Assalam O Alaikum,
My name is Hizran Khan.
I'm Practicing Lawyer in District Bar Association Nowshera KPK.

I hope you would like my lectures, I will upload very informative lectures of all major subjects of LLB.

*Notes for LLB are Available*
Contact: advhizrankhan05@gmail.com


Subscribe my channel " Theory Of Law"
&
Subscribe "Notes For LLB" 👇




Theory Of Law

سال 2025-26 کیلئے دیت کی رقم 98،28،670 روپے مقرر۔

7 months ago | [YT] | 17

Theory Of Law

*حق مہر پر ایک اھم ترین ججمنٹ۔۔*

*عدالت نے قرار دیا کہ جہاں سونا یا اس کی ویلیو لکھی ھو تو یہ ڈگری دار کا اختیار ھے کہ وہ سونا لے یا اس کے متبادل رقم لے۔ اس مقدمہ میں 7 تولے سونا یا اس کی متبادل رقم 1 لاکھ روپے نکاح نامہ میں درج تھا عدالت نے قرار دیا کہ ڈگری دار سونا لینے کی حقدار ھے۔۔

*2025 CLC 1048*۔

8 months ago | [YT] | 24

Theory Of Law

شناختی کارڈ بنوانے کے قوانین میں کیا کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

اسلام آباد : نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنوانے کے قوانین میں کی جانے والی تبدیلیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نادرا میں اہم اصلاحات، شناختی نظام کو مزید آسان اورمحفوظ بنادیا گیا، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے عوامی سہولت کے لیے قومی شناختی قوانین میں نمایاں تبدیلیاں کیں۔

اقدامات کے تحت پیدائش ، موت ، شادی اورطلاق کے سرٹیفکیٹس بدستوریونین کونسل جاری کرے گی۔

ب فارم میں بچوں کی تصاویر اور بائیو میٹرک تصدیق شامل کردی گئی ہے، تین سال تک کےبچوں کے لیے بغیر تصویر والا سرٹیفکیٹ برقرار رہے گا اور تین سے دس سال تک تصویر اور بائیومیٹرک لازم ہوگی۔

دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے نیا سی آر سی بنے گا، جو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے ضروری ہے، پرانے ب فارم پر پاسپورٹ نہیں بنے گا۔

نادرا کی ایپ سے فیملی کی تفصیلات حاصل کرناممکن ہوگیا،ایف آرسی اب وراثتی معاملات اور قانونی امور میں قابلِ قبول ہوگا، جس میں خاندان کی مختلف اقسام کی درجہ بندی شامل ہوگی۔

ایک سے زائد شادیاں کرنے والے مردوں کے کوائف بھی ایف آر سی میں ہوں گے، قوانین میں تبدیلی کے بعد شادی شدہ خواتین کوشناختی کارڈپروالد یا شوہر کا نام درج کرانےکا اختیار دے دیا گیا۔

اس کے علاوہ بغیرچپ والے قومی شناختی کارڈ میں اسمارٹ کارڈ کی خصوصیات شامل کردی گئی ہیں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان سید شباہت علی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ادارے کے نظام میں حالیہ تبدیلیوں کی وضاحت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا کا قیام 25 سال قبل عمل میں آیا، اُس وقت شناختی کارڈ کا نظام ہاتھ سے لکھے گئے کارڈز پر مشتمل تھا، جو کمپیوٹرائزڈ نہیں تھا۔ ادارے کا مقصد ایک نیا نظام متعارف کروا کر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو رجسٹر کرنا اور انہیں سہولت فراہم کرنا تھا۔

*پرانے نظام میں موجود خامیاں*
ترجمان کے مطابق وقت کے ساتھ ادارے کو اس نظام میں کمزور پہلوؤں (لوپ ہولز) کا اندازہ ہوا، جن کے باعث بعض ایسے افراد کو بھی شناختی کارڈ جاری ہو گئے جن کے اہل ہونے پر سوالات تھے۔ اس کے برعکس کچھ شہریوں نے اپنی فیملی کی مکمل معلومات درج ہی نہیں کروائیں، جس سے قومی ڈیٹا میں خلا پیدا ہوا۔

رجسٹریشن نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ
سید شباہت علی کا کہنا تھا کہ حالیہ تبدیلیوں کا مقصد رجسٹریشن سسٹم کو مضبوط اور شفاف بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعض اوقات ایسے افراد کو خاندان میں شامل کر دیا جاتا ہے جو درحقیقت اس خاندان کا حصہ نہیں ہوتے، اس لیے ایسے معاملات کی روک تھام کے لیے دستاویزی ثبوت ضروری قرار دیے گئے ہیں۔

*چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC) کی اہمیت*
ترجمان نے بتایا کہ بچوں کے لیے جاری کیا جانے والا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (جو بی فارم بھی کہلاتا ہے)، نادرا کی اہم دستاویز ہے جو 18 سال سے کم عمر شہریوں کی شناخت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

ماضی میں اس سرٹیفکیٹ پر تصویر شامل نہیں کی جاتی تھی، تاہم نئی پالیسی کے تحت اب 3 سال کی عمر تک تصویر لازمی قرار دی گئی ہے، 3 سال کے بعد تصویر کے ساتھ بائیومیٹرک تصدیق بھی لازم ہے۔
یہ اقدامات بچوں کی شناخت کو محفوظ، درست اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

8 months ago | [YT] | 10

Theory Of Law

کیس سے بریت کے بعد کریکٹر سرٹیفکیٹ سے FIR کا ذکر ختم کر دیا جائے گا اور بالکل صاف کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا ملزم کیس سے بری ہو جائے خواہ وہ صلح کی شکل میں ہو تو اس کیس کا تذکرہ پھر اس کے کریکٹر سرٹیفکیٹ میں بھی نہیں کیا جائے گا
ملزم بری ہو جائے تو وہ اس طرح ہی ہو گا جیسے وہ کیس کبھی درج ہی نہ ہوا ہو
PLD 2025 pesh. 67

کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا سے متعلق نہایت اہم فیصلہ

درخواست گزاران نے بیرونِ ملک تعلیم یا روزگار کے لیے پولیس سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا کی درخواست دی۔ تاہم پولیس نے سرٹیفکیٹ پر یہ نوٹ درج کر دیا کہ ان افراد کے خلاف ماضی میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ اس عمل کو چیلنج کیے جانے پر پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو سماعت کے بعد ایک نہایت اہم اور قانونی لحاظ سے فیصلہ کن رائے دی، عدالت عالیہ نے واضح کیا کہ اگر کسی فوجداری مقدمے میں ملزم بری ہوچکا ہو ، چاہے وہ بریت میرٹ پر ہوئی ہو یا صلح کی بنیاد پر، اسے قانونی طور پر "باعزت بریت" ہی تصور کیا جائے گا۔ قانون میں اس بات کی کوئی گنجائش نہیں کہ بریت کو "کم باعزت" یا "مشروط" قرار دیا جائے تمام بریتیں ایک ہی درجے کی عزت کی حامل ہوتی ہیں

8 months ago | [YT] | 14

Theory Of Law

9 months ago | [YT] | 8

Theory Of Law

سامان جہیز کو، ثابت کرنے کے لیے، لسٹ سامان جہیز تیار کرنا اور سامان جہیز کی رسیدات پیش کرنا ضروری نہ ہے.
(2012 YLR 2693).
لسٹ سامان جہیز اور رسیدات کی کوئی اہمیت نہ ہے، دعوی سامان جہیز ڈگری شد.
(2013 CLC 698).
اگر مدعا علیہ، جواب دعوی میں، لسٹ سامان جہیز منجانب مدعیہ کو درست تسلیم کرے، تو دعویٰ واپسی سامان جہیز ڈگری ہوگا.
(2015 YLR 1427).
دعویٰ سامان جہیز اور طلائی زیورات کے لیے تین سال کی معیاد مقرر ہے.
(2016 CLC 313).
فیملی کیس میں قانون شہادت کا اطلاق نہ ہوتا ہے، اس لئے سامان جہیز کو ثابت کرنے کے لیے سامان جہیز کی رسیدات اور متعلقہ افراد کو بطور گواہ پیش کرنا ضروری نہ ہے.
(2017 SCMR 393)

9 months ago | [YT] | 5

Theory Of Law

منشیات کے مقدمات میں اگر پولیس نے پرائیویٹ گواہ نہ بنایا ہو تو ایسی صورت میں ملزم ضمانت کا مستحق ہوگا.

2023 SCMR 934

9 months ago | [YT] | 5

Theory Of Law

HEC ANNOUNCED LAW GAT.

last date for registration is 16 July, 2025.
Test will be held on 03 August, 2025.

9 months ago | [YT] | 2

Theory Of Law

9 months ago | [YT] | 10