Follow me with your schedule


Highlights Hadi

1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے اضافے سے11.69 روپے، ماہانہ 101سے 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے فی یونٹ ہوگا: دستاویز
مزید تفصیلات: https://urdu.geo.tv/latest/370772-

1 year ago | [YT] | 0

Highlights Hadi

اندھی تقلید کا انجام.
اس درخت کو غور سے دیکھئے۔
مزار پر جاتے ہوئے ایک آدمی کی چابی گر گئی، پیچھے سے ایک بزرگ آرہے تھے انہے چابی ملی، کافی دیر انتظار کیا کہ کوئی آئے اور چابی لے لے لیکن کوئی نہیں آیا،
بزرگ نے چابی اٹھائی اور درخت پر ٹانگ کر مزار کے اندر چلے گئے،
پیچھے سے آنے والے شخص نے دیکھا کہ یہاں ایک چابی ٹانگ کر مزار کے اندر جایا جاتا ہے۔

اب یہ روایت مشہور گئی ہے کہ مزارمیں جانے سے پہلے اگر ایک چابی درخت پر لٹکا دیا جائے تو منتیں پوری ہوتی ہے.

درخت کا حال آپ کے سامنے ہے ☺️☺️☺️

1 year ago | [YT] | 0

Highlights Hadi

یہ ہیں الشیخ القاری مشاری راشد العفاسی حفظہ اللہ.. دنیا کے معروف ترین قرآء اور آئمہ میں انکا شمار ہے۔شرعی حدود میں رہتے ہوئے اپنی زندگی بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں اور مصلیٰ امامت بھی سنبھالتے ہیں ۔۔
ہمارے یہاں کسی قاری صاحب کی ایسی تصاویر سامنے آئیں تو لوگ اس کے پیچھے نمازیں پڑھنا ہی چھوڑ دیں گے بلکہ بیچارے کو مسجد سے ہی بے دخل کر دیں گے۔
ہمارے معاشرے میں قاری، امام یا مسجد مدرسے کے ساتھ جڑا ہوا کوئی بھی آدمی، نماز، قرآن، درس، ختم شریف وغیرہ کے علاوہ کوئی دنیاوی کام نہیں کر سکتا۔ وہ ہر وقت ٹوپی رومال سے سر لپیٹ کر رکھے اورکسی دنیاوی معاملے میں بات نہ کرے۔ سیاست، معیشت، حالات حاضرہ، مزاح، ادب، شعر و شاعری سے کوسوں دور رہے اخے مولوی صاحب یہ آپ کا کام نہیں ہے۔
مراد یہ ہے کہ مولوی بننے کے بات آپ کے پاس ذاتی چوائس یا پسند نا پسند کوئی نہیں رہ جاتی۔ آپ لوگوں کی مرضی کا پہنیں گے، انکی مرضی کا کھائیں گے، انکی مرضی کا بولیں گے، انکی مرضی کا لکھیں گے۔ اور پھر شکوہ بھی کریں گے کہ علماء کرام اپنا کردار ادا نہیں کر رہے

منقول🖤

1 year ago | [YT] | 2

Highlights Hadi

دنیا سے ٹکرانے والے 20 سالہ تاریخ کے طاقتور ترین شمسی طوفان یعنی جیو میگنیٹک سٹورم کے باعث امریکہ، کینیڈا، میکسیکو جرمنی، فن لینڈ، انگلینڈ، ڈنمارک، سکاٹ لینڈ، سویڈن، آسٹریا، فرانس،اٹلی، ناروے سمیت دیگر یورپین ممالک میں وسیع پیمانے پر شمالی روشنیوں (ناردرن لائٹس) کا نظارہ کیا گیا جسے لوگوں نے خوب انجوائے کیا اور کیمرے سے درجنوں تصاویر کھینچی۔

شمسی طوفان تب واقع ہوتا ہے جب شمسی ہوا یا سورج سے کورونل بڑے پیمانے پر اخراج کی وجہ سے زمین کے مقناطیسی کرہ میں خلل پیدا کرتا ہے۔یہ شمسی طوفان سیٹلائٹ آپریشنز، پاور گرڈز، اور ریڈیو کمیونیکیشنز میں خلل ڈال سکتے ہیں اور اکثر اس کے اثرات کے نتیجے میں اورورا شمالی اور جنوبی روشنیاں پیدا ہوتی ہیں جو معمول سے کم عرض بلد تک بھی ظاہر ہوتے ہیں۔اس شدت کا جیو میگنیٹک سٹورم دنیا میں گزشتہ دفعہ 2005 میں دیکھا گیا تھا۔

1 year ago | [YT] | 0

Highlights Hadi

نیک ہمسفر کا ہونا بھی بہت بڑی نعمت ہے 💯💞💝

1 year ago | [YT] | 1

Highlights Hadi

تیس لاکھ کا جہیز
پانچ لاکھ کا کھانا
گھڑی پہنائی
انگوٹھی پہنائی
مکلاوے کے دن کا کھانا
ولیمے کے دن کا ناشتہ
پھر بیٹی کو رخصت کیا تو سب سسرالیوں میں کپڑے بھیجنا
برآت کو جاتے ہوئے بھی ساتھ میں کھانا بھی بھیجنا
بیٹی ہے یا کوئی سزا ہے::

اور یہ سب تب سے شروع ہو جاتا ہے جب منگنی کر دی جاتی ہے کبھی نند آرہی ہے کبھی جیٹھانی آرہی ہے کبھی چاچی ساس آرہی ہے کبھی ممانی ساس آ رہی ہے ٹولیاں بنا بنا کے آتی ہیں اور بیٹی کی ماں ایک مصنوعی مسکراہٹ چہرے پر سجائے سب کو اعلی' سے اعلی' کھانا پیش کرتی ہے اور سب کو اچھے طریقے سے ویلکم کرتی ہے
باپ کا ایک ایک بال قرضے میں ڈوب جاتا ہے اور ایسے میں بیس لوگ گھیرے میں لے کے کہتے ہیں جی کتنے بندے برآت میں ساتھ لے کر آئیں 100یا 200 بندے تو ہمارے اپنے رشتے دار ہی ہیں اور باپ جب گھر آتا ہے شام کو تو بیٹی سر دبانے بیٹھ جاتی ہے کہ اس باپ کا بال بال میری وجہ سے قرضے میں ہے خدا کا واسطہ ہے آپ کو خدارا ان ہندوؤں کی رسموں کو ختم کر دو تاکہ ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت کے ساتھ رخصت کر سکے♥
کسی کو برا لگے تو معذرت 🙏🙏

1 year ago | [YT] | 0

Highlights Hadi

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔
ایک شخص نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ کا کوئی بیٹا کمانے کے قابل نہیں ہے ؟
تو اس بوڑھی عورت نے کہا کہ ھے تو پھر آپ یہاں کیوں بھیک مانگ رہی ہیں؟
بوڑھی عورت نے کہا کہ میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔
میرا بیٹا نوکری کے لئے بیرون ملک گیا ہے۔ جاتے ہوئے اخراجات کے لئے مجھے کچھ رقم دے کر گیا تھا ،
وہ خرچ ہوگئی ہے ،
اسی وجہ سے میں بھیک مانگ رہی ہوں۔
اس شخص نے پوچھا - کیا آپ کا بیٹا آپ کو کچھ نہیں بھیجتا ہے؟
بوڑھی عورت نے کہا - میرا بیٹا ہر ماہ رنگا رنگ کاغذ بھیجتا ہے جسے میں گھر میں دیوار پر چپکا کر رکھتی ہوں۔
وہ شخص اس کے گھر گیا اور دیکھا کہ دیوار پر بینک کے 60 ڈرافٹ چسپاں کردیئے گئے ہیں۔
ہر ڈرافٹ 50،000 روپے کا تھا۔
تعلیم یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے ، وہ عورت نہیں جانتی تھی کہ اس کے پاس کتنی دولت ہے۔
اس شخص نے اسے ڈرافٹ کی اہمیت سمجھا دی تو وہ عورت بہت خوش بھی ہوئی اور حیران بھی ہوئی اور پریشان بھی ہوئی کہ دولت ہوتے ہوئے بھی وہ بھیک مانگتی رہی ہے.
ہماری حالت بھی اس بوڑھی عورت کی طرح ہے
ہمارے پاس قرآن ہے اور ہم اسے اپنے منہ سے چومتے اور ماتھے پر لگا کر اپنے گھر میں رکھتے ہیں
لیکن ہم اس کا فائدہ صرف اس صورت میں اٹھاسکیں گے جب ہم اسے پڑھیں گے،
اس کے معنیٰ اور تفسیر کو سمجھیں گے اور اس کو اپنی عملی زندگی میں لے آئیں گے۔
تب ہی ان شاءاللہ ہماری دنیا اور اس کے بعد کی زندگی دونوں بہتر ہوگی۔
بہت بڑا خزانہ ہمارے پاس موجود ہے لیکن ہماری جہالت کی وجہ سے اس میں چھپے انعامات سے آج ہم سب محروم ہیں،
اللہ پاک ہم سب کو قرآن پاک کی عظمت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین ۔

1 year ago | [YT] | 0

Highlights Hadi

🤍 روزے کی کیا فضیلت ہے؟

1. روزہ دار کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ (بخاری:1901،مسلم:760)

2. روزے کا ثواب اللّٰہ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ (بخاری:1904،مسلم:1151)

3. روزے کے برابر کوئی چیز نہیں۔ (صحیح الترغیب:986)

4. روزہ دار کے لیے جنت کا وعدہ ہے۔ (بخاری:1397،مسلم:14)

5. روزہ دار شہداء کے ساتھ ہوں گے۔ (صحیح الترغیب:1003)

6. روزہ دار کے ہر عمل کا اجر سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔ (مسلم:1151،ابن ماجہ:1638)

7. جنت کا دروازہ ریان روزہ داروں کے لیے ہے۔ (بخاری:1896،مسلم:1152)

8. ایک دن کا روزہ دوزخ کی آگ سے ستر سال دور کردے گا۔ (مسلم:1153،بخاری:2840)

9. روزہ قیامت کے دن سفارش کرے گا۔ (صحیح الترغیب:984)

10. روزہ گناہوں سے بچنے کے لیے ڈھال ہے۔ (ترمذی:2616)

11. روزہ دار کی منہ کی بو کستوری سے زیادہ پاکیزہ ہے۔ (بخاری:5927)

12. روزہ دار کو افطاری کے وقت جہنم سے آزادی دی جاتی ہے۔ (ابن ماجہ:1643)

13. روزہ دار کی دعا قبول کی جاتی ہے۔ (صحیح الترغیب:1002)

1 year ago | [YT] | 0

Highlights Hadi

حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا سرعام وکیل بہن بہائی کو کہوکہر نامی ظالم نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا تفصیل کے لیے وڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔

1 year ago | [YT] | 1

Highlights Hadi

MashaAllah beautiful picture 🖼️

1 year ago | [YT] | 1