میں ہے،
رجسٹرار عثمان بوزائی کوواپسی پرکیمشن کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کرے،،

3 weeks ago | [YT] | 281

Babur Saleem Official

بریکنگ

سٹی کورٹ/ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت

نوجوان تاجر میر رضا کیس

پولیس تاحال مقدمہ کی تفتیش مکمل کرنے میں ناکام

پولیس نے ملزم کے پتہ لگانے میں ناکامی کا بھی اعتراف کرلیا

پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کروادیا

چالان میں کسی بھی فرد کو ملزم نامزد نہیں کیا گیا

چالان میں میر رضا کے اہلخانہ، دوستوں، بزنس پارٹنرز سمیت مجموعی پر 53 گواہان کو شامل کیا گیا

مقدمہ میں اغ*وا، ق*تل اور شواہد مٹانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، چالان

پولیس کے عبوری چالان میں متعدد شواہد اور الیکٹرانک مواد کا ذکر کیا گیا ہے

تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لیا گیا، چالان

مقدمے کی تفتیش میں یو ایس بی اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی شامل کیے گئے، چالان

مختلف افراد کے بیانات اور موبائل فون ریکارڈ بھی تفتیش کا حصہ بنایا ہے، چالان

تفتیش کے دوران مختلف گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے، چالان

مختلف موبائل نمبرز کی کالز اور باہنی رابطوں کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں، چالان

شواہد کی فرانزک کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے، چالان

مقدمہ میں دستیاب شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جارہا ہے، چالان

مختلف زاویوں سے تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے، چالان

اس کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے، چالان میں اعتراف

متوفی کے موبائل فون، ایپل واچ، سم کارڈ ڈیٹا، بائنانس اکاؤنٹ کی تفصیلات، شراکت داروں کے موبائل فونز کی فارنزک رپورٹس کا انتظار ہے، چالان

ایک یو ایس بی جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہیں اس کی فارنزک رپورٹ بھی زیر التوا ہے، چالان

1 month ago | [YT] | 196